واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > تاریخ پاکستان > 1971 اور مشرقی پاکستان

1971 اور مشرقی پاکستان ہمارا اس فورم کو شروع کرنے کا مقصد تاریخ کے اس افسوسناک اور دکھ بھرے حصے کو یاد رکھنا ہے جس کو اکثریت بھلا رہی ہے۔

کیا پاکستان اکٹھا رہ سکتا تھا؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-06-08, 02:09 AM  
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,162
کمائي: 74,697
شکریہ: 8,790
2,966 مراسلہ میں 10,821 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default کیا پاکستان اکٹھا رہ سکتا تھا؟

مشرقی پاکستان کا الگ ہو جانا ایک تاریخی المیہ ہے۔ 1971 میں طرفین کی جانب سے جو کچھ ہوا وہ انتہائی برا تھا۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان کے دونوں حصے ہمیشہ اکٹھے رہ سکتے تھے؟ جبکہ ان کے درمیان ایک دشمن ملک حائل تھا اور ان کے درمیان ہزاروں میل کا فاصلہ تھا۔ میرا ذہن اس بات کو تسلیم کرنے سے عاجز ہے کہ اس طرح کی صورتحال کے برقرار رہتے ہوئے انتظامی اور حکومتی امور چلائے جا سکتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ تقسیم کے وقت مسلمانوں کے دو ملک بنا دیے جاتے تو لاکھوں انسانوں کا خون بچ سکتا تھا۔ مشرقی پاکستان کو الگ ہونا ہی تھا لیکن جس طریقے سے وہ الگ ہوا وہ ایک دردناک داستان ہے۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
المسافر (30-07-08)
پرانا 06-07-08, 05:18 PM   #31
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 41
کمائي: 479
شکریہ: 203
30 مراسلہ میں 51 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کیا پاکستان اکٹھا رہ سکتا تھا؟

وعلیکم السلام !
اقتباس:
مجھے اوروں کا نہیں پتہ مگر میں اسکی جڑوں کو پانی دے رہا ہوں۔
تو گویا آپ ہی صرف پانی دے رہے ہیں ۔ باقی نہیں‌دے رہے ۔
اقتباس:
میں تو اسکو بدبختی ہی بولوں گا۔ اگر خوش بخت ہوتی تو آج ہم اس طرح سیکولر نہیں بننے جارہے ہوتے۔
آپ کے بولنے اور نہ بولنے سے کیا ہولنے سے کیا ہوتا ہے ۔ آپ بد بختی بھی بولتے ہیں اور جمہوریت کے بھی قائل ہیں‌کیا جمہوریت سیکولر میں نہیں آتی ۔
اقتباس:
پت نہیں آپ کونسی دنیا میں ہیں۔ کبھی کسی سے گفتگو کیجئے گا پتہ چل جائے گا۔ جی نہیں میں یہی بولوں گا کہ انہوں نے پاکستان کو بنایا نہ کہ آزاد کیا۔ آزاد تو ہندوستان ہوا تھا ہم سے۔
وہی دنیا جہاں پر جمہوریت ہے انہوں نے پاکستان کو بنایا نہ کہ آزاد کیا۔ آزاد تو ہندوستان ہوا تھا ہم سے۔کیا کہیں‌۔۔
اقتباس:
جہاں تک اللہ کی مرضی کی بات ہے تو اسکا مطلب اللہ اس وقت خوش ہے لوگوں کو مرتا دیکھ کر۔
جی نہیں‌اللہ اس بات پر ناراض ہے کہ اسلام کے نام پر پاکستان آزاد ہوا تھا ۔لیکن بعد میں اس کا منشور تبدیل ہو گیاـ اسلام کی بجائے جمہوریت ، شخصیت پرستی نے لے لی ـ
اقتباس:
اسلام نام ہے جمہوریت کا۔ زرا تاریخ پڑھ لیں۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک قول ایسا لا دیں جس میں ایسی جمہوریت کی نشاندہی کی گئی ہو جیسی کی اس وقت پاکستان میں ہے ۔۔۔ تاریخ سے نہپیں نبی کا قول چاہیے !
اقتباس:
ماشااللہ، کیا آپ اس سے مستثنیٰ ہیں؟ دوسرے عمل کریں یا نہ کریں کیا آپنے عمل کیا ہے؟ کیا آپنے اس مطلب کو آگے بڑھایا ہے؟ یقینا نہیں۔ باتیں کرنا آسان ہے عمل کرنا مشکل۔
میں نے کہاں یہ دعوی کیا ے کہ میں اس سے مستثنی ہوں ؟؟؟ اور آپ کو پتا ہے کہ میں‌نے عمل نہیں‌کیا ؟اور آپ کو کسیے پتا لگا کہ میں نے اس مطلب کو آگے نہیں‌بڑھایا ۔۔۔ یہ تو شیطانی دعوی ہے ۔ جس کا کوئی ثبوت نہیں۔۔۔۔ یہ اور بات ہے کہ میری ایک‌ آواز ان تمام لوگوں‌کی آواز مین‌دب گئی جو کہ سیکولر ہیں ، جہموریت کے قائل ہیں ۔۔۔ انسانوں کاوشوں پر تکیہ کیے بیٹھے ہیں ۔ جو کہ روشن خٰیال ہیں‌۔ جن کا قبلہ اسلام نہیں‌بلکہ یہود و نصاری کے بنائے قوانین ہیں ۔ ۔۔۔۔۔ اور جب کوئی اسی بات کرے جس کا تعلق اللہ اور اسلا سے ہو۔ تو پھر وہ ذات پر حلمے کر تے ہیں تاکہ ان کا اسلام کا نام لینا رک جائے ۔
اقتباس:
یہ نعرہ مسلمانوں کا ہے عسائیوں یا ہندوں یا مجوسیوں کا نہیں اور مملکت پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے۔
اور میں نے کہاں کہا ہے کہ یہ نعرہ عسائیوں یا ہندوں یا مجوسیوں کا ہے ؟ سوال گندم جواب چنا ۔۔ ایسی بات کیوں مجھ سے منسوب کرنے کی کوشش کر رہے ہو جو میں نے کی ہی نہیں ۔۔ شاید یہی باتین‌جمہوریت کا حصہ ہیں‌۔۔ اگر آپ کو میری بات سے اتفاق نہیں‌تو بات ختم ۔۔ کیوں بلاوجہ بات کو گھوما رہے ہو۔
اقتباس:
ان شا ء‌اللہ
یہ جملہ کہہ کردوسرے پر زمہ داری ڈال کر اپنے سر سے بوجھ ہٹانا۔ عمل کریں عمل نہ کہ ان جملوں کہ بول کر۔
مین کب ذمہ داری دوسروں ہر ڈالی رہا ہوں ۔ جب عقل پر ہی پردہ تو کیا کیجئے۔ اور آپ نے تو ان شا ء‌اللہ پر ہی اعتراض نکال لیا ۔۔ معذرت کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ایسی ڈھٹائی پہلے مرتبہ دیکھنے میں آ رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ میں‌پھر یہی کہوں‌گا ۔۔ اس ٹاپک کا ہرگز یہ مقصد نہیں تھا کہ کسی پر اپنی بات مسلط لہ جائے ۔ بلکہ رائے لی گئی تھی ۔۔اور میری رائے سے کسی کا متفق ہونا ضروری نہیں‌ ۔۔۔۔اور نہ ہی میرا ۔
والسلام ۔

Last edited by عُکاشہ; 06-07-08 at 05:21 PM.
عُکاشہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عُکاشہ کا شکریہ ادا کیا گیا
المسافر (30-07-08)
پرانا 07-07-08, 02:15 AM   #32
Senior Member
 
عرفان حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 30
مراسلات: 2,046
کمائي: 8,137
شکریہ: 889
720 مراسلہ میں 1,429 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کیا پاکستان اکٹھا رہ سکتا تھا؟

سلام،

اقتباس:
تو گویا آپ ہی صرف پانی دے رہے ہیں ۔ باقی نہیں‌دے رہے ۔
اسکا جواب میں دے چکا کہ مجھے دوسروں کا نہیں پتا۔

اقتباس:
آپ کے بولنے اور نہ بولنے سے کیا ہولنے سے کیا ہوتا ہے ۔ آپ بد بختی بھی بولتے ہیں اور جمہوریت کے بھی قائل ہیں‌کیا جمہوریت سیکولر میں نہیں آتی ۔
جی میرے بولنےاور بولنے سے بہت کچھ ہوتا ہے۔ قطرہ قطرہ بنے سمندر۔ اور جہاں تک جمہوریت کی بات ہے تو وہ سیکولر میں نہیں آتی۔

اقتباس:
وہی دنیا جہاں پر جمہوریت ہے انہوں نے پاکستان کو بنایا نہ کہ آزاد کیا۔ آزاد تو ہندوستان ہوا تھا ہم سے۔کیا کہیں‌۔۔
جی بسا اوقات حقیقت تلخ ہوتی ہے۔

اقتباس:
جی نہیں‌اللہ اس بات پر ناراض ہے کہ اسلام کے نام پر پاکستان آزاد ہوا تھا ۔لیکن بعد میں اس کا منشور تبدیل ہو گیاـ اسلام کی بجائے جمہوریت ، شخصیت پرستی نے لے لی ـ
ارے تو اس منشور تلے جینے والوں کا کام ہے کہ اسکو تبدیل کروائیں۔ زرا شخصیت پرستی اور جمہوریت کی تعریف کریں تاکہ مجھے پتہ تو چلے کہ آپ جمہوریت کہتے کسے ہیں۔

اقتباس:
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک قول ایسا لا دیں جس میں ایسی جمہوریت کی نشاندہی کی گئی ہو جیسی کی اس وقت پاکستان میں ہے ۔۔۔ تاریخ سے نہپیں نبی کا قول چاہیے !
پہلے آپ جمہوریت کی تعریف کریں تاکہ اسکا جواب دے سکوں۔ اور تاریخ ہی ہمیں اپنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے روشناس کرواتی ہے۔ نہ تاریخ ہوتی نہ ہم کو پتہ چلتا۔

اقتباس:
میں نے کہاں یہ دعوی کیا ے کہ میں اس سے مستثنی ہوں ؟؟؟ اور آپ کو پتا ہے کہ میں‌نے عمل نہیں‌کیا ؟اور آپ کو کسیے پتا لگا کہ میں نے اس مطلب کو آگے نہیں‌بڑھایا ۔۔۔ یہ تو شیطانی دعوی ہے ۔ جس کا کوئی ثبوت نہیں۔۔۔۔ یہ اور بات ہے کہ میری ایک‌ آواز ان تمام لوگوں‌کی آواز مین‌دب گئی جو کہ سیکولر ہیں ، جہموریت کے قائل ہیں ۔۔۔ انسانوں کاوشوں پر تکیہ کیے بیٹھے ہیں ۔ جو کہ روشن خٰیال ہیں‌۔ جن کا قبلہ اسلام نہیں‌بلکہ یہود و نصاری کے بنائے قوانین ہیں ۔ ۔۔۔۔۔ اور جب کوئی اسی بات کرے جس کا تعلق اللہ اور اسلا سے ہو۔ تو پھر وہ ذات پر حلمے کر تے ہیں تاکہ ان کا اسلام کا نام لینا رک جائے ۔
جس طرح سے آپ مایوس ہیں اس سے تو ہی پتہ چل رہا کہ کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرو بلی نہیں ہے۔ یہاں روشن خیالی سے مراد کیا ہے؟ اسلامی قوانین تو ہم اپنے گھر سے شروع کرواسکتے ہیں مگر کیا کبھی کسی نے اسپر عمل کیا؟ جب اپنی طرف انگلی اٹھتی ہے تو پھر غصہ سر چڑکر بولتا ہے۔ اسلام، اسلام، اسلام، پتہ نہیں کیا ہے یہ اسلام؟ کیا طالبان والا اسلام یا وہ اسلام جس میں دوسرے فقہ کو کافر قرار دے کر قتل کرنے کا فتوی جاری کیا جاتا ہے یا وہ اسلام جس میں ایکدوسرے کی مسجدوں کو فقوں کے ناموں سے منسوب کیا جاتا ہے اور دوسرے فقہ کا ماننے والا اس میں نماز تک نہیں پڑھ سکتا یا وہ اسلام جس میں ایک وسیلے کا اقرار کرتا ہے تو دوسرا اسکی بالکل نفی۔ مذاق بنا لیا ہے اسلام کو ہم نے، جہاں اپنا الو سیدھا کرنے کا موقع ملے اپنا کام نکالو دوسرا گیا بھاڑ میں۔اور میں کسی پر شخصی حملے نہیں کررہا اور نہ ہی مجھے اسکی ضرورت ہے اگر کوئی اسکو اپنے اوپر لے تو اسکا مطلب ٹوپی اس پر بالکل فٹ بیٹھی ہے اسی لیے وہ شکایت کررہا ہے۔

