|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
سلام دوستوں،
اگر میں آپ سے کہوں کے اگر آپ مجھے ایک لاکھ روپے دیں تو میں آپ کو 45 دن کے بعد 140000 دوں گا تو کیا آپ یقین کریں گے؟ اچھا اگر آپ مجھ پر بھروسہ کرتے ہوئے مجھے ایک لاکھ روپے دے دیں اور میں اپنے وعدے کے مطابق آپ کو 45 دن کے بعد 140000 دے دوں تو آپ کا ری ایکشن کیا ہوگا؟ کیا آپ دوبارہ اپنی رقم "انوسٹ" کرنا چاہیں گے؟ اگر میں آپ سے کہوں کے اگر آپ کے توسط سے کوئی نیا ممبر اپنی رقم "انوسٹ" کرتا ہے تو میں ہر ممبر کی رقم کا 5% بھی آپ کو دوں گا اور یہی نہیں بلکے اُس ممبر کے ذریعے سے بنے والے ہر ممبر کی رقم کا 2.5% بھی آپ کو دوں گا تو کیا آپ کچھ نئے ممبرجمع کریں گے؟ چلیئے ان سوالوں کے جوابات دینے سے پہلے ذرا مندرجہ ذیل اصطلاحات اور اِن کی تفصیلات پر نظر ڈال لیجیئے : .1 پونزی اسکیم Ponzi Scheme .2 پیرامڈ اسکیمPyramid Scheme .3 ایم ایل ایم MLM پونزی اسکیم (Ponzi Scheme) یہ اسکیم دراصل "Robbing Peter to pay Paul" یعنیٰ ایک شخص سے سے چوری کرو اور دوسرے کو پیمنٹ کرو کے اُصول پر کام کرتیں ہیں۔ اس قسم کی "فراڈ اسکیموں" کو یہ نام ایک اٹالین نژاد شخص چارلس پونزی "Charles Ponzi" کی وجہ سے دیا گیا ہے جس نے1918 میں "Securities Exchange Company" نامی کمپنی بنائی اور اور لوگوں کو 100 ڈالر کی انویسمنٹ کے بدلے 45 دن میں 150 ڈالرز دےنے کا وعدہ کیا۔یہ ایک انتہائی دلکش پیش کش تھی چاروں طرف سے انویسمنٹ کی بارش ہونے لگی۔ چارلس پونزی کے ابتدائی انویسٹرز کو وعدے کے مطابق پیمنٹ بھی ملی۔ ایک وقت یہ آگیا کے پونزی کو تین گھنٹے میں ایک ملین ڈالز کی انویسمنٹ ملی۔ بالاخر چارلس پونزی کا بھانڈا پھوٹ گیا اور اُسے ہزاروں لوگوں سے فراڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ 1920 میں پونزی کی فراڈ کردہ رقم کی مالیت 174 ملین ڈالرز کے برابر تھی۔ پونزی کی گرفتاری کے بعد پوری دُنیا میں تہلکہ مچ گیا یہ اُس وقت کا سب سے بڑا فراڈ تھا۔ پونزی کو ابتدائی طور پر 5 سال کے لیئے جیل بھیج دیا گیا ، بعد میں اُس کی سزا میں 9سال کو اضافہ کیا گیا۔ پونزی نے جیل سے رہائی کے بعد اپنے آخری دن "برازیل" میں بڑی غُربت اور بیماری کے عالم میں گذارے۔ پونزی کے علاوہ بھی کئی اسکیمیں ایسی ہیں جنہوں نے اپنی پرکشش پیشکشوں کے ذریعے دُنیا بھر سے ہزاروں بلکے لاکھوں لوگوں کے "اربوں" روپے لوٹ لیئے اوریہ سلسلہ اب تک مختلف ناموں سے جاری و ساری ہے۔ ذیل میں چند اسکیموں اور اُن کے موجدوں کا تذکرہ ہے۔ جاری ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ نوٹ یہ تھریڈ مندرجہ ذیل تھریڈ کے جواب میںشروع کیا گیا ہے: آئیے مل کر انٹرنیٹ پر کاروبار کریں! Last edited by shafresha; 21-07-09 at 06:34 PM. |
|
|
|
| 19 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا | فیصل ناصر (21-07-09), فریدون (20-06-11), کنعان (07-06-11), نورالدین (17-03-10), منتظمین (22-07-09), محمدمبشرعلی (06-03-10), wajee (07-06-11), آصف رضا (01-12-11), اویسی (07-06-11), احمد نذیر (13-07-11), احمد بلال (21-07-09), حیدر (07-06-11), حیدر Rehan (20-06-11), خرم شہزاد خرم (22-07-09), رفیع انجم (05-02-11), راجہ اکرام (07-06-11), رضی (21-07-09), عبدالقدوس (07-06-11), عدنان دانی (05-01-10) |
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,969
کمائي: 276,801
شکریہ: 33,206
12,658 مراسلہ میں 37,006 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ڈبل شاہ کی یاد دلادی آپ نے
|
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا | shafresha (09-06-11), نورالدین (17-03-10), محمدمبشرعلی (06-03-10), آصف رضا (01-12-11), احمد نذیر (13-07-11), احمد بلال (21-07-09), خرم شہزاد خرم (22-07-09) |
|
|
#4 | |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jul 2009
مراسلات: 7
کمائي: 291
شکریہ: 0
6 مراسلہ میں 19 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
h**p://ruleofgod.blogspot.com |
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,969
کمائي: 276,801
شکریہ: 33,206
12,658 مراسلہ میں 37,006 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
geechoo بھائی کسی کی بات مکمل ہونے سے پہلے اعتراض کرنا مناسب نہیں
پہلے شافریشہ کی پوری ہونے دیں |
|
|
|
|
|
#6 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
اقتباس:
معافی چاہتا ہوں کے بار بار بجلی کے چلے جانے کی وجہ سے یہ تھریڈ ایک ساتھ مکمل نہیںکرپایا ہوں۔ آپ کی GMI کی ہیّت اور طریقہ واردات پر بھی تفصیل سے لکھوں گا اور یہ بھی چاہوں گا کے آپ اپنی پسندیدہ کمپنی کا دفاع کریں اور ہمارے کھڑے کئے گئے سوالوں کے جوابات دیں۔ وہ کہتے ہیں نا کے " پکچر ابھی باقی ہے میرے دوست! "
|
|
|
|
|
|
|
#7 | |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jul 2009
مراسلات: 7
کمائي: 291
شکریہ: 0
6 مراسلہ میں 19 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
نیتوورک مارکیٹنگ کو ایک صنعت کی حیثیت حاصل ہے اور اس بات کی تصدیق بڑے بڑے سربراہان ممالک نے کی ہے لہٰذا جن ponzi سکیم کا آپ ذکر کر رہے ہو وہ ایک پرانی بات ہوگئی،ایک صاحب کہ رہے ہیں کے ڈبل شاہ کی یاد دلادی،اور آپ یہ بھی کہ رہے ہیں GMI کا طریقاۓ واردات جو کے بلکل مناسب نہیں ہے،ہزاروں خاندانوں کی روزی یہاں سے چلتی ہے کسی کی روزی کو ایسے الفاظ میں نہیں لکھتے ،اگر آپ مناظرہ کرنے آے ہیں تو مجھے معاف رکھیے گا میں ایک بزنس مین ہو مجھے ایک چیز سے فائدہ ہوا تو اپنے بھائیو کو صرف اطلا دیدی آپ کے جو بھی اعتراضات ہیں یہاں بتائے میں کوشش کروگا کے ان کو واضح کروں اگر آپ صرف ٹانگ کھینچنے آے ہیں تو میرے پاس اس کا علاج نہیں ہے وسلام
|
|
|
|
|
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,497
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مسٹر گیچو میں اس وقت مصروف نا ھوتا تو آپکا مکمل تھریڈ پڑھ کر آپ سے سوالات ضرور کرتا ۔ آپ جس طریقہ کار کے بارے میں بتا رہے ہیں میں بھی جانتا ہوں کہ وہ کس طرح پیسے کماتے ہیں کس طرح دوسروں کو پیسے دیتے ہیں اور پھر کس طرح بھاگتے ہیں میں انکی طریقہ واردات کا طریقہ بھی لکھتا مگر میرے پاس وقت کم ہے میں اس وقت کافی مصروف ہوں انشاءاللہ پھر کسی دن آپ سے اس موضوع پر بات ھوگی۔
چلیں میں آپ سے ایک سوال کرتا ہوں آپ نے کہا آپ بزنس مین ہیں اور بزنس کا سب سے بڑا اصول ہی یہ ھوتا ہے باپ بڑا نا بھیا سب سے بڑا روپیہ۔ اور یہ بات تو کنفرم ہے کہ ایسا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو منافع ھوتا ہے جب ہی تو وہ اس قسم کے سکیمیں نکالتے ہیں ۔ میں نے مان لیا وہ لوگوں کے ساتھ فراڈ نہیں کر تے اور لوگوں کو پیسہ بھی دے رہے ہیں اور خود بھی کما رہے ہیں ۔ کیا آپ سٹیٹسٹکس کے ساتھ واضع کرنا پسند کریں گے کہ ایسی کمپنیاں کس طرح مال کمارہی ہیں۔
__________________
![]() اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ تر خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی
|
|
|
|
| 10 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا | sahj (07-03-10), shafresha (22-07-09), فیصل ناصر (22-07-09), فریدون (20-06-11), نورالدین (17-03-10), محمدمبشرعلی (06-03-10), آصف رضا (01-12-11), حیدر Rehan (20-06-11), رفیع انجم (05-02-11), راجہ اکرام (07-06-11) |
|
|
#11 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#12 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#13 | |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jul 2009
مراسلات: 7
کمائي: 291
شکریہ: 0
6 مراسلہ میں 19 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
جو کمپنی بھی نیٹورک مارکیٹنگ کے ذریع اپنی اشیاء فروخت کرتی وہ اپنا سب سے زیادہ نفع مارکیٹنگ کا خرچہ بچا کر کرتی ہے یعنی اس سسٹم میں عام طریقے سے اشتہار بازی نہیں کی جاتی جو لوگ مارکیٹنگ جانتے ہیں ان کو پتا ہے کے ایک حقیر سپاری کی مارکیٹنگ پی کتنے کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں اس طرح کے سسٹم میں کمپنی یا فکٹری مکمّل طور پر کسٹمر کی راے پر انحصار کرتی ہے اگر کسٹمر کو چیز پسند آے گی تو وہ اپنے حلقے اثر میں اس کی تعریف یا مشورہ دے گا یعنی نیٹورک مارکیٹنگ کریگا جس پر وہ کمپنی اس شخص کو معاوضہ دیتی ہے ایک سہی کمپنی میں لوگ صرف پراڈکٹ خریدتے ہیں کوئی سرمایاکاری نہیں کرتے کے وہ کمپنی انویسٹر کے پیسے لیکر بھاگ جائے پونزی سکیمز میں کوئی پراڈکٹ نہیں ہوتا وہ پرچی سسٹم ہوتا ہے اور ایسے کمپنیاں ٦ ماہ سے ٢ سال کے عرصے میں رخصت ہوجاتی ہیں، |
|
|
|
|
|
|
#14 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
اقتباس:
باقی باتیں میرے اگلے تھریڈ کے بعد ہوں گی۔ |
|
|
|
|
|
|
#15 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,497
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
گیچو بھائی میں نے یہ فقرہ محاوراتن بولا ہے اس بات پر زور دینے کے لیئے کہ بزنس مین آج کے دور میں خیر ایسا بزنس تو کرنے سے رہے کہ دوسروں کو بانٹیں اور خود نا کمائیں۔ بہرحال آپ سے اس موضوع پر پھر کبھی تفصیل سے بات ہو گی۔اور میں نے بھی مارکیٹینگ کا ایک کورس پڑھا ہے اور میں مارکیٹینگ کے طریقوں سے واقف ہوں ۔کہیں تو یہاں پر گنوا دوں۔
اور میرے بھائی سیل (پروموشن)، اور مارکیٹینگ میں بھی کافی فرق ہے اور میری باتوں کا برا نا منایا کریں شغلی موڈ میں بیٹھا ھوں تو بات شغل میں کر دیا کرتا ہوں۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| business, color, com, exchange, فروخت, پاکستان, پسند, پسندیدہ, لوگ, نظر, مفت, مکمل, آج, الزام, اسکیم, بھائی, جیل, حکم, دیکھو, دوست, سال, شخص, عالم, عدالت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|