واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > پاکستان کے قومی تہوار > 14اگست



14اگست پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز پر 14اگست کے حوالہ سے خاص فورم جس میں تحریکِ پاکستان سے لیکر اب تک کیا کھویا؟ کیا پایا؟ ہماری محنت، ملکی حالات وغیرہ کے بارے میں بات چیت کی جائے گی


ہم صرف پاکستانی ہیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-08-09, 01:20 PM   #1
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,384
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ہم صرف پاکستانی ہیں

ہم صرف پاکستانی ہیں

ایک حویلی تھی، بہت بڑی، بہت خاندان بستے تھے مگر ان کے دو گروہ بنے ہوئے تھے۔ بس ایک مسئلہ تھا دونوں کے طور طریقے میں بہت فرق تھا اسلئے نہ چاہتے ہوئے بھی بہت سی چیزوں میں تفریق کرنے پر مجبور تھے۔ بہت وقت اسی طرح گزرتا گیا مگر یہ فرق اتنا واضح تھا کہ ساتھ رہنا مشکل ہوتا جارہا تھا۔اوپر سے انکے فرق کافائدہ اٹھا کر ایک مضبوط دشمن ان پر حاکم بن بیٹھا تھا۔ پھر چھوٹے گروہ کے ایک بزرگ نے تجویز دی کہ ان دونوں کے رہن سہن طور طریقے اور مذہب میں بہت فرق ہے اسلئے دونو‌ں اپنی اپنی جگہ الگ پہچان رکھتے ہیں۔ انہیں حویلی میں اپنا اپنا حصہ الگ کر لینا چاہئے۔ بڑے گروہ کو بہت برا لگا اور اس نے بہت شور مچایا لیکن چھوٹے گروہ کے لوگ کمزور صحیح مگر حق پر تھےاور انکے بزرگ بھی نڈر اور سمجھدار تھے۔ آخر انکی کوششیں رنگ لائیں اور حویلی سے انکا حصہ الگ کر کے ایک مکمل حویلی بن گئی۔لیکن بڑا گروہ انکا دشمن تھا اسلئے انکے بہت سے حقوق پر قبضہ رکھا اور تقسیم میں نا انصافی کی،مگر چھوٹی حویلی والوں نے ہمت نہ ہاری اور مسلسل محنت سے اپنی حویلی کو پھر سے سجا لیا۔
بڑی حویلی والوں کے سینے پر سانپ لوٹتے رہے اور وہ وار کرنے کا سوچتے رہے۔ آخر اس نتیجے پر پہنچے کہ ان کی طاقت اتحاد ہے۔ اسے ختم کردو سب تباہ ہو جائے گا۔انہوں نے ایک خاندان کے کان بھرنے شروع کئے کہ تمہاری زبان الگ ہے۔چھوٹی حویلی والے زبردستی تم پر قابض ہیں۔ آخر سازش رنگ لائی،وہ انکی باتوں میں آکر دشمن سے مل گئے اور لڑ جھگڑ کر اپنا ایک کمرہ الگ کر لیا۔پھر بھی دشمن کو چین نہ آیا، اس نے سب کو توڑنا شروع کیا، سب کی کمزوریاں ڈھونڈتا رہا اور آخر پھر دو گروہ ان میں کھڑے ہو گئے، ایک نے کہا میں سنّی ہوں، میں برتر، دوسرے نے کہا میں شیعہ ہوں میں افضل اور یوں دونوں گروہ اپنے ہی بھائیوں کا خون بہانے لگے۔ پھر ان میں مزید پھوٹ ڈالی تو دو اور گروہ آگئے، میں بریلوی میں دیوبندی اور ایک اور جھگڑا شروع ہوا۔ پھر ایسے جھگڑوں کی لائن لگتی گئی، میں سندھی میں بلوچ، میں پنجابی میں پٹھان کے نعرے لگنے لگے۔ سب نے ایک دوسرے کے گریبان میں ہاتھ دالنے اور کون بہانا شروع کر دیا۔ حویلی کے وسائل برباد ہونے لگے۔ ہر طرف خون بہنے لگا۔ دشمن باہر بیٹھا مزید دشمنوں کو بلاتا رہا۔ دیکھو دیکھو یہاں دہشت گرد ہیں۔ یہ مجھے مارنا چاہتے ہیں۔ دشمن خود کوکامیاب سمجھنے لگا۔
پھر اس حویلی کی نئی نسل میدان میں آئی۔ انہوں نے حصول علم پر توجہ دی اور سب کچھ سمجھا۔ انہوں نے سب کو سمجھانا شروع کیا کہ یہ سب تو دشمن کی سازش ہے۔ اس نے ہماری اصل پہچان بھلادی ہے۔ ہماری پہچان سب سے پہلے یہ چھوٹی سی حویلی ہے جسکی حفاظت اور ترقی ہم سب کا فرض ہے اور یہ حویلی ہم نے مسلمان ہونے کی بنا پر لی تھی نا کہ اپنی نسل زبان اور خاندان کے نام پر؟پھر انہوں نے ملکر فیصلہ کیا کہ ہم سب سے پہلے دشمن کو نکال باہر کریں گے۔ اندرونی حالات سے تو ہم نبٹ ہی لیں گے۔ سمجھدار بڑوں نے بھی انکا پورا ساتھ دیا۔
آج وہ نئی نسل اپنی حویلی کو بچانے کی کوششیں کر رہی ہے اور حویلی کے نگرانوں کو بھی عقل دلانے کی کوشش کر رہی ہے۔آئیے سب مل کر دعا کریں کہ اللہ انہیں کامیاب کرے اور ہماری پیاری حویلی ہمارے پیارے پاکستانکو ترقی کی راہ پر گامزن کردے۔ اللہ ہم سب کو شعور دے کہ ہم سب سے پہلے مسلمان اور پاکستانی ہیں۔ہم اپنی پہچان صرف پاکستانی کی حیثیت سے کرائیں۔
اللہ میرے وطن کا حامی و ناصر ہو
آمین
یوں تو سید بھی ہو مرزا بھی ہو افغان بھی ہو
تم سبھی کچھ ہو بتاؤ تو مسلمان بھی ہو؟

