واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > پاکستان کے قومی تہوار > 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان



6 ستمبر یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان


میں بڑا ہوکر شہید ہوں گا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات درجہ بندی: موضوع  کی درجہ بندی:  1 ووٹ 5.00 اوسط ظاہری انداز
پرانا 03-09-09, 03:59 AM   #1
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,590
کمائي: 157,739
شکریہ: 8,078
5,024 مراسلہ میں 19,307 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default میں بڑا ہوکر شہید ہوں گا

میں بڑا ہوکر شہید ہوں گا

ہمارے بچے ایمان اور روحانی اعتبار سے ہم سے کہیں ذیادہ بہتر ہیں ۔ پاک نیٹ پر میں نے دس سالہ رافی کا دھاگہ پڑھا جس میں اس بچے نے لکھا کہ میں فوج میں اس لیے جانا چاہتا ہوں تاکہ دشمن سے لڑتے ہوئے شہید ہوجاؤں ۔ اصل جہاد یہی ہے جو شہادت کی نیت کے ساتھ ہو ۔
ہمارے بچپن میں بھی ہمارے ساتھی لڑکوں کو فوج میں جانے کا بہت شوق تھا لیکن میں نے کسی سے یہ نہیں سنا کہ کوئی فوج میں اس لیے جانا چاہتا ہو تاکہ وہ شہید ہو جائے ۔
رافی کو تو شائد اس کے والدین نے ایسی تربیت دی ہو جس کی وجہ سے اس کے دل میں یہ شوق پیدا ہوا۔
لیکن میں نے اپنے دس سالہ بھانجے سے پوچھا ، جس کا تعلق کافی ماڈرن گھرانے سے ہے ۔
کہ بیٹا تم بڑے ہوکر کیا بنو گے
اس بچے نے پر اعتماد لہجے میں کہا
میں بڑا ہوکر شہید ہونگا ۔
اس کی یہ بات سن کر اس کی ماں پریشان ہوکر آئیں اور اس بچے سے استفسار کرنے لگی کہ تم کو یہ بات کس نے سکھائی
اس بچے نے مسکرا کر اپنی ماں کو دیکھا اور کہا
امی آپ کیوں پریشان ہوتی ہیں ۔ مرنا تو ہے ایک دن ، اس سے تو انکار نہیں کیا جاسکتا ہے
تو کیوں نہ شہادت کی دعا مانگی جائے
اس بچے کی بات سن کر اس کی ماں خاموش ہوگی
دس سالہ بچے نے ہم کو وہ بات سکھادی جو ہم کو موٹی موٹی کتابیں نہ سکھاسکیں ۔
مجھے تو ایسا لگ رہا ہے کہ
قدرت ہمارے گھروں میں وہ لشکر تیار کررہی ہے جس کو ایک دن دنیا میں فاتح بن کر ابھرنا ہے
سحر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
24 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
proiub (07-11-10), shafresha (03-09-09), فیصل ناصر (03-09-09), فرحان دانش (03-09-09), پاکستانی (03-09-09), ھارون اعظم (12-01-11), منتظمین (03-09-09), محمدعدنان (03-09-09), مرزا محمد فاروق (03-09-09), مرزا عامر (06-09-10), معظم (03-09-09), ایکسٹو (15-10-10), ابو عمار (03-09-09), اسد گدھی (03-09-09), تفسیر حیدر (04-09-09), حسنین ایوب (04-09-09), راجہ اکرام (03-09-09), رضی (07-11-10), شاہ جی 90 (03-09-09), عارف اقبال (07-09-10), عبدالقدوس (03-09-09), عبداللہ آدم (07-11-10), عبداللہ حیدر (03-09-09), عدنان دانی (09-11-10)
کمائي نے سحر کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
03-09-09 مرزا محمد فاروق دستیاب نہیں 0
03-09-09 شاہ جی 90 قدرت ہمارے گھروں میں وہ لشکر تیار کررہی ہے جس کو ایک دن دنیا میں فاتح بن کر ابھرنا ہے 150
پرانا 03-09-09, 04:11 AM   #2
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,157
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سحر آپی بہت اچھا لکھا ہے
اللہ کرے ہربچے میں ایسی سوچ بیدار ہوجائے
اتنی اچھی تحریر پہ میری طرف سے آپ کو 500 پوائنٹس تحفہ
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
proiub (07-11-10), shafresha (03-09-09), مرزا محمد فاروق (03-09-09), اسد گدھی (03-09-09), حسنین ایوب (04-09-09), راجہ اکرام (03-09-09), سحر (03-09-09), عبداللہ آدم (07-11-10)
پرانا 03-09-09, 06:28 AM   #3
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں۔۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (03-09-09), اسد گدھی (03-09-09), راجہ اکرام (03-09-09), سحر (03-09-09)
پرانا 03-09-09, 12:43 PM   #4
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,742
کمائي: 39,356
شکریہ: 2,618
1,610 مراسلہ میں 3,703 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سحرباجی بہت اچھا لکھا ہے
فرحان دانش آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فرحان دانش کا شکریہ ادا کیا
shafresha (03-09-09), راجہ اکرام (03-09-09), سحر (03-09-09)
پرانا 03-09-09, 12:58 PM   #5
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

