| 14اگست پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز پر 14اگست کے حوالہ سے خاص فورم جس میں تحریکِ پاکستان سے لیکر اب تک کیا کھویا؟ کیا پایا؟ ہماری محنت، ملکی حالات وغیرہ کے بارے میں بات چیت کی جائے گی |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
[CENTER]پاک نیٹ کے سنئیر ممبر و انتظامیہ کے اہم رکن محترم فیصل ناصر نے ایک دھاگہ شروع کیا جس میں انہوں نے سوال کیا کہ 14 اگست کو آپ نے کیا کیا؟؟؟
تو گزارش ہے کہ موٹا بھائی آج کے دن ہم لوگ بحث کر رہے ہیں کہ 14 اگست کا دن تجدید عہد کا دن ہوتا ہے مگر ہم لوگ آگے ملاحظہ فرمائیں ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ آج سے باسٹھ برس قبل اسی دن کو دنیا کے نقشے پر ایک نیا اسلامی ملک رونما ہوا جس کو پاکستان کے نام سے جانا جاتا ہے
جونہی اگست کا مہینہ شروع ہوتا ہے لوگ اپنے گھروں ،گاڑیوں،بازاروں،سائکیل و موٹر سائیکل سوار بڑے شوق سے قومی پرچم لگاتے ہیں اوراس بات کا اظہار کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کے چاہنے والے ہیں اس پر جان نچھاور کرنے والے ہیں اور یہ بھی عہد کرتے ہیں کہ ہم اس دن کو اسی طرح مناتے رہیں گے اور کبھی بھولیں گے نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ دن کیسے منایا جاتا ہے تیاری تو کافی دن پہلے شروع ہو جاتی ہے مگر ایک دو دن پہلے بڑے بڑے لوگ ہوٹل بک کروا لیتے ہیں اور متوسط طبقے کے لوگ کہیں سیر و تفریح کا پروگرام بنا لیتے ہیں اور غریب لوگ صرف جھنڈیاں لگا کر یا پھر صرف لوگوں کی طرف دیکھ کر گزارا کر لیتے ہیں لیکن اصل مزہ تو ان رئیس زادوں کےلئے ہوتا ہے جو کوئی بھی موقع ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیتے عید ،شب برات،نئیو ائیر نائٹ،اور 14 اگست نئے عہد کی خوب تجدید کی جاتی ہے شراب و شباب کی محفلیں جمتی ہیں اور خوب غل غپاڑہ ہوتا ہے اس رات کو عام آدمی آرام سے سو بھی نہیں سکتا اور اوپر سےجیالوں نے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے سائلنسروں سے بانسریاں نکالی ہوتی ہیں تا کہ دنیا کو پتہ چلے کہ ہم میں کتنا جوش ہے ہم پورا سال نجانے کیسے سکون سے گزارتے ہیں ھو آج بھڑاس نکال رہے ہیں کتنے افسوس کی بات ہے موٹر سائیکلوں کے شور جھنڈے اور شور شرابے سے اس ملک کو مضبوط کرنے اور اسے ترقی یافتہ بنانے کا کیا تعلق ہے بلکہ یہ تو آپ ان لاکھوں روحوں کو اور خصوصا بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے ان تمام کارکنان کو تکیلف دے رہے ہیں کہ ہم نے آپ کے بنائے ہوئے پاکستان کا نقشہ کیسے بگاڑ رکھا ہے جو تصور آپ کے ذہن میں تھا ہم نے اس کا کیا حال کیا جس کو اسلام نافذ کرنے کیکاطر لاکھوں جانوں کا نذرانہ دیا گیا معصوم بچوں کو کرپانوں سے زبح کروایا گیا اور حوا کی بیٹیون کی عزتوں کو تار تار کیا گیا اور بارشوں ،طوفانوں ،آندھیوں میں پیدل بھوکے ننگے سفر کیا اور اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کیا لوگ مرمٹنے پر تیار ہو گئے وہ صرف اور صرف ایک نعرہ تھا جس کےلئے یہ سب کچھ کیا اور اپنیآنکھون سے دیکھا پاکستان کا مطلب کیا نعرہ پاکستان اور اسکی بنیاد پر سب کے سب ایک پرچم تلے اکٹھے ہو گئے