14 اگست 2009 کیلئے پیش کی گئی

نوٹ: اگر ناظمین میں سےکسی کو اس میں اختلاف کا کوئی بھی پہلو نظر آئے تو یہ تھریڈ ڈیلیٹ کر دیا جائے کیونکہ میرا مقصد اختلاف بڑھانا نہیں وطن کی محبت جگانا ہے
 
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین

Last edited by ام طلحہ; 12-08-09 at 01:23 PM.
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
sahj (12-08-09), فیصل ناصر (13-08-09), ھارون اعظم (05-11-10), وجدان (13-08-09), معظم (17-08-09), ایس اے نقوی (12-08-09), ابو عمار (12-08-09), ابن جلال (14-08-09), راجہ اکرام (13-08-09), رضی (12-08-09), سحر (13-08-09)
پرانا 12-08-09, 02:03 PM   #2
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,384
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لگتا ہے کچھ مسئلہ ہے۔ ناظمین جو مناسب سمجھیں مجھے گلہ نہیں ہو گا
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (13-08-09)
پرانا 12-08-09, 02:08 PM   #3
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,183
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,060 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کیا مسلہ ہے؟ مجھے تو مناسب لگا ہے۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (12-08-09), راجہ اکرام (13-08-09)
پرانا 12-08-09, 02:17 PM   #4
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,384
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اصل میں سب دیکھ کر گزر رہے ہیں نہ رائے نہ بٹن۔ اس موضوع پر لکھتے ڈر ہی لگتا ہے۔
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (13-08-09)
پرانا 12-08-09, 02:31 PM   #5
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,587
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,624 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

