| SEO and Marketing SEO and Marketing |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Member
اجنبیتاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 52
کمائي: 1,164
شکریہ: 0
24 مراسلہ میں 114 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
انٹر نیٹ مارکیٹنگ میں اف لائن ایڈ ورٹائزنگ کیسے ؟
اگر آپ کو یہ معلوم ہو جائے کہ انٹر نیٹ مارکیٹنگ میں آف لائن ایڈورٹائزنگ کیسے کرتے ہیں تو یہ آپ کے مدِ مقابل لوگوں کے خلاف ایک مضبوط ہتھیار ثابت ہو گا۔کیونکہ بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ اپنے پراڈکٹ کو آف لائن کیسے پیش کیا جائے۔ آ ف لائن ایڈ ور ٹائزنگ تب کام آتی ہے جب آپ کو ئی پراڈکٹ بیچیں یا پھر کوئی سروس پیش کر نے والے ہوں۔یہ چیز لوکل کسٹمرز کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔مثال کے طور پر اگر آپ کوئی فٹنس ایڈ کو اپنے ہی علاقے میں دکھانا چاہتے ہیں تو بہت سے فٹنس سنٹر اور کلب آپ کے پراڈکٹ کے اشتہارات کے پوسٹر کو مفت میں لگانے کی اجازت دے دیں گے۔اور اگر اس کے لیے آپ سے پیسہ مانگیں تو وہ بہت ہی تھوڑی قیمت موصول کریں گے۔ لوکل کلاسیفائیڈ ایڈز میں اپنے پراڈکٹ کی ایڈ دینا آپ کے لیے فائدہ مند ہی ثابت ہو گا۔ اس سے آپ کے پراڈکٹ کو لوکل پبلیسیٹی مل جائے گی۔اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہو تا ہے کہ آپ لوکل کلب کی طرف سے آپ کو جلد ہی کوئی نہ کوئی آرڈر بھی مل جائیں گے۔ اگر آپ نے کوئی مقامی ویب سائٹ بنائی ہے تواچھا ہو گا کہ اس کا لنک لوکل نیوز پیپرمیں دے دیا جائے۔اس کے علاوہ کسی بھی میگزین میں اشتہار دینے سے بھی گردونواح کے لوگ اس کو پڑھیں گے اور ضرور وزٹ کریں گے۔ پوسٹر لگانا بھی کافی اچھا طریقہ ثابت ہو گا۔آپ پوسٹر کے ذریعے پانی چیز کی مشہوری کروا سکتے ہیں۔جن کو شاپنگ مال اور کچھ لوکل سٹور میں تقسیم کر سکتے ہیں۔اگر آپ کوئی بزنس بھی کرتے ہیں تو آپ کے پاس بزنس کارڈ بھی ہو گا۔اس پر آپ اپنی کنٹیکٹ نمبرز کے ساتھ اپنا ای میل ایڈ ریس،ویب سائٹ ایڈ ریس بھی لکھ دیں۔رسید کے پیجز پر بھی یہ ساری معلومات لکھوا لیں ۔کیونکہ یہ وہ طریقے ہیں جن سے آپ کے پراڈکٹ کی جانکاری لوگوں تک پہنچتی ہے۔ ایک اور ایسا انوکھا طریقہ ہے جس سے ایڈ ور ٹائزنگ ہو سکتی ہے وہ Buzz Advertisingکہلاتی ہے۔ اس طرح کی ایڈ ور ٹائزنگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔یہ ایسے ہوتی ہے کہ اس طریقے سے آپ کے پراڈکٹ یا ویب سائٹ کے بارے میں لوگوں کو کہا جاتا ہے۔پھر چاہے وہ سکول ،کالج، بازار،فنکشن،شادی،یا کوئی بھی جگہ ہو وہاں پر آپ کے پراڈکٹ کا ذکر کیا جا تا ہے ۔مثال کے طور پہ کہا جائےگا"ارے !کیا تم نے اس نئے پر فیوم کے بارے میں سناہے۔مجھے پتہ چلا ہے کہ وہ بہت اچھاہے"جبکہ اس طرح وہ پر فیوم عام ہو نے سے پہلے ہی لوگوں کے لیے خاص بن جاتا ہے۔یہ کام آپ اپنی فیملی اور دوستوں کو بتا کر شروع کر سکتے ہیں اور وہ اس کے بارے میں دوسروں کو بتا کر آپ کے پراڈکٹ کی مشہوری کروا سکتے ہیں۔اس طرح سے لوگ آپ کے پراڈکٹ اور آ نے والی نئی ویب سائٹ کے بارے میں تجسس سے باتیں کرنا شروع کر دیں گے۔اسی طریقے سے دو مشہور ویب سائٹ عام سے خاص بن گئی ہیں جو کہ You TubeاورMy Spaceہیں۔ اگر آپ کے وین یا گاڑی ہے تو اس کے پچھلے شیشے پر اپنا بزنس کنٹیکٹ اور ویب سائٹ پینٹ کروا لیں۔اس طرح کچھ اجنبیوں کی نظروں میں بھی آ پ کی سائٹ کا نام آ جائے گا۔اور وہ اس کو کبھی نہ کبھی ضرور کھولیں گے۔اس کے علاوہ دیواروں پر بھی پینٹ کروانا لوگوں کی نظروں میں آ سکتا ہے۔ ویسے آپ کا ریڈیو کے بارے میں کیا خیا ل ہے۔آ پ وہاں اپنے پراڈکٹ،سروس یا ویب سائٹ کی تفصیل بتا سکتے ہیں۔ا سکے علاوہ آ پ کچھ لائوڈ سپیکر کرایہ پر لے لیں اوراپنے اور دوستوں کے گھروں کی چھتوں پر سے اعلان کرواءیں۔میرا خیال ہے کہ زیادہ مہنگا نہیں پڑے گا۔ آن لائن ایڈ ور ٹائزنگ انٹر نیٹ مارکیٹنگ میں موثر ثابت ہوتی ہے۔یہ تب تک ہی ہوگی جب تک کہ لوگ اس کو دیکھتے رہیں گے۔لیکن اگر آپ جانتے ہیں کہ آف لائن ایڈ ور ٹائزنگ کیسے پوتی ہے تو یہ بھی اچھا نتیجہ دے سکتی ہے۔اس سے آپ کو بہت فائدہ بھی پہنچے گا۔جو شاید پہلے کہ بزنس سے زیادہ ہی ہو گا۔ |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے رخسار کا شکریہ ادا کیا | Student (24-11-09), پاکستانی (09-02-11), احمد بلال (14-07-09), تفسیر حیدر (27-08-08), عبدالقدوس (11-05-10) |
![]() |
| Tags |
| کارڈ, ویب, نیوز, مفت, معلوم, اچھا طریقہ, جلد, خلاف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ویژول بیسک ڈاٹ نیٹ کی شروعات کیسے کی جاۓ؟ | عقرب | مائیکروسوفٹ ونڈوز | 12 | 01-09-10 06:38 AM |
| میں صحافی کیسے بن سکتا ہوں:پہلا تھریڈ | محمد کاشف حبیب | صحافت | 30 | 19-06-09 10:27 PM |
| یو ٹیوب سے ویڈ یو کیسے ڈاون لوڈ کریں | aazamiqbal | Ask Experts ماہرین کی رائے | 22 | 01-05-08 03:46 PM |
| انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ایڈریس بار میں سے مخصوص یو آر ایل کو ڈیلیٹ کرنا! | راجہ صاحب | کمپیوٹر کی باتیں | 1 | 18-04-08 04:03 AM |