اقتباس:
اور میں نے کہاں کہا ہے کہ یہ نعرہ عسائیوں یا ہندوں یا مجوسیوں کا ہے ؟ سوال گندم جواب چنا ۔۔ ایسی بات کیوں مجھ سے منسوب کرنے کی کوشش کر رہے ہو جو میں نے کی ہی نہیں ۔۔ شاید یہی باتین‌جمہوریت کا حصہ ہیں‌۔۔ اگر آپ کو میری بات سے اتفاق نہیں‌تو بات ختم ۔۔ کیوں بلاوجہ بات کو گھوما رہے ہو۔
میں یہ بات آپ سے منسوب کرہی نہیں رہا، جو میں نے سمجھا لکھ دیا نہ کہ کسی پر ٹھونس دیا۔ جی ہاں جمہوریت میں سب کا حصہ ہے۔ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے دور مبارک میں عیسائی، یہودی اور مجوسی نہیں تھے؟ اگر تھے تو کیا انکو انسانی حقوق حاصل نہ تھے؟ کیا انپر کسی قسم کی کوئی زبردستی کی جاتی تھی یا انکی جان کی حفاظت کی جاتی تھی؟ اسی لیے کہہ رہا ہوں کہ اسلام کا مطالعہ کریں پتہ چل جائے گا کہ اسلام میں جمہوریت تھی کہ نہیں۔

اقتباس:
مین کب ذمہ داری دوسروں ہر ڈالی رہا ہوں ۔ جب عقل پر ہی پردہ تو کیا کیجئے۔ اور آپ نے تو ان شا ء‌اللہ پر ہی اعتراض نکال لیا ۔۔ معذرت کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ایسی ڈھٹائی پہلے مرتبہ دیکھنے میں آ رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ میں‌پھر یہی کہوں‌گا ۔۔ اس ٹاپک کا ہرگز یہ مقصد نہیں تھا کہ کسی پر اپنی بات مسلط لہ جائے ۔ بلکہ رائے لی گئی تھی ۔۔اور میری رائے سے کسی کا متفق ہونا ضروری نہیں‌ ۔۔۔۔اور نہ ہی میرا ۔
جی ہاں سچ جو سننے کو مل رہا ہے۔ لوگ ان شاءاللہ کہہ کر بھی بھول جاتے ہیں اور جب کچھ سمجھ میں نہیں آتا تو "جو اللہ کی مرضی" کہہ کرجان چھڑا لیتے ہیں۔ اما بھائی یہاں میں یا کوئی اور کون ہوتا ہے کسی پر زبردستی اپنی مرضی ٹھونسے والا؟ آپکی اپنے رائے ہے اور میری اپنے، اب یہ تو پڑھنے والے پر ہے کہ وہ کس طرف جاتا ہے۔

وسلام
عرفان حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عرفان حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
المسافر (30-07-08)
پرانا 07-07-08, 07:26 AM   #33
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 41
کمائي: 479
شکریہ: 203
30 مراسلہ میں 51 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کیا پاکستان اکٹھا رہ سکتا تھا؟

السلام علیکم !
اقتباس:
جی بسا اوقات حقیقت تلخ ہوتی ہے۔
جی واقعی حقیقت تلخ ہوتی ہے ۔ آپ کے لگاتار جوابات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔

اقتباس:
جی میرے بولنےاور بولنے سے بہت کچھ ہوتا ہے۔ قطرہ قطرہ بنے سمندر۔ اور جہاں تک جمہوریت کی بات ہے تو وہ سیکولر میں نہیں آتی۔
اقتباس:
ارے تو اس منشور تلے جینے والوں کا کام ہے کہ اسکو تبدیل کروائیں۔ زرا شخصیت پرستی اور جمہوریت کی تعریف کریں تاکہ مجھے پتہ تو چلے کہ آپ جمہوریت کہتے کسے ہیں۔
جناب آپ نے جمہوریت کی بات کی تھی اور آپ ہی کہ رہے ہیں کہ جمہوریت ایک الگ چیز ہے ۔۔ تو پھر اپ جمہوریت کی تعریف کر دیں اور سیکولر کی بھی۔۔۔
اقتباس:
پہلے آپ جمہوریت کی تعریف کریں تاکہ اسکا جواب دے سکوں۔ اور تاریخ ہی ہمیں اپنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے روشناس کرواتی ہے۔ نہ تاریخ ہوتی نہ ہم کو پتہ چلتا۔
پھر آپ ذرا تاریخ کی ہی تعریف کر دیں ۔۔ کیونکہ ہمیں‌تو قرآن اور حدیث نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روشناس کراتا ہے ؟؟؟

