| 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات |
درجہ بندی:
|
ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,265
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
قوموں اورملکوں کی تاریخ میں کچھ دن ایسے ہوتے ہیں جو عام ایام کے برعکس بڑی قربانی مانگتے ہیں۔یہ دن فرزندان وطن سے حفاظت وطن کے لئے تن من دھن کی قربانی کا تقاضا کرتے ہیں، ماؤں سے ان کے جگر گوشے اور بوڑھے باپوں سے ان کی زندگی کا آخری سہارا قربان کرنے کامطالبا کرتے ہیں۔قربانی کی لازوال داستانیں رقم ہوتی ہیں، سروں پر کفن باندھ کر سرفروشان وطن رزمگاہ حق و باطل کا رخ کرتے ہیں ،آزادی کو اپنی جان و مال پر ترجیح دے کر دیوانہ وار لڑتے ہیں، کچھ جام شہادت نوش کر کے امر ہو جاتے ہیں اور کچھ غازی بن کر سرخرو ہوتے ہیں۔ تب جا کر کہیں وطن اپنی آزادی، وقار اور علیحدہ تشخص برقرار رکھنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔
یہ ایام فیصلہ کن ہوتے ہیں، اگر قربانی کا حق ادا نہ کیا جائے، جان و مال کو وطن پر ترجیح دی جائے، ماں کی ممتا اپنے جگر گوشے کو قربان کرنے سے گریزاں ہو، بوڑھا باپ اپنا اور خاندان کا سہارا کھونے کے لئے تیار نہ ہو تو پھر وطن اپنا وجود کھو بیٹھتے ہیں، قومیں تاریخ کا حصہ اور پارینہ قصہ بن جاتی ہیں، اور آزادی کی کے بجائے غلامی کی زندگی قوموں کا مقدر بن جاتی ہے۔ ایسا ہی ایک دن وطن عزیز پاکستان پر بھی آیا جب بھارت نے اپنے خبث باطن سے مجبور ہو کر ستمبر 1965ءکو پاکستان پر شب خون مارا۔ بھارت کا خیال تھا کہ راتوں رات پاکستان کے اہم علاقوں پر قبضہ کر لیں گے اور ناشتے میں لاہور کے پائے کھائیں گے۔ لیکن انہیں اندازہ نہیں کہ شیر سویا ہوا ہو پھر بھی شیر ہی ہوتا ہے۔ افواج پاکستان اور عوام پاکستان نے مل کر دیوانہ وار دشمن کا مقابلہ کیا۔ سروں پر کفن باندھ کر دشمن سے بھڑ گئے، جسموں سے بارود باندھ کر ٹینکوں کے آگے لیٹ گئے، عوام نے اپنا سب کچھ دفاع وطن کے لئے قربان کر دیا۔ اور ہندو بنیے کے ناپاک عزائم کو رزق خاک بنا دیا ۔طاقت کے نشے سے چور بھارت پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کے لئے آیا تھا لیکن ہمشہ کے لئے ناکامی کا بد نما داغ اپنے سینے پر سجا کر واپس گیا۔ وہ شاید اس بات سے بھی واقف نہیں کہ جو زمین شہداءکے لہو سے سیراب ہوتی ہے وہ بڑی ذرخیز اور بڑی شاداب ہوتی ہے۔ اس کے سپوت اپنی دھرتی کی طرف اٹھنے والی ہر انگلی کو توڑنے اور اس کی طرف دیکھنے والی ہر میلی آنکھ کو پھوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جان وار دیتے ہیں لیکن وطن پر آنچ نہیں آنے دیتے۔ اور اس کا بہترین مظاہرہ 6ستمبر 1965ءکو کیا گیا، انتہائی بے سرو سامانی کے عالم میں بھی جرات و بہادری کی وہ درخشاں مثالیں قائم کی گئیں کہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ آج ہم 44واں یوم دفاع منا رہے ہیں، ہر سال کی طرح اس سال بھی وطن عزیز کے لئے دعائیں ہوں گی، سرکاری اور نجی سطح پر تقاریب کا اہتمام ہوتا ہے، افواج پاکستان پریڈ پیش کرتی ہیں ، توپوں کی سلامی سے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ دفاع وطن کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے دعوے کئے جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔اور پھر شام ہو جاتی ہے ، جب صبح سو کر اٹھتے ہیں تو سب کچھ بھول جاتا ہے۔ ایک دن قبل کئے گئے وعدے اور دعوے بھول جاتے ہیں ۔ پھر وہی کاروبار زندگی، وہی سیاست کی سیاہ کاریاں، وہی دولت کی ہوس، وہی اقتدار کی جنگ، وہی کاسہ لیسی ، وہی غیروں کی غلامی، وہی ازلی دشمنوںسے دوستی کی پینگیں ۔۔۔ نیز ہر وہ کام جو دفاع وطن کے فلسفے کے خلاف اور جو شہداءکے مقدس خون سے غداری کے مترادف ہو، حب الوطنی کے لبادے میں کیا جاتا ہے۔ کیا اسی لئے شہداءنے اپنا خون، ماؤں نے اپنے جگر گوشے اور قوم نے اپنے سپوت قربان گاہ عشق میں وار دیئے تھے؟ کیا ہم نے اسی لئے قربانیوں کی داستانیں رقم کی تھیں کہ پھر اسی دشمن کے سامنے گھٹنے ٹیک دیں گے؟ کیا جرات و بہادری کا یہی تقاضا ہے کہ اپنا جائز حق مانگنے کے لئے بھی منتیں اور سماجتیں کی جائیں، دشمن ہمارا پانی بند کر دے، ہماری شہ رگ پر قابض ہو کر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے اور ہم مذاکرات کے لئے اپنے سارے وسائل صرف کر دیں، جس کا نتیجہ سوائے دشمن کو مزید مہلت دینے کے کچھ نہ ہو۔ ؟ اگر قیامت کے دن ان ماؤں نے ہمارا گریبان پکڑکر سوال کر لیا کہ کیا اسی لئے ہم نے اپنے بیٹے وطن کے لئے وارے تھے تو کیا جواب ہو گا۔ ؟ اگر شہیدوں نے پوچھ لیا کہ کیا ہم اسی لئے جان سے ہارے تھے تو کیا جواب ہوگا؟ آج وطن عزیز جن حالات سے دوچار وہ انتہائی تشویش ناک ہیں ۔ اندرونی اور بیرونی طور پر دشمنان پاکستان ہماری جڑیں کھوکھلی کرنے میں مصروف عمل ہیں، ایک طرف بھارت ہے جس کو چین نصیب نہیں، دوسری جانب افغان سرحد پر استعماری قوتیں اسلامی جمہوریہ کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہیں۔ اندرونی طور پر قبائلی علاقوں میں اپنی ہی فوج اپنی ہی عوام کے خلاف برسرپیکار ہے۔ بلوچستان میں ہماری اپنی کوتاہیوں کے باعث آزادی کی تحریک دن بدن زور پکڑ رہی ہے۔ خودکش حملوں کا نا ختم ہونے والا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ مہنگائی بام عروج پر پہنچ چکی ہے۔اور حکمران اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ امریکہ بہادر پاکستان کے اندر تک گھس آیا ہے، بدنام زمانہ ”بلیک واٹر “ امریکی سفارتخانے کی زیر سرپرستی مصروف ہے۔ پاکستان کی سالمیت کا ضامن ایٹمی پروگرام خطرات میں گھرتا جا رہا ہے اور ہم سوئے ہوئے ہیں۔ ان مشکل حالات میں ضروری ہو گیا ہے کہ ایک بار پھر اسی جذبے کے ساتھ دفاع وطن کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔ وہی جرات اور بہادری، وہی عزم و استقلال اور وہی جہد مسلسل ہمارا زاد راہ ہو۔ اس سے ایک طرف ہم بیرونی دشمن کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تقویت حاصل کریں تو دوسری جانب اندرونی مشکلات کا مقابلہ کرنے میں تحمل و برداشت کا مظاہرہ کریں۔ تاکہ ہماری طرف سے اٹھنے والا کوئی جذباتی قدم دشمن کو فائدہ نہ دے۔ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اور نعمت قربانی مانگتی ہے۔ جتنی بڑی نعمت ہو اتنی بڑی قربانی ہوتی ہے ۔ ہمارے اسلاف نے قربانیاں دیں جس کے نتیجے میں ہم آج آزاد فضا میں جی رہے ہیں۔ دنیا کے نقشے پر ایک آزاد وطن اور آزاد قوم کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ جیسے جیسے قربانی کا جذبہ ماند پڑتا ہے اسی طرح آزادی کا تصور بھی دھندلاتا جاتا ہے۔ بدقسمتی سے آج ہم اسی دور سے گزر رہے ہیں۔ ہم نے قربانی سے انحراف کیا تو دشمنوں نے ہر محاذ سے ہماری آزادی کو چیلنج کر دیا۔ ڈرون حملوں سے لے کر اسلام آباد میں امریکہ کے 200گھر کرائے پر لینا، بلیک واٹر کی کاروائیاں، بلوچستان میں آزادی کی تحریک، سرحد کی صورتحال اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔ آئیے مل کر عہد کریں کہ وطن عزیز پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ اپنے اپنے دائرہ کار میں رہ کر وطن عزیز کی فلاح اور دفاع کے لئے کردار ادا کریں گے۔ اور اپنے قول و فعل سے کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے وطن عزیز کی عزت پر حرف آ سکے۔ خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
__________________
محتاج اصلاح و دعا
Last edited by راجہ اکرام; 06-09-09 at 12:41 AM. |
|
|
|
| 9 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا | shafresha (06-09-09), یاسر عمران مرزا (06-09-10), منتظمین (06-09-10), محمدخلیل (06-09-10), مرزا عامر (06-09-10), احمد بلال (06-09-09), سحر (06-09-09), شاہ جی 90 (06-09-09), عارف اقبال (06-09-10) |
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
راجا بھائی سلام،
میری جانب سے بہت بہت شکریہ قبول فرمائیے! اللہ عزوجل آپ کے قلم کو اور زور اور جولانیاں عطا فرمائے، آمین ثم آمین۔ ۔ ۔ ۔ ۔ |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
ماشااللہ بھائی بہت اچھا لکھا ہے آپ نے
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#4 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,265
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
لیکن آپ حضرات کا رہنمائی بھرا تبصرہ ہمیں مزید سیکھنے کا موقع دے گا دعا کا شکریہ اور مزید دعاؤں کے لئے مؤدبانہ دعا کی درخواست محتاج دعا راجہ اکرام |
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,265
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
واہ راجہ جی واہ جیوندے رہئو ، خوش رہو اور سدا یوں ہی ہنتے مسکراتے رہو