محترم بہن ابھی میں نے‌غور سے نہیں پڑھا صر ف پرائیوٹ میسج دیکھ کر آگیا
تاہم آُ کی تحریریں میری مرضی کے مطابق ہیں جیسا میں سوچتا ہوں ویسے ہی آپ نے لکھا ہے اور آپ کی تمام تحریروں پر بھرپور تبصرہ کرنا ہے میں نے مگر وقت کی بہت کمی ہے ابھی بھی 100 سے زائد پاک نیت کی میلز ہیں جو دیکھنی ہین انعامات دینے ہیں تبصرہ بھی کرنا ہے اور آفس کا کام بھی کرنا ہے ساتھ ساتھ اسلئے مجھے دو دن اور معافی دے دیں پھر میرا تبصرہ پرھنا مت بھولیں اللہ نگہبان
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (12-08-09), راجہ اکرام (13-08-09)
پرانا 12-08-09, 02:38 PM   #6
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,384
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ میں منتظر رہوں گی۔
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (13-08-09)
پرانا 12-08-09, 03:20 PM   #7
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 65,775
شکریہ: 6,140
2,303 مراسلہ میں 5,836 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام طلحہ مراسلہ دیکھیں
پھر اس حویلی کی نئی نسل میدان میں آئی۔ انہوں نے حصول علم پر توجہ دی اور سب کچھ سمجھا۔ انہوں نے سب کو سمجھانا شروع کیا کہ یہ سب تو دشمن کی سازش ہے۔ اس نے ہماری اصل پہچان بھلادی ہے۔ ہماری پہچان سب سے پہلے یہ چھوٹی سی حویلی ہے جسکی حفاظت اور ترقی ہم سب کا فرض ہے اور یہ حویلی ہم نے مسلمان ہونے کی بنا پر لی تھی نا کہ اپنی نسل زبان اور خاندان کے نام پر؟پھر انہوں نے ملکر فیصلہ کیا کہ ہم سب سے پہلے دشمن کو نکال باہر کریں گے۔ اندرونی حالات سے تو ہم نبٹ ہی لیں گے۔ سمجھدار بڑوں نے بھی انکا پورا ساتھ دیا۔
بہن بہت ہی خوبصورت تحریر ہے مگر میری بہن یہ وقت کب آئے گا
ابو عمار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (13-08-09), ام طلحہ (12-08-09), راجہ اکرام (13-08-09), رضی (17-08-09)
پرانا 12-08-09, 03:29 PM   #8
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,384
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی امیدیں تو قائم رکھنی چاہئیں نا، اب جو بھی کرنا ہے نئی نسل کو ہی کرنا ہے۔ ویسے آپ غور کریں آج کی نسل میں جذبہ بیدار ہو رہا ہے کچھ کر دکھانے کا۔سب کچھ ٹھیک ہو گا،ضرور ہو گا انشاللہ۔
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
sahj (17-08-09), ابو عمار (12-08-09), راجہ اکرام (13-08-09), رضی (17-08-09)
پرانا 12-08-09, 03:30 PM   #9
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,384
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سرمد مراسلہ دیکھیں
بہن بہت ہی خوبصورت تحریر ہے
بٹن سے ثابت تو نہیں ہوا بھائی
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (13-08-09), رضی (17-08-09)
پرانا 12-08-09, 04:05 PM   #10
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,587
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,624 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سب سے پہلے تو شکریہ کیونکہ آپ نے مذکورہ تحریر میں ہمارے منہ پر طمانچہ مارا ہے اور ہمارے سوئے ہوئے ضمیر کو جگانے کی بھرپور کوشش کی ہے
محترم بہن
بے شک ہمارے یہاں رواج بن چکا ہے کہ ہم خود کو برتر ثابت کرنے کی کوشش میں اس حد تک مصروف ہیں کہ اپنی اصل شناخت کو بھول چکے ہیں
اور ہماری اسی بات کا دشمن ہمیشہ سے فائدہ اٹھاتا آیا ہے
ہم لوگوں کی آپسی لڑائی پاکستان کا نقصان کر رہی ہے اور ہم لوگ لڑ کن سے رہے ہیں اپنوں سے جیسا کہ آُپ کی تحریر میں ہے
بڑا گھر چاہتا ہے کہ ہمارے اندر خانہ جنگی شروع ہو جائے جو کافی حد تک ہو چکی ہے
موجودہ نسل ہم سے کئی گناہ زیادہ پڑھی لکھی ہے سمجھدار اور باشعور ہے انکی کوششوں سے ہمارا ملک ایک بار پھر ترقی کی راہوں پر گامزن ہو سکتا ہے اگر ہماری نئی نسل میں تفرقہ نہ ڈالا گیا تو مگر دشمن تو چاہتا ہی یہ ہے اور باعث افسوس ہے کہ ہمارے حکمران کبھی یہ نہیں دیکھتے کہ وہ جن سے اتحاد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ کبھی ہمارے نہیں ہو سکتےہم لوگ قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں حالانکہ ہمارے ملک میں ایسے افراد بھی ہیں جو خود اپنی گرہ سے اپنا اپنا شہر اس طرح بنا سکتا ہے کہ پیرس کا گمان ہو مگر کیوں
شہر کون سا ہمارا ہے ہم تو اپنے بچوں کو بیرون ملک بیجھے گے جہان وہ پڑھے گا وہاں کاروبار کرے گا پاکستان میں کیا ہے دہشت گردی فرقہ بازی پر نام نہاد قتل و غارت کے گرم بازار
ہمارے اندر جو جنگ چھڑ چکی ہے اس کو اب بھی ختم کیا جا سکتا ہے کہ ہم اپنے اختلافات کو بھول جائیں جبکہ ہم جانتے ہیں کہ ہمیں شروع سے زمین کی گہرائیوں میں دفن کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور کرنے والے کون ہین مگر پھر بھی ہم
امید بہاراں رکھ شجر سے پیوستہ
پر قائم ہیں
اللہ ہمارے پیارے ملک پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو ناکام کرے اور ہمارے ملک کا قائم دائم رکھے آمین الہی آمین
اسے کے ساتھ ہم سب کو اپنے فرائض بھی بخوبی پورے کرنے چایئے اللہ نگہبان
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (12-08-09), راجہ اکرام (13-08-09), رضی (17-08-09)
پرانا 12-08-09, 04:14 PM   #11
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,384
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ بھائی۔ یہ ٹھیک ہے کہ ہماری پاکستانی کے بعد بھی شناخت ہے اور اسے قائم رکھنے میں ہرج بھی نہیں ، اپنی اپنی اقدار اور عقائد ہیں لیکن یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ یہ پاکستان کی ہی مہربانی ہے کہ ہم اپنی شناخت برقرار رکھنے کے قابل ہیں۔ہمیں ہر طرح کی آزادی حاصل ہے۔
اللہ اس ازادی کو دشمنوں سے محفوظ رکھے۔ آمین
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
sahj (17-08-09), ایس اے نقوی (12-08-09), راجہ اکرام (13-08-09), رضی (17-08-09)
پرانا 12-08-09, 04:43 PM   #12
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,587
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,624 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام طلحہ مراسلہ دیکھیں
شکریہ بھائی۔ یہ ٹھیک ہے کہ ہماری پاکستانی کے بعد بھی شناخت ہے اور اسے قائم رکھنے میں ہرج بھی نہیں ، اپنی اپنی اقدار اور عقائد ہیں لیکن یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ یہ پاکستان کی ہی مہربانی ہے کہ ہم اپنی شناخت برقرار رکھنے کے قابل ہیں۔ہمیں ہر طرح کی آزادی حاصل ہے۔
اللہ اس ازادی کو دشمنوں سے محفوظ رکھے۔ آمین
بے شک درست فرمایا آپ نے مگر پاکستان کی شناخت تو ہمیشہ قائم ہی رہے گی مگر کیا ہم اپنی نئی نسل کو پاکستان کے بارے میں کچھ بتا بھی رہے ہیں
ہم لوگ 14 اگست کو اپنے گھروں کی چھتوں پر جھنڈیاں لگا دیتے ہیں اور وہ ہی جھنڈیاں ہمارے اپنے قدموں تلے ہوتی ہیں اور خاکروب جب گلی محلوں کی صفائی کرتا ہے تو وہ ہی جکھنڈیاں کوڑے اور غلاظت کے ڈھیر پر پڑی ہوتی ہیں
ہم لوگ اپنے فرائض کو بھول چکے ہیں اور ہمیں پاکستان کی آزادی کی قدر و قمیت کا ہی نہیں پتہ
یقین کریں کچھ عرصہ قبل میں ضلع نارووال میں ایک ملنے والے کے دوست کی وفات پر تعزیت کرنے گیا تو وہاں ایک بزرگ بیٹھے تھے جو گم سم تھے
گفتگو کا محور چل نکلا تو انہوں نے بتایا کہ مرحوم میرے ساتھ ہوتا تھا جب پاکستان آزادی کی تحریک چلی تو ہم وہاں سے نکلے ہمارے اندر ایک جذبہ تھا ہمارے سامنے قافلوں پر حملے ہوئے اس بزرگ کی آنکھوں میں آنسو واضح دیکھے جاتے تھے وہ بتا رہا تھا کہ اسکے سامنے کئی لوگوں کی گردنیں تن سے جدا ہوئیں
اسکے مطابق کہ جب وہ اپنا گھر چھوڑ کر نکلے تو انکے پاس سب کچھ تھا مگر آزادی نہیں تھی
اور ان کے سامنے انکے ہندو دوستوں نے انکے گھر کو جلایا
جب وہ بزرگ باتیں کر رہا تھا تو رو رہا تھا اور وہاں بیٹھے ہوئے دو نوجوانوں کو میں نے دیکھا کہ وہ مسکرا رہے ہیں جب بزرگ کی ان پر نظر پڑی تو اس نے کہا کہ بیٹا آپ لوگوں کو کیا پتہ ہو کہ اس آزادی کےلئے ہم لوگوں نے کیا کیا قربان کیا ہے آپ لوگ ہنستے رہو