اقتباس:
جس طرح سے آپ مایوس ہیں اس سے تو ہی پتہ چل رہا کہ کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرو بلی نہیں ہے۔ یہاں روشن خیالی سے مراد کیا ہے؟
کبوتر کی طرح آنکھیں بند ہوتیں تو آپ کیوں یہاں دھکے کھا رہے ہوتے ۔۔۔ اچھا آپ کو نہیں پتا روشن خیالی کیا ہوتی ہے ۔۔کس دنیا مین‌رہتے ہیں ۔۔ آنکھیں کھولیں بھائی ۔۔
اقتباس:
اسلامی قوانین تو ہم اپنے گھر سے شروع کرواسکتے ہیں مگر کیا کبھی کسی نے اسپر عمل کیا؟ جب اپنی طرف انگلی اٹھتی ہے تو پھر غصہ سر چڑکر بولتا ہے۔ اسلام، اسلام، اسلام، پتہ نہیں کیا ہے یہ اسلام؟ کیا طالبان والا اسلام یا وہ اسلام جس میں دوسرے فقہ کو کافر قرار دے کر قتل کرنے کا فتوی جاری کیا جاتا ہے یا وہ اسلام جس میں ایکدوسرے کی مسجدوں کو فقوں کے ناموں سے منسوب کیا جاتا ہے اور دوسرے فقہ کا ماننے والا اس میں نماز تک نہیں پڑھ سکتا یا وہ اسلام جس میں ایک وسیلے کا اقرار کرتا ہے تو دوسرا اسکی بالکل نفی۔ مذاق بنا لیا ہے اسلام کو ہم نے، جہاں اپنا الو سیدھا کرنے کا موقع ملے اپنا کام نکالو دوسرا گیا بھاڑ میں۔
صرف انگلی کہاں یہاں تو پورے ہاتھ اٹھے ہیں ۔۔ پھر بھی سکون ہے الحمد للہ ۔۔۔ باقی جتنی بھی باتیں کی ہیں ۔۔ تو آپ سے گزارش ہے کہ یہود و نصاری کی سوچ رکھ کر سوچو گئے تو یہی نظر آئے گا ۔۔ ۔۔ اور ایسی سوچ رکھ کرتو بہت سے ڈفلیاں بجا رہے ہیں ۔۔ آپ بھی بجائیں ۔۔۔۔۔۔۔
اقتباس:
ں۔اور میں کسی پر شخصی حملے نہیں کررہا اور نہ ہی مجھے اسکی ضرورت ہے اگر کوئی اسکو اپنے اوپر لے تو اسکا مطلب ٹوپی اس پر بالکل فٹ بیٹھی ہے اسی لیے وہ شکایت کررہا ہے۔[
اچھا تواس کا مطلب ہے کہ جو آپ کی سوچ سے مخالف ہو اس پر ٹوپیاں ہی فٹ کرتے ہو۔۔۔۔ پاکستان میں‌ بہت سے لوگ ٹوپیاں‌فٹ کر رہے ہیں ۔۔ آپ بھی لگے رہو۔۔۔ مقصد حاصل کرنے کا یہی ایک تو بے ہودہ طریقہ رہ گیا ہےےے۔۔ کیری آن ۔

اقتباس:
میں یہ بات آپ سے منسوب کرہی نہیں رہا، جو میں نے سمجھا لکھ دیا نہ کہ کسی پر ٹھونس دیا۔ جی ہاں جمہوریت میں سب کا حصہ ہے۔ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے دور مبارک میں عیسائی، یہودی اور مجوسی نہیں تھے؟ اگر تھے تو کیا انکو انسانی حقوق حاصل نہ تھے؟ کیا انپر کسی قسم کی کوئی زبردستی کی جاتی تھی یا انکی جان کی حفاظت کی جاتی تھی؟ اسی لیے کہہ رہا ہوں کہ اسلام کا مطالعہ کریں پتہ چل جائے گا کہ اسلام میں جمہوریت تھی کہ نہیں۔
جی میں‌نے اسلام کا مطالعہ کیا ہے قرآن و سنت کی رو سے ۔۔ ایسی جمہوریت کا کوئی تصور نہین‌۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر تاریخ میں ایسی جمہوریت کا کوئی تصور ہے تو ضرور بتائیں ۔۔۔

جی بلکل سب تھے ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ بھائی صاحب تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ مسلمان آج ظلم کر رہے ہیں ان لوگوں‌پر ،،، یعنی آپ نے ان سب کو معصوم بنا دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو کیا آج یہود و نصاری معصوم ہو گئے ۔۔۔۔۔۔۔ ویلڈن ۔۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ آپ کی میڈیا پر کتنی نظر ہے (جو کہ یک طرقہ ہے )۔۔۔ اور آپ کی بوکھلاٹ اس بات کا واضح ثبوت ہے ۔
اب آپ یہ بتائیں کہ نبی کی ہجرت کے بعد کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آتے ہی یہود اور نصاری کو اپنے ملک سے نکال دیا تھا ؟؟؟؟
صرف اس سوال کا جواب دیں ۔؟؟

اقتباس:
جی ہاں سچ جو سننے کو مل رہا ہے۔ لوگ ان شاءاللہ کہہ کر بھی بھول جاتے ہیں اور جب کچھ سمجھ میں نہیں آتا تو "جو اللہ کی مرضی" کہہ کرجان چھڑا لیتے ہیں۔ اما بھائی یہاں میں یا کوئی اور کون ہوتا ہے کسی پر زبردستی اپنی مرضی ٹھونسے والا؟ آپکی اپنے رائے ہے اور میری اپنے، اب یہ تو پڑھنے والے پر ہے کہ وہ کس طرف جاتا ہے۔
ان شا ء‌اللہ کہ کر کوئی نہیں‌ بھولتا ۔۔۔ سوائے اس کے جو منافق ہوتا ہے ۔۔۔ ۔۔۔

Last edited by عُکاشہ; 30-07-08 at 06:39 AM.
عُکاشہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عُکاشہ کا شکریہ ادا کیا گیا
المسافر (30-07-08)
پرانا 07-07-08, 12:28 PM   #34
Senior Member
 
عرفان حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 30
مراسلات: 2,046
کمائي: 8,137
شکریہ: 889
720 مراسلہ میں 1,429 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کیا پاکستان اکٹھا رہ سکتا تھا؟

سلام،

اقتباس:
جناب آپ نے جمہوریت کی بات کی تھی اور آپ ہی کہ رہے ہیں کہ جمہوریت ایک الگ چیز ہے ۔۔ تو پھر اپ جمہوریت کی تعریف کر دیں اور سیکولر کی بھی۔۔۔
جمہوریت کے معنی یہ ہیں کہ تمام شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہونگے۔ کسی کو کسی دوسرے پر برتری نہیں ہوگی۔ اور سیکولر کے معنی ہیں کہ بےدین ہونا یعنی جسکاکوئی مذہب ہو مگر وہ عمل نہ کرتا ہو یاپھر اسکا کوئی مذہب ہی نہ ہو۔

اقتباس:
پھر آپ ذرا تاریخ کی ہی تعریف کر دیں ۔۔ کیونکہ ہمیں‌تو قرآن اور حدیث نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روشناس کراتا ہے ؟؟؟
ہاہاہاہا، بھائی قرآن مجید اور حدیث دو الگ الگ چیزیں ہیں۔اور تاریخ ایک تیسری شے کا نام ہے۔ قرآن میں حضرت موسی کا ذکر ہے تو اسکی تصدیق تاریخ کرتی ہے۔

اقتباس:
کبوتر کی طرح آنکھیں بند ہوتیں تو آپ کیوں یہاں دھکے کھا رہے ہوتے ۔۔۔ اچھا آپ کو نہیں پتا روشن خیالی کیا ہوتی ہے ۔۔کس دنیا مین‌رہتے ہیں ۔۔ آنکھیں کھولیں بھائی ۔۔
ہاہاہاہا، میں اور کبوتر، اگر میں آنکھیں بند کررہاہوتا تو شاید اسطرح جوابات نہیں دیتا۔ میرے نزدیک روشن خیالی کا مطلب یہ ہے کہ توہم پرستی سے نکلیں اور مذہب کے نام پر جو ترقی ہم نے روکی ہوئی ہے اس سے اپنی قوم کو روشناس کروائیں۔ روشن خیال کہتی ہے کہ چھری سے پھل کاٹو کسی کا گلا نہیں۔

اقتباس:
صرف انگلی کہاں یہاں تو پورے ہاتھ اٹھے ہیں ۔۔ پھر بھی سکون ہے الحمد للہ ۔۔۔ باقی جتنی بھی باتیں کی ہیں ۔۔ تو آپ سے گزارش ہے کہ یہود و نصاری کی سوچ رکھ کر سوچو گئے تو یہی نظر آئے گا ۔۔ ۔۔ اور ایسی سوچ رکھ کرتو بہت سے ڈفلیاں بجا رہے ہیں ۔۔ آپ بھی بجائیں ۔۔۔۔۔۔۔
کیا جس اسلامی کی تصویریں میں نے پیش کی آپ انسے انکار کرتے ہیں؟

اقتباس:
اچھا تواس کا مطلب ہے کہ جو آپ کی سوچ سے مخالف ہو اس پر ٹوپیاں ہی فٹ کرتے ہو۔۔۔۔ پاکستان میں‌ بہت سے لوگ ٹوپیاں‌فٹ کر رہے ہیں ۔۔ آپ بھی لگے رہو۔۔۔ مقصد حاصل کرنے کا یہی ایک تو بے ہودہ طریقہ رہ گیا ہےےے۔۔ کیری آن ۔
حوصلہ افزائی کا بے حد شکریہ۔

اقتباس:
جی بلکل سب تھے ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ بھائی صاحب تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ مسلمان آج ظلم کر رہے ہیں ان لوگوں‌پر ،،، یعنی آپ نے ان سب کو معصوم بنا دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو کیا آج یہود و نصاری معصوم ہو گئے ۔۔۔۔۔۔۔ ویلڈن ۔۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ آپ کی میڈیا پر کتنی نظر ہے (جو کہ یک طرقہ ہے )۔۔۔ اور آپ کی بوکھلاٹ اس بات کا واضح ثبوت ہے ۔
یہود، نصاری و مسلمان ان میں کوئی معصوم نہیں اور نہ ہی میں نے یہ بولا ہے کہ مسلمان یہود و نصاری پر ظلم کررہے ہیں۔ اگر مسلمان ظلم کررہے ہیں تو وہ اپنے ہی مسلمانوں پر کررہے ہیں خودکش دھماکے، زبخ کرنا کہاں کا انصاف ہے؟رہی بات بوکھلاہٹ کی تو بھائی بوکھلائے تو وہ جسکے پاس جواب نہ ہو، اور میرے پاس بہت سارے جواب ہیں۔

اقتباس:
اب آپ یہ بتائیں کہ نبی کی ہجرت کے بعد کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے آتے ہی یہود اور نصاری کو اپنے ملک سے نکال دیا تھا ؟؟؟؟
انہوں صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے تو مکہ فتح کرنے کے بعد بھی امان رکھی تھی، نکالنے کی بات کہاں سے آگئی؟؟؟؟

اقتباس:
ان شا ء‌اللہ کہ کر کوئی نہیں‌ بولتا ۔۔۔ سوائے اس کے جو منافق ہوتا ہے ۔۔۔ ۔۔۔
یعنی جو ان شاءاللہ بولے وہ منافق؟

وسلام
عرفان حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عرفان حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
المسافر (30-07-08)
پرانا 07-07-08, 09:52 PM   #35
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,794
کمائي: 2,339,054
شکریہ: 17,786
12,250 مراسلہ میں 28,465 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کیا پاکستان اکٹھا رہ سکتا تھا؟

میرا خیال ہے ہمیں شخصی تنقید سے پرہیز کرنا چاہیے۔۔۔
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
المسافر (30-07-08), عُکاشہ (30-07-08), عرفان حیدر (08-07-08)
پرانا 30-07-08, 06:38 AM   #36
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 41
کمائي: 479
شکریہ: 203
30 مراسلہ میں 51 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کیا پاکستان اکٹھا رہ سکتا تھا؟

اقتباس:
السلام علیکم !
ہاہاہاہا، بھائی قرآن مجید اور حدیث دو الگ الگ چیزیں ہیں۔اور تاریخ ایک تیسری شے کا نام ہے۔ قرآن میں حضرت موسی کا ذکر ہے تو اسکی تصدیق تاریخ کرتی ہے
اور تاریخ تصدیق نہ کرتی تو آپ نا مانتے ؟
اقتباس:
ہاہاہاہا، میں اور کبوتر، اگر میں آنکھیں بند کررہاہوتا تو شاید اسطرح جوابات نہیں دیتا۔ میرے نزدیک روشن خیالی کا مطلب یہ ہے کہ توہم پرستی سے نکلیں اور مذہب کے نام پر جو ترقی ہم نے روکی ہوئی ہے اس سے اپنی قوم کو روشناس کروائیں۔ روشن خیال کہتی ہے کہ چھری سے پھل کاٹو کسی کا گلا نہیں۔
یہ آپ کا اپنا خیال ہے ؟
ویسے مذہب کے نام پر کون سی ترقی رکی ہوئی ہے ؟
اقتباس:
کیا جس اسلامی کی تصویریں میں نے پیش کی آپ انسے انکار کرتے ہیں؟
کون سی تصویریں آپ نے پیش کیں ؟
اقتباس:
حوصلہ افزائی کا بے حد شکریہ۔

اقتباس:
یہود، نصاری و مسلمان ان میں کوئی معصوم نہیں اور نہ ہی میں نے یہ بولا ہے کہ مسلمان یہود و نصاری پر ظلم کررہے ہیں۔ اگر مسلمان ظلم کررہے ہیں تو
اقتباس:
وہ اپنے ہی مسلمانوں پر کررہے ہیں خودکش دھماکے، زبخ کرنا کہاں کا انصاف ہے؟
رہی بات بوکھلاہٹ کی تو بھائی بوکھلائے تو وہ جسکے پاس جواب نہ ہو، اور میرے پاس بہت سارے جواب ہیں
کیا ثبوت ہے آپ کے پاس یہ سب مسلمان کر رہے ہیں ؟ ۔۔
یقننا آپ کے پاس بہت سے جوابات ہیں ۔۔۔ آخر آپ عرفان حیدر
ناظم اعلی ہیں‌۔۔
اقتباس:
اقتباس:
اقتباس:
اب آپ یہ بتائیں کہ نبی کی ہجرت کے بعد کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے آتے ہی یہود اور نصاری کو اپنے ملک سے نکال دیا تھا ؟؟؟؟
انہوں صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے تو مکہ فتح کرنے کے بعد بھی امان رکھی تھی، نکالنے کی بات کہاں سے آگئی؟؟؟؟
میں نے ہجرت کے بعد کی بات کی ہے اور آپ مکہ کی فتح کے بعد کی بات کر رہے ہیں ؟؟؟ چلیں یوں ہی سہیں ؟ یہ بتائیں‌کہ یہود و نصاری کو فتح مکہ کے بعد کہاں امان دی تھی ؟ حوالہ دیں

اقتباس:
اقتباس:
ان شا ء‌اللہ کہ کر کوئی نہیں‌ بولتا ۔۔۔ سوائے اس کے جو منافق ہوتا ہے ۔۔۔ ۔۔۔
یعنی جو ان شاءاللہ بولے وہ منافق؟
میں نے بولتا غلطی سے لکھ دیا لفظ لکھنا تھا بھولتا ۔
عُکاشہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عُکاشہ کا شکریہ ادا کیا گیا
المسافر (30-07-08)
پرانا 30-07-08, 12:09 PM   #37
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مراسلات: 58
کمائي: 25
شکریہ: 176
12 مراسلہ میں 15 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کیا پاکستان اکٹھا رہ سکتا تھا؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : خلیل مراسلہ دیکھیں
اس تھریڈ کا کیا فائدہ ہے کوئی بتائے گا
ذرا غور کریں
المسافر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 30-07-08, 04:58 PM   #38
Senior Member
 
عرفان حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 30
مراسلات: 2,046
کمائي: 8,137
شکریہ: 889
720 مراسلہ میں 1,429 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کیا پاکستان اکٹھا رہ سکتا تھا؟

سلام،

اقتباس:
اور تاریخ تصدیق نہ کرتی تو آپ نا مانتے ؟
جی بالکل

اقتباس:
یہ آپ کا اپنا خیال ہے ؟
ویسے مذہب کے نام پر کون سی ترقی رکی ہوئی ہے ؟
لڑکیوں کو نہ پڑھانا

اقتباس:
کون سی تصویریں آپ نے پیش کیں ؟
مختلف مکتبہ فکر کی، ویسے اگر پوسٹ کو غور سے پڑھیں تو سمجھ میں آجائے گا۔

اقتباس:
کیا ثبوت ہے آپ کے پاس یہ سب مسلمان کر رہے ہیں ؟ ۔۔
یقننا آپ کے پاس بہت سے جوابات ہیں ۔۔۔ آخر آپ عرفان حیدر
ناظم اعلی ہیں‌۔۔
ارے تو ناظم اعلی ہوں کوئی طالبان تو نہیں

اقتباس:
میں نے ہجرت کے بعد کی بات کی ہے اور آپ مکہ کی فتح کے بعد کی بات کر رہے ہیں ؟؟؟ چلیں یوں ہی سہیں ؟ یہ بتائیں‌کہ یہود و نصاری کو فتح مکہ کے بعد کہاں امان دی تھی ؟ حوالہ دیں
کیا جب یہ اعلان ہوا تھا کہ جس نے دروزے بند کرلیے اور حرم میں پناہ لی وہ معاف تو کیا یہ مسلمانوں کے لیے تھا یا کافروں کے لیے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

اقتباس:
میں نے بولتا غلطی سے لکھ دیا لفظ لکھنا تھا بھولتا ۔
تصحیح فرمانے کا شکریہ،

وسلام
عرفان حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 31-07-08, 01:01 AM   #39
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 596
کمائي: 9,291
شکریہ: 189
350 مراسلہ میں 733 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کیا پاکستان اکٹھا رہ سکتا تھا؟

اسلام کی جمہوریّت اور مغربی جمہوری حکمت یعنی فلسفے میں فرق ہے۔ اسلامی جمہوریّت میں فیصلے شورٰی کے فیصلے کے مطابق ہوسکتے ہیں مگر اس شورٰی میں کوئی لامذہبیّت کا عنصر شامل نہ ہوگا اور شورٰی میں بیٹھنے والے تمام ارکان صاحب کردار اور عام مشہور ایماندار لوگ ہوں۔ ہر ایرا غیرا اس مشورے میں رائے نہیں دے سکتا۔ اس شورٰی کو آپ پارلیمنٹ کہہ سکتے ہیں جس میں دوسرے مذاہب کے نمائندے ہو سکتے ہیں۔ اس کے برعکس مغربی جمہوریّت کی بنیاد تعداد پر ہے۔ جو لوگ تعداد میں زیادہ ہوں وہ درست ہیں اور انکا نمائندہ چاہے جیسا کردار رکھتا ہو شورٰی کا رکن بن کر قومی فیصلوں میں شریک ہوتا ہے جو سراسر اسلامی حکومتی تنظیم کے برعکس ہے۔
یہ بات بھی بالکل صحیح ہے کہ انتہا پسند اسلامی گروہ ترقّی کے خلاف رہے ہیں اسی کی بنیاد پر سرسیّد کو اپنے دور کے بڑے علماء نے جدید علم کے سیکھنے کی ترغیب پر کفر کے فتووں سے نوازا اور اب علی گڑھ تحریک کے 150 سال گزرنے کے بعد جدید نشریہ پر زیادہ یہی لوگ نظر آتے ہیں۔ کچھ انتہا پسند تحریکیں اب بھی جدید علم کے مخالف ہیں۔
موجودہ وقت میں پاکستان کو زوال کی طرف لانے والے اقدام ذیل ہیں۔
1۔ باہر ملکوں اور مغرب کے اشارے پر اپنے ملک کو خود ایک میدان جنگ میں تبدیل کرنا۔
2۔ مغرب سے ملنے والی امداد جو دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لئے وقتی طور پر مل رہی ہے اس کے شہہ پر عارضی اور ذاتی مفادات کی خاطر قومی اثاثوں فولاد، ٹیلی فون محکمہ، وغیرہ کو زیادہ سے زیادہ نیلام کرنے کے کوشش کرنا یعنی ملک کی جڑیں کاٹنا۔
3۔ اپنے ہی علاقوں پر شک کی بنیاد پر یا مغرب کو خوش کرنے کے لئے گولہ باری کر کے غیر جنگی اور غریب عوام کا قتل عام کرنا جس میں اکثر عورتیں اور بچّے مرتے ہیں اور فرنگیوں کو موقع دینا کو وہ بھی ہمارے علاقوں پر باہر سے دور مار پھینکے گولے ماریں۔ ان کاروائیوں سے عوام میں ملک دشمنی اور اپنی ہی فوج سے دن بدن نفرت بڑھ رہی ہے۔
4۔ فوج کو اپنے ہی ملک کے باسیوں کے خلاف ایک لاٹھی کے طور پر استعمال اور اس کو ایک سیاسی تنظیم کی حیثیّت دینا۔
محمد الیاس آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
محمد الیاس کا شکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر (31-07-08)
پرانا 31-07-08, 02:54 AM   #40
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,162
کمائي: 74,697
شکریہ: 8,790
2,966 مراسلہ میں 10,821 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کیا پاکستان اکٹھا رہ سکتا تھا؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عرفان حیدر مراسلہ دیکھیں
سلام،
یہود، نصاری و مسلمان ان میں کوئی معصوم نہیں اور نہ ہی میں نے یہ بولا ہے کہ مسلمان یہود و نصاری پر ظلم کررہے ہیں۔ اگر مسلمان ظلم کررہے ہیں تو وہ اپنے ہی مسلمانوں پر کررہے ہیں خودکش دھماکے، زبخ کرنا کہاں کا انصاف ہے؟رہی بات بوکھلاہٹ کی تو بھائی بوکھلائے تو وہ جسکے پاس جواب نہ ہو، اور میرے پاس بہت سارے جواب ہیں۔:
وسلام
مسلمان مسلمانوں پر ظلم کر رہے ہیں میں آپ کی بات کی پوری تائید کرتا ہوں۔ خود کش دھماکے جن میں بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں حرام ہیں۔ اس بارے میں ایک تفصیلی پوسٹ کر چکا ہوں۔ لیکن مظالم کی فہرست میں یہ بھی شامل کر لیجیے کہ مسلمان ہی ہیں جوگردن بچانے کے لیے اپنے مسلمان بھائیوں کا تورا بورا بنا دیتے ہیں، ڈالروں کے عوض اپنی بچیاں، اپنی عزتیں صلیبیوں کے حوالے کرتے ہیں، اپنے عوام پر گولے پھینکتے ہیں، مسلمان سفارتکاروں کو دشمن کے حوالے کرتے ہیں، ان کے کہنے پر سینکڑوں مسلمانوں کو اس طرح غائب کرتے ہیں کہ کچھ پتہ نہیں چلتا زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا۔ مسلمان دوسرے مسلمان پر ظلم نہ کرتے تو آج امت کی یہ حالت نہ ہوتی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے فرمایا تھا:
الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ لَا يَظْلِمُهُ وَلَا يُسْلِمُهُ وَمَنْ كَانَ فِي حَاجَةِ أَخِيهِ كَانَ اللَّهُ فِي حَاجَتِهِ
صحیح بخاری، کتاب الاکراہ باب یمین الرجل لصاحبہ انہ اخوہ ۔۔ ۔ حدیث نمبر 6437
مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، اس پر ظلم نہیں کرتا اسے دشمن کے حوالے نہیں کرتا، اور جو کوئی اپنے بھائی کی حاجت پوری کرنے میں لگا رہتا ہے اللہ اس کی حاجات پوری کرنے میں لگ جاتا ہے" او کما قال علیہ الصلوۃ والسلام

Last edited by عبداللہ حیدر; 31-07-08 at 02:58 AM.
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر (31-07-08)
پرانا 31-07-08, 03:04 AM   #41
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,162
کمائي: 74,697
شکریہ: 8,790
2,966 مراسلہ میں 10,821 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کیا پاکستان اکٹھا رہ سکتا تھا؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عرفان حیدر مراسلہ دیکھیں
سلام،
ہاہاہاہا، بھائی قرآن مجید اور حدیث دو الگ الگ چیزیں ہیں۔اور تاریخ ایک تیسری شے کا نام ہے۔ قرآن میں حضرت موسی کا ذکر ہے تو اسکی تصدیق تاریخ کرتی ہے۔
وسلام
آپ کی بات پر حیران ہوں۔ تاریخ کا جو ریکارڈ آج محفوظ ہے وہ بمشکل دو ہزار سال تک پہنچتا ہے۔ اس سے قبل کے واقعات کا اجمالی ذکر اور تصور ملتا ہے لیکن ان کی درستگی پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔ شاید آپ کو معلوم ہو کہ بہت سے ملحد مورخ موسیٰ علیہ السلام اور دوسرے انبیاء علیھم الصلوۃ والسلام کو تسلیم نہیں کرتے صرف اس وجہ سے کہ موجودہ تاریخ ان کے بہت بعد شروع ہوئی تھی۔ اصل بات یہ ہے کہ ہم تمام انبیاء کو اس لیے مانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اور نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے ان کی خبر دی ہے۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 31-07-08, 03:18 AM   #42
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,162
کمائي: 74,697
شکریہ: 8,790
2,966 مراسلہ میں 10,821 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کیا پاکستان اکٹھا رہ سکتا تھا؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عرفان حیدر مراسلہ دیکھیں
سلام،انہوں صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے تو مکہ فتح کرنے کے بعد بھی امان رکھی تھی، نکالنے کی بات کہاں سے آگئی؟؟؟؟وسلام
یہ درست ہے کہ فتح مکہ کے موقع پر امان دی گئی تھی لیکن جزیرہ عرب اسلام کا گھر ہے اس لیے حکم یہ تھا کہ یہود و نصاریٰ کو یہاں سے نکال دیا جائے۔ اسی حکم پر عمل کرتے ہوئے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے انہیں دوسرے علاقوں میں منتقل کیا تھا۔ حوالہ یاد نہیں آ رہا لیکن کہیں پڑھا تھا کہ منتقلی کے عوض امیر المومنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے حکم پر ان کی جائیدادوں اور سامان کی اصل قیمتوں سے زیادہ ادائیگی کی گئی حتی کہ ایک رسی کے بدلے دو رسیاں دی گئیں اور اسلامی سلطنت کے دوسرے علاقوں میں انہیں سرکاری طور پر جگہ دی گئی تا کہ جزیرہ عرب صرف مسلمانوں کے لیے خالص ہو اور یہاں شرک کا شائبہ بھی نہ رہے۔
امیر المومنین نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کا یہ حکم بیان کرتے ہوئے کہا:
اجَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِأَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَأُخْرِجَنَّ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى مِنْ جَزِيرَةِ الْعَرَبِ حَتَّى لَا أَدَعَ إِلَّا مُسْلِمًا
صحیح بخاری کتاب الجہاد و السیر باب اخراج الیہود و النصاری من جزیرۃ العرب حدیث نمبر 3313
"رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے فرمایا "میں ضرور یہود و نصارٰی کو جزیرہ عرب سے نکال دوں گا اور مسلمان کے علاوہ کسی کو اس میں نہیں رہنے دوں گا"
موطا امام مالک کی ایک دیث میں ہے:
عَنْ مَالِك عَنْ ابْنِ شِهَابٍأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَجْتَمِعُ دِينَانِ فِي جَزِيرَةِ الْعَرَبِ
"جزیرۃ العرب میں دو دین جمع نہیں ہوں گے"
موطا امام مالک کتاب الجامع۔ مسلسل حدیث نمبر 1388
یعنی زمین کا یہ خطہ صرف اسلام کے لیے مختص ہو گا۔

Last edited by عبداللہ حیدر; 31-07-08 at 03:22 AM.
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
عُکاشہ (31-07-08)
پرانا 31-07-08, 06:35 AM   #43
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 41
کمائي: 479
شکریہ: 203
30 مراسلہ میں 51 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کیا پاکستان اکٹھا رہ سکتا تھا؟

السلام علیکم!
اقتباس:
لڑکیوں کو نہ پڑھانا
اول تو اسلام نے شریعت کی حدود میں عورتوں کی تعلیم سے منع نہیں‌کیا ۔ لیکن اگر کوئی صرف اس کو بنیاد بنا کر کہے کہ عورتوں کو تعلیم نہ دینے کی وجہ سے ترقی رکی ہوئی ہے ۔ تو یہ فہم غرب سے امپورٹڈ ہے اس پر کیا کہ سکتے ہیں ۔ جب تک مسلمان عورت اپنی حجاب نہ اتارے ، شریعت کی حدود کو توّڑ کر سڑکوں پرنہ آئے ، ترقی ہی نہیں ہوتی !
اقتباس:
کیا جب یہ اعلان ہوا تھا کہ جس نے دروزے بند کرلیے اور حرم میں پناہ لی وہ معاف تو کیا یہ مسلمانوں کے لیے تھا یا کافروں کے لیے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
شرط کیا تھی ؟ دوسری بات یہ ہےکہ یہ اعلان صرف مشرکین کے لئے تھا نا کہ یہود کے لئے؟ بات ہو رہی تھی یہود کی ۔اور آپ اس کو مشرکین پر لے آئے۔
عُکاشہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 02-08-08, 06:57 PM   #44
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 2
کمائي: 15
شکریہ: 0
2 مراسلہ میں 3 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کیا پاکستان اکٹھا رہ سکتا تھا؟

اسلام علیکم
16 دسمبر 1971 کو جو سانحہ ہوا وہ انتیہائی افسوسناک اور شرمناک ہے یہ سانحہ محض ایک جنگ کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ ایسی کالک ہے جو اسلام اور پاکستان کے منہ پر ملی گئی شکوہ بھارت سے نہیں کیونکہ دشمن اسے کہتے ہیں جو آپ کو نقصان پہنچائے اس کے ذمہ دار ہمارے "عظیم" سیاستدان ہیں غضب خدا کا انہیں اب بھی عظیم اور محب وطن کہا جاتا ہے کبھی وقت ملا تو مشرقی پاکستان کے بنگلہ دیش بن جانے کی ساری تفصیل لکھوں گا
جہانزیب آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جہانزیب کا شکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر (04-08-08)
پرانا 04-08-08, 02:40 PM   #45
Senior Member
 
عرفان حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 30
مراسلات: 2,046
کمائي: 8,137
شکریہ: 889
720 مراسلہ میں 1,429 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کیا پاکستان اکٹھا رہ سکتا تھا؟

سلام،

جی جہانزیب بھائی، بالکل ضرورلکھیں تاکہ ہمارے علم میں اضافہ ہو۔

وسلام
عرفان حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
color, فن, پاکستان, لوگ, نفرت, نظر, موقع, موجودہ, معلوم, اللہ, اسلام, اسلامی, بھائی, جواب, حال, خون, خوش, خان, خدا, زندگی, علی, علاج, غم, صوبوں, صورتحال

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
امریکا پاکستان کو اٹھارہ ایف سولہ طیارے فراہم کریگا Real_Light خبریں 16 15-10-09 03:16 PM
بلوچستان کی 38رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا،محکموں کا اعلان آج ہوگا عبدالقدوس خبریں 0 24-04-08 02:02 PM
سعودی عرب، پاکستان کو اٹھارہ کروڑ ستر لاکھ ڈالرکا قرضہ فراہم کریگا عبدالقدوس خبریں 0 24-04-08 01:32 PM
وہ بھی اُٹھا کے سنگِ ملامت اُداس تھا خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 05-01-08 01:01 PM
نومبر تک ایمر جنسی نہ اٹھائی تو رکنیت معطل کر دینگے،دولت مشترکہ کا پاکستان کو انتباہ خرم شہزاد خرم خبریں 1 13-11-07 10:06 AM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:01 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger