واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > پاکستان کے قومی تہوار > 14اگست



14اگست پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز پر 14اگست کے حوالہ سے خاص فورم جس میں تحریکِ پاکستان سے لیکر اب تک کیا کھویا؟ کیا پایا؟ ہماری محنت، ملکی حالات وغیرہ کے بارے میں بات چیت کی جائے گی


میرے وطن کی اپنی شان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-08-09, 04:00 PM   #1
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,384
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default میرے وطن کی اپنی شان

میرے وطن کی اپنی شان

ماسٹر کی ڈگری کیا ہاتھ آئی، میں تو پھولے نہیں سمایا۔ اب تو دن پھر جائیں گے۔ عزت دولت شہرت سب ہوگا،
مگر،
دن ہفتوں میں اور ہفتے مہینوں میں بدلتے گئے نوکری کا نام و نشان بھی نہ ملا۔گھر میں جب ماں باپ بہن بھائی تسلی دیتے تو لگتا کہ مجھ پر ہنس رہے ہوں اور میں اپنوں سے بھی دور ہوتا چلا گیا۔ایک دن میرا ایک دوست ایا۔ خوش لباسی گواہ تھی کہ وہ مجھ سے بہتر حالت میں ہے۔ اس نے بتایا کہ اس نے ایک سکول میں استاد کی نوکری کر لی۔ سفید پوشی سے اچھا گزارا ہورہا ہے۔ ساتھ ہی ایک اخبار میں شام کی نوکری بھی کر رکھی ہے۔ میں نے طنزیہ انداز میں اسے دیکھا اور کہا دن رات جاگ کر ماسٹر اس لئے کیا تھا کہ معمولی ٹیچر لگ جاؤ۔ اب ساری زندگی بیوی بچوں کو خوشیوں کیلئے ترساؤ گے۔ اس نے کہا ارے نہیں بھائی! استاد کبھی معمولی نہیں ہوتا بلکہ میں تمہیں بھی آفر دیتا ہوں میں تمہارے لئے بھی کچھ کر سکتا ہوں۔ میں نے حقارت سے اسے جواب دیا۔ میں نے اتنی محنت اسلئے نہیں کی تھی۔ کروں گا تو بہترین نوکری ورنہ نہیں۔پھر اچانک ایک ایسی خبر آئی جس سے مجھے لگا میری لاٹری کھل گئی۔میرے ماموں جو کئی برسوں سے امریکہ میں تھے انہوں نے مجھے بلوا بھیجا۔انہوں نے کہا کہ فی الحال ایک ماہ کیلئے میرے پاس ملنے آؤ، اس دوران کچھ کوشش رنگ لائی تو دیکھیں گے۔ میں نے خوشی خوشی تیاریاں کیں اور اپنے دوست سے ملنے چلا گیا۔اسے خبر سنائی کہ مجھے اپنی محنت کا پھل ملنے والا ہے۔ اب ساری زندگی عیش میں کٹے گی۔ اس نے مسکرا کر جواب دیا، اس عیش کیلئے بڑی قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔ جو عزت اپنے وطن میں ہے وہ کہیں اور کہاں۔ میں نے غصے سے کہا کونسا وطن جہاں میں اتنی اعلیٰ ڈگری لیکر دھکے کھا رہا ہوں؟اس وطن وطن سے کچھ نہیں ملتا۔ یہ پیسے کا دور ہے اور پیسے ہی کو سلام ہوتا ہے۔مجھے اچھی نوکری مل جائے تو اس ملک کی شکل بھی دوبارہ نہیں دیکھوں گا۔ اس نے کہا اچھا بھائی جاؤ اور خوب پیسہ کماؤ۔
پھر میں اپنے خوابوں کی سرزمیں آگیا۔ماموں مجھے لیکر اپنی رہائش پر آگئے۔ بڑا سا گھر دیکھ کر میں جھوم اٹھا مگر انہوں نے میرا سامان جس جگہ رکھا وہ سٹور جیسا کباڑ خانہ تھا۔ میں نے کہا مامون یہ کیا؟ میں آپ کے سٹور میں رہوں گا؟ انہوں نے کہا برخوردار یہ ستور نہیں وہ کمرہ ہے جو مجھ سمیت 6 افراد نے کرایہ پر لیا ہوا ہے۔ تم بھی گزارا کرو۔ اس سے زیادہ ہم افورڈ نہیں کر سکتے۔ میں حیران رہ گیا لیکن دل کو تسلی دے لی کہ میں تو اعلٰی تعلیم یافتہ ہوں ۔ نوکری ملی تو بڑا گھر لے لوں گا۔شام کو جب باقی افراد آئے تو ان میں ایک نوجوان بھی تھا جس سے میری دوستی ہو گئی۔ چند دن کی گپ شپ میں کھلا کہ وہ یہاں پی ایچ ڈی کرنے آیا تھا۔ کیونکہ اخراجات پورے نہیں ہوتے اسلئے ایک ہوٹل میں کلینر کی نوکری کر رہا تھا۔میں دنگ رہ گیا۔ پی ایچ ڈی کے سامنے میری کیا اوقات۔ میں نے اس سے کہا شرم آنی چاہئے۔ اتنی تعلیم کے بعد بھنگی کی نوکری؟ وہ مسکرایا اور بولا قسمت آزمالو، یہاں پاکستانیوں کیلئے یہی کام ہیں۔تم کیا سوچ کر آئے ہو۔ میں نے ٹھان لی کہ میں اچھی نوکری ڈھونڈ کر دکھاؤں گا۔ اگلے دن ماموں نے کہا، میاں بہت عیش ہو گئے۔جاؤ کوئی کام کر کے مزدوری لاؤ۔ یہاں کوئی کسی کو بٹھا کر نہیں کھلاتا۔ مجھے بے اخٌتیار اپنے بوڑھے والد یاد آگئے جو کب سے مجھے بٹھا کر کھلا رہے تھے مگر ماتھے پر شکن تک نہ تھی۔ پھر نوکری کی تلاش میں کہاں کہاں خاک چھانی اور کیسی کیسی تضحیک سہی وہ ایک الگ داستان ہے۔غرض یہ کہ ایک ماہ کے قلیل عرصے میں ہی میں جان گیا کہ وطن کیا ہوتا ہے۔اور پاکستان میں رشتوں کی کیا قدر ہے۔ایک ماہ بعد وطن کی خاک کو چھوا تو سجدے میں گر گیا اور زمیں کو چوما۔
آج میں ایک اسکول میں استاد کے درجے پر فائض ہوں اور عزت کی روزی کماتا ہوں۔ میری اولین کوشش ہوتی ہے کہ وہ سبق انہیں ضرور سکھاؤں جو میں نے ایک ماۃ کے دھکوں میں سیکھا تھا۔
"اپنے وطن کے بغیر انسان کچھ بھی نہیں"







یوم آزادی 14 اگست 2009 کیلئے ایک ادنیٰ سی کوشش۔
 
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
19 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (03-08-09), فیصل ناصر (07-08-09), ڈاکٹرنور (04-08-09), موجو (04-08-09), منتظمین (10-08-09), محمدعدنان (06-08-09), wajee (03-08-09), ایس اے نقوی (03-08-09), ام غزل (07-08-09), ابو عمار (12-08-09), ابن جلال (05-08-09), احمد بلال (01-09-09), حیدر (10-09-09), خرم شہزاد خرم (07-08-09), رافی (07-08-09), رضی (03-08-09), سحر (04-08-09), شاہ جی 90 (03-08-09), طارق راحیل (06-08-09)
کمائي نے ام طلحہ کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
07-08-09 ام غزل mind blowing 100
07-08-09 فیصل ناصر بہترین مضمون 150
03-08-09 wajee پاکستان زندہ باد 100
03-08-09 شاہ جی 90 وہ سبق انہیں ضرور سکھاءوں جو میں نے ایک ماہ کے دھکوں میں سیکھا 50
03-08-09 رضی اپنے وطن کے بغیر انسان کچھ بھی نہیں 100
03-08-09 ایس اے نقوی دستیاب نہیں 0
پرانا 03-08-09, 04:39 PM   #2
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,587
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,624 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

محترم بہن ابھی سرخوں کا اور سبزوں کا انتظار ہے وہ آ جائیں تو اس حساب سے آپ کو انعامی پوائینٹس ارسال کئے جائیں‌گے تاہم میری جانب سے بہترین تحریر پر مبارکباد وصول کریں
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (03-08-09), رافی (07-08-09), رضی (04-08-09), شاہ جی 90 (03-08-09)
پرانا 03-08-09, 08:56 PM   #3
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہترین تحریر ہے
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (04-08-09), رافی (07-08-09), رضی (04-08-09)
پرانا 03-08-09, 09:05 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,615
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت ہی زبردست تحریر ہے
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (04-08-09), احمدنواز (07-08-09), رافی (07-08-09), رضی (04-08-09)
پرانا 04-08-09, 09:20 AM   #5
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 44
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,046
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,942 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ام طلحہ بہن
پڑھانا واقعی ایک پیغمبرانہ پیشہ ہے مگر ہمارے ہاں” جولوگ کچھ نہیں کرتے وہ اسکول کے استاد بن جاتے ہیں"

استاد ایک انتہائی معززو معتبر عہدہ ہے ۔ لیکن افسوس کے سا تھ کہنا پڑتا ہے کہ خود اساتذہ ہی اس پیشے کی بد نامی کا با عث بنتے ہیں۔
میں جب بی ایڈ کررہا تھا تو ایک ماہ کی انٹرن شب یا ٹیچنگ پریکٹس کیلئے اپنے گھر سے قریب ایک ایف جی ماڈل سکول جا ئن کیا۔ وہاں کے تجربات نے مجھے انتہا ئی ما یوس کیا۔
مجھے بطور ایک ٹرینی سب سے زیا دہ کلاسز دے کر دیگر اساتذہ کرام اپنے ذاتی کاموں یا گپوں میں وقت گذارتے۔
بہرحا ل یہ تو جملہء معغترضہ تھا۔
میں الحمد للہ ہمیشہ ٹیچنگ کر تا آیا ہوں اور اس پیشے سے وابستہ رہنا اعزاز سمجھتا ہوں۔

آپ نے اپنی تحریر میںبہت اچھے انداز میں اس پیشے کی نمائندگی کی۔
ماشاءاللہ اچھی تحریر ہے۔
اللہ آپ کو مزید ایسی ہی خوبصور ت تحریریں لکھنے کی ہمت دے۔
آمین۔
ڈاکٹرنور آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (04-08-09), ام طلحہ (04-08-09), ام غزل (07-08-09)
پرانا 04-08-09, 09:40 AM   #6
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,384
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ سب کی حوصلہ افزائی کا بیحد شکریہ۔ کبھی اخباروں اور میگزینز کیلئے لکھا کرتی تھی۔ پیشہ ورانہ اورگھریلو مصروفیات نے سب کچھ بھلا دیا۔ اب پاک نیٹ نے پھر سے جذبہ جگا دیا ہے۔ وقت ہو نہ ہو، کچھ اور لکھ سکوں یا نہیں اپنے وطن کیلئے ضرور لکھوں گی۔ اور یقین کریں، یہ جذبہ پوائنٹس کے حصول کی خواہش سے ماورا ہے۔
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (04-08-09), رافی (07-08-09), رضی (04-08-09), شاہ جی 90 (05-08-09)
پرانا 04-08-09, 11:34 AM   #7
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,587
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,624 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

قابل احترام بہن آپ کا بہترین تحریہر لکھنے پر شکریہ ادا کیا جاتا ہے اور جیسا کہ 4 ذیلی ناظمین شکریہ ادا کر چکے ہیں ایک اور آگیا تو آپ کو پاک نیٹ کے وعدے کے مطابق پوائینٹس ارسال کئے جائیں گے پاک نیٹ انتظامیہ آپ سے بھرپور امید کرتی ہے کہ آپ اسی طرح لکھتی رہیں گی اور پاک نیٹ کا نام روشن ستاروں کی مانند جگمگاتا رہے گا تعاون کا طلبگار
پاک نیٹ
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
رافی (07-08-09), رضی (04-08-09), شاہ جی 90 (05-08-09)
پرانا 04-08-09, 11:35 AM   #8
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,587
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,624 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

