| 14اگست پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز پر 14اگست کے حوالہ سے خاص فورم جس میں تحریکِ پاکستان سے لیکر اب تک کیا کھویا؟ کیا پایا؟ ہماری محنت، ملکی حالات وغیرہ کے بارے میں بات چیت کی جائے گی |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 69
کمائي: 3,103
شکریہ: 41
37 مراسلہ میں 183 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
رب زدنی علما۔ پاکستان کاباسٹھواں یوم آزادی آپ سب کومبارک ہو۔ اوراللہ تعالی اس ملک کوتاقیامت قائم و دائم رکھےاور نظربدسےبچائے (آمین ثم آمین) ہم ہرسال یوم آزادی بڑی دھوم دھام سے مناتےہیں تقاریرہوتی ہیں اوربہت سےجلسےجلوس ہوتےہیں لیکن کسی بھی دن کومنانےکامقصدیہ ہوتاہے کہ اس دن کواجاگرکیاجائےوہ دن کاجومقصدہےاس مقصدکودہرایاجائےاورتہیہ کیاجائےکہ ہم اس مقصدکوحاصل کریں گے لیکن ہم بس اس کوعام دنوں کی طرح جسطرح ہم ویلٹیائن ڈے، یامدرڈے، مزدورڈے کی طرح مناتےہیں اوربھول جاتےہیں کہ ان دنوں کےمنانےکااصل مقصدکیاہے اوراس دن ہمیں کیاکرناچاہیے۔یوم آزادی کادن بھی ہمارےلیےعام دنوں کےلیےایک دن ہےجس دن ہم خوب وطن کےنعرےلگاتےہیں جلسوں میں جاتےہیں لیکن وطن کےلئےکچھ نہیں کرتےاوراس دن کےساتھ ہی ہم سب کچھ بھول جاتےہیں آخرایسےکیوں ہے؟ ہم نےیہ وطن کس لئےحاصل کیاتھا؟ اس وطن کوحاصل کرنےکامقصدکیاتھا؟ ہم نےاس وطن کوحاصل کرنےکےبعداس کےمقصدکوپائہ تکمیل تک پہچانےمیں کیاکرداراداکیاہے؟ ہم نےاس وطن کےلئےکیاکچھ قربان کیاہے؟ بہت سی باتیں ہیں جوکہ میرےدماغ میں ہتھوڑےکی بجتی ہیں ہمیں تویہ وطن بنابنایامل گیاہمیں نہیں معلوم کہ ہمارےبزرگوں نےاس وطن کوحاصل کرنےکےلیےکیاقربانیاں دیں ان نےکس مشکل حالات میں اس کوحاصل کیا؟ اس وطن کےلئےانہوں نےکس طرح دن رات کام کیا؟یہ سب کچھ ہم نےبس پڑھاہےکبھی اس کاتصوربھی کیاکہ انہوں نےکس حالات میں کام کیا؟ ہم ذراسابھی تصورکریں توہمارےرونگھٹےکھڑےہوجاتےہ یں کہ انہوں نےاس وطن کوحاصل کرنےکےلیےاپنےتن من دھن کی پروانہیں کی۔لیکن ہم پرذراسی بھی کوئی تکلیف آئےتوہم کوسنےلگ جاتےہیں کہ یہ ملک ہی ایساہے۔ ہم لوگ جوپردیس میں ہیں وہ اچھی طرح جانتےہیں کہ اپناملک کیاہوتاہےاورپردیس کیاہوتاہے۔یہ کہ اپنےملک کےبغیرکیازندگی ہوتی ہے؟ ہم نےیہ ملک بڑی تگ ودواورقربانیوں کےبعدحاصل کیاہےلیکن ہمیں اسکاشعورنہیں کہ ہمیں کیاکرناہےہمیں اپنےمقصدسےآگاہی نہیں ہمیں یہ نہیں علم کہ ہمارامقصدکیاہوناچاہیے؟ ہمیں یہ معلوم نہیں کہ ہمیں کیاکرناچاہیے؟ ہم توبس جسطرح بھیڑ بکریوں کاریوڑہوتاہےویسے ہی بےمقصدجیسےجس نےکہہ دیاکرلیاجس طرح کسی نےحکم دیابجالیایہ نہیں دیکھاکہ اس میں ہماری کیابےعزتی ہےاس میں ہمارےلیےکیاعبرت ہےپھراپنی قسمت کوکوس دےلیاکہ ہائےہماری قسمت ہی خراب ہےجوکچھ ہورہاہےیہ ہمارےمقدرمیں لکھاہے۔ نہیں میرےدوستوں نہیں مقدرانسان خودبناتاہے۔اپنےحوصلےسےہمت سےحالات سےلڑکرنہ کرگھبراکربزدلی سےنہیں۔ اگرہمارےبزرگ ہمارےقائداس وقت ان حالات سےگھبراجاتےاورپیچھےہٹ جاتےتوآج ہم آزادملک کےباسی نہ ہوتےانہوں نےمقدرکواپنےہاتھوں سےلکھاہےانہوں نےزمانےکی نظروں میں نظریں ڈال کربتادیاکہ ہم کسی سےڈرنےوالےنہیں ہم توبس ایک خداسے ڈرتےہیں بس ایک خداسے۔انہوں نےاپنےمقصدکواسی لیےحاصل کیاہےلیکن ہم نےاپنےآپ کوحالات کےدھارےپرچھوڑرکھاہےہم میں سےبارش کوپہلاقطرہ کوئی بھی بننےکوتیارنہیں ہم میں سےکوئی بھی ان حالات سےٹھکرانےکی ہمت نہیں کررہاہےیہ حالات ہمارےہی پیداکردہ ہیں اس دیس کوہم نےہی اس بھنورسےنکلناہےاس ملک کی بھاگ دوڑاب ہمارےہی ہاتھوں میں ہیں۔ ہم نےان تمام حالات کارخ بدلناہےلیکن تھوڑی سےہمت سےحوصلےسےجوش سے عقل سے۔ کیونکہ ہمارےپاس رب تعالی نےسب سےبہترین چیزجودی ہے جوکہ ہمیں فرشتوں سےبھی افضل کرتی ہےوہ عقل شعور، ہم نےاس کااستعمال ترک کردیاہم نےسوچاکہ چھوڑویار، جب ہرچیزچل رہی ہےتوہمیں کیانہیں ہم کوہربرائی کی مخالفت کرنی ہےہم کوہرےکام کوبراکہناہےکیونکہ یہ توہمارےپیغمبررسول(صلی اللہ علیہ وسلم)کاارشادبھی ہےکہ برائی کوبراکہو۔اب ہم نےاس پرعمل کرناہےآپ ایک دفعہ اس عمل کوشروع توکریں برائی کوبراکہیں تو اچھائی کی تعریف کریں پھردیکھیں کہ یہ عمل آہستہ آہستہ کسطرح اپنی اچھائیاں کواجاگرکرتاہے۔ ہم کوئی بھی غلط کام ہوتادیکھتےہیں توہماری بھی کوشش ہوتی ہےکہ جسطرح بھی ہوکہ کام ہوجائےلیکن یہ نہیں سوچتےکہ اس طرح کام توہوجائےگالیکن وہ عمل میں آپ بھی شامل ہوجائیں گے۔آپ اس کوبراتوکہیں لیکن ہم اس بات کوفراموش کرچکےہیں۔ ہمارےہاں یہ عام کہ اپناکام کروجسطرح طریقےسےہی سہی۔ آج جوملک کےحالات ہیں جوہرطرف نفسانفسی کادورہےاس میں ہماراکتناہاتھ ہےکیونکہ سب سےپہلےہم اپنےآپ کوٹھیک کریں گےتوپھرہماراگھرانہ پھرہمارامحلہ پھرہماراشہرپھرہماراملک ٹھیک ہوگا۔ہم لوگ اپنےآپ کوپارساسمجھتےہیں دوسرےکےہرکام میں کیڑےنکالناہماراشیوابن چکاہے۔کوئی اچھی بات بھی کرےتوکہتےہیں کہ بھئی اس کوبہت اسلام یادہے۔ لیکن دراصل اس بیماری کی جڑہم میں ہی ہےآج اس دن ہم سب یہ تہیہ کرلیں کہ بطورمسلمان اورپاکستانی ہم نےہراس برائی سےبچناہےمثلاجھوٹ، جوکہ سب برائیوں کی ماں ہے۔ کیونکہ سچ بولناہے۔ سچ کہناہےسچ لکھناہےبس تومیرےخیال میں سب کچھ ٹھیک ہوجائےگا۔اللہ تعالی مجھےاورآپ سب کواپنی حفظ و ایمان میں رکھےاورہمیں ہمیشہ سچ بولنےکی توفیق دے(آمین ثم آمین) والسلام آپکی دعاؤں کاطالب جاویداقبال |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کوشش, پاکستان, لوگ, ماں, معلوم, آزادی, ایمان, اسلام, ترک, رات, عقل, غلط |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| جشن آزادی - جیوے پاکستان | گوہر | سالگراہیں | 3 | 09-08-10 02:10 PM |
| پاکستان کا کلچرل کنفیوژن | منتظمین | میرا پاکستان | 1 | 15-01-10 08:44 PM |
| آئی سی ایل: پاکستان الیون نے ورلڈ الیون کونو وکٹ سے ہرادیا | champion_pakistani | کرکٹ | 0 | 11-04-08 07:02 AM |
| پاکستان ایک نیوکلیئر پاور | عرفان حیدر | میرا پاکستان | 0 | 06-02-08 05:35 PM |