|
|
#16 | |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jul 2009
مراسلات: 7
کمائي: 291
شکریہ: 0
6 مراسلہ میں 19 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
میں نے صرف اس چیز کا جواب دیا جو آپ نے پوچھا دلائل کہاں دِیے ہے،نیا ہو یا پرانا بات ایک ہی ہے جو ہم پوری دنیا میں بتا تے ہیں اس بزنس میں کوئی سیکرٹ نہیں ہے سب کچھ website پر بتایا ہوا ہے میں نے کوئی کورس وغیرہ نہیں کیا بس آپ جیسے دوست سکھا دیتے ہیں آپ پہلے جتنا مواد ہے یہاں لکھ دیں جب آپ کے پاس ٹایم ہو جو آپ کے اندر بھرا ہوا ہے یہاں نکال دو انشا الله آپ کو مایوس نہیں کرونگا جب تک آپ لوگ اس website کو وزٹ کریں h**p://ruleofgod.blogspot.com and goldmineint.net official website وسلام |
|
|
|
|
|
|
#17 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,915
شکریہ: 10,606
1,223 مراسلہ میں 3,229 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ویسے اس ٹاپک کو مکمل ہونا چاہیے ۔ میں بھی گولڈمائن کی طرف کافی انکلائنڈ ہو چکا ہوں ۔۔ کمپنی گولڈ کی اشیا بناتی ہے اور بیچتی ہے۔۔ہمارے پاس وہ پراڈکٹ پہنچتی ہے پاکستان میں۔۔ ہم کمپنی کو گاہک دیتے ہیں کمپنی ہمیں کمیشن دیتی ہے۔۔ اگر اس طرح کام کرنے والی اور کمپنیز نے فراڈکیا ہے تو اس سے یہ اندازہ لگا لینا غلط ہے کہ ہر کمپنی جو اس طرح کام کرے فراڈہی ہو گی۔۔
شاپریشہ بھائی پلیز اسے مکمل کریں ورنہ مجھ جیسے بہت سے گمراہ ہوں گے ۔۔۔ |
|
|
|
|
|
#18 |
|
Senior Member
![]() |
جی بھائی میں بھی اسی طرح کی نیٹ ورک مارکیٹینگ کمپنی کی میٹنگ میں شریک ہوا ہوں جو ادھر راولپنڈی میں دوبئ پلازہ کے قریب مری روڈ پہ ہے، تقریر سن کر تو ہر کوئی ہوا میں اڑنے لگتا ہے اور یہ بھی سچ ہے کہ انہوں نے کوئی بات خفیہ نہیں رکھی تھی، لیکن جب اکیلے میں تجزیہ کیا تو معلوم ہوا کہ
یہ عشق نہیں آساں، ، ، ، ،، ،
__________________
سارےسنم مسمارکر، بس اک خداسےپیاکر
رکھ کرنبی کو سامنے، آرائش کردار کر |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے محمدمبشرعلی کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#19 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
دوستوں کاش مجھے فرصت اور کمپیوٹر میسر ہوتا تو اس تمام معاملے کو ٹیکنکلی سمجھا دیتا!
یہ گرو اندرون سندہ اور پنجاب کافی سرگرم ہے! |
|
|
|
|
|
#20 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
آج مورخہ 4 مارچ 2010 کو بی بی سی کی اردو ویب سائیٹ کی ایک خبر:
پیسے نے برباد کر ڈالا برطانیہ کے رہنے والے کیتھ گو جنہوں نے سنہ دو ہزار پانچ میں نو ملین پاؤنڈ کی لاٹری جیتی تھی گزشتہ ہفتے اٹھاون سال کی عمر میں اپنی بہت سی دولت گنوا کر انتقال کر گئے۔ ان کی موت دل کے دورے کی وجہ سے ہوئی۔ اس وقت وہ اپنے بھتیجے کے گھر میں رہ رہے تھے۔ جب کیتھ گو کی لاٹری نکلی اس وقت وہ ایک بیکری میں کام کرنے تھے۔ لاٹری نکلنے کے بعد یوں تو انعام جیتنے والوں کی زندگی بدل جاتی ہے لیکن کیتھ کے ساتھ تبدیلی کچھ زیادہ اور تیزی سے آئی۔ انہوں نے کثرتِ شراب نوشی شروع کر دی، مہنگی پراپرٹی اور مہنگی گاڑیاں خریدیں، گھوڑ دوڑ اور اپنے پسندیدہ کلب آسٹن ولا کے میچوں پر اپنا تمام پیسہ خرچ کر دیا۔ باقی جو بچا وہ ایک دھوکہ باز لے اڑا۔ ان کی بیوی لوئس گو جس نے دراصل لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا اس کے ساتھ ہی ان کی نہ بنی اور پچیس سالہ رفاقت کے بعد ان کی بیوی نے انہیں 1.5 ملین پاؤنڈ دے کر طلاق لے لی۔ کیتھ نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ کس طرح لاٹری جیتنے کے بعد ان کی زندگی تباہ ہو گئی۔ برطانوی اخبار ’دی ٹیلیگراف‘ کے مطابق ان کو شراب کی اتنی لت پڑی کہ انہیں برمنگھم کے قریب ایک ریہیبلیٹیشن کلینک میں داخل ہونا پڑا۔ یہاں ان کی ملاقات ایک دھوکہ باز سے ہوئی جس کو اندازہ ہو گیا کہ کیتھ سے پیسے بٹورنا کوئی مشکل کام نہیں۔ اس نے ’زبردست‘ کاروبار کا جانسہ دے کر سات لاکھ پاؤنڈ ہتھیا لیے۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ برطانیہ میں کسی لاٹری جیتنے والے کے ساتھ ایسا ہوا ہو۔ اس سے قبل 1999 میں دو ملین پاؤنڈ کی لاٹری جیتنے والے فلپ ایلن کچن کا انجام بھی کچھ ایسا ہی ہوا تھا۔ لاٹری جیتنے کے تین سال بعد ان کو مردہ حالت میں ان کے گھر کے صوفے پر پایا گیا تھا اور اس وقت ان کے گرد بیئر کے دو کریٹ اور ایک وہسکی کی پوری بوتل پڑی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب فلپ کی موت ہوئی تو ان کی عمر بھی 58 سال تھی۔ |
|
|
|
|
|
#22 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,514
کمائي: 118,821
شکریہ: 13,538
4,915 مراسلہ میں 16,726 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم!
شاہ فریشہ بھائی جیسا کہ آپ نے تھریڈ میں لکھا ھے تو مجھے کوئی کہے کہ وہ مجھے ا لاکھ پر 2 ہزار دے گا تو میں اسے 2 ہزار پرافٹ پر بھی ایک لاکھ کبھی نہیں دوں گا، اور میرے ایک بھائی نے میری بات نہ مانی اور پاکستان میں ڈالر اکاؤنٹ کھلوا کر شائد 16 ہزار ڈالر کس کمپنی کو دئے زیادہ منافع کی لالچ میں اور 4 دن بعد کمپنی دیوالیہ ہو گئی۔ نیب کے پاس کیس ھے اور 5 سال کا عرصہ ہو گیا ھے نیب کے پاس۔ اسی طرح میرے اور بھی جاننے والے اپنی رقوم گنوا بیٹھے ہیں۔ جب کسی کو مشورہ دو تو کوئی ماننے کے لئے تیار نہیں ہوتا ہوتا کیا ھے پاس جمع پونجی تنگ کرتے ھے اور وہ گنوا بیٹھتے ہیں۔ میری اہلیہ کے چھوٹا بھائی میڈیکل ریپ مینیجر ھے اس نے اپنی بہن سے کچھ رقم ادھار مانگی مدت ایک سال کی کے لیے، اس شرط پر کہ خود کاروبار میں لگانی ھے جتنا دو گی اس کا آدھا ایک سال کی پرافٹ پر دوں گا، کرنا کیا تھا کہ وہ جو دوائیاں سیل کرتا ھے اس کمپنی سے کیش میں پےمنٹ دے گا اور سیل میں ادھار میں پرافٹ کمائے گا۔ خیر میں نے اپنی اہلیہ کو پوچھا کہ وہ بتائے اسے کتنی رقم کی ضرورت ھے اس کے بتانے پر میں نے دوسرے دن رقم پاکستان ٹرانسفر کی دی اور اپنی اہلیہ کو کہا اور گواہ کر لیا کہ یہ ادھار ھے تمہارے بھائی کو اور جتنی رقم دی ھے اتنی ہی واپس لوں گا پرافٹ کی مجھے ضرورت نہیں اور نہ ہی چاہئے مگر اتنا بتا دوں یہ لی ہوئی رقم واپس نہیں کرے گا۔ دو سال بعد میں نے اپنی اہلیہ کو کہا کہ اپنے بھائی کو پوچھو کہ جو رقم تم نے ایک سال کے لئے کاروبار کے لئے لی تھی وہ واپس کب کرنی ھے، تو اس نے کہا کہ مجھے بتاؤ رقم واپس کیسے کروں میرے پاس موجود ھے۔ پھر میں نے اہلیہ کو کہا کہ ہمارا پرافٹ کتنا ہوا، تو سالا جی مکر گئے کہ نہیں میں اصل ہی دوں گا، خیر میری اہلیہ نے کہا کہ چلو اصل ہی دو۔ بس کیا بتائیں اس نے ایسی گیم کی کہ اس رقم کے ساتھ میں نے مزید ادھار رقم بھی کثیر تعداد میں اس کے گھر دو اور کو بھی دی ہوئی تھی ایک ہی مکمل اکٹھی ہوئی اور تیسری کی آدھی اور اس نے وہ بھی لے لیں کہ سب اکٹھی کر کے ہمیں دے گا مگر اس پر اس کی گیم جو تھی اس میں مجھے 1 پیسہ بھی نہیں ملا۔ کبھی موقع ملا تو آپ کو کسی ایسی موضوع پر سٹوری لکھوں گا جو واقع ہی ایک تجربہ ہو گی سب کے لئے۔ میں خاموش اس لئے ہو گیا کہ مجھے اپنے گھر کا سکون خراب نہیں کرنا تھا ورنہ چالاقی اور مجھ سے۔ اپنی رقم زیادہ منافع کی غرض میں کسی کو بھی نہیں دینی چاہئے۔ والسلام
__________________
|
|
|
|
| 8 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا | shafresha (09-06-11), فریدون (20-06-11), ننھا بچہ (07-06-11), آصف رضا (01-12-11), اویسی (07-06-11), احمد نذیر (13-07-11), حیدر Rehan (20-06-11), شھزادباجوہ (13-06-11) |
|
|
#23 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,414
کمائي: 96,331
شکریہ: 52,581
11,201 مراسلہ میں 35,320 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مجھے یقین نہیں آ رہا کہ شافریشہ بھائی نے ہی مندرجہ بالا تحریریں لکھی ہیں۔
اب کیوں اتنے خاموش ہو گئے ہیں۔
|
|
|
|
|
|
#24 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,915
شکریہ: 10,606
1,223 مراسلہ میں 3,229 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جب بندہ مینیجمنٹ میں آ جاتا ہے تو خاموش ہو جاتا ہے جیسے ایم انکل۔
|
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے احمد بلال کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#25 | |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jan 2011
مراسلات: 29
کمائي: 761
