واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > پاکستان کے قومی تہوار > 14اگست



14اگست پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز پر 14اگست کے حوالہ سے خاص فورم جس میں تحریکِ پاکستان سے لیکر اب تک کیا کھویا؟ کیا پایا؟ ہماری محنت، ملکی حالات وغیرہ کے بارے میں بات چیت کی جائے گی


میرا سب کچھ پاکستان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-08-09, 11:28 AM  
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,383
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default میرا سب کچھ پاکستان

میں نے جب سے ہوش سنبھالا ارد گرد غنا کی نعمت دیکھی مگر تکبر کا شائبہ بھی نہ پایا۔ والد اور والدہ کو پانچ وقت نماز پڑھتے زکوٰۃ خیرات کرنے اور نیکی کا سبق دیتے دیکھا۔حویلی میں ملازموں کا ہجوم تھا مگر کافی بڑے ہونے کے بعد علم ہوا کہ وہ اہل خاندان نہیں تھے جبکہ ابا اور اماں جیسے انکا خیال رکھتے تھے ، ہم تو انہیں چچا اور خالہ ہی سمجھا کرتے تھے۔ وہ سب بھی اماں اور ابا کو میاں جی اور اماں جی کہتے تھے۔تم کہ کر بات کرنے کا تصور ہی نہیں تھا۔گھر میں پھلوں کے ٹوکرے سے لیکر فصلوں کے حصے تک ،جو بھی آتا اس میں ان سب کا حصہ ہوتا۔ یہی نہیں پڑوسیوں کو بھی پھلوں کے ٹوکرے جاتے۔ ایک بار مجھے یاد ہے پھلوں کا ٹوکرہ جو پڑوسیوں کیلئے رکھا تھا، میں نے ایک سیب اٹھا کر کھالیا، ابا کی نظر پڑ گئی اور انہوں نے اپنی چھڑی میرے ہاتھ پر رسید کی اور گرجدار آواز میں بولے، امانت میں خیانت کرتے ہو؟وہ دن اور آجکا دن میں نے کبھی کسی اور کیلئے وقف چیز کو ہاتھ نہ لگایا
سب کچھ بہت اچھا تھا۔ ایسا لگتا تھا کہ جنت کا جو سنتے ہیں وہ ایسی ہی ہوتی ہے۔پھر ایک دن ابا کو کہتے سناپاکستان بننے کا اعلان ہونے والا ہے۔ ہمیں تیاری کرنی چاہئے جلد ہی جانا ہو گا۔ اماں نے ڈرتے ڈرتے پوچھا جاگیروں کا کیا ہو گا؟ کیا فروخت کریں گے؟ ابا نے کہا نہیں اتنی جاگیر ہم کیسے فروخت کریں گے۔ ویسے بھی کوئی مال دولت ساتھ نہیں لیجانا۔ ایک تو خطرہ ہے دوسرے پاکستان کیلئے قربانی تو ہمیں بھی دینی ہوگی۔اماں نے پوچھا، بچوں کا کیا ہوگا؟ ابا نے کہا جس اللہ نے دئے ہیں وہی سبیل بنائے گاآپ تیاری کریں۔میں سوچ میں پڑ گیا۔ میں نے پوچھا۔ ابا یہ پاکستان کیا ہے؟ ابا نے مسکراتے ہوئے کہا، پاکستان ہمارا سب کچھ ہے۔ہم وہیں جا کر رہیں گے۔ میں نے پوچھا ابا یہ حویلی مجھے بہت پیاری لگتی ہے۔ کیا وہاں بھی ایسی ہی حویلی ہوگی؟ ابا نے کہا نہیں بیٹا اب اللہ کو جواب دینا ہے کہ اللہ کے نام پر کیا قربان کیا۔ پاکستان پاک زمیں ہے اور اللہ کے نام پر اسلام کیلئے بنایا جا رہا ہے۔ اس کے لئے تو ہم سب کچھ قربان کر سکتے ہیں۔پھر اللہ جنت میں ہمیں اس سے بھی بڑی حویلی دیں گے، بس یہ یاد رکھنا، آج کے بعد ہمارا سب کچھ پاکستان ہے۔تمہارے چچا حویلی چھوڑ کر نہیں جانا چاہتے لیکن ہم جلد ہی جائیں گے۔ میں اپنی نسلوں کو غلام نہیں رہنے دوں گا۔ حویلیاں تو آنی جانی چیز ہیں۔