اللہ تعالی آپ کے دل کی مرادیں پوری کرے اور آپ صحت تندرستی کے ساتھہ یوں ہی اچھی اچھی تحریریں لکھتے رہیں واقعی یہ فرض جتنا ہم پر آج ضروری ہے اتنا کبھی بھی نہیں تھا ، کیوں کہ ہمارا دشمن ہر محاز پر اپنے آپ کو سچا اور اچھا اور ہمیں جھوٹا اور ناکام لوگوں کا ملک ثابت کرنے پر تلا رہتا ہے ، ہمارے میڈیا کو تو شاید ہمارے حکمران جواب دینے سے روک دیتے ہیں لیکن ہمارا فرض بنتا ہے کہ جہاں بھی ان کے پروپیگنڈا کو دیکھیں ان کو جواب ضرور دیں موجودہ دنیا کا یہ اصول بن چکا ہے کہ جھوٹ کو اتنے سبھائو اور تواتر سے بولو کہ سچ لگنے لگے۔ لیکن میرا ایمان ہے کہ خلوص دل سے اگر سچ بیان کیا جائے تو وہ زیادہ موثر ہوتا ہے ، آج اگر ضرورت ہے تو اس امر کی کہ جہاں بھی ہم ان کے جھوٹ کے اثرات پھیلتے ہوے دیکھیں اپنے سچ کی تلوار سے اس جھوٹ کی گردن کاٹ دیں ۔ یہ کام ہم کیسے اور کہاں کہاں کر سکتے ہیں ۔ اس کا آسان ترین جواب یہ ہے کہ اپنے کمپیوٹر پر بیٹھہ کر کسی بھی فورم پر پوسٹنگ کرتے ہوے ، یوٹیوب یا کسی اور سائٹ پر ویڈیوز لگاتے ہوے یا چیٹنگ کرتے ہوے ۔ لیکن ایک اور جگہ جہاں پر ہم اپنا فرضادا کر سکتے ہیں وہ ہمارا ماحول ہے جہاںہم رہتے ہیں بستے ہیں ، ہمارے کولیگز ، ہمارے پڑوسی ، ہمارے اہل خانہ ، عزیز ، رشتہ دار ، ہمارے ارد گرد ہزاروں لوگ ہیںجو ان کے زہریلے پروپیگنڈا کا شکار ہو رہے ہیں اور بحیثیت پاکستانی ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم انہیں اس زہریلے جھوٹ سے بچائیں اور سچ کی روشنی سے روشناس کریں ، یہ بھی ایک میدان جہاد ہے جہاں لڑتے ہوے ہم اپنی نظریاتی اور ثقافتی سرحدوں کی حفاظت کر سکتے ہیں ۔ آج کے دن ہمیں ایک بار پھر عہد کرنا ہے کہ اپنے حصے کا یہ کام پورا کریں گے اور انشااللہ دشمن کے دانت اس محاز پر بھی کھٹے کر دیں گے ۔ اللہ تعالی ، میرا ، آپ کا اور ہم سب کا حامی و ناصر ہو پاکستان پائندہ باد |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#7 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,590
کمائي: 157,749
شکریہ: 8,078
5,024 مراسلہ میں 19,309 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یہ تحریر 6 ستمبر کے لیے سرورق پر شیڈول کردی گئی ہے ۔
شکریہ |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#8 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,265
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
واقعی موجودہ حالات میں قربانی کی زیادہ ضرورت ہے۔ اپنے اپنے دائرہ کار میں بھی اگر ہم اخلاص کے ساتھ اپنے مشن پر کاربند رہیں تو تبدیلی کا آغاز ہو سکتا ہے۔ مزید دعاؤں کی عاجزانہ التماس کے ساتھ ایک بار پھر شکریہ اللہ آپ کو بھی خوش رکھے۔آمین |
|
|
|
|
|
|
#9 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,265
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
|
|
#10 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,265
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم
آج پھر 6 ستمبر ہے ، یوم دفاع وطن کسی بھی قوم کے لئے اس دن کی اہمیت انتہائی غیر معمولی ہوتی ہے۔ لیکن مجھے فورم پر آج اس حوالے سے کوئی سرگرمی نظر نہیں آئی۔ گزشتہ سال یہ تحریر لکھی تھی، سوچا موقع کی مناسبت سے پیش کی جائے شکریہ |
|
|
|
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اچھا کیا راجہ جی یاد دلا دیا