الحمد للہ کہ ہماری آنے والی نسل اپنی وراثت کو پہچان رہی ہے ، ہم کیا تھے اور کیا ہو گئے یہ دیکھہ کر تو دل خون کے آنسو روتا ہے لیکن ان بچوں کو دیکھہ کر دل کو سکون ملتا ہے کہ یہ بچے ہمارے روشن مستقبل کی علامت ہیں ۔ اللہ تعالی ان سب بچوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ان کے دل میں‌پاکستان سے محبت کی شمع ایسے ہی روشن رکھے آمین
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (03-09-09), راجہ اکرام (03-09-09), سحر (03-09-09)
پرانا 03-09-09, 01:51 PM   #6
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,265
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
سحر بہنا بہت اچھی تحریر ہے۔ بہت اچھی چیز آپ نے نوٹ کی ہے۔

اصول ہے کہ ’’ کل شیئی یرجع الی اصلہ ‘‘ہر چیز اپنی اصل کی جانب لوٹتی ہے۔ ہماری اصل کیاہے اس سے میں اور آپ بخوبی واقف ہیں، یہاں دہرانا تحصیل حاصل ہو گا۔
تو جب ہماری اصل ہی جہاد و شہادت ہے، جب ہمیں یہ سکھایا گیا ہے کہ ’’جو اس حال میں مر گیا کہ نہ تو اس نے جہاد کیا اور نہ ھی دل میں اس کی تمنا کی تو وہ منافقت کی موت مرا،‘‘ جب ہمیں یہ سکھایا گیا ہے کہ جہاد کے بغیر عزت نہیں، جب ہماری تاریخ میں بدر و حنین، یرموک و قادسیہ، کربلا اور پانی پت جیسے کارنامے ہیں تو اپنے بچوں سے سعادت کی زندگی اور شہادت کی موت کی تمنا ہمیں ہر گز ورطہ حیرت میں نہ ڈالے۔

یہ الگ بات ہے کہ ہم نے تقلید اغیار میں اپنی اصل سے انحراف کیا، اپنی روایات و اقدار کو صرف دقیانوسیت کے طعنے سے بچنے کے لئے چھوڑ دیا، باہر سے آنے والی ہر چیز کو معیار حق تسلیم کیا اور صما و عمیانا اس پر گر پڑے، اسلام کا نام اور اسلامی شعار کو قدامت پسندی سمجھا، طرز معاشرت بدل ڈالا، اچھے اور برے کے معیار، اصلی اور کھوٹے کے معیار، کامیابی اور ناکامی کے معیار اپنے اور پرائے کے معیار، نیز اپنے تمام اصلی معیارات کو بدل ڈالا صرف اپنے آپ کو جدید ثابت کرنے لئے لئے،
پردہ ہمیں قید نظر آنے لگا، اسلامی سزاؤں سے ہمیں وحشت دلائی گئی اور ہم وحشت زدہ ہو گئے، جہاد و قتال کے ابواب ہماری درسی کتب سے نکال دئیے گئے، مدارس و مساجد پر پابندیاں لگا دی گئیں، حق کہنے والوں کی زبانوں پے قدغن لگا دی گئی، دین اور دنیا دو الگ چیزیں بن گئیں،
نظام حکومت ، معاشرت، معاشیات ، تعلیم الغرض ہر میدان میں اسلامی اور سیکولر کی تفریق برپا کر دی گئی، اپنوں کو تفرقہ بازی کے ذریعے تقسیم کر دیا گیا۔
تو ہماری سوچ بدل گئ، ہمیں جہاد سے وحشت ہو گئی، شہادت کی تمنا جنون نظر آنے لگی، اور اگر کسی کے منہ سے شہادت کی آرزو سن لی تو فورا چیک اپ کے لئے ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔

لیکن اب وقت آگیا ہے کہ نئی نسل اپنی اصل کی طرف لوٹے، اور لوٹ رہی ہے۔ امت مسلمہ کا نوجوان اپنا بھولا ہوا سبق یاد کر رہا ہے، چار دانگ عالم میں شہادت کے مرتبے پر فائز ہونے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں شیخ احمد یٰسین، خالد مشعل، حسن نصر اللہ، مروہ شیربینی، فاطمہ، وفا ادریس، عافیہ صدیقی بے تاب ہیں۔

اگرچہ پوری دنیا کا کفر ملۃ واحدہ کی صورت امت مسلمہ کو صفحہ ہستی سے مانے کے لئے متحد ہے، لیکن یہ نئی بات نہیں ہے بلکہ
ستیزہ کار رہا ہے ازل سے تا امروز
چراغ مصطفوی سے شرار بولہبی
سیدنا آدم علیہ السلام کے مقابلے میں ابلیس، سیدنا موسی کے مقابلے میں فرعوں، سیدنا ابراہیم کے مقابلے میں نمرود اور اسی طرح معرکہ حق و بادل ازل سے جاری ہے اور تا ابد جاری رہے گا۔

مگر یاد رہے ، ان کی یہ کاوشیں اسلام کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں ، کیوں کہ
اسلام کی فطر میں قدرت نے لچک دی ہے
اتنا ہی ابھرے گا جتنا کہ دبا دیں گے،
اور
نور خدا ہے کفر کی حرکت پے خندہ زن
پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا

اس لئے اب بچوں کے منہ سے جہاد و شہادت کی آرزو سننے میں آئے گی۔ انشاء اللہ۔
ہر طرف اسلام کے پھریریے لہرائیں گے اور دنیا امن و آشتی گہوارا ہو گی۔

ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنی اولاد کی تربیت ان خطوط پر استوار کریں جو ہماری اصل ہیں، اپنی صفحوں میں اتحاد پیدا کریں، اسلام کی طرف پلٹیں، اللہ کی رسی کو مظبوطی سے تھام لیں تا کہ منزل کا حصول جلد از جلد ممکن ہو۔

اللہ سے دعا ہے کہ ہم سب کو اپنی صلاحیتیں اپنے راستے میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین


۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا


Last edited by راجہ اکرام; 03-09-09 at 01:56 PM.
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (03-09-09), مرزا عامر (06-09-10), معظم (03-09-09), سحر (03-09-09), شاہ جی 90 (04-09-09), طاھر (04-09-09), عبداللہ آدم (07-11-10)
پرانا 03-09-09, 02:04 PM   #7
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,265
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

معذرت کے ساتھ ہ تبصرہ اصل مراسلے سے طویل ہو گیاہے، امید ہے برداشت کر لیں گے۔

Last edited by راجہ اکرام; 03-09-09 at 09:56 PM.
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
proiub (07-11-10), shafresha (03-09-09)
پرانا 03-09-09, 02:57 PM   #8
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,484
شکریہ: 0
560 مراسلہ میں 1,026 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت ہی اچھی تحریر ہے ،
زبیر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے زبیر کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (03-09-09), سحر (03-09-09), شاہ جی 90 (04-09-09)
پرانا 03-09-09, 02:58 PM   #9
Senior Member
 
مرزا محمد فاروق's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: lalamusa
مراسلات: 2,361
کمائي: 27,395
شکریہ: 5,971
1,796 مراسلہ میں 3,732 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھا لکھتی ہیں آپ ڈاکٹر صاحبہ ۔
مرزا محمد فاروق آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مرزا محمد فاروق کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (03-09-09), سحر (03-09-09), شاہ جی 90 (04-09-09)
پرانا 03-09-09, 04:20 PM   #10
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,219
شکریہ: 51,152
7,458 مراسلہ میں 21,729 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : rajaikram مراسلہ دیکھیں
معذرت کے ساتھ ’’مونچھیں داڑھی سے زیادہ لمبی ہو گئیں‘‘ یعنی کہ تبصرہ اصل ممراسلے سے طویل ہو گیاہے، امید ہے برداشت کر لیں گے۔
جتنا خوب صورت تھریڈ تھا اُتنا ہی خوب صورت تبصرہ ہے!
پڑھ کر دل خوش ہوگیا، اسی مفصل تحاریر اب کم ہی نظر آتی ہیں۔