پھر ایک دن ہم سب کچھ چھوڑ کر پاکستان روانہ ہو گئے راستے میں خبر ملی کہ حملہ ہونے والا ہے ایک مسجد نظر آئی اس میں پناہ لی گئی۔ مرد باہر بےجگری سے لڑے۔ پھر خبر ملی کئی مرد شہید ہوئے، ابا کی ٹانگ کٹ گئی لیکن دشمن بھاگ گئے۔ پھر ہم لٹے پٹے پاکستان پہنچ گئے۔ وہاں کیمپوں میں ہمیں سنبھالا گیا۔ ہمیں سر چھپانے کے ٹھکانے مل گئے۔ کوئی ملازم نہ رہا، حویلی میں راج کرنے والی اپنی اماں کو ہم نے دھوئیں سے بہتی آنکھوںکے ساتھ لکڑی کی آگ جلاتے دیکھا مگر کوئی شکوہ لب پر نہ پایا۔ایک گھر جو میرے نام تھا اسکا کلیم کرنے کیلئے کسی نے مجھے رستہ دکھایا تو ابا نے کاغذات پھاڑ دئے اور کہا تم ایک گھر کے عوض میری قربانی رائیگاں کرنا چاہتے ہو؟پھر ابا نے کہا کہ جاؤ اپنی زندگی بناؤ۔علم حاصل کرو پاکستان کی خدمت کرو۔میں نے ابا کا حکم مانا اور بھیا نے بھی لیکن کبھی کبھی وہ شکوہ کرجاتے کہ ابا نے ہم سے زیادتی کی۔ ہم اچھے بھلے راج کر رہے تھے۔ میں ہمیشہ چپ رہتا ابا کی بات سوچ کر کہ پاکستان ہمارا سب کچھ ہے۔ ہم نے محنت مزدوری بھی کی اورپڑھا لکھا۔ میری ماں نے سلائی کڑھائی اور ابا نے گھر میں ٹوکریاں بنا کر گھر چلایا مگر اف نہ کی۔میں صحافت کے شعبے میں آیا اور کامیاب ہوا۔ اللہ نے پاکستان کے صدقے مجھے عزت دی اور بھیا بھی اچھے عہدے پر فائز ہوئے۔ یوں وہ وقت آیا جب پم اپنے بوڑھے ماں باپ کو سکھ دے پائے۔لیکن وہ پھانس بھیا کے دل میں گڑی رہی کہ پاکستان نہ آتے تو اچھا ہوتا۔ ایک دن ابا اچھے موڈ میں ہم بھائیوں کے ساتھ بیٹھے تھے کہ بھیا نے وہی بات چھیڑ دی۔ ابا مسکرائے اور کہنے لگے،میں آج تمہیں اسکا جواب ضرور دوں گا۔ یہ بتاؤ کہ اگر کسی آزاد پرندے کو پنجرے میں بند کر کے اسے اچھے سے اچھا دانہ دو تو کیا وہ کھائےگا؟ بھیا بولے بس زندہ رہنے کی حد تک کھائے گا۔ پھر ابا بولے اگر تمہیں زنجیروں میں باندھ کر مرغ مسلم کھانے پر مجبور کیا جائے تو کھاؤ گے، بھیا بولے میں ہاتھ بھی نہیں لگاؤں گا۔ ابا بولے بس یہی بات تھی، آزادی کی دال روٹی قید کے مرغ مسلم سے بہتر ہے۔پھر وہ میری طرف متوجہ ہوئے،تم نے کبھی یہ گلہ کیوں نہیں کیا۔ میں نے جواب دیا، میں نے پاکستان کو سب کچھ مان لیا اور آج کم از کم اس بات پر میرا دل مطمئن ہے کہ میں جو کچھ ہوں اپنی محنت اور پاکستان کی وجہ سے ہوں۔ پھر ابا سنجیدہ ہو گئے اور مجھے ایک کاغذ پکڑایا، کہا تمہارے چچا کا آج اتنے عرصے بعد کسی کے ہاتھ خط آیا ہے۔ بلند پڑھو۔ میں نے پڑھنا شروع کیاتو ابا کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔ پتہ چلا کہ ہماری ہجرت کے بعد حویلی پر حملہ ہوا، سب کچھ لٹ گیا، چچی اور چچا کی بیٹی نے عزت کی حفاظت کیلئے خود کشی کر لی اورہندو حویلی پر قابض ہو گئے، بیٹا جان بچانے کیلئے بھاگ گیا۔ اتنے سال ہندوؤں نے انہی کی حویلی میں انہیں ملازم بنا کر توہین کا نشانہ بنائے رکھا۔ بہت عرصے بعد جب بیٹا لوٹا تو ان پڑھ اور جان بچانے کیلئے ہندو ہو چکا تھا اور ہندو عورت سے شادی بھی کر چکا تھا۔جو مسلمان سسر سے تعلق رکھنا بھی جرم سمجھتی تھی۔ یہ خط انہوں نے بستر مرگ سے لکھوایا تھا اور لانے والے نے بتایا کہ اسکے بعد ہی انکا انتقال ہو گیا تھا اور کسی مسلم سماجی تنظیم نے انکی تدفین بھی کر دی تھی۔ انہوں نے والد سے اپنے فیصلے پر معافی مانگی تھی اور لکھا تھا کہ پاکستان نہ آنا انکی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی جسکے لئے وہ بہت شرمندہ تھے۔ میں نے خط پڑھ کر ابا اور بھیا کی طرف دیکھا تو دونوں کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے۔اماں کی آنکھوں میں شکر گزاری کے آنسو تھے پھر کافی خاموشی کے بعد بھیا نے کہا، میں غلط تھا ابا!
آپ بالکل ٹھیک تھے۔ اب میں بھی اپنے بچوں کو یہی تربیت دوں گا۔ آج کے بعد میں بھی یہی کہتا ہوں۔ میرا سب کچھ پاکستان ہے۔ پاکستان پہ میری جان بھی قربان،


14 اگست 2009 کے موقع پر پیش کیا گیا۔
 
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین

Last edited by ام طلحہ; 11-08-09 at 12:09 PM.
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
16 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-08-09), فیصل ناصر (12-08-09), یحیٰی (12-08-09), منتظمین (12-08-09), محمدخلیل (11-08-09), معظم (14-08-09), wajee (11-08-09), اکرم (12-08-09), ایس اے نقوی (11-08-09), ام غزل (12-08-09), ابو عمار (11-08-09), ابن جلال (14-08-09), تانیہ رحمان ستارہ (11-08-09), راجہ اکرام (11-08-09), رضی (11-08-09), طارق راحیل (13-08-09)
کمائي نے ام طلحہ کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
12-08-09 ام غزل پاکستان زندہ باد 150
12-08-09 فیصل ناصر پاکستان پہ میری جان قربان 150
11-08-09 wajee پاکستان زندہ باد 300
11-08-09 wajee پاکستان زندہ باد 150
11-08-09 ایس اے نقوی پاک نیٹ کیطرف سے پوائینٹس(سلام پاکستان) 150
11-08-09 رضی میرا سب کچھ پاکستان ہے۔ پاکستان پہ میری جان بھی قربان، 150
پرانا 12-08-09, 04:58 PM   #31
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,383
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں بھی اپنی سی کوشش کر رہی ہوں کہ جو کچھ ہمیں ہمارے بڑوں نے دیا ہم بھی اپنی نسلوں کو دے سکیں۔میری بیٹی نے بھی بہت رونا دھونا ڈالا کہ میں نے سکول میں 14 اگست پر تقریر کرنی تھی لیکن بلوچستان کے حالات کے پیش نظر سکول ان دنوں بند رکھے گئے ہیں اور تاریخ میں پہلی بار بلوچستان کے سکولوں میں جشن آزادی نہیں منایا جائے گا۔پھر بھی اس محبت کو زندہ رکھنے کی کوشش کرتی ہوں جو ہمارے بزرگوں نے ہمیں وطن کیلئے سونپی۔ 
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (16-08-09), ایس اے نقوی (12-08-09), تانیہ رحمان ستارہ (12-08-09), رضی (12-08-09), شاہ جی 90 (16-08-09)
پرانا 12-08-09, 08:02 PM   #32
Senior Member
 
تانیہ رحمان ستارہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 1,302
کمائي: 30,701
شکریہ: 1,240
1,047 مراسلہ میں 3,045 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ام طلحہ بہت شکریہ اتنی خوبصورت تحریر لکھنے کا جس کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ یہی لگتا ہے کہ ہم وہاں موجود ہیں اور وہ سب کچھ اپنی انکھوں سے دیکھ رہے ہیں ۔ اور ایک اچھے لکھاری کی سب سے بڑی خوبی یہی ہے کہ آخر تک چھوڑنے کو دل نہ کرئے ۔ جو آپ کی تحریر میں پائی جاتی ہے ۔ مبارکباد قبول کریں ۔ یہ خدا کی عطا کردہ ہے ۔ اللہ پاک زور قلم اور زیادہ
تانیہ رحمان ستارہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے تانیہ رحمان ستارہ کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (12-08-09), ام طلحہ (13-08-09), رضی (12-08-09), شاہ جی 90 (16-08-09)
پرانا 13-08-09, 10:45 AM   #33
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,383
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت بہت شکریہ تانیہ!میری ہمت بڑھانے کیلئے۔
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (14-08-09), تانیہ رحمان ستارہ (15-08-09), رضی (14-08-09), شاہ جی 90 (16-08-09)
پرانا 13-08-09, 01:51 PM   #34
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 26
مراسلات: 2,882
کمائي: 31,246
شکریہ: 3,975
1,161 مراسلہ میں 2,345 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو

اس بار کا یوم آزادی ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ

اب صف ماتم اٹھا دو نوحہ خوانی چھوڑ دو
موت ہے عنوان کا جسکا وہ کہانی چھوڑ دو

زندگی کو کوندتی آواز سے آواز دو
زندگی کے ہاتھ میں عزم و عمل کا ساز دو

نغمہ وہ چھیڑو کہ گونج اٹھے فضائے کائنات
وجد میں آجاءے ہستی رقص میں آءے حیات

تم تو منزل پر ہو پھر یہ بے دلی و یاس کیوں
بے کسی کا اپنی ہے ناحق تمہیں احساس کیوں
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں
اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ
www.tariqraheel.blogspot.com
طارق راحیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے طارق راحیل کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (14-08-09), تانیہ رحمان ستارہ (15-08-09), رضی (14-08-09), شاہ جی 90 (16-08-09)
کمائي نے طارق راحیل کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
14-08-09 ایس اے نقوی پاک نیٹ کیطرف سے پوائینٹس(سلام پاکستان) 30
پرانا 14-08-09, 01:43 AM   #35
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ماشاء اللہ !!!
بہت خوبصورت تحریرلکھی ہے ۔

اللہ پاک ہمیں آزادی کی قدر کرنے والے بنادے ۔ آمین
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (14-08-09)
پرانا 14-08-09, 02:41 AM   #36
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,495
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جشن آزادی مبارک
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 14-08-09, 04:36 PM   #37
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,451
کمائي: 64,451
شکریہ: 2,883
1,790 مراسلہ میں 4,480 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم!

ام طلحہ باجی ، بہت خوبصورت تحریر ہے۔ میرے پاس الفاظ نہیں اپنا تاثر بیان کرنے کیلئے۔

اور تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک
معظم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
معظم کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (14-08-09)
پرانا 15-08-09, 02:08 PM   #38
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہنا واقعی بہت اچھی تحریر ہے ، میری جانب سے مبارک باد قبول فرمائیں ۔ اور ہاں منتظمین بھائی ، انجم بھائی ، اور دیگر ناظمین و نائب ناظمین سے گزارش ہے کہ ہم مقابلے کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں ، بڑوں اور بچوں دونوں کے مقابلوں کا فیصلہ برائے کرم جلد از جلد کیا جائے اور ہمیں بھی تو پتا چلے نا بھائی کہ سب سے اچھی تحریر کون سی رہی ، سحر بہنا آپ نے تو بچوں کے مقابلے کا فیصلہ کرنا ہے ، جلدی سے فیصلہ سنا دیں نا ،
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (15-08-09), تانیہ رحمان ستارہ (15-08-09), رضی (15-08-09)
پرانا 15-08-09, 02:23 PM   #39
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,571
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,621 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شاہ جی 90 مراسلہ دیکھیں
بہنا واقعی بہت اچھی تحریر ہے ، میری جانب سے مبارک باد قبول فرمائیں ۔ اور ہاں منتظمین بھائی ، انجم بھائی ، اور دیگر ناظمین و نائب ناظمین سے گزارش ہے کہ ہم مقابلے کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں ، بڑوں اور بچوں دونوں کے مقابلوں کا فیصلہ برائے کرم جلد از جلد کیا جائے اور ہمیں بھی تو پتا چلے نا بھائی کہ سب سے اچھی تحریر کون سی رہی ، سحر بہنا آپ نے تو بچوں کے مقابلے کا فیصلہ کرنا ہے ، جلدی سے فیصلہ سنا دیں نا ،
محترم بھائی معظم شکریہ آپ کا
اور محترم بچوں کا سیکشن سحر صاحبہ کے پاس ہے فیصلہ کا اختیار بھی انہیں کے پاس ہے
جبکہ بڑوں کی تحریروں کے حوالے سے منتظمین کا یہ پیغام دیکھیں
14 اگست کےلیے پیغآم!
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
رضی (15-08-09), شاہ جی 90 (15-08-09)
پرانا 15-08-09, 02:30 PM   #40
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : پاکستان زندہ باد مراسلہ دیکھیں
محترم بھائی معظم شکریہ آپ کا
اور محترم بچوں کا سیکشن سحر صاحبہ کے پاس ہے فیصلہ کا اختیار بھی انہیں کے پاس ہے
جبکہ بڑوں کی تحریروں کے حوالے سے منتظمین کا یہ پیغام دیکھیں
14 اگست کےلیے پیغآم!
شکریہ لیکن انجم بھائی ایک تحریر کا مقابلہ بھی تھا ، جس میں ہدایت کی گئی تھی کہ اپنی تحریر کے آخر میں 14 اگست کے حوالے سے ضرور لکھیں میں اس مقابلے کے نتائج کی بات کر رہا ہوں‌
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (16-08-09), ایس اے نقوی (15-08-09), رضی (15-08-09)
پرانا 15-08-09, 02:38 PM   #41
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,571
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,621 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شاہ جی 90 مراسلہ دیکھیں
شکریہ لیکن انجم بھائی ایک تحریر کا مقابلہ