ورنہ ہم تہی داماں و بد دماغ لوگوں کو تو بھولا ہوا تھا |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا | shafresha (06-09-10), راجہ اکرام (06-09-10) |
|
|
#12 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ہماری انتظامی صلاحیتیں کھڈے لائین لگ چکی ہیں۔ فروعی اور اختلافی مسائل کے لیے ہمارے پاس بہت وقت ہے۔
|
|
|
|
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() |
پاکستان کے بارے میں اب یہ تحریریں پڑھنے کو دل نہیں کرتا،؎
ایک ناکام ملک ہے اب یہ یہاں نہ عزت محفوظ ہے اور نہ ہی کوئی اور چیز کسی بھی چیز کی کوئی گرانٹی نہیں ہے تو میرے خیال سے جو بھی تحریر ہوگی سب جھوٹ ہی ہوگا سوری یہ الفاظ لکھتے ہوئے میری حالت بہت خراب ہوری ہے نہ چاہتے ہوئے بھی لکھ رہا ہوں
__________________
جب تک میری انفریکشن ختم نہیں ہوگی میں فورم میں نہیں آونگا۔ |
|
|
|
|
|
#14 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,590
کمائي: 157,749
شکریہ: 8,078
5,024 مراسلہ میں 19,309 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
معذرت کے ساتھ
ہم 6 ستمبر دل سے منانا ہی نہیںچاہتے ہیں ۔ ہم کو جنگ اور جہاد کے نام سے خوف آتا ہے ہم کو مرنے سے ڈر لگتا ہے ۔ ہم جہاد کا نام تک نہیں لینا چاہتے ہیں ہم کافروں سے دوستی کرنا چاہتے ہیں ۔ ہم پاکستانی قوم کو بات بات پر رسوا کرتے ہیں ۔ ہم پاکستانی قوم کو کسی قابل نہیںسمجھتے ہیں ۔ تو کس بات کا یوم دفاع ۔ 1965 کو پاکستانی فوج اور پاکستانی قوم نے کافروں سے جنگ کی تھی اور جانیںدیں تھیں اور کافروں کی جانیںلیں بھی تھیں ۔ کیا ہمت ہے آج آپ لوگوں میںکافروں سے جنگ کرنے کی اور جانیںدینے کی اور ان کی جانیںلینے کی ۔ پہلے بات کرنے کی تو ہمت پیدا کریںاپنے اندر پہر جنگ کی بھی کرلیں گے ۔ اپنی قوم کو برا بھلا بولنا تو چھوڑیں پہر یہ قوم اس ملک کا دفاع کرنے کے قابل بھی ہوجائے گی ۔ ہم سب نے مل کر اس قوم کو مایوسی کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے اب یہ قوم کیا یوم دفاع منائے گی ۔
__________________
اے اللہ میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا |
![]() |
| Tags |
| ہندو, ٹیک, پاکستان, یوم دفاع, قدم, قصہ, چین, چور, مہنگائی, مقابلہ, ماں, اسلامی, بہترین, جواب, جام, خون, خودکش, خلاف, دعائیں, زندگی, زمانہ, سیاست, شام, عشق, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| پنجاب یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبہ کا لوڈشیڈنگ کے خلاف PDآفس کا گھیراﺅ | ابن جلال | خبریں | 1 | 25-10-08 12:56 PM |
| لیزر نیوکلیئر فیوژن میں مددگار | محمدعدنان | دیگر تحقیقات | 0 | 21-05-08 06:40 PM |
| آئی سی ایل ورلڈ سیریز : انڈین الیون نے ورلڈ الیون کو شکست دیدی | عبدالقدوس | کھیل اور کھلاڑی | 0 | 13-04-08 09:37 AM |
| آئی سی ایل: پاکستان الیون نے ورلڈ الیون کونو وکٹ سے ہرادیا | champion_pakistani | کرکٹ | 0 | 11-04-08 07:02 AM |
| 6ستمبر1965 آو ملک کے دفاع کا عہد کریں! | زبیر | اپکے کالم | 10 | 29-11-07 02:23 PM |