دو مرتبہ لکھا گیا جس کےلئے معذرت چاہتا ہوں

Last edited by ایس اے نقوی; 04-08-09 at 11:37 AM.
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
رافی (07-08-09), شاہ جی 90 (05-08-09)
پرانا 04-08-09, 03:16 PM   #9
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,384
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت شکریہ بھائی ------------------
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (04-08-09), رافی (07-08-09), رضی (04-08-09), شاہ جی 90 (05-08-09)
پرانا 05-08-09, 02:40 AM   #10
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ارے مجھے تو خیال ہی نہیں رہا ، میرے شعبے کے متعلق لکھا آپ نے ، بشرط فرست ایک طویل تبصرہ پھینکوں گا کیچ کرنا آپ کا کام ہے
آپ کا بڑا بھائی
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (05-08-09), ام طلحہ (05-08-09), رافی (07-08-09)
پرانا 05-08-09, 03:43 AM   #11
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھا لکھا ہے ۔
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ابن جلال کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (05-08-09), ام طلحہ (05-08-09), شاہ جی 90 (05-08-09)
پرانا 06-08-09, 12:42 PM   #12
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,384
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شاہ جی 90 مراسلہ دیکھیں
ارے مجھے تو خیال ہی نہیں رہا ، میرے شعبے کے متعلق لکھا آپ نے ، بشرط فرست ایک طویل تبصرہ پھینکوں گا کیچ کرنا آپ کا کام ہے
آپ کا بڑا بھائی
شکریہ بڑے بھائی
اپ بے فکر ہو کر پھینک دیں کیچ کر لوں گی۔ نو پرابلم۔آپ پھینکیں تو صحیح۔
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (06-08-09), رضی (06-08-09), شاہ جی 90 (06-08-09)
پرانا 06-08-09, 03:52 PM   #13
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

استاد کا پیشہ جتنا معزز تھا اتنا ہی ہم نے اسے ڈی گریڈ کیا ہے ، اس کی وجوحات بہت ساری ہیں ، لیکن میرے خیال میں سب سے بڑی وجہ ڈیووشن کی کمی ہے ،آپ نے ٹھیک لکھا باہر جھاڑو دینے سے اپنے وطن میں ٹیچنگ ایک چیز دیگر ہے ، استاد معاشرے کا معمار ہوتا ہے، اگر وہ اپنی حیثیت کو جان کر اپنا کام کرے تو معاشرے کے بہت سے بگاڑ ایک استاد ٹھیک کر سکتا ہے ۔
موجودہ خرابی کی دو وجوہات ہیں ، ایک تو یہ کہ گھروں میں بچوں کو استاد کے احترام کی تربیت ہی نہیں دی جاتی ، دوسری یہ کہ استادوں میں بھی اب وہ پرانی بات نظر نہیں آتی۔ اب تو استادوں نے بھی تعلیم کو روزگار بنا لیا ہے ، لیکن اچھے استاد بے شک اس پیشے سے کما رہے ہوں ، اپنے بچوں کو اچھی تربیت دینے کی کوشش بھی ضرور کرتے ہیں‌ ، میرے کچھہ شاگرد جو اب بھی اگر میں کچھہ عرصے بعد ان کے سامنے جائوں تو دوڑ کر مجھہ سے لپٹ جاتے ہیں ، حالانکہ معاشرہ انہیں ذہنی پسماندہ بچوں میں شمار کرتا ہے ، اس بہانے آئیے میرے کچھہ سٹوڈنٹس سے ملئیے اور دیکھئیے کہ ان کے چہروں پر کیسی خوشی ہے ،

Name:  IMG0117A.jpg
Views: 64
Size:  54.9 KB

Name:  IMG0122A.jpg
Views: 65
Size:  66.7 KB

Name:  IMG0128A.jpg
Views: 64
Size:  65.3 KB

Name:  IMG0129A.jpg
Views: 62
Size:  57.8 KB

Last edited by شاہ جی 90; 07-08-09 at 05:23 AM.
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (10-08-09), ایس اے نقوی (07-08-09), ام طلحہ (07-08-09), ابو عمار (12-08-09), ابن جلال (18-08-09), رضی (06-08-09)
پرانا 06-08-09, 06:27 PM   #14
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,151
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہن آپ نے بہت اچھا لکھا ہے
واقعی دور کے ڈھول ہمیشہ سہانے ہی ہوتے ہیں
لیکن ہر کوئی خواہ کوئی کم پڑھا ہے یا زیادہ پڑھا ہوا اس کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح سے یورپی ملک میں‌چلاجائے ۔ اور جب وہاں پہنچ جاتے ہیں‌تو ان کی عقل ٹھکانے آتی ہے
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (07-08-09), ام طلحہ (07-08-09), رضی (07-08-09), شاہ جی 90 (08-08-09)
پرانا 07-08-09, 10:16 AM   #15
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,384
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ عدنان بھائی
میری محنت وصول ہو گئی۔
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (07-08-09), رضی (07-08-09), شاہ جی 90 (07-08-09)
جواب

Tags
color, پاک, نوکری, ماں, ماورا, انسان, امریکہ, استاد, اعلیٰ, بہترین, بھائی, بچوں, تلاش, تحریر, تعلیم, جواب, خوش, خبر, دوست, رات, زندگی, شام, عقل, عدنان, عزت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:22 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger