| 14اگست پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز پر 14اگست کے حوالہ سے خاص فورم جس میں تحریکِ پاکستان سے لیکر اب تک کیا کھویا؟ کیا پایا؟ ہماری محنت، ملکی حالات وغیرہ کے بارے میں بات چیت کی جائے گی |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,384
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میں نے جب سے ہوش سنبھالا ارد گرد غنا کی نعمت دیکھی مگر تکبر کا شائبہ بھی نہ پایا۔ والد اور والدہ کو پانچ وقت نماز پڑھتے زکوٰۃ خیرات کرنے اور نیکی کا سبق دیتے دیکھا۔حویلی میں ملازموں کا ہجوم تھا مگر کافی بڑے ہونے کے بعد علم ہوا کہ وہ اہل خاندان نہیں تھے جبکہ ابا اور اماں جیسے انکا خیال رکھتے تھے ، ہم تو انہیں چچا اور خالہ ہی سمجھا کرتے تھے۔ وہ سب بھی اماں اور ابا کو میاں جی اور اماں جی کہتے تھے۔تم کہ کر بات کرنے کا تصور ہی نہیں تھا۔گھر میں پھلوں کے ٹوکرے سے لیکر فصلوں کے حصے تک ،جو بھی آتا اس میں ان سب کا حصہ ہوتا۔ یہی نہیں پڑوسیوں کو بھی پھلوں کے ٹوکرے جاتے۔ ایک بار مجھے یاد ہے پھلوں کا ٹوکرہ جو پڑوسیوں کیلئے رکھا تھا، میں نے ایک سیب اٹھا کر کھالیا، ابا کی نظر پڑ گئی اور انہوں نے اپنی چھڑی میرے ہاتھ پر رسید کی اور گرجدار آواز میں بولے، امانت میں خیانت کرتے ہو؟وہ دن اور آجکا دن میں نے کبھی کسی اور کیلئے وقف چیز کو ہاتھ نہ لگایا
سب کچھ بہت اچھا تھا۔ ایسا لگتا تھا کہ جنت کا جو سنتے ہیں وہ ایسی ہی ہوتی ہے۔پھر ایک دن ابا کو کہتے سناپاکستان بننے کا اعلان ہونے والا ہے۔ ہمیں تیاری کرنی چاہئے جلد ہی جانا ہو گا۔ اماں نے ڈرتے ڈرتے پوچھا جاگیروں کا کیا ہو گا؟ کیا فروخت کریں گے؟ ابا نے کہا نہیں اتنی جاگیر ہم کیسے فروخت کریں گے۔ ویسے بھی کوئی مال دولت ساتھ نہیں لیجانا۔ ایک تو خطرہ ہے دوسرے پاکستان کیلئے قربانی تو ہمیں بھی دینی ہوگی۔اماں نے پوچھا، بچوں کا کیا ہوگا؟ ابا نے کہا جس اللہ نے دئے ہیں وہی سبیل بنائے گاآپ تیاری کریں۔میں سوچ میں پڑ گیا۔ میں نے پوچھا۔ ابا یہ پاکستان کیا ہے؟ ابا نے مسکراتے ہوئے کہا، پاکستان ہمارا سب کچھ ہے۔ہم وہیں جا کر رہیں گے۔ میں نے پوچھا ابا یہ حویلی مجھے بہت پیاری لگتی ہے۔ کیا وہاں بھی ایسی ہی حویلی ہوگی؟ ابا نے کہا نہیں بیٹا اب اللہ کو جواب دینا ہے کہ اللہ کے نام پر کیا قربان کیا۔ پاکستان پاک زمیں ہے اور اللہ کے نام پر اسلام کیلئے بنایا جا رہا ہے۔ اس کے لئے تو ہم سب کچھ قربان کر سکتے ہیں۔پھر اللہ جنت میں ہمیں اس سے بھی بڑی حویلی دیں گے، بس یہ یاد رکھنا، آج کے بعد ہمارا سب کچھ پاکستان ہے۔تمہارے چچا حویلی چھوڑ کر نہیں جانا چاہتے لیکن ہم جلد ہی جائیں گے۔ میں اپنی نسلوں کو غلام نہیں رہنے دوں گا۔ حویلیاں تو آنی جانی چیز ہیں۔ پھر ایک دن ہم سب کچھ چھوڑ کر پاکستان روانہ ہو گئے راستے میں خبر ملی کہ حملہ ہونے والا ہے ایک مسجد نظر آئی اس میں پناہ لی گئی۔ مرد باہر بےجگری سے لڑے۔ پھر خبر ملی کئی مرد شہید ہوئے، ابا کی ٹانگ کٹ گئی لیکن دشمن بھاگ گئے۔ پھر ہم لٹے پٹے پاکستان پہنچ گئے۔ وہاں کیمپوں میں ہمیں سنبھالا گیا۔ ہمیں سر چھپانے کے ٹھکانے مل گئے۔ کوئی ملازم نہ رہا، حویلی میں راج کرنے والی اپنی اماں کو ہم نے دھوئیں سے بہتی آنکھوںکے ساتھ لکڑی کی آگ جلاتے دیکھا مگر کوئی شکوہ لب پر نہ پایا۔ایک گھر جو میرے نام تھا اسکا کلیم کرنے کیلئے کسی نے مجھے رستہ دکھایا تو ابا نے کاغذات پھاڑ دئے اور کہا تم ایک گھر کے عوض میری قربانی رائیگاں کرنا چاہتے ہو؟پھر ابا نے کہا کہ جاؤ اپنی زندگی بناؤ۔علم حاصل کرو پاکستان کی خدمت کرو۔میں نے ابا کا حکم مانا اور بھیا نے بھی لیکن کبھی کبھی وہ شکوہ کرجاتے کہ ابا نے ہم سے زیادتی کی۔ ہم اچھے بھلے راج کر رہے تھے۔ میں ہمیشہ چپ رہتا ابا کی بات سوچ کر کہ پاکستان ہمارا سب کچھ ہے۔ ہم نے محنت مزدوری بھی کی اورپڑھا لکھا۔ میری ماں نے سلائی کڑھائی اور ابا نے گھر میں ٹوکریاں بنا کر گھر چلایا مگر اف نہ کی۔میں صحافت کے شعبے میں آیا اور کامیاب ہوا۔ اللہ نے پاکستان کے صدقے مجھے عزت دی اور بھیا بھی اچھے عہدے پر فائز ہوئے۔ یوں وہ وقت آیا جب پم اپنے بوڑھے ماں باپ کو سکھ دے پائے۔لیکن وہ پھانس بھیا کے دل میں گڑی رہی کہ پاکستان نہ آتے تو اچھا ہوتا۔ ایک دن ابا اچھے موڈ میں ہم بھائیوں کے ساتھ بیٹھے تھے کہ بھیا نے وہی بات چھیڑ دی۔ ابا مسکرائے اور کہنے لگے،میں آج تمہیں اسکا جواب ضرور دوں گا۔ یہ بتاؤ کہ اگر کسی آزاد پرندے کو پنجرے میں بند کر کے اسے اچھے سے اچھا دانہ دو تو کیا وہ کھائےگا؟ بھیا بولے بس زندہ رہنے کی حد تک کھائے گا۔ پھر ابا بولے اگر تمہیں زنجیروں میں باندھ کر مرغ مسلم کھانے پر مجبور کیا جائے تو کھاؤ گے، بھیا بولے میں ہاتھ بھی نہیں لگاؤں گا۔ ابا بولے بس یہی بات تھی، آزادی کی دال روٹی قید کے مرغ مسلم سے بہتر ہے۔پھر وہ میری طرف متوجہ ہوئے،تم نے کبھی یہ گلہ کیوں نہیں کیا۔ میں نے جواب دیا، میں نے پاکستان کو سب کچھ مان لیا اور آج کم از کم اس بات پر میرا دل مطمئن ہے کہ میں جو کچھ ہوں اپنی محنت اور پاکستان کی وجہ سے ہوں۔ پھر ابا سنجیدہ ہو گئے اور مجھے ایک کاغذ پکڑایا، کہا تمہارے چچا کا آج اتنے عرصے بعد کسی کے ہاتھ خط آیا ہے۔ بلند پڑھو۔ میں نے پڑھنا شروع کیاتو ابا کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔ پتہ چلا کہ ہماری ہجرت کے بعد حویلی پر حملہ ہوا، سب کچھ لٹ گیا، چچی اور چچا کی بیٹی نے عزت کی حفاظت کیلئے خود کشی کر لی اورہندو حویلی پر قابض ہو گئے، بیٹا جان بچانے کیلئے بھاگ گیا۔ اتنے سال ہندوؤں نے انہی کی حویلی میں انہیں ملازم بنا کر توہین کا نشانہ بنائے رکھا۔ بہت عرصے بعد جب بیٹا لوٹا تو ان پڑھ اور جان بچانے کیلئے ہندو ہو چکا تھا اور ہندو عورت سے شادی بھی کر چکا تھا۔جو مسلمان سسر سے تعلق رکھنا بھی جرم سمجھتی تھی۔ یہ خط انہوں نے بستر مرگ سے لکھوایا تھا اور لانے والے نے بتایا کہ اسکے بعد ہی انکا انتقال ہو گیا تھا اور کسی مسلم سماجی تنظیم نے انکی تدفین بھی کر دی تھی۔ انہوں نے والد سے اپنے فیصلے پر معافی مانگی تھی اور لکھا تھا کہ پاکستان نہ آنا انکی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی جسکے لئے وہ بہت شرمندہ تھے۔ میں نے خط پڑھ کر ابا اور بھیا کی طرف دیکھا تو دونوں کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے۔اماں کی آنکھوں میں شکر گزاری کے آنسو تھے پھر کافی خاموشی کے بعد بھیا نے کہا، میں غلط تھا ابا! آپ بالکل ٹھیک تھے۔ اب میں بھی اپنے بچوں کو یہی تربیت دوں گا۔ آج کے بعد میں بھی یہی کہتا ہوں۔ میرا سب کچھ پاکستان ہے۔ پاکستان پہ میری جان بھی قربان، 14 اگست 2009 کے موقع پر پیش کیا گیا۔
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین Last edited by ام طلحہ; 11-08-09 at 12:09 PM. |
|
|
|
| 16 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا | shafresha (12-08-09), فیصل ناصر (12-08-09), یحیٰی (12-08-09), منتظمین (12-08-09), محمدخلیل (11-08-09), معظم (14-08-09), wajee (11-08-09), اکرم (12-08-09), ایس اے نقوی (11-08-09), ام غزل (12-08-09), ابو عمار (11-08-09), ابن جلال (14-08-09), تانیہ رحمان ستارہ (11-08-09), راجہ اکرام (11-08-09), رضی (11-08-09), طارق راحیل (13-08-09) |
| کمائي نے ام طلحہ کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 12-08-09 | ام غزل | پاکستان زندہ باد | 150 |
| 12-08-09 | فیصل ناصر | پاکستان پہ میری جان قربان | 150 |
| 11-08-09 | wajee | پاکستان زندہ باد | 300 |
| 11-08-09 | wajee | پاکستان زندہ باد | 150 |
| 11-08-09 | ایس اے نقوی | پاک نیٹ کیطرف سے پوائینٹس(سلام پاکستان) | 150 |
| 11-08-09 | رضی | میرا سب کچھ پاکستان ہے۔ پاکستان پہ میری جان بھی قربان، | 150 |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ام طلحہ بہنا ، یہ آپ کی تحریر ہے کیا ؟
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,497
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
باجی بہت عمدہ ۔ واقعی یہ وہ لوگ تھے جو آزادی کی نعمت کو جانتے تھے اور جانتے تھے پاکستان کی شکل میں اللہ نے مسلمانوں کو نعمت عطا کی ۔ اور اس پاکستان سے غداری کرنے والوں کو اللہ کبھی معاف نہیں کرے گا۔
باجی تھوڑی وضاحت مل جائے کہ کیا یہ تحریر آپ کی ہے اگر آپ کی نہیں تو کن کی ہے اور کن کے بارے میں بتائی گئی ہے میرا سب کچھ پاکستان ہے۔ پاکستان پہ میری جان بھی قربان،
__________________
![]() اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ تر خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی
|
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا | ایس اے نقوی (11-08-09), ام طلحہ (12-08-09), ام غزل (12-08-09), ابو عمار (11-08-09), ابن جلال (14-08-09), تانیہ رحمان ستارہ (11-08-09), شاہ جی 90 (12-08-09) |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 1,302
کمائي: 30,702
شکریہ: 1,240
1,047 مراسلہ میں 3,045 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت خوب بہت اچھا لکھا ویسے میں بھی یہ جاننا چاہوں گی ام طلحہ کہ اس تحریر کے بارے میں زرا بتا دیں
|
