| 1971 اور مشرقی پاکستان ہمارا اس فورم کو شروع کرنے کا مقصد تاریخ کے اس افسوسناک اور دکھ بھرے حصے کو یاد رکھنا ہے جس کو اکثریت بھلا رہی ہے۔ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات |
درجہ بندی:
|
ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jul 2008
مراسلات: 27
کمائي: 665
شکریہ: 3
23 مراسلہ میں 83 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کیا ہم نے بطور قوم 1971 کے سانحے سے واقعی کوئی سبق سیکھا تھا؟ یا صرف بس زبانی کلامی باتیں ہی ہوتی رہیں؟
کیا ہم بطور قوم آج وہ غلطیاں پاکستان کے دیگر علاقوں میں دہرا رہے ہیں؟ چلیں غلطی کسی کی ہو، مگر کیا آج پاکستان کے کسی علاقوں میں 1971 جیسے حالات پیدا ہو رہے ہیں؟ |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے مہوش علی کا شکریہ ادا کیا | فرحان دانش (03-11-09), Wahid Mahmood (12-11-09) |
|
|
#2 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jul 2008
مراسلات: 27
کمائي: 665
شکریہ: 3
23 مراسلہ میں 83 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آجکل کے انڈیا کے کڑوڑوں مسلمانوں کے آباؤ اجداد نے قیام پاکستان کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں پیش کیں۔
ہم لوگ بہت وسیع النظر ہوتے ہیں تو بنگلہ دیش کی بات کرنے لگتے ہیں۔ مگر آج مجھے یہ سوال اٹھانا ہے کہ جن کڑوڑوں مسلمانوں نے پاکستان کے لیے اتنی قربانیاں دی، آج انکی انڈی میں موجود نئی نسلیں پاکستان کے خلاف کیوں ہو گئیں؟ کیوں انہوں نے تقسیم پاکستان کو غلطی کہنا شروع کر دیا؟ کیا ہمیں بطور پاکستانی قوم اس تبدیلی کا ادراک ہوا کہ ہم ہندوستان میں بسنے والے کڑوڑوں مسلمانوں کو بطور دوست کھوتے جا رہے ہیں اور یہ کڑوڑوں مسلمان آج پاکستان کی ایسے ہمدرد و محب نہیں جیسے انکے آباؤ اجداد تھے؟ نہیں جناب۔ میں آپ کو یقین دلاتی ہوں بطور قوم ہمیں ان کڑوڑوں انڈین مسلمانوں کی ذرہ برابر پرواہ نہ ہوئی اور نہ ہی ہم نے کبھی پلٹ کر ان کے زخموں پر مرہم رکھا کہ پاکستان بننے کی وجہ سے انتہا پسند ہندووں کے ہاتھوں انہیں آج اور زیادہ استحصال کا سامنا ہے۔ |
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے مہوش علی کا شکریہ ادا کیا | shafresha (11-10-09), فاروق سرورخان (13-10-09), فرحان دانش (03-11-09), Wahid Mahmood (12-11-09), حیدر (11-10-09), شاہ جی 90 (17-10-09) |
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,626
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
باوجود اس کے کہ میں خود اس نظریے کا حامی ہوں کہ پاکستان کی بنیاد میں کوئی نہ کوئی خآمی ضرور موجود ہے اور آپکی بات سے اتفاق رکھتے ہوئے بھی ۔ ۔ ۔ میں آپکی بات کی تائید نہیں کر پاؤں گا کہ انڈیا میں مسلمانوں کی نئی نسل پاکستان کے برتاؤ کی وجہ سے پاکستان کے قیام کو غلطی قرار دیتی ہے۔ اسکی مثال یہ ہے کہ خود پاکستان کے کئی متول افراد جنکو پاکستان نے عزت دی ان سے بھی یہی یا ان سے ملتے جُلتے الفاظ سننے میں پائے جاتے ہیں۔ اس میں پاکستان کا قصور نہیں ۔ ۔ ۔ انکا اپنا قصور ہے۔