لیکن آج ہم نے اس ارض وطن کا کیا حال کر دیا ہے اسکے بنانے کا مقصد کو ہی ختم کر دیا گیا کیا اسلام یہ کہتا ہے کہ تمہارا پڑوسی بھوکا مرتا رہے اور تم پیٹ بھر کر کھائو لیکن یہاں تو اپنی اپنی پڑی ہے کسی کو کسی کی پرواہ نہیں ہے صرف یہی پتہ ہے کہ جزن آزادی منانا ہے اور بری دھوم دھام سے منانا ہے خوب ہلر بازی کرنی ہے موٹر بائیک پر لڑکیوں کےے پرس چھیننے ہیں راہ چلتے مسافروں کو تنگ کرنا ہے اور مائوں بہنوں کو بے ہودہ مذاق کرنے ہیں اور تجدید عہد کرنا ہے کہآئندہ سال اسی طرح لوگوں کو تنگ کرنے کا پروگرام بنائیں گے اور پاک وطن میں آرام سے رہنے والوں کو ستائیں گے یہ کیسا تجدید عہد ہے یہ کیسی آزادی کی خوشی ہے یہ سب کچھ کیوں ہے کہ ہم آزاد ہو کر بھی باسٹھ برسوں میں اپنے پیروں پر کھڑے نہیں ہوئے ابھی تک ہمیں سہاروں کی ضرورت ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ پاکستان آزاد ہو کر بھی صرف مخصوص افراد کے ہاتھوں میں جن میں بڑے بڑے جاگیردار امیر مشیر اور بیوروکریس انہوں نے سب کچھ اپنے ہی ہاتھوں میں رکھا اور کسی کو حق آزادی نہ دیا صرف زبانی جمع خرچ سے آج تک سب کچھ ہوتا رہااور نجانے کن تک ہوتا رہے گا قوم کو الٹے راستے پر چلنے سے کوئی نہیں روک سکا کیونکہ روشن خیالی ہر آدمی کا حق ہے اور وہ جو چاہے اپنے خیالات کے مطابق کر گزارے اس لئے ایسے مشاغل پر پاکستان میں ملکی آزادی ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ قیام پاکستان کے بعد عالم اسلام کی نظریں پاکستان پر جم گئیں تھیں اور اگر ہم صیح سمت چلت تو آج ہم بہت آگے نکل چکے ہوتے اور ترقی یافتہ بھی ہوتے لیکن صد افسوس کہ آج تک نہ ہی ہم اپنا اسلامی آئین مرتب پر چلے اور نہ ہی پاکساتن کو اسلام کے اصولوں پر چلا سکے روح قائد آج کے حالات دیکھے تو ترُ جائے حضرت علامہ محمد اقبال آج کے نوجوانوں کو اس حال میں دیکھیں تو کیا کہیں گے وہ تو بہت فرما چکے ہیں ہم کو آزادی منانے کا حق اس وقت ہو گا جب ہم مکمل طور پر آزاد ہوں گے اور ہمارے ہاں کوئی کاندان ایسا نہیں ہو گا جس کے پاس کھانے کےلئے روٹی رہنے کےلئے چھت ہو گی اور ہر طرف امن و امان انصاف رواداری اور اخوت کی فضا قائم ہو گی ورنہ ہم اپنا وقت پیشہ اور ون دیلنگ کے دوران صرف جان کے ضیاع کے علاوہ کچھ بھی نہیں کر رہے ہم صرف اور صرف اپنےآپ کو دھوکہ دے رہے ہیں اور ہماری آنکھوں پر ہوس ،بے ایمانی کی پٹی بند چکی ہے اور ہم اتنے بے حس ہو چکے ہیں کہ ہم کو کوئی کچھ بھی کہے ہم محسوس ہی نہیں کرتے میرا دانشور،اہل وطن،اور سب محب وطن بھائیوں بہنوں اور مائوں کو پیغام ہے کہ اس ارض وطن کےلئے محنت لگن اور خلوص دل سے دعا کریں اور کام کریں اللہ تعالی پاک وطن کو ہمیشہ قائم دائم رکھے اور ہمیں آزادی کے صیح معنوں کو سمجھنے کی توفیق دے آمین الہی آمین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہاں میرا مقصد ہر گز یہ نہیں ہے کہ ہم آزادی کی خوشیاں نہ منائیں مگر کہیں بھی ہماری تہذیب ہمیں اجازت نہیں دیتی ہے کہ ہم ون ویلنگ کرتے ہوئےآزادی منائیں ہم موٹر سائیکلوں کے سائلنسر اتار کر آزادی منائیں ہم شرٹس اتار کر آزادی منائیں آزادی منانے کا انداز یہ نہیں ہے Last edited by ایس اے نقوی; 14-08-09 at 03:48 PM. |
|
|
|
| کمائي نے ایس اے نقوی کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 14-08-09 | رضی | اگست تجدید عہد کا دن ہے لیکن۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ! | 100 |
|
|
#2 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,503
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,766 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
__________________
![]() اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ تر خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی
|
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا | ایس اے نقوی (14-08-09), شاہ جی 90 (15-08-09) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ہمارے اٹک میں پہلے یہ وبا نہیں تھی ، لیکن پچھلے کچھہ سالوں سے یہاںبھی رات کو سونا یا کام کرنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے ، 14 اگست ہو یا نیا سال ، یا کوئی اور تہوار ، موٹر سائیکل سوار بغیر سائلنسر کے موٹر سائیکلز پر دندناتے پھرتے ہیں ، لیکن اس بار ایک نئی بات دیکھنے میں آئی ، ڈی پی او اٹک نے حکم جاری کیا کہ ان تمام موٹر سائیکل والوں کو بن کرنا ہے اور پھر 15 منٹ کے اندر اندر شہر میں ایک پر سکون خاموشی کا راج تھا ، ایسے لمحے میں ملی نغمے بھی بہت اچھے لگ رہے تھے ، اور بطور سزا ان موٹر سائیکل والوں کی یوم آزادی کی رات تھانوں میں کٹی ، اگر ہر جگہ متعلقہ ڈی پی او صاحبان ایسا ایکشن لیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم ان بیہودہ آوازوں اور ہلڑ بازی سے بچ نہ سکیں
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#4 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,386
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
خبروں میں آ رہا تھا، کتنے ہی بگڑے رئیس اس چکر میں جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھے۔ افسوس صد افسوس ہمارے حال پر
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
افسوس تو بہنا ان والدین پر ہوتا ہے جنہیں اپنے بچوں کا پتا ہی نہیں ہوتا کہ کہاں ہیںاور کیا کر رہے ہیں
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا |
![]() |
| Tags |
| پاک, پاکستان, لوگ, مکمل, موٹر سائیکل, محمد اقبال, آج, آدمی, اللہ, انتظامیہ, امیر, اسلامی, بھائی, بچوں, حال, دعا, سفر, سیر, سال, شور, عہد, علی, علامہ محمد اقبال, عالم, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| تیرے مست مست دو نین | محمدعدنان | گانے | 7 | 04-09-11 02:37 AM |
| ہائیکورٹ کا شریف خاندان کی درخواست پر نیب سے ضبط شدہ جائیداد کا ریکارڈ طلب | جاویداسد | خبریں | 1 | 28-08-10 09:35 PM |
| فیصلہ درست ہو گیا ... قبلہ درست | جاویداسد | خبریں | 0 | 17-08-10 11:57 PM |
| ایٹمی اسلحے خانے کی براہ راست رسائی ،امریکی درخواست آج مسترد کردیجائیگی | عبدالقدوس | خبریں | 3 | 16-04-08 06:23 PM |
| پاک فوج اقتدار اور بنیاد پرست اسلامی ریاست کے خواہاں ہیں، امریکی جریدہ | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 28-10-07 09:25 AM |