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے تانیہ رحمان ستارہ کا شکریہ ادا کیا | ایس اے نقوی (12-08-09), ام طلحہ (12-08-09), ابن جلال (14-08-09), رضی (11-08-09), شاہ جی 90 (12-08-09) |
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,615
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جس کسی کی بھی ہے بہت زبردست تحریر ہے ام طلحہ بہن بہت زبردست شیرنگ کی ہے
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 10,544
کمائي: 188,945
شکریہ: 9,539
7,566 مراسلہ میں 15,520 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت خوب
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے یحیٰی کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,378
شکریہ: 10,920
1,994 مراسلہ میں 4,847 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پاکستان کیلئے دی جانیوالی قربانیوں کی تو تاریخیں جمع ہیں ، مگر ان قربانیوں کی ایک جھلک بہت ہی دلسوذ رہی ، ہم پکی پکائی پر بیتھنے والوں کو آج ان قربانیوں کو یاد کرکے بہت کچھ سوچ لینا ہوگا ورنہ پاکستان کیلئے وہی لوگ جو قربان ہوچکے اپنی قربانی کی رائگانی پر اللہ سے ایک اور زندگی چاہیں گے کہ ۔۔۔۔۔۔ اے اللہ ! ایک اور زندگی دے تاکہ اپنے ملک و قوم کیلئے جان و مال لُٹا سکیں ۔
|
|
|
|
| کمائي نے ام غزل کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 14-08-09 | ایس اے نقوی | پاک نیٹ کیطرف سے پوائینٹس(سلام پاکستان) | 20 |
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,378
شکریہ: 10,920
1,994 مراسلہ میں 4,847 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ام طلحہ جی بہت ہی خوب رہی
![]() ![]()
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#10 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,969
کمائي: 276,796
شکریہ: 33,206
12,658 مراسلہ میں 37,005 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جو جذبہ پاکستان بناتے وقت میں دلوں میں جاگا تھا
اللہ آج وہی جذبہ پاکستان کو سدھارنے کے واسطے پیدا کردے
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,497
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
باجی غزل اور فیصل بھائی وہ جذبہ ضرور پیدا ھوگا۔ اللہ نے ہمارا بہت شاندار مستقبل لکھا ہے بس اب ہم کو فیصلہ کرنا ہے کہ ہمیں کون سے گروہ میں شامل ہونا ہے وہ جو اس ملک کی عزت و آبرو بچانے کے لیئے نکلے گا یا وہ جو ذلیل و خوار ہو گا۔
مسلمانوں کی تقدیر لکھی جاچکی ہے |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,497
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
باجی غزل اور فیصل بھائی وہ جذبہ ضرور پیدا ھوگا۔ اللہ نے ہمارا بہت شاندار مستقبل لکھا ہے بس اب ہم کو فیصلہ کرنا ہے کہ ہمیں کون سے گروہ میں شامل ہونا ہے وہ جو اس ملک کی عزت و آبرو بچانے کے لیئے نکلے گا یا وہ جو ذلیل و خوار ہو گا۔
مسلمانوں کی تقدیر لکھی جاچکی ہے |
|
|
|
|
|
#13 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,384
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آپ سب کا بے انتہا شکریہ۔ یہ تحریر مکمل میری اپنی ہے اور براہ راست پاک نیٹ کے پلیٹ فارم پر ہی لکھی ہے یعنی اسکا کہیں اور ریکارڈ نہیں ہے۔ بس سوچ کا دھارا بہتا چلا گیا اور میں لکھتی گئی۔ یہ مکمل کسی ایک خاندان کی کہانی نہیں ہے لیکن یہ ان حقائق کا نچوڑ ہے جو ہم نے اپنے والدین اور ننھیال ددھیال سے ہجرت کے حوالے سے سنے۔بس کافی حقیقت اور کچھ تخیل کا امتزاج ہے۔ہم ان والدین کی خوش قسمت اولاد ہیں جنہوں نے ہجرت کی اور سب کچھ دیکھا۔ پھر اس جدوجہد کو سینہ بسینہ منتقل کیا۔ آج وہ اس دنیا میں نہیں تو میں اپنا فرض پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہوں کہ آج کی نسل جان لے یہ ملک ہمیں کیسے ملا تھا۔
بس کل انجم بھائی نے کہا ایک اورتحریر آجانی چاہئے تھی تو اسی وقت لکھ ڈالی۔ آپ سب کیحوصلہ افزائی سے میرے حوصلے بلند ہو گئے۔ Last edited by ام طلحہ; 12-08-09 at 10:02 AM. |
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا | منتظمین (12-08-09), ایس اے نقوی (12-08-09), ابو عمار (12-08-09), ابن جلال (14-08-09), تانیہ رحمان ستارہ (12-08-09), رضی (12-08-09), شاہ جی 90 (14-08-09) |
| کمائي نے ام طلحہ کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 14-08-09 | ایس اے نقوی | پاک نیٹ کیطرف سے پوائینٹس(سلام پاکستان) | 20 |
|
|
#14 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,384
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
انجم بھائی کے تبصرے کا انتظار ہے۔
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا | ایس اے نقوی (12-08-09), رضی (12-08-09) |
|
|
#15 |
|
Senior Member
![]() |
انتہائی شکریہ کے ساتھ محترمہ بہن آپ کی تحریر پر تبصرہ ضرور کرنا ہے میں نے مگر تبصرہ سے قبل آپ کی مذکورہ تحریر پر 6 سبز حضرات نے شکریہ کا بٹن دبایا ہوا ہے اور پاک نیٹ کے وعدے کے مطابق آپ کو 500 پوائینٹس ارسال کئے جاتے ہیں مبارک ہو بہت بہت
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, green, فروخت, پاک, پاکستان, قید, نماز, نظر, موقع, مسجد, آج, اللہ, انعام, اسلام, بچوں, تحریر, جلد, جرم, حکم, خدا, دل, عورت, صف, صحافت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| اکتالیس فیصد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد | کنعان | دیس ہوئے پردیس | 4 | 13-12-09 12:55 AM |
| جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو | ابن جلال | خبریں | 0 | 12-10-08 12:03 AM |
| بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا | شیخ ہمدان | سیاست | 1 | 19-01-08 09:45 PM |
| ترکمانستان افغانستان پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکی کمپنی آئی او سی کو دینے کی منظوری دے دی گئی: | پاکستانی | خبریں | 0 | 19-08-07 02:17 PM |
| السلام علیکم پاکستان۔۔۔۔۔ میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے | Zullu230 | تعارف | 9 | 21-07-07 10:59 PM |