اللہ نہ کرے کہ کبھی آپ پر ایسا وقت آئے
محترم بہن ہم اپنے بچوں کی تربیت ہی ایسی نہیں کرتے انکو مذہب اسلام کے بارے میں ہم کیا بتاتے ہیں
انکو ہم آزادی کے بارے میں کیا بتاتے ہیں
اور جب انکو کچھ پتہ ہی نہین ہونا تو انہوں نے ایسی باتوں پر ہنسنا ہی ہے اور تو کچھ نہیں
آپ دیکھ لینا 14 اگست والے دن ہمارے اپنے دوست سیر وتفریح کی گرض سے جائیں گے اور کچھ منچلے نوجوان موٹر سائیکلوں کے سائلنسر آتار کر گلی محلوں میں آزادی کا جشن منائیں گے کیا زندہ قومیں آزادی ایسے مناتی ہیں
اللہ ہم کو وطن کی حرمت پر وطن کی آن شان اور بقا پر قربان ہونے کی توفیق عطا فرمائے آمین الہی آمین
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (12-08-09), راجہ اکرام (13-08-09), رضی (17-08-09)
پرانا 12-08-09, 05:01 PM   #13
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,384
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسی سوئے ہوئے احساس کو تو جگانا ہے۔ انشاللہ اسی نئی نسل میں سے وہ فوج ابھرے گی جو پاکستان کو اسلام کا ناقابل تسخیر قلعہ بنائے گی جو قائد اعظم کا خواب تھا۔بڑوں کا دیا گیا ہر سبق امانت ہے جو ہمیں نئی نسل کو سونپنا ہے۔
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
sahj (17-08-09), ایس اے نقوی (12-08-09), راجہ اکرام (13-08-09), رضی (17-08-09)
کمائي نے ام طلحہ کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
12-08-09 ایس اے نقوی پاکستان کو اسلام کا ناقابل تسخیر قلعہ بنائے گی 50
پرانا 13-08-09, 09:41 AM   #14
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,384
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مثالیں تو بے شمار ہیں لیکن زیادہ دور کیوں جائیں، ننھے رافی کا تھریڈ ہی پڑھیں، کتنی پیاری سوچ ہے اور رضی جو کتنی محنت سے برانڈنگ پاکستان مہم چلا رہا ہے اور اس فورم پر سب جو کچھ 14 اگست پر لکھ رہے ہیں تو کیوں؟ تبدیلی تو ضرور آئے گی۔ انشاللہ۔
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
sahj (17-08-09), ایس اے نقوی (13-08-09), راجہ اکرام (13-08-09), رضی (17-08-09)
پرانا 13-08-09, 11:13 AM   #15
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 24,958
شکریہ: 919
590 مراسلہ میں 1,504 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ام طلحہ
ماشاءاللہ بہت خوبصورت اور دل کو چھونے والی تحریر ہے، آپ کا انداز بیاں بہت اچھا ہےبلکہ بہت بہت اچھا۔ آپ کا لکھنے کے سٹائل میں مرحوم اشفاق احمد کے طرز تحریر کی جھلک نظر آتی ہے۔
بہت خوب۔
وجدان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے وجدان کا شکریہ ادا کیا
sahj (17-08-09), ایس اے نقوی (13-08-09), راجہ اکرام (13-08-09), رضی (17-08-09)
جواب

Tags
فرض, پہچان, پیارے, پاک, پاکستان, پاکستانی, لوگ, چین, نظر, مکمل, موقع, محبت, معذرت, اللہ, تحریر, حدیث, خون, خدا, دیکھو, دل, دعا, شور, عقل, صف, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
القاعدہ افغانستان میں نہیں ، امریکی فوج پھنسی ہوئی ہے، پاکستان سب سے اہم ہے:امریکی تجزیہ کار جاویداسد خبریں 1 24-10-10 06:52 AM
وزیرستان پر میزائل حملے سے قبل امریکہ نے ہمیں آگاہ نہیں کیا‘حملوں سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں‘ پاکستان ابن جلال خبریں 2 19-09-08 12:51 AM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 09:45 PM
نواز ، بے نظیر کے دھاندلی کے بیانات شکست کی تیاریاں ہیں،پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیا گیا تو امر یکا کو بعد میں پشیمانی ہو گی،صد ر پر وی خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 09:36 AM
بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے والوں کا نیٹ ورک افغانستان میں ہے: صوبائی پولیس پاکستانی خبریں 0 15-09-07 03:57 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:18 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger