|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
Google 10th Birthday گوگل دس سال کا ہوگیا انٹرنیٹ کی دنیا کا سرکردہ سرچ انجن گوگل کی دسویں سالگرہ
گوگل نامی سرچ انجن کا خیال کیلیفورنیا کی سٹینفورڈ یونیورسٹی کے طالبعلم لیری پیج کے ذہن میں سنہ 1996 میں آیا تھا اور اس خیال کو عملی جامہ پہنچانے میں انہیں ساتھی طالبعلم سرجی برن کی مدد حاصل رہی۔ مختلف مراحل سے گزرنے کے بعدٹھیک دس برس قبل سات ستمبر 1998 کو’گوگل انکارپوریٹڈ‘ کا قیام کیلیفورنیا کے مینلو پارک علاقے میں واقع ایک گیراج میں عمل میں آیا۔ دس برس گزر جانے کے بعد آج گوگل ایک سو ساٹھ ارب ڈالر مالیت کی کمپنی کی شکل اختیار کر چکا ہے اور اس کے دنیا بھر میں موجود دفاتر میں قریباً انیس ہزار ملازمین کام کرتے ہیں۔ سنہ 2001 کے بعد سے گوگل نے متعدد کمپنیوں کو خرید کر مرکزی کمپنی میں ضم کیا ہے۔ 2004 میں گوگل نے’ کی ہول‘ نامی کمپنی خریدی جس نے وہ پراڈکٹ تیار کی جسے آج لوگ ’گوگل ارتھ‘ کے نام سے جانتے ہیں۔ دو برس بعد گوگل نے ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ’یو ٹیوب‘ خرید کر انٹرنیٹ مارکیٹ میں ہلچل مچا دی۔ گوگل کو روزانہ دنیا بھر میں کروڑوں انٹرنیٹ صارفین بلاگنگ، ای میل، خریداری اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ تاہم جہاں گوگل کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد دنیا بھر میں موجود ہے وہیں اس کے ناقدین اور نجی معلومات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے گروپوں کا کہنا ہے کہ یہ بات باعثِ فکر ہے کہ یہ کمپنی اپنے پاس موجود لوگوں کی ذاتی معلومات کو کس کس طرح استعمال کر سکتی ہے۔
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میںحُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
دس سال پہلے سات ستمبر کو گوگل سرچ انجن کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ آج دس سال بعد گوگل دنیا کی ایک سو سولہ زبانوں میں دستیاب ہے، جو افریکان سے لے کر زولو تک ہے۔
گوگل کا سنِ آغاز یوں تو جنوری اُنیس سو چھیانوے ہے جب لیری پیج نے اِسے ایک ریسرچ پراجیکٹ کے طور پر شروع کیا۔ اُس وقت لیری پیج امریکہ کی سٹینفورڈ یونی ورسٹی میں پی ایچ ڈی کے طالب علم تھے۔ اُن کے گائیڈ ٹیری وینو گراڈ نے اپنے شاگرد کو ہدایت کی وہ اِس کو جاری رکھیں۔ اِس ہدایت کے بارے میں لیری پیج کا کہنا ہے کہ یہ سب سے بہترین مشورہ اُن کودیا گیا۔ کچھ دِنوں بعد ایک اور پی ایج ڈی کے طالب علم سرگئی برِن بھی لیری پیج کے ساتھ شامل ہو گئے۔ دونوں نے مل کر اُن مشکلات کل حل ڈھونڈنا شرع کردیا کہ کس طرح مختلف ویب رابطوں اور صفحات کو ایک نکتے کے ساتھ منسلک کیا جائے۔ اِس ریسرچ پراجیکٹ کا نام بیک رب رکھا گیا تھا۔ اِس سے پہلے ایک اور چھوٹے حجم کا سرچن انجن رینک ڈیکس بھی موجود تھا۔ درپیش مشکلات کو حل ڈھونڈنے کے بعد کیلیفورنیا کے مینلو پارک میں واقع ایک دوست کے گیراج میں گوگل کمپنی کی بنیاد رکھی گئی۔ یہ باس سات ستمبر سن اُنیس سو اٹھانوے کی ہے۔ گوگل کا لفظ اصل گُو گول کو تبدیل کرکے بنایا گیا۔ گوگول اُس بڑےعدد کو کہتے ہیں جس میں ایک کے بعد ایک سو صفر یا ہندسے آتے ہوں۔ بعد میں یہ نیا لفظ دنیا بھر کی معتبر ترین انگلش ڈکشنریوں میں بطور ورب یا فعل کے شامل ہو گیا جس کا مطلب انٹرنیٹ پرگوگل سرچ انجن پر معلُومات کا حاصل کرنا۔ اکسفورڈ ڈکشنری میں یہ لفظ سن دو ہزار چھ کے ایڈیشن میں شامل کیا گیا۔ یوں ایک مختصر حجم سے کام شروع کرنے والے سرچ انجن کے انڈیکس سن اُنیس سو اٹھانوے کے آخر تک چھ کروڑ صفحات درج ہو گئے تھے۔ اُسی وقت یہ احساس ہو گیا تھا کہ گوگل سرچ انجن بقیہ دوسرے سرچ انجن کے مقابلے میں تکنیکی اعتبار سے قابلِ اعتبار اور آسان ہے۔ کار گیراج سے کام شروع کرنے والے کمپنی کا آج ایک بہت بڑا دفتر ہے جوگوگل پلیکس کہلاتا ہے۔ یہ بھی کمپلیکس لفظ میں اختراع کی گئی ہے۔ گوگل شروع کرنے کے لئے ابتدائی ایک لاکھ ڈالر کی رقم مختلف لوگوں سے اکھٹی کی گئی تھی جو بعد میں ایک انتہائی بڑے حجم میں پہنچ چکی ہے۔ اِس رقم کا حجم دیکھتے ہوئے گوگل نے فلاحی اور خیراتی کاموں پر بھی توجہ دینا شروع کردی اور سن دو ہزار چار میں ایک ارب ڈالر کے فنڈ سے کئی عالمی نوعیت کے اُمور پر جاری پراجیکٹ کی امداد شروع کردی گئی۔ اِن امور میں ماحولیات، پبلک ہیلتھ اور غریب ملکوں میں غربت میں کمی وغیرہ شامل ہیں۔ اِن دس سالوں میں گوگل ادارے نے امریکی خلائی ادارے ناسا کے علاوہ کئی اور بڑے اداروں کے ساتھ شراکتی معائدے کئے۔ گوگل نے ویڈیو سائٹ یُو ٹیوب کو سن دو ہزار چھ میں ایک خطیر سرمائے کے عوض خرید لیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جس طرح گوگل سرچ انجن کے انڈیکس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اُسی طرح اِس کی ذیلی کمپنیوں اور سرمائے میں اضافہ جاری ہے۔اِس دوران مائکروسافٹ کے ساتھ کاروباری مخاصمت بھی دیکھنے میں بھی آئی۔ ہاٹ میل یا ایم ایس این سرچ انجن مائیکرو سافٹ کنٹرول کرتا ہے۔ ہاٹ میل کے مقابلے میں گوگل نے جی میل کو متعارف کروا دیا ہے جس نے ای میل کی دنیا میں ایک نئے باب کا اضافہ کردیا۔ اور اب گوگل کروم کو متعالرف کروایا گیا ہے جس کے خد و خال ابھی آشکارا ہونا ہیں۔ |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 619
کمائي: 5,476
شکریہ: 1,072
222 مراسلہ میں 354 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت اچھی معلومات ہیں۔
|
|
|
|
| arslansun کا شکریہ ادا کیا گیا | Real_Light (16-02-09) |
![]() |
| Tags |
| birthday, color, Google Birthday, green, گوگل, گوگل کروم, ویب, لوگ, مائیکرو, متعارف, آج, انگلش, انٹرنیٹ, امریکہ, بہترین, جواب, حل, دوست, سال, سالگرہ, سرچ انجن, شاگرد, صفحات, صفر, صارفین |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| Birthday Wish For Zara | Riz Ali | سالگراہیں | 29 | 01-03-11 10:47 AM |
| Happy Birthday ChaCha Google | اویسی | گپ شپ | 1 | 27-09-10 06:19 PM |
| Today is your birthday | شاہ جی 90 | Chit Chat | 3 | 19-10-09 02:06 PM |
| Birthday SmS Collection | قیصرجی | ایس ایم ایس | 0 | 08-03-08 05:59 AM |
| An Old Man’s Birthday | چاچا کمال | اردو ادب سے اقتباسات | 0 | 06-12-07 12:51 AM |