سحر بہن اور راجا بھائی دونوں‌کا بہت بہت شکریہ!
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
proiub (07-11-10), مرزا محمد فاروق (03-09-09), راجہ اکرام (03-09-09), سحر (03-09-09), شاہ جی 90 (04-09-09), عبداللہ آدم (07-11-10)
پرانا 03-09-09, 08:56 PM   #11
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,265
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
جتنا خوب صورت تھریڈ تھا اُتنا ہی خوب صورت تبصرہ ہے!
پڑھ کر دل خوش ہوگیا، اسی مفصل تحاریر اب کم ہی نظر آتی ہیں۔

سحر بہن اور راجا بھائی دونوں‌کا بہت بہت شکریہ!
شکریہ بھائی جان پسند کرنے کا
سحر بہنا شاید رمضان کی وجہ سے مصروف ہیں اس لئے ان کی طرف سے کوئی تحریر سامنے نہیں آرہی جو ہمارے لئے مہمیز کا کام دیتی ہے۔
اللہ ہماری بہن اور دیگر تمام احباب کے کام آسان کرے۔آمین
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-09-09), سحر (03-09-09)
پرانا 03-09-09, 09:33 PM   #12
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,590
کمائي: 157,739
شکریہ: 8,078
5,024 مراسلہ میں 19,307 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

راجہ بھائی آپ بہت اچھا لکھتے ہیں
اور آپ کا تبصرہ پڑھ کر خوشی ہوئی
لیکن اتنی خونصورت باتوں کے بیچ میں یہ داڑھی مونچھوں کا ذکر کچھ مناسب نہیں لگ رہا ۔ اس کی جگہ کوئی اچھا سا محاورہ نہیں لکھا جاسکتا ۔
شکریہ
سحر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-09-09), مرزا محمد فاروق (04-09-09), راجہ اکرام (03-09-09), شاہ جی 90 (04-09-09)
پرانا 03-09-09, 10:06 PM   #13
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,265
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
راجہ بھائی آپ بہت اچھا لکھتے ہیں
اور آپ کا تبصرہ پڑھ کر خوشی ہوئی
لیکن اتنی خونصورت باتوں کے بیچ میں یہ داڑھی مونچھوں کا ذکر کچھ مناسب نہیں لگ رہا ۔ اس کی جگہ کوئی اچھا سا محاورہ نہیں لکھا جاسکتا ۔
شکریہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
سحر بہنا پسند کرنے کا شکریہ
اور آپ نے درست توجہ دلائی، میں نے اپنے مراسلے سے وہ الفاظ حذف کر دئیے ہیں۔
پیاری بہنا اسی طرح آپ کی رہنمائی اور بطور خاص دعاؤں کی ضرورت رہے گی۔
اللہ آپ کے کاموں میں آسانی فرمائے اور آپ کی عمر ، علم ، عمل اور رزق میں برکت عطا فرمائے۔آمین
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-09-09), شاہ جی 90 (04-09-09)
پرانا 03-09-09, 11:32 PM   #14
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

راجا بھائی سرورق کے لیے اپلائی کرین اپ بھی۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-09-09), راجہ اکرام (04-09-09), سحر (04-09-09), شاہ جی 90 (04-09-09)
پرانا 04-09-09, 01:35 AM   #15
Senior Member
 
تفسیر حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,745
شکریہ: 1,293
978 مراسلہ میں 1,848 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت ہی اچھی تحریر ہے ،
تفسیر حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
تفسیر حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (04-09-09)
جواب

Tags
کارنامے, کربلا, پہچان, پاک, وفا, قید, نظر, موت, ماں, محبت, معذرت, ایمان, اللہ, بچپن, بچوں, تحریر, تعلیم, خون, خدا, دل, داڑھی, درسی کتب, دعا, روتا, علامت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہم غیروں سے نہیں اپنے ہی میرجعفروں اور میرصادقوں سے مارے جاتے ہیں، جسٹس رمدے گلاب خان خبریں 4 11-06-11 01:45 AM
ملک کے اکثر علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برف باری، رابطہ سڑکیں بند، لوگ گھروں میں محصور گلاب خان خبریں 4 14-02-11 12:52 PM
ہاکی کے ”گلابوں “ کا پیر محل میں منوں پھولوں سے استقبال جاویداسد خبریں 1 20-12-10 07:51 PM
:::‌ محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: ابو کاشان خبریں 0 24-12-07 12:01 AM
وکلاء تنظیموں نے پی سی او ججوں کے سوشل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا،ملک بھر کے وکلاء،ماتحت عدالتوں میں روزانہ ایک گھنٹے ہڑتال کر یں گے خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 10:00 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:12 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger