|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,625
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سافٹ ویئرز کی تیاری کے لیے مشہور کمپنی مائیکرو سافٹ نے انٹرنیٹ مارکیٹ میں مقبول سرچ انجن گوگل سے مزید دوری اختیار کر تے ہوئے اپنی ویب سائٹ بنگ ڈاٹ کام کو وژیوئل سرچ کے طور پر متعارف کروایا ہے۔
تقریباً نوے روز پرانی اس ویب سائٹ پر لوگ الفاظ کے بجائے تصویروں کے ذریعے ہی سرچ کر سکیں گے۔ وژیوئل یعنی بصری طور پر سرچ کے لیے یہ سائٹ ٹریول، صحت، تفریحی اشیاء اور شاپنگ کے لیے مخصوص ہے۔ مائیکروسافٹ میں آن لائن سروس کے نائب صدر یوسف مہدی کا کہنا ہے کہ یہ پہل اس نظریہ سے کی گئی ہے کہ ’آنے والے دنوں میں سرچ کی دنیا تبدیل ہونے والی ہے۔ سرچ کے لیے لوگ گرافک کا زیادہ استعمال کریں گے اور لوگ اس طریقہ سے جڑیں گے‘۔ مائیکرو سافٹ کا یہ بھی دعوٰی ہے کہ بعض چیزوں کی سرچ ’وژیوئل سرچ‘ کے ذریعے روایتی سرچ سے زیادہ تیز ہوگی جسےگوگل یا دوسرے سرچ انجن پیش کرتے ہیں۔ کمپنی نے اپنے ایک بلاگ میں لکھا ہے کہ ایک تحقیق کے مطابق وژیوئل سرچ کے ذریعے صارفین ٹیکسٹ کے بہ نسبت بیس فیصد تیز سرچ کر سکتے ہیں۔ مائیکرو سافٹ کے مطابق ’یہ بالکل ویسے ہی ہے جیسے آن لائن پر موجود ایک طویل کیٹلاگ میں سے سرچ کیا جائے‘۔ استعمال کرنے کے لیے جب سرچ مواد لکھا جائےگا تو پہلے صفحہ پر ایک لنک ظاہر ہوگا جس پر لکھا ہوگا کہ بنگ ڈاٹ کام نے اس سلسلے کے بصری نتائج تلاش کیے ہیں۔ اس پر کلک کرنے سے اس بارے میں موجود تمام تصویریں کھلیں گی۔ ابتداء میں کم تعداد میں ہی متعلقہ تصویریں ظاہر ہوں گی اور ان کا زیادہ تر تعلق تفریح، مشہور شخصیات، شاپنگ اور کھیل سے ہوگا۔ بشکریہ بی بی سی |
|
|
|
| حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا | فاروق سرورخان (16-10-09) |
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,625
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
| حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا | فاروق سرورخان (16-10-09) |
![]() |
| Tags |
| com, کلک, گوگل, ویب, ڈاٹ, لوگ, مائیکرو, متعارف, انٹرنیٹ, تلاش, سافٹ, سرچ انجن, صفحہ, صارفین, صدر |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ایوانِ وزیراعلیٰ پنجاب کو خواتین کی آئی ٹی یونیورسٹی بنادیا گیا | عبدالقدوس | خبریں | 4 | 03-05-11 10:06 AM |
| ہاورڈ یونیورسٹی کے نمائندے کو معزول چیف جسٹس کو ایوارڈ دینے سے روک دیا گیا | عبدالقدوس | خبریں | 1 | 01-03-11 08:30 PM |
| ایوان صدر اور وزیراعظم کے سکیورٹی اہلکاروں کی مکمل چھان بین شروع | گلاب خان | خبریں | 1 | 01-03-11 08:25 PM |
| ”آئیفا ایوارڈزکاؤنٹ ڈاؤن“ اور ”آئیفا ایوارڈزویک اینڈ ود اسٹارز“آج جیو سے پ | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 22-06-08 09:51 PM |
| یورو کپ فٹبال:روس، ہالینڈکو3-1شکست دے کرسیمی فائنل میں پہنچ گیا بیسل … یور | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 22-06-08 09:32 PM |