واپس چلیں   پاکستان کی آواز > Web Masters > Search Engines




’جیو سٹیز‘ سروس کا خاتمہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-10-09, 08:29 AM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,154
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ’جیو سٹیز‘ سروس کا خاتمہ

’جیو سٹیز‘ سروس کا خاتمہ

انٹرنیٹ پر بہت سے لوگوں کو اپنے پہلا ویب پیج بنانے میں مدد دینے والی سروس ’جیو سٹیز‘ بند کی جا رہی ہے۔

انٹرنیٹ کمپنی یاہو نے جو کہ جیو سٹیز کی مالک ہے، اعلان کیا ہے کہ چھبیس اکتوبر سے اس سروس کے تحت بنائی جانے والی ویب سائٹس قابلِ رسائی نہیں ہوں گی۔

جیو سٹیز انٹرنیٹ کی مقبول ترین ویب سائٹس میں سے ایک رہی ہے اور لاکھوں افراد نے اس مفت سروس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ویب پیچ تشکیل دیے تھے۔ انٹرنیٹ کاروبار کے زمانۂ عروج میں یاہو نے سنہ 1999 میں جیو سٹیز کو تین ارب ستاون کروڑ ڈالر کے عوض خریدا تھا۔

یاہو کے مطابق اس سروس کے تحت بنائے گئے کچھ ویب صفحات آرکائیو میں شامل کر دیے گئے ہیں اور انہیں انٹرنیٹ آرکائیو منصوبے کے ذریعے دیکھا جا سکے گا۔ انٹرنیٹ آرکائیو ایک بڑی ڈیجیٹل لائبریری ہے جو سنہ انیس سو چھیانوے سے عوامی ویب کو آرکائیو کر رہی ہے اور اس نے جیو سٹیز کو آرکائیو کرنے کے لیے خصوصی منصوبہ شروع کیا ہے۔


انٹرنیٹ آرکائیو کے مطابق ’ہم نےگزشتہ کئی برس کے دوران بہت سی جیو سٹیز ویب سائٹس جمع کی ہیں لیکن ممکن ہے ہمارے پاس ہر سائٹ یا ہر صفحہ نہ ہو‘۔ انٹرنیٹ آرکائیو نے جیو سٹیز کے صارفین سے کہا ہے کہ وہ یاہو کی جانب سے یہ سروس منقطع کیے جانے سے قبل اس بات کی تصدیق کر لیں کہ آیا ان کا صفحہ یا ویب سائٹ آرکائیو ہوئی ہے یا نہیں۔

جیو سٹیز سروس سنہ 1995 میں بیورلی ہلز انٹرنیٹ نامی چھوٹی سی ویب ہوسٹنگ کمپنی نے کیا تھا۔.ابتداء میں صارفین کو مخصوص شعبہ جات میں اپنے صفحات بنانے کی اجازت تھی مثلاً کاروبار سے متعلق ویب سائٹس یا ویب پیج ’وال سٹریٹ‘ پر موجود تھیں جبکہ ’سلیکون ویلی‘ میں کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی کی ویب سائٹس موجود تھیں۔
__________________
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (29-10-09), سلمان رومی (28-11-09)
جواب

Tags
کمپیوٹر, یاہو, ویب, مفت, منصوبہ, ممکن, انٹرنیٹ, خصوصی, عوامی, عروج, صفحہ, صفحات, صارفین


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
فضل کریم کنڈ ی کیخلا ف گدھا گاڑیو ں پرجلوس جاویداسد خبریں 3 29-11-10 04:17 AM
ریڈیو سعودی عرب اردو سروس کی پروگرام گائیڈ جنوری 2010 RSA عبداللطیف آپکے کاروباری اشتہارات 0 29-01-10 12:25 AM
پاکستان ،چین اور روس کو تباہ کرنے کا نیو کان منصوبہ - - - تحریر فرزانہ شاہ پاکستانی کتاب گھر 1 04-01-10 08:06 PM
یو فون موبائل پر ویڈیو نیوز سروس کا آغاز اور طریقہ کار Real_Light موبائل ہی موبائل 2 01-08-08 06:53 PM
ڈمرٹری میدودیو روس کے نئے صدر راجہ صاحب سیاست 4 15-07-08 03:21 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:46 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger