| 14اگست پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز پر 14اگست کے حوالہ سے خاص فورم جس میں تحریکِ پاکستان سے لیکر اب تک کیا کھویا؟ کیا پایا؟ ہماری محنت، ملکی حالات وغیرہ کے بارے میں بات چیت کی جائے گی |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||||||||
|
Senior Member
![]() ![]() |
ہمیں 1947ء کا پاکستان چاہئے اقتباس:
اقتباس:
اقتباس:
اقتباس:
اقتباس:
اقتباس:
اقتباس:
اقتباس:
اقتباس:
یہ تھا آج سے اکسٹھ (61) برس پہلے کا پاکستان، وہ پاکستان جس کے سربراہ محمد علی جناح تھے۔ لیکن پھر ہم ترقی کرتے کرتے اس پاکستان میں آ گئے، جس میں پھاٹک تو ایک طرف رہے سربراہِ مملکت کے آنے سے ایک گھنٹہ قبل سڑکوں کے تمام سگنل بند کر دئے جاتے ہیں، دونوں اطراف ٹریفک روک دی جاتی ہے اور جب تک شاہی سواری نہیں گزرتی، ٹریفک کھلتی ہے اور نہ ہی اشارے۔ جس میں سربراہِ مملکت وزارت خزانہ کی اجازت کے بغیر جلسوں میں پانچ پانچ کروڑ روپے کا اعلان کر دیتے ہیں، وزارت خزانہ کے انکار کے باوجود رائٹنگ ٹیبل تو کجا پورے پورے جہاز خرید لئے جاتے ہیں۔ جس میں صدور اور وزرائے اعظم کے احکامات پر سینکڑوں لوگ بھرتی کئے جاتے ہیں، اتنے ہی لوگ نوکریوں سے برخواست کیے جاتے ہیں*اور ان سے کہیں زیادہ تبادلے عمل میں آتے ہیں اور کتنوں کو ہی قوانین و ضوابط بالائے طاق رکھ کر ترقیوں سے نوازا جاتا ہے۔ جس میں موزے تو رہے ایک طرف، بچوں کے پوتڑے تک سرکاری خزانے سے خریدے جاتے ہیں۔ جس میں ساڑھے اڑتیس (38.5) روپوں کی کیا وقعت؟ آج ایوانِ صدر اور وزیرِ اعظم ہاؤس کا بجٹ کروڑ روپے ہے۔ جس میں کارڈ پر بھائی کا نام لکھوانے کی کسی کو ضرورت ہی نہیں کہ ایوانِ اقتدار میں عملاً باپوں، خاوندوں، بھائیوں، بہنوں، بہنوئیوں، بھتیجوں اور بھانجوں کا راج رہا ہے، جس میں وزیر اعظم ہاؤس سے سیکرٹریوں کو فون کیا جاتا تھا اور کہا جاتا تھا "میں*صاحب کا بہنوئی بول رہا ہوں"۔ جس میں انگلستان کے ڈیوک آف گلوسٹر تو بہت دور امریکہ کے صرف نائب وزیر کے استقبال کے لئے پوری کی پوری حکومت ایئر پورٹ پر کھڑی دکھائی دیتی ہے۔ جس میں چائے اور کافی کی بجائے کابینہ کے اجلاس میں مکمل لنچ اور مکمل ڈنر سرو کیا جاتا ہے اور جس میں ایوانِ صدر اور وزیر اعظم ہاؤس کے باورچی خانے ہر سال کروڑوں روپے دھواں بنا دیتے ہیں۔ جس میں سربراہِ مملکت جدید ترین بلٹ پروف گاڑیوں، ماہر سیکیورٹی عملہ اور انتہائی تربیت یافتہ کمانڈوز کے بغیر دس کلو میٹر کا فاصلہ طے نہیں کر سکتے۔ ہم اس ملک میں مساوات رائج نہیں کر سکے، اسے ایک بھی خوددار، با وقار اور ایماندار قیادت نہیں دے سکے، ہم اسے جدید، ترقی یافتہ اور پر امن ملک نہیں بنا سکے تو نہ سہی۔۔۔ لیکن شاید ہم اسے واپس 1948 تک بھی نہیں لے جا سکتے، ہم اسے 61 برس پرانا پاکستان بھی نہیں بنا سکتے۔ کوئی ہے جو ہم سے یہ ترقی، خوشحالی اور یہ عروج لے لے اور ہمیں ہمارا پسماندہ، غریب اور غیر ترقی یافتہ پاکستان واپس کر دے، جو ہمیں قائد اعظم کا پاکستان واپس کر دے کہ اس ملک کے 16 کروڑ عوام کو 2008 کی بجائے 1948 کا پاکستان چاہئے۔ اقتباس:جاوید چوہدری
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میںحُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے |
|||||||||
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے Real_Light کا شکریہ ادا کیا |
| کمائي نے Real_Light کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 14-08-09 | رضی | ہمیں 1947 والا پاکستان چاہیئے | 100 |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 24
مراسلات: 1,857
کمائي: 19,015
شکریہ: 684
655 مراسلہ میں 1,172 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شکریہ
|
|
|
|
| champion_pakistani کا شکریہ ادا کیا گیا | راجہ اکرام (19-08-09) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
|
|
|
|
| Real_Light کا شکریہ ادا کیا گیا | راجہ اکرام (19-08-09) |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
بزرگوں نے غلامی کی فضا تبدیل فرمائی
اساس حریت پر ملک کی تشکیل فرمائی ہمیں اب کام کرنا اور بلا تاخیر کرنا ہے ہمیں تکمیل کی حد تک اسے تعمیر کرنا ہے ہمیں اس خاک کو ہر حسن، ہر زیبائی دینی ہے اسے چہرہ، اسے بازو، اسے گیرائی دینی ہے ہزاروں خواب ایسے ہیں، جنہیں تعمیر کرنا ہے ہمیں تکمیل کی حد تک اسے تعمیر کرنا ہے جبین شب پہ صبحِ نور کا جھومر سجانا ہے سیہ رُو ظلمتوں کے بطن سے سورج اگانا ہے سبھی تاریکیوں کو صاحب تنویر کرنا ہے ہمیں تکمیل کی حد تک اسے تعمیر کرنا ہے شجر پر برگ، شاخوں پر گُل شاداب رکھنے ہیں کفِ کشت و چمن پر کوکب و مہتاب رکھنے ہیں زمیں پر اک منور آسماں تحریر کرنا ہے ہمیں تکمیل کی حد تک اسے تعمیر کرنا ہے ہمیں تیشہ چلانا، اپنی ہمت آزمانی ہے ہر اک کہسار کے باطن سے جُوئے شِیر لانی ہے ہر اک تقدیر کو وابستہ تدبیر کرنا ہے ہمیں تکمیل کی حد تک اسے تعمیر کرنا ہے یہاں ہم خیر کا چہرہ سنواریں گے نکھاریں گے یہاں نیکی کا ہم ایک ایک خدوخال ابھاریں گے بدی کے ایک اک کردار کو زنجیر کرنا ہے ہمیں تکمیل کی حد تک اسے تعمیر کرنا ہے وطن کو ہر شرف، ہر آبرو، ہر ناز بخشیں گے غرض حسنِ عمل سے سینکڑوں اعزاز بخشیں گے صنفِ عالم میں اس کو صاحب توقیر کرنا ہے ہمیں تکمیل کی حد تک اسے تعمیر کرنا ہے ہزاروں رفعتیں قدموں میں اس کے ڈھیر کر دیں گے مسخر کر کے مہر و ماہ دامن اس کا بھر دیں گے مگر پہلے تو اپنے آپ کو تسخیر کرنا ہے ہمیں تکمیل کی حد تک اسے تعمیر کرنا ہے ڈاکٹر عاصی کرنالی
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ www.tariqraheel.blogspot.com |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے طارق راحیل کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,605
کمائي: 40,474
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جشن آزادی مبارک
|
|
|
|
| رضی کا شکریہ ادا کیا گیا | Real_Light (14-08-09) |
|
|
#6 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,167
کمائي: 167,049
شکریہ: 9,671
7,363 مراسلہ میں 22,041 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میںسرورق پر لگا رہا ہوں۔۔۔۔
والسلام |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 665
کمائي: 7,262
شکریہ: 0
370 مراسلہ میں 826 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
۱۹۴۷ کا پاکستان قائد کی وفات کے بعد ہی ختم ہو گیا تھا۔ اس مادی دور میں وہ واپس نہیں آسکتا!
|
|
|
|
| arifkarim کا شکریہ ادا کیا گیا | Real_Light (16-08-09) |
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Mar 2008
عمر: 25
مراسلات: 1,247
کمائي: 81,290
شکریہ: 1,023
781 مراسلہ میں 1,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بقول پاکستان کے موجودہ صدر کے
یہ تو قائد عوام ذولفقار علی بھٹو کا پاکستان ہے - یہ تو ایسا ہی ہوگا |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے مزمل فاروق کا شکریہ ادا کیا | Real_Light (19-08-09), راجہ اکرام (19-08-09) |
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,745
شکریہ: 1,293
978 مراسلہ میں 1,848 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
تیرا پاکستان ہے نا میرا پاکستان ہے۔
یہ اس کا پاکستان ہے جو صدر پاکستان ہے۔
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے تفسیر حیدر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#10 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,167
کمائي: 167,049
شکریہ: 9,671
7,363 مراسلہ میں 22,041 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مادی دور میں تو واپس آ سکتا ہے لیکن کرپشن کے دور میںواپس نہیں آ سکتا ہے۔
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا | Real_Light (19-08-09), راجہ اکرام (19-08-09) |
|
|
#11 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,962
کمائي: 276,582
شکریہ: 33,165
12,655 مراسلہ میں 36,972 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ایران کی کچھ مثالیں سامنے ہیں
|
|
|
|
| فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا | Real_Light (19-08-09) |
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 665
کمائي: 7,262
شکریہ: 0
370 مراسلہ میں 826 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ایران کی تاریخ پاکستان سے بالکل مختلف ہے۔ آنے والے چند سالوں میں آپ لوگ اسکی بربادی بھی دیکھ لیں گے!
|
|
|
|
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| 1947ء کا پاکستان, کوئٹہ, کارڈ, ٹریفک, پولیس, پاکستان, پسند, وزیر, لوگ, لندن, نوکری, مکمل, موجودہ, معلوم, معذرت, آج, ایران, امریکہ, بچوں, تحریر, جواب, علی, عالم, صحت, صدر |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ناول 1947ء کے بعد | خرم شہزاد خرم | ناول | 2 | 11-11-10 07:44 AM |
| القاعدہ افغانستان میں نہیں ، امریکی فوج پھنسی ہوئی ہے، پاکستان سب سے اہم ہے:امریکی تجزیہ کار | جاویداسد | خبریں | 1 | 24-10-10 06:52 AM |
| وزیرستان پر میزائل حملے سے قبل امریکہ نے ہمیں آگاہ نہیں کیا‘حملوں سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں‘ پاکستان | ابن جلال | خبریں | 2 | 19-09-08 12:51 AM |
| نواز ، بے نظیر کے دھاندلی کے بیانات شکست کی تیاریاں ہیں،پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیا گیا تو امر یکا کو بعد میں پشیمانی ہو گی،صد ر پر وی | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 10-12-07 09:36 AM |
| بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے والوں کا نیٹ ورک افغانستان میں ہے: صوبائی پولیس | پاکستانی | خبریں | 0 | 15-09-07 03:57 PM |