| 14اگست پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز پر 14اگست کے حوالہ سے خاص فورم جس میں تحریکِ پاکستان سے لیکر اب تک کیا کھویا؟ کیا پایا؟ ہماری محنت، ملکی حالات وغیرہ کے بارے میں بات چیت کی جائے گی |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
14 اگست کا دن ہر سال آتا ہے اور گزر جاتاہے ، چہار سو پرچم ہی پرچم ، سبز رنگ کی بہاریں نظر آتی ہیں ، منچلے وطن ِ عزیز سے محبت کا اظہار اپنے انداز میں کرتے ہیں ، علماءو مشائخ اور انکی صحبت میں بیٹھنے والے وطن سے محبت کا اظہار اپنے انداز میں کرتے ہیں ،لیکن کبھی غور کیا اس سارے اظہار میں سب سے مضبو ط اظہار کس کا ہوتا ہے ؟ جی ہاں ۔۔! ان ننھے منے بچوں کا جو اپنی جیب خرچ جمع کر کے پرچم خریدتے ہیں ، جھنڈیاں بناتے اور پھر ذوق و شوق سے چھتوں پر لہراتے ہیں ۔
اُلفت اور چاہت کا اظہار ان ننھے ہاتھو ں کو جھنڈا باندھنے کی مشقت میں مبتلا ہونے پر مجبور کرتا ہے ۔سینے پر ، چہرے پر ، کپڑوں پر وطن کا جھنڈا بنائے یہ اصل جیالے گلیوں اور بازاروں میں نغمے گاتے پھرتے ہیں ۔ چاند میری زمین ، پھول میرا وطن چاند میری زمین ، پھول میرا وطن یہ کسی سیاسی پارٹی سے تعلق نہیں رکھتے ، انہوں نے اپنے دھڑے نہیں بنا رکھے ، انہیں قدرت نے از خود قائد و اقبال کا مجاہد بنا دیا ہے ۔ انہیں قدر ت نے از خود سبق یاد کروا دیا ہے ۔ فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں موج ہے دریا میں اور بیرون ِ دریا کچھ نہیں آئیے مل کر عہد کریں کہ ہم پارٹی بازی ، دھڑ ے باز ی سے بالا تر ہوکر اساس وطن و مضبوط بنانے کے احساس کو اجاگر کرنے کے لئے کام کریں گے ، ہماری ہر 14اگست پچھلی 14اگست سے بہتر ہوگی اور ہر سال اسے روز ہم گزشتہ سال کی کامیابیوں کا جشن منائیں گے اور آئندہ کامیابیوں کہ کے لئے راہوں کا تعین کریں گے ۔ اللہ عزوجل سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ملت کی محبت پر استقامت نصیب کرے اور تعمیر وطن کا شعور ہم میں بیدار ہو جشن آزادی مبارک والسلام انتظامیہ ۔Pak.Net
__________________
![]() http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
![]() اسلام وعلیکم! سب دوستوں کو میری طرف سے جشن آزادی مبارک۔ اج سے 61 سال پہلے ہمارے بزرگوں نے قائداعظم کی قیادت میں یہ ملک حاصل کیا تھا اور اس کے لئیے اُنھوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔ اج کا پاکستان وہ پاکستان نہیں ہے جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔ اج سے 61 سال پہلے ایک قوم کو ایک ملک کی تلاش تھی۔ اللہ کے کرم سے اج جب ہمارے پاس ملک ہے تو ہمیں ایک قوم کی تلاش ہے۔۔ اج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم سب مل کر اپنے اس پیارے پاکستان کو ایسا بنا دیں جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔ |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,171
کمائي: 167,165
شکریہ: 9,674
7,366 مراسلہ میں 22,057 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اللہ ہم سب کو اس ملک کی خفاظت اور اسکی ترقی میں شامل ہونے کی ہمت عطاء فرمائے
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
|
|
|
|