میرا خیال ہے کہ انڈیا میں ہر گزرتا دن، ہر گزرتا لمحہ ۔ ۔ ۔ ہر نیا واقعہ اس بات کی دلالت کرتا ہے کہ پاکستان کا حصؤل ناگزیر تھا۔ میں حیران ہوتا ہوں کہ کیا وجہ ہے ابھی تک وہاں کسی نئے پاکستان کے لیے تحریک کی بنا کیوں نہیں پڑی۔ انڈیا کے مسلمانوں کو اب شدت سے اس بات کا احساس ہو جانا چاہیے کہ ایک اور پاکستان نہ صرف ان کے لیے بلکہ انکی آنے والی نسلوں کے لیے بھی لازم ہے۔ سب سے اُولیٰ تو یہ ہے کہ وہاں کے سملمان ایک علحدہ مملکت کے بجائے پورے ہندوستان پر اپنا حق جتائیں ۔ تاہم یہ حق نہ مل پانے کی صورت میں کم از کم یہ ہے کہ وہاں اکثریتی مسلم علاقوں میں ایک نئے پاکستان کی تحریک کا آغاز ہونا چاہیے۔ اور مجھے یقین ہے ایسا ہو گا ضور انشا اللہ۔ اس سلسلہ میں انکی مدد نہ صرف دیگر اقلیتوں بلکہ نییک فطرت ہندوؤں کو بھی کرنی چاہیے۔ یاد رہے مسلمانوں کی حکومت سے میری مراد ۔ ۔ ۔ کسی رام چند یا گوپال داس کے بجائے الللہ داد یا محمد دین کی حکومت نہیں ۔ ۔ ۔ ۔بلکہ اسلام کی حکومت ہے۔ |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#4 |
|
Senior Member
مقبول
|
مشرقی پاکستان کی علیحدگی اور آج کے پاکستان کے واقعات بالکل الگ ہیں
آج پاکستان جن حالات میں گھرا ہوا ہے وہ تو صرف تباہی کی طرف جاتے ہوئے نظر آتے ہیں |
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,624
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بھارت کا چینل ہے etv اردو اس پر ہر ہفتے مشاعرہ آتا ہے جس میں کراچی اور حیدرآباد کو پکارا جاتا ہے کہ پاکستان نے تمہارے ساتھ کیا کیا جبکہ تم نے سب سے زیادہ قربانی دی ہے
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#6 | |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jul 2008
مراسلات: 27
کمائي: 665
شکریہ: 3
23 مراسلہ میں 83 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
بلاشبہ یہ انکی زیادتی تھی، مگر کچھ غلطی ہم پاکستان میں رہنے والوں کی بھی ہے جنہوں نے کبھی پلٹ کر اپنے پیچھے رہ جانے والے مسلمانوں کی خبر کیا لینی، جو ادھر موجود ہیں انکے ساتھ ہی ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔ غلطی کسی کی ہو، مگر آخری نتیجہ برصغیر کے مسلمانوں کی بربادی کی صورت ہی نکلا۔ |
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے مہوش علی کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#8 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,626
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
انڈین چینلز تو خآص کر انڈین حکومت کی زبان بولتے ہیں ۔ اگر ان کو پاکستان سے خود کش حملہ آور مل سکتے ہیں تو اپنے ہی ملک سے پاکستان کی بے وفائی کا نوحہ رونے والے ڈھونڈنا تو کوئی مشکل نہیں ۔ تاہم ایک بات تسلیم کرنے والی ہے کہ پاکستان نے 50 کی دہائی میں بھارت سے آنے والے مہاجرین پر جو پابندی لگائی تھی وہ سخٹ ناانصافی اور ظلم پر مبنی تھی۔
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | Wahid Mahmood (12-11-09), شاہ جی 90 (17-10-09) |
|
|
#9 | |
|
Senior Member
![]() ![]() |
اقتباس:
لیکن بھارتی حکومتی اپنے دیس کے لیے مخلص ہے، حکومت کا جمہوری انداز، میڈیا کا خلوص، غداروں کی کمی، قانون کی سختی وغیرہ کچھ ایسی حقیقتیںہیںجن کی وجہ سے بھارت مضبوطی کے ساتھ قائم ہے۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com |
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا | فرحان دانش (03-11-09), Wahid Mahmood (12-11-09) |
|
|
#10 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,626
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شکریہ بھائی۔ تاہم میرے خیال میں کسی بھی سچی تحریک کو چلانے کے لیے کسی قسم کی بیرونی امداد کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارتی حکومت ۔ ۔ ۔ پاکستانی حکومت سے بدرجہا بہتر ہے ۔ ۔ ۔ لیکن تمام اقلیتوں کو حقوق ویسے نہیں دے پاتی جس طرح باقی ممالک مثال کے طور پر امریکہ ، برطانیہ وغیرہ دیتے ہیں۔ بلکہ بھارتی حکومت اقلیتوں کے حقوق اور برداشت کے معاملے میں پاکستانی حکومت سے بھی گئی گزری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت میں ایک نئے پاکستان کی انشااللہ ۔ ۔ ۔ آج نہیں تو کل ۔ ۔ ۔ بنیاد ضرور پڑے گی۔ اور بغیر کسی بیرونی امداد کے وہ تحریک کامیاب بھی ہو گی۔
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,624
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بدر بھائی آپکی خام خیالی ہے اب ہندوستان بہت مضبوط بن کر ابھر رہا ہے ۔انکی سیاستدان بہت اچھی سوچ رکھتے ہیں اپنے ملک کے بارے میں وہ پاکستانی سیاستدان نہیں ہے
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا | یاسر عمران مرزا (12-10-09), شاہ جی 90 (17-10-09) |
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
چلیے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، فی الحال تو ہمارے اپنے ملک کی سلامتی خطرے میں پڑی ہوئی ہے، بھارت، امریکہ اور اسرائیل پیچھے پڑے ہوے ہیں اور ہمارے بہت سے اندرونی عناصر بھی ان کی مدد کر رہے ہیں۔ ان سے ڈالر کھا کے
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#13 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,626
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بھائی ۔ ۔ ۔ میں نے کب انکار کیا ہے ۔ بلکہ میں تو تسلیم کر چُکا ہوں اوپر کی پوسٹ میں کہ انکی حکومت کئی اعتبار سے ہماری حکومت سے اچھی ہے۔ میں نے تو محض اقلیتوں کے حوالے سے مثال دی تھی کہ وہاں کی حکومت اس سلسلہ میں ناکام ہے۔ اگر آپکو یقین نہیں تو جامع مسجد دہلی کے امام بخاری کا جمعے کا خطبہ پڑھ لیں۔ اگر یقین نہیں تو عالمی رپورٹس پڑھ لیں۔ اگر یقین نہیں تو سمجھوتہ ایکسپریس سے لے کر سانحہ گجرات تک کی تاریخ پڑھ کر دیکھ لیں ۔ اگر یقین نہیں تو صرف یہی معلومات لے لیں کہ وہاں ہر سال کتنے کسان خودکشیاں کرتے ہیں اور کس شرح سے اضافہ ہو رہا ہے، وہاں عام افراد میں خود کشی کے رحجان میں کس شرح سے اضافہ ہو رہا ہے، وہاں اس قدر حیران کن معاشی ترقی کے باوجود ابھی تک کتنے کروڑ لوگ محض ممبئی میں پُلوں، سب ویز وغیرہ کے نیچے رہتے ہیں۔ بھائی میرے معاشی ترقی اچھی بات ہے ۔ ۔ ۔ ہونی چاہیے ۔ ۔ ۔ ۔اللہ انکو انکی محنتوں کا پھل دے ۔ ۔ ۔میں ان سے حسد نہیں کرتا ۔ ۔ ۔ لیکن میرے سامنے رول ماڈل معاشی ترقی نہیں ۔ ۔ ۔بلکہ غربت و تنگ دستی کے عالم میں بھی انصاف، امن اور معاشرتی برابری جیسی چیزیں ہیں۔ جن سے بد قسمتی سے انڈین اقلیتیں محروم ہیں۔ ضرورت ہے محض ایک اور جناح کی ۔ ۔ ۔ پھر آپ تماشہ دیکھیے گا۔ تاہم افسوس یہ ہے کہ وہ جناح نہ تو اب بھارت میں پیدا ہو رہا ہے اور نہ ہی پاکستان میں۔ بانجھ ہو گئی ہے ہماری قوم۔
آخر میں آپکو یہ بتاتا چلوں کہ کیوں میں معاشی ترقی کے اعداد و شمار کو حتمی تسلیم نہیں کیا کرتا۔ بھائی ہمارے معاشی اعداد و شمار کی حیثیت تو کچھ اس طرح کی ہے کہ ایک گھر میں دو بھائی فرض کر لیں آپ اور میں رہتے ہیں۔ آپ کی ماہانہ آمدنی 30000 روپے ہے۔ تو معاشی اعداد و شمار کے مطابق آپکی ماہانہ آمدنی 15000 روپے ہے جبکہ میری ماہانہ آمدنی بھی 15000 ہی ہے جبکہ آپ سارا دن خجل خوار رہتے ہیں اور میں سارا دن گھر میں پڑا اینڈتا رہتا ہوں۔ اس لیے ان اعداد و شمار کے مقابلے میں انسانی ترقی کا انڈیکس کچھ بہتر تصویر پیش کرتا ہے۔ اور اس تصویر کے مطابق ۔ ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔جو ھزشتہ 8 سال سے مسلسل حالت جنگ میں ہے، جس کو نادیدہ دشمنوں سے نبٹنا پڑا رہا ہے،جہاں اب تک سیکڑوں خود کُش حملے ہو چُکے ہیں۔ ۔ ۔ جہاں ہونے والے دھماکوں کی تعداد گنتی سے باہر ہو چُکی ہے، جس نے کشمیر اور بلوچستان کا قیامت خیز زلزلہ دیکھا، جس نے بے نظیر کی موت کے سلسلے میں کھربوں روپے کا نقصان برداشت کیا، وہی پاکستان ۔ ۔ ۔ ۔مسلسل معاشی ترقی کرنے والے ملک ہندوستان سے انسانی ترقی کے معاملے میں محض 6 نمبر پیچھے ہے۔ جتنی انوسٹمنٹ بھارت میں ہوتی ہے، جتنی سہولیات بھارت کو دی جاتی ہیں ، اگر اسکی آدھی بھی پاکستان کو محض دہشت گردی کے خلاف جنگ میں رعایت کے سلسلے میں دے دی جاتیں ۔ ۔ ۔تو پاکستان بھارت سے 100 ملک آگے ہوتا۔ مگر افسوس کہ وہ ہم کو امداد تو دے دیتے ہیں ۔ ۔ ۔ سہولت نہیں۔ |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | Wahid Mahmood (12-11-09), عبداللہ حیدر (17-10-09) |
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,624
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقلیتوں کو تو کوئی سا بھی ملک حقوق نہیں دے پاہ رہا ہے ہاں دوسرے ملکوں میں اقلیتوں کے حقوق مسلمان پر آ کر ختم ہو جاتے ہیں چاہیے دنیا کا وہ کوئی سا بھی ملک ہو اگر وہاں مسلمان ہے تو وہ اسکے حقوق سلب کر لیے جاتے ہیں ۔ پاکستان کی مجھے ہر رپورٹ جھوٹ لگتی ہے۔رہی پلوں کے نیچے کی رہنے کی بات تو کراچی اور حیدرآباد کے پلوں کے نیچے بھی ایک لمبی انسانی بستی زندگیاں گزار رہی ہے جبکہ انہیں ایم کیو ایم والوں نے کچھ سالوں میں ہی بنائیں ہیں یہ معلوم نہیں کہاں سے آ ٹپکے
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا | Wahid Mahmood (12-11-09), حیدر (13-10-09) |
|
|
#15 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
جہاں دیکھو وہاں لسانیت یا مذہب یا علاقائی بنیاد پر مسائل چل رہے ہیں۔ میں تو کم سے کم تنگ آ گیا ہوں اس سب سے ۔۔ کسی کو صوبہ بہاولپور چاہیئے تو کسی کو پختونخواہ ، بلوچیوں کو اپنا حق چاہیئے تو سندھیوں کو اپنا۔۔۔ یوں چھینا جھپٹی سے بہتر ہے اس ٹکڑے کر لو اور بیٹھ کر اپنا اپنا کھاؤ ۔۔۔ کیا ضرورت ہے پاکستان کی ۔۔۔۔
__________________
اے اللہ! ان سنگین حالات میں ملکِ پاکستان کی حفاظت فرما۔ آمین ثم آمین بزنس ایجوکیشن ایک تعلیمی بلاگ ، اب نئے انداز میں - http://bizedu.co.cc |
|
|
|
| معظم کا شکریہ ادا کیا گیا | حیدر (13-10-09) |
![]() |
| Tags |
| کراچی, پاکستان, پاکستانی, پسند, واقعات, لوگ, چین, چینل, نظر, آج, انشا, امریکہ, اردو, اسلام, بھائی, بے نظیر, خون, خلاف, خبر, دل, علیحدگی, عزت, غلطی, غلطیاں, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| خواتین مردوں کے بارے میں کیا سوچتی ہیں؟ | راجہ اکرام | عمومی بحث | 27 | 24-05-11 08:39 PM |
| سیاستدانوں' جرنیلوں اور افسر شاہی پر تنقید کرنے والے عوام خود کیا کررہے ہیں؟ | جاویداسد | خبریں | 1 | 15-12-10 09:56 PM |
| ذوالفقار علی بھٹو کی سیکورٹی کونسل میں تقریر۔ 15 دسمبر 1971 | منتظمین | 1971 اور مشرقی پاکستان | 45 | 16-12-09 10:48 PM |
| 1971 میں بنگلہ دیش 2007 میں ------ ؟ | ثاقب جاوید | سیاست | 1 | 08-09-08 05:11 PM |
| ::: ایٹمی اثاثوں پر کس کی نظریں ہیں؟,,,,تحریر : خالد محمود چوہدری ::: | ابو کاشان | سیاست | 1 | 18-12-07 10:30 PM |