| 1971 اور مشرقی پاکستان ہمارا اس فورم کو شروع کرنے کا مقصد تاریخ کے اس افسوسناک اور دکھ بھرے حصے کو یاد رکھنا ہے جس کو اکثریت بھلا رہی ہے۔ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() |
مشرقی پاکستان کا الگ ہو جانا ایک تاریخی المیہ ہے۔ 1971 میں طرفین کی جانب سے جو کچھ ہوا وہ انتہائی برا تھا۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان کے دونوں حصے ہمیشہ اکٹھے رہ سکتے تھے؟ جبکہ ان کے درمیان ایک دشمن ملک حائل تھا اور ان کے درمیان ہزاروں میل کا فاصلہ تھا۔ میرا ذہن اس بات کو تسلیم کرنے سے عاجز ہے کہ اس طرح کی صورتحال کے برقرار رہتے ہوئے انتظامی اور حکومتی امور چلائے جا سکتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ تقسیم کے وقت مسلمانوں کے دو ملک بنا دیے جاتے تو لاکھوں انسانوں کا خون بچ سکتا تھا۔ مشرقی پاکستان کو الگ ہونا ہی تھا لیکن جس طریقے سے وہ الگ ہوا وہ ایک دردناک داستان ہے۔
|
|
|
|
| عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا | المسافر (30-07-08) |
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
قیادت کے قتل کے بعد ناممکن تھا۔
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() |
انگریزوں نے ان جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کو جو ان کے اشاروں پر اپنوں کو مارڈالتے تھے مزید طاقتور بنایا ہے اور اب اس انگریزی جمہوری نظام میں وہی کامیاب ہوتا ہے جو زیادہ پیسہ خرچ کر سکتا ہے ۔ اگر براہ راست یہ جاگیردار حکومت میں شریک نہ بھی ہوں تو بھی حکومت کے بدعنوان لوگ ان کے حکم کے غلام ضرور رہتے ہیں۔ اب صرف اسلامی تنظیمیں رہ جاتی ہیں جو ایک دوسرے کے خلاف جھگڑوں میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں اور تنگ دل اور تنگ نظر ہونے کے باعث لوگ ان کے نام سے ہیں خوف کھاتےہیں۔ ان میں بھی جو ایماندار لوگ ہیں ان کو پس پشت ڈالا جاتا ہے کیونکہ ان کو اپنے گروہ سے زیادہ خلوص والے لوگ چاہئے ہوتے ہیں۔ ملّاوں اور مذہبی پیشواؤں کی ایک عام عادت ہے کہ یہ لوگ ہمیشہ لینے اور مانگنے کے عادی ہوتے ہیں اور ان کے ہاتھ سے شائد ہی کسی کو کچھ خیر میسّر ہو۔ یہ اسلام کی تعلیم قطعی نہیں مگر ان کی نفسیّاتی مجبوری ہے۔
ان تمام صورتوں میں آپ کیسے توقّع کر سکتے ہیں کہ ووٹ کے ذریعے ایک ایسی قوّت آئے جو ملک کو متحّد اور مضبوط رکھے۔ سنی سنائی بات ہے کہ بہت قدیم زمانے میں ہندوستان کے علاقے میں ایک پیغمبر یا حق کی تعلیم دینے والا کوئی درویش آیا تھا جسے یہاں کے لوگوں نے بہت تنگ کیا تو اس نے بد دعا دی تھی، 'تم لوگ کبھی بھی اتّفاق سے نہیں رہو گے اور تم پر ہمیشہ غیر لوگوں کی حکومت رہے گی'۔ |
|
|
|
| محمد الیاس کا شکریہ ادا کیا گیا | المسافر (30-07-08) |
|
|
#4 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() |
بات دوسری طرف نکل جائے گی لیکن یہ حقیقت ہے کہ برصغیر کا قدرتی ماحول اس قسم کا ہے کہ اس کے باسیوں کو باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑی۔ پانی کی فراوانی، ہر قسم کے غلہ کی پیداوار اور زرخیز زمین نے مقامی لوگوں کو ایک طرف دوسرے ملکوں میں جانے سے بے نیاز کر دیا تو دوسری جانب انہیں تن آسان اور فن حرب سے دور کر دیا۔ چنانچہ تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں سکندر نے یونان سے یلغار شروع کی اور دریائے جہلم کے کنارے آ پہنچا، چنگیز خان منگولیا سے اٹھا اور بغداد تک کو تاراج کر ڈالا۔ افغانستان سے ہمیشہ حملے ہوتے رہے۔ لیکن میرے علم میں نہیں ہے کہ ہندوستان سے کوئی فاتح کسی دوسرے ملک میں گیا ہو۔
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() |
بابر کے لشکری گھوڑوے دوڑاتے تیر چلاتے تھے اور انکا اپنا ایک الگ طریقہ جنگ تھا جبکہ اکبر بادشاہ ہاتھی پر سے کمان کرتا اور خود تیر چلاتا تھا۔ آخر میں مغلوں کے زوال کے دنوں میں تاریخ کے مطابق بادشاہ تو کیا جنگی سردار پالکی میں بیٹھ کر میدان جنگ کا دورہ کرتے تھے۔ کہتے ہیں کہ محمد شاہ رنگیلا جب ایک مرتبہ فوج لے کر نکلا تو سات اونٹوں پر مہندی ناچ گانے والیوں اور عورتوں کے لئے فوج کے ساتھ تھی۔