شکریہ: 217
20 مراسلہ میں 72 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
چلیں پاکستان سے باہر کی بات کرتے ہیں۔ امریکہ جیسے ملک میں میڈوف تک قانون کی حدود میں رہ کر کام کرتا تھا۔ اسی لیے قانونی حیثیت تو دھوکہ بازی کے مذہب میں آشرم کا درجہ رکھتی ہے۔ ہر قسم کا موالی یہیں ملے گا
|
|
|
|
|
|
|
#26 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jan 2011
مراسلات: 29
کمائي: 761
شکریہ: 217
20 مراسلہ میں 72 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پیرامڈ سکیم:
ملٹی لیول مارکیٹنگ ہو یا نیٹ ورک مارکیٹنگ، قابلَ غور بات یہ ہے کہ سبھی ایک اہرام کی طرز پہ منظم ہیں۔ بطورِ خاص اگر پیرامڈ سکیم کو دیکھا جائے تو وکی بھیا نے خواہشات کے اس اہرام کا تعارف یوں کرایا ہے A pyramid scheme is a non-sustainable business model that involves promising participants payment, services or ideals, primarily for enrolling other people into the scheme or training them to take part, rather than supplying any real investment or sale of products or services to the public. Pyramid schemes are a form of fraud. ایک اور بیان دیکھئیے ذرا مرتکز قسم کا “A pyramid scheme is a non-sustainable business model that involves the exchange of money primarily for enrolling other people into the scheme, without any product or service being delivered. Pyramid schemes are a form of fraud.” ایک غیر پائیدار کاروباری مثل جس میں حصہ داروں کو مزید لوگ لانے پہ پرکشش مراعات کا لالچ دیا جاتا ہے۔ دھوکہ کی اس قسم میں بنیادی توجہ سب سے نچلے درجے پہ مرکوز رکھی جاتی ہے کیونکہ یہی اس اہرام کی بنیاد ہے۔ کچھ ابتدائی لوگوں یا اپنے عاملین کو بطور کامیاب حصہ داران عوام میں مشتہر کر دیا جاتا ہے۔ جیسے ایک وقت میں گولڈن کی کے کتابچوں میں دو تین لوگ اپنے منافع کے علاوہ بطور انعام کار کی چابیاں وصول کرتے دکھائے گئے۔ خیر گولڈن کی کا ذکرَ بد تو جملہ ہائے معترضہ سے تھا۔ اصل توجہ فی الحال اس کاروباری اہرام اور اس کے سلسلہ ہائے مراتب پہ دیتے ہیں۔ جیسا کہ اوپر عرض کیا گیا کہ اصل کام پہلے دس یا بیس حصہ داروں کی تلاش اور تشہیر ہے۔ اس کے بعد یہ لوگ اپنے منافع میں اضافہ کی خاطر نئے لوگ لاتے ہیں۔ اور نئے لوگ اپنے منافع کے لیے مزید لوگ۔۔ یہاں غیر فعال لوگ پہلے ہی درجے پہ فارغ ہو گئے۔ جو لوگ مزید صارف نہ گھیر سکیں ان کی آمدنی ادارے کا منافع۔ سو بغیر کچھ کہے سنے کم از کم کچھ لوگ تو اپنی جمع پونجی نفس کے حضور دان کر کے فارغ ہو گئے۔ اور ان حصہ داروں کا ذکر عموماً نہیں کیا جاتا۔ فقط سرمائے کی ایک ذیل میں منافع دکھا دیا جاتا ہے۔ اہرام کے پہلے درجے کے اولین لوگ عموماً اپنا سرمایہ وصول کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔ اور یہی وہ لوگ ہیں جو کسی حد تک اپنی دنیا سنوار سکتے ہیں۔ مگر اس کے لیے جس قدر محنت کی جاتی ہے۔ اس قدر محنت کسی جائز یا صرف پائیدار کاروباری مقصد کے لیے ایک آدھ سال جم کر کی جائے تو وہی دس بارہ ہزار روزگار کا وسیلہ بن سکتے ہیں۔ خاکسار نے گولڈن کی اور شنیل کے چکر میں بڑے بڑے شریف سفید پوشوں کو نوکری چھوڑ کر ہرکاروں کی طرح گلی محلے میں لوگ گھیرتے دیکھا ہے۔ پھر وہ لوگ مشکوک مصنوعات کی فروخت اور مزید احمقوں کی تلاش میں چل پڑتے ہیں۔ مل گئے تو پیٹ بھر لیا ورنہ ادارے کے آہنی صندوقچوں کا پیٹ بھرا کیے اور اپنے انجام کا سزاوار کسی اور کو ٹھہراتے رہے اشراف اور کمینے سے لے شاہ تا وزیر یاں آدمی ہی کرتے ہیں سب کارِ دلپذیر یاں آدمی مرید ہے اور آدمی ہی پیر اچھا بھی آدمی بھی کہاتا ہے اے نذیر اور سب میں جو برا ہے سو ہے وہ بھی آدمی اس کاروباری ماڈل کو کئی ملکوں میں بزورَ بازو روک دیا گیا ہے(ہمارے ہاں غالباً اب بھی یہ قانون کے دائرہ کار میں ہے(۔۔۔ اس میں اصل فائدہ صرف اوپر کی چند لوگ ہی لیتے ہیں ب اقی سب اپنی اپنی پونجی لٹا کر ٹھنڈے ٹھنڈے نکل لیتے ہیں۔ جس کی وجوہات میں ایک تو متوقع رسوائی اور دوسری وصولی کے امکانات کا صفر سے کچھ ہی نیچے ہونا ہے۔۔ اس کاروباری مثل کا اپنا طریقہ کار ہی اس کی غیر پائیداری کی منطقی وجوہات سے ایک ہے۔ کیونکہ سبھی حصہ داروں کو ان کا منافع اور پرکشش مراعات دینے کے لیے جس قدر وسائل اور صارفین کی ضرورت ہوتی ہے وہ اس حقیر کرہ ارض کے بس سے بہت باہر ہے۔۔ جاری ہے بشکریہ: وکی بھیا Last edited by فریدون; 21-06-11 at 02:56 PM. |
|
|
|
|
|
#27 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,655
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میں چاہوں گا کہ اس تحریر کو مکمل کرنے کے بعد سرورق کے لیے پیش کریں۔
|
|
|
|
|
|
#29 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jan 2011
مراسلات: 29
کمائي: 761
شکریہ: 217
20 مراسلہ میں 72 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
گزشتہ مراسلہ میں پیرامڈ سکیم کی چست اور قابلِ قبول تعریف وضع کرنے کی کوشش کی تھی۔ احباب کے مطالبہ پہ اسی میں ترامیم و اضافہ جات کے ذریعہ سادہ پیرامڈ سکیم کو نمٹانے کی کوشش کروں گا۔ بگھار والی اور دوسری پیرامڈ سکیموں کا ذکر بحث کا کافی لمبا کر دے گا۔ سو جن احباب کو یہ مضمون سرورق کے واسطے درکار ہے۔۔۔ وہ اسے لگا سکتے ہیں۔۔
پیرامڈ سکیم دھوکہ دہی کے اس شیطانی اہرام کا نام ہے جس میں محبوس و محروم اکثریت کوانہی کے خوابوں کے زور پہ اقلیت جمع پونجی سے محروم کرتی ہے۔۔ پیرامڈ ہی کیوں: بنیادی طور پہ فنونِ مدیریت(مینیجنمنٹ سائنسز( میں ہر کاروبار، ادارے یا سرگرمی کو مختلف حصوں میں تقسیم کر کے ایک مثل(ماڈل( کے طور پہ دیکھا جاتا ہے۔ اس سے اس ادارے کو سمجھنے اور سمجھانے میں بڑی مدد ملتی ہے۔ عام طور پہ یہ مثل درجوں یا لیولز پہ مشتمل ہوتی ہے اور ہر درجہ کے حساب سے حقوق و فرائض کا تعین کیا جاتا ہے۔ یہ مثل کسی بھی کاروبار کے محدودات، اور ممکنہ منافع کے لیے درکار وسائل اور کاروبار یا سرگرمی کی نوعیت سمجھنے میں کافی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ پیرامڈ سکیم انہی میں سے ایک ہے( زیرِ بحث پیرامڈ ماڈل کے علاوہ ایم ایل ایم بھی پیرامڈ شیپ ایکٹیویٹی ہی ہے(۔ پیرامڈ سکیم میں ایک صارف یا حصہ دار کو مخصوص رقم کی ادائیگی پہ منافع کے علاوہ مخصوص مراعات سے سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا جاتا ہے۔ بقول وکی بھیا A successful pyramid scheme combines a fake yet seemingly credible business with a simple-to-understand yet sophisticated-sounding money-making formula which is used for profit. The essential idea is that a "con artist" Mr. X, makes only one payment. To start earning, Mr. X has to recruit others like him who will also make one payment each. Mr. X gets paid out of receipts from those new recruits. They then go on to recruit others. As each new recruit makes a payment, Mr. X gets a cut. He is thus promised exponential benefits as the "business" expands.. ایک غیر پائیدار کاروباری مثل جس میں مشکوک مگر بظاہر قابلَ اعماد کاروبار اور منافع کے حصول کا بظاہر پیچیدہ مگر سادہ فارمولا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں حصہ داروں کو مزید لوگ لانے پہ پرکشش مراعات کا لالچ دیا جاتا ہے۔ دھوکہ کی اس قسم میں بنیادی توجہ سب سے نچلے درجے پہ مرکوز رکھی جاتی ہے کیونکہ یہی اس اہرام کی بنیاد ہے۔ کچھ ابتدائی لوگوں یا اپنے عاملین کو بطور کامیاب حصہ داران عوام میں مشتہر کر دیا جاتا ہے۔ جیسے ایک وقت میں گولڈن کی کے کتابچوں میں دو تین لوگ اپنے منافع کے علاوہ بطور انعام کار کی چابیاں وصول کرتے دکھائے گئے۔ خیر گولڈن کی کا ذکرَ بد تو جملہ ہائے معترضہ سے تھا۔ اصل توجہ فی الحال اس کاروباری اہرام اور اس کے سلسلہ ہائے مراتب پہ دیتے ہیں۔ عمومی طور یہ کاروبار، بالخصوص پاکستان میں، کسی بھی قسم کا صارف پیدا کرنے کا خطرہ مول نہیں لیتے۔ ایک لگی بندھی رقم کے ذریعے حصہ دار بنایا جاتا ہے اور آپ کے توسط سے آنے والے حصہ داروں سے آپ کو منافع ادا کیا جتا ہے۔ جیسے زید نے ایک ہزار روپے میں رکنیت لی۔ اب زید اپنا سرمایہ واپس لینے اور اس پہ مزید منافع کمانے نکل کھڑا و گا۔ زید بکر کو پٹائے گا اور بکر کی ادا کردہ رقم سے زید کو پچاس روپے اور زید کے حوالے کو پچیس روپے ادا کیے جائیں گے، یوں زید شاید کسی مقام پہ اپنا ایک ہزار نکال لے۔ مگر بکر اس کی جگہ بیٹھا ہو گا۔ اکانومسٹ کا خیال: یہاں ٹھہرئیے، زید اگر وہی ایک ہزار کسی قومی بچت سکیم میں جمع کراتا تو اس کو اس میں بھی منافع ملتا۔ یا کسی بنک میں سود پہ رکھوا دیتا جو مذکورہ ادارہ بھی رکھوائے گا۔ اب ادارہ یہاں ایک اور انکم جنریٹ کر رہا ہے۔ بنک کو بڑی رقم میں قرضہ فراہم کر کے جو بنک کے لیے تازہ خون ہے،،، بہرحال بنکنگ اور اس کے پورے سسٹم پہ پھر کبھی سیر حاصل بحث کی کوشش کریں گے۔۔ کہنے کا مقصد یہ کہ آپ کی فراہم کردہ رقوم سے یہ ادارے ایک نئی انکم بھی پیدا کر سکتے ہیں۔۔ جو شاید ہی کسی کے خیال میں ہو۔ کبھی کبھار ایسے ادارے صارف پیدا کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ جیسے شنیل یا گولڈن کی مرحوم۔ چند ایک جادوئی نتائج کی حامل متوقع مصنوعات کی فراہمی کا اعلان کر کے لوگوں سے ایک مخصوص رقم کی فراہمی کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔۔ مگر نقص اس میں بھی وہی کہ یہ شیطان کی آنت ہے۔ چلتے چلے جاؤ۔ اور کیسی مصنوعات۔ چار پانچ سادہ لوح یا زیادہ تر اپنے ہرکارے میڈیا کو دکھا دو جو ان انقلابی مصنوعات کی موجودگی کی گواہی دیں گے۔۔ یوں اصل کام پہلے دس یا بیس حصہ داروں کی تلاش اور تشہیر ہے۔ اس کے بعد یہ لوگ اپنے منافع میں اضافہ کی خاطر نئے لوگ لاتے ہیں۔ اور نئے لوگ اپنے منافع کے لیے مزید لوگ۔۔ یہاں غیر فعال لوگ پہلے ہی درجے پہ فارغ ہو گئے۔ جو لوگ مزید صارف نہ گھیر سکیں ان کی آمدنی ادارے کا منافع۔ سو بغیر کچھ کہے سنے کم از کم کچھ لوگ تو اپنی جمع پونجی نفس کے حضور دان کر کے فارغ ہو گئے۔ اور ان حصہ داروں کا ذکر عموماً نہیں کیا جاتا۔ فقط سرمائے کی ایک ذیل میں منافع دکھا دیا جاتا ہے۔ اہرام کے پہلے درجے کے اولین لوگ عموماً اپنا سرمایہ وصول کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔ اور یہی وہ لوگ ہیں جو کسی حد تک اپنی دنیا سنوار سکتے ہیں۔ مگر اس کے لیے جس قدر محنت کی جاتی ہے۔ اس قدر محنت کسی جائز یا صرف پائیدار کاروباری مقصد کے لیے ایک آدھ سال جم کر کی جائے تو وہی دس بارہ ہزار روزگار کا وسیلہ بن سکتے ہیں۔ خاکسار نے گولڈن کی اور شنیل کے چکر میں بڑے بڑے شریف سفید پوشوں کو نوکری چھوڑ کر ہرکاروں کی طرح گلی محلے میں لوگ گھیرتے دیکھا ہے۔ پھر وہ لوگ مشکوک مصنوعات کی فروخت اور مزید احمقوں کی تلاش میں چل پڑتے ہیں۔ مل گئے تو پیٹ بھر لیا ورنہ ادارے کے آہنی صندوقچوں کا پیٹ بھرا کیے اور اپنے انجام کا سزاوار کسی اور کو ٹھہراتے رہے اشراف اور کمینے سے لے شاہ تا وزیر یاں آدمی ہی کرتے ہیں سب کارِ دلپذیر یاں آدمی مرید ہے اور آدمی ہی پیر اچھا بھی آدمی بھی کہاتا ہے اے نذیر اور سب میں جو برا ہے سو ہے وہ بھی آدمی اس کاروباری ماڈل کو کئی ملکوں میں بزورَ بازو روک دیا گیا ہے(ہمارے ہاں غالباً اب بھی یہ قانون کے دائرہ کار میں ہے(۔۔۔ اس میں اصل فائدہ صرف اوپر کی چند لوگ ہی لیتے ہیں ب اقی سب اپنی اپنی پونجی لٹا کر ٹھنڈے ٹھنڈے نکل لیتے ہیں۔ جس کی وجوہات میں ایک تو متوقع رسوائی اور دوسری وصولی کے امکانات کا صفر سے کچھ ہی نیچے ہونا ہے۔۔ اس کاروباری مثل کا اپنا طریقہ کار ہی اس کی غیر پائیداری کی منطقی وجوہات سے ایک ہے۔ کیونکہ سبھی حصہ داروں کو ان کا منافع اور پرکشش مراعات دینے کے لیے جس قدر وسائل اور صارفین کی ضرورت ہوتی ہے وہ اس حقیر کرہ ارض کے بس سے بہت باہر ہے۔۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| business, color, com, exchange, فروخت, پاکستان, پسند, پسندیدہ, لوگ, نظر, مفت, مکمل, آج, الزام, اسکیم, بھائی, جیل, حکم, دیکھو, دوست, سال, شخص, عالم, عدالت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|