ہندوستانی بادشاہوں میں سے اشوکا نے اور جہانگیر نے کافی علاقے فتح کئے تھے۔ جہانگیر بادشاہ نے دریائے آمو پار کر کے ترکستان کے دو جنوبی شہر فتح کئے تھے مگر وہ اور اس کی فوج کو کوئی دلچسپی اس جنگ میں دکھائی نہ دی تو اوزبکوں کے ساتھ صلح کر کے واپس ہوا۔ |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے محمد الیاس کا شکریہ ادا کیا | المسافر (30-07-08), عبداللہ حیدر (27-06-08) |
|
|
#6 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() |
بابر ترکی سے آیا تھا اور بعض مورخین نے اسے تاتاریوں کی نسل سے بتایا ہے۔
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
بہت مشکل تھا دونوں کا اکھٹا رہنا کیونکہ ہم لوگوں پہ وڈیرے اور جاگیر دار حکومت کررہے ہیںاور ماڈرن دور میںیہ لوگ بیوروکریٹ ہیںاس طرح ہم لوگ غلاموں کے غلام ہیں
جبکہ بنگالیوں کے بارے میںمشہور ہے کہ وہ مجھیرے ہیںاور آزاد منش ہیںاور کسی کی غلامی قبول نہیںکرتے تاریخ میںاس بات کی واضح مثالیں موجود ہیں
__________________
![]() |
|
|
|
| محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا گیا | المسافر (30-07-08) |
|
|
#8 | |
|
Senior Member
![]() |
اقتباس:
ظہیر الدین محمد بابر بادشاہ فرغانہ کے امیر کا بیٹا تھا جس کو یہ امارت تیمور کی اولاد ہونے کی وجہ سے ورثے میں ملی تھی۔ بابر کے جد امجد امیر تیمور نے کافر مغلوں کی حکومت ترکستان میں ختم کر دی تھی۔ بابر ترکوں کے ایک قبیلے برلاس سے تھا جبکہ اسکی ماں چنگیز خان کی نسل سے تھی۔ فرغانہ آجکل تاجکستان میں ہے۔ یہ تمام علاقہ جو اوزبکستان، ترکمانستان، قزاقستان، قرغیزستان، تاجکستان اور مشرقی ترکستان جو چین کے قبضے میں ہے سارا ترکستان کہلاتا ہے۔ اس علاقے کو روس نے اپنی حکومت کے تحت مختلف ریاستوں میں بانٹ کر یہ نام دیے ہیں جبکہ ایک بڑا حصّہ اب تک چین کے قبضے میں ہے۔ ترکی الگ جگہ ہے۔ ترکوں نے رومیوں سے اس علاقے پر جس کو روم کہا جاتا تھا گیارہویں اور بارہویں صدی میں قبضہ کیا اور اس میں بعد میں عثمانی سلطنت کی بنیاد رکھی۔ اس علاقے کو بعد میں فرنگیوں اور پھر خود ترکوں نے خلافت ختم کر کے اس کا نام ترکی رکھا جو ایک فرنگی نام 'Turkey'ہے البتہ عربی میں اس کو ترکیہ کہا جاتا ہے۔ علاءالدین خلجی اور بعد کے سلاطین کے دور میں بھی ہندوستان پر مغل حملہ کرتے تھے اور لوٹ مار کے لئے آتے تھے اسوجہ سے جب بابر بھی فوج لے کر آیا تو اس کو بھی وضع قطع اور حالات کے پیش نظر مغل ہی سمجھا گیا اور رانا سانگا اس امید سے تھا کہ ابراہیم لودھی کی شکست کے بعد یہ بھی لوٹ مار کر کے چلا جائے گا اور میدان اس کے لئے خالی ہو جائے گا۔ بابر کو مغلوں سے نفرت تھی اور ایک تاریخدان لکھتا ہے کہ اگر بابر کی روح کو معلوم ہو جائے کہ اس کو مغل کا نام دیا گیا ہے تو وہ غصّے قبر میں اٹھ بیٹھے۔ امام کاشغری رح ایک مشرقی ترکستان کے عالم گزرے ہیں ان سے ایک حدیث مروی ہے کہ حضور پاک ص سے اللہ نے کہا تھا کہ میں تم کو مشرق سے سپاہی دوں گا اور انکا نام ترک ہوگا۔ |
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے محمد الیاس کا شکریہ ادا کیا | المسافر (30-07-08), عبداللہ حیدر (07-07-08) |
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() |
جس وقت ایک انسان دوسرے کو کم تر جانے اور برا سلوک کرے تو یقینا" دوسرا اپنے حق کے لئے کوشش کر ے گا۔ ہو سکتا ہے کہ کوئی وقتی طور پر چپ رہے مگر آخر کار اسکے ظلم کے خلاف اٹھ کر ہی رہے گا۔
|
|
|
|
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2007
مراسلات: 712
کمائي: 2,678
شکریہ: 6,822
332 مراسلہ میں 490 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
|
|
#11 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 41
کمائي: 479
شکریہ: 203
30 مراسلہ میں 51 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم !
کیا پاکستان اکٹھا رہ سکتا تھا؟ نہیں رہ سکتا تھا کیونکہ قائد نے مسلمانوں کو ایک اپاہج پاکستان دیا تھا جس کی ٹانگ کہیںاور تھی اور ہاتھ کہیں اور ۔ شاید کسی کو برا لگے لیکن یہ کہنے میں مجھے کوئی عار نہیں کہ محمد علی جناح نے پاکستان بنانے میںجلدی کی ۔ Last edited by عُکاشہ; 01-07-08 at 03:24 AM. |
|
|
|
|
|
#12 | ||
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
جی بالکل جلدی کی۔ لیکن یہ جلدی ہمارے ہی لیے فائدہ میںتھی۔ محمد علی جانتے تھے کہ وہ ایک ایسے عارضے میں لاحق ہیں جس کا اس وقت کوئی علاج نہیں۔ اور محمد علی کی وفات کے بعد انگریز کا خود کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں معلوم ہوتا کہ محمد علی یہ ایسا عارضہ لاحق ہے تو ہم ہندوستان کی تقسیم کو مزید پسِ پشت میں ڈال دیتے۔
شاید آپکو برا لگے لیکن میں پوچھوں گا کہ آپ کیا کرسکتے ہیں؟؟؟؟ کیا آپ کے پیچھے 4 کروڑ کیا 1000 افراد بھی لبیک کہنے والے ہیں؟ جو آپ کے ایک اشارے پر کٹ مرنے کے لیے تیار ہوجائیں۔ جناب بات فقت یہی ہے کہ تنقید آسان ہوتی ہے تلقید سے۔ چلیں آپ کی بات ہی لے لیتے ہیں کہ ٹانگ کہاں اور بازو کہاں۔ تو میرا خیال ہے کہ آپ نے قائد کے نکات غور سے نہیں پڑھیں اقتباس:
اقتباس:
اس کا مطلب یہ تھا کہ قائد کو معلوم تھا کہ ہم اور بنگال زیادہ دیر ساتھ نہیں رہ سکتے۔ لیکن پھر بھی قائد نے کہا یہ آزادی ہر مسلمان کا حق ہے ۔ اگر آپ نے تاریخ پاکستان کا کچھ مطالعہ کیا ہو تو آپ کو یہ بھی یاد ہو گا کہ کچھ ایسے علاقے جوکو پاکستان میں شامل نہیں کیے جاسکتے تھے وہاں پر بھی مسلم لیگ ہی باری اکثریت سے جیتی۔
__________________
![]() http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
||
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() |
سب سے بڑی غلط بات یہ ہے کہ صوبوں کو خودمختاری کا مطلب ہی ملک کا ٹوٹنا ہے کیونکہ صوبہ خودمختار ہو ہی نہیں سکتا اور اگر ہوا تو وہ الگ ملک ہوگا۔ ہاں یہ بات بالکل درست ہے کہ سب کو برابر حقوق ملیں۔ رہ گئی مسلم لیگ کی بات تو یہ جاگیرداروں اور بڑے سرمایہ داروں کی تنظیم ہے جو انگریز کے پسندیدہ اور وفادار لوگ تھے۔ اسلام کے نام پر اس تنظیم کی بنیاد رکھ کر پاکستان بنایا گیا مگر بننے کے بعد اسکو جاگیر سمجھ کر اِدھر اُدھر خوب کھینچا گیا۔ وہ مسلم لیگ پاکستان بننے کے بعد کہیں غائب ہو گئی جو مخلص اور صاف تھی۔
|
|
|
|
| محمد الیاس کا شکریہ ادا کیا گیا | المسافر (30-07-08) |
|
|
#14 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#15 |
|
Senior Member
![]() |
نہیں قائد غلط نہیں تھے۔ مشترکہ طور پر انگریز کو ہندوستان سے نکالنے کے لئے علی گڑھ کی اسلامی تحریک تھی جسکی بنیاد سرسیّد نے رکھی تھی۔ ہندوستان ایک ملک کی حالت میں نہیں رہ سکتا تھا کیونکہ اورنگزیب عالمگیر کی کوتاہ نظر حکمت عملی کے بعد سے ہندو مسلم نفرت بڑھتی گئی تھی اور اس کو روکنا ناممکن تھا۔ اگر مسلمانوں کو ایک ملک کے طور پر جمع کرنے والی کوئی قوّت تھی تو وہ علی گڑھ کی تحریک تھی۔ محمد علی جناح مسلمانوں کے ایک مضبوط قائد تھے اور انہی کو اس مقصد کے لئے مشترکہ طور پر مسلم رہبران نے چنا تھا۔
پاکستان بننے کے بعد البتّہ میری معلومات کے مطابق اس دستاویز پر کہ انصاف اور برابری والی اسلامی سادہ حکومت ہوگی سب سے پہلے قائد اعظم ہی دستخط نہ کر سکے اور یہ کہا کہ اس پر کمیٹی فیصلہ کرے گی تو تاحال اس انصاف کی حکومت قائم نہ ہو سکی۔ اس حکومت کے قائم نہ ہونے کی سر دست یہ وجہ ہے کہ اسلامی شریعت میں ایک حکمران کو سادگی کی زندگی گزارنا پڑے گی جو بہت کم اور بہت عظیم لوگ کر سکے ہیں۔ مثلا" ہندوستان میں شمس الدین التتمش، علاء الدین خلجی، شیر شاہ سوری۔ ان لوگوں کے دور کی داستانیں پڑھیں کہ ان کی حکومت کے دنوں کی کیا حالت تھی۔ التتمش کی واحد حکومت تھی جس پر چنگیز خان نے حملہ نہ کیا تھا اور اس سے مرعوب ہوا تھا۔ شیر شاہ سوری کہتا تھا کہ مجھے اس بات کا غم رہتا ہے کہ کیوں نہ دو ٹکے میں گندم کی مقدار ملتی ہے وہ ایک ٹکے کا ہوجاتا۔ دلّی سے پشاور کی شاہراہ اور ہر دس کوس پر ایک سرائے اس کی اس دور کے کمالات تھے جبکہ وہ کسی طرح عیّاشی سے دور رہتے تھے۔ ایسا تو نہیں ہے کہ مسلم لیگ کے نام پر پاکستان کی فولاد بیچ کر حکومت ختم ہونے پر باہر ملکوں میں رہ کر اپنی باری کا انتظار کیا جائے کہ پھر کب موقع آئے۔ |
|
|
|
| محمد الیاس کا شکریہ ادا کیا گیا | المسافر (30-07-08) |
![]() |
| Tags |
| color, فن, پاکستان, لوگ, نفرت, نظر, موقع, موجودہ, معلوم, اللہ, اسلام, اسلامی, بھائی, جواب, حال, خون, خوش, خان, خدا, زندگی, علی, علاج, غم, صوبوں, صورتحال |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| امریکا پاکستان کو اٹھارہ ایف سولہ طیارے فراہم کریگا | Real_Light | خبریں | 16 | 15-10-09 03:16 PM |
| بلوچستان کی 38رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا،محکموں کا اعلان آج ہوگا | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 24-04-08 02:02 PM |
| سعودی عرب، پاکستان کو اٹھارہ کروڑ ستر لاکھ ڈالرکا قرضہ فراہم کریگا | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 24-04-08 01:32 PM |
| وہ بھی اُٹھا کے سنگِ ملامت اُداس تھا | خرم شہزاد خرم | شعر و شاعری | 0 | 05-01-08 01:01 PM |
| نومبر تک ایمر جنسی نہ اٹھائی تو رکنیت معطل کر دینگے،دولت مشترکہ کا پاکستان کو انتباہ | خرم شہزاد خرم | خبریں | 1 | 13-11-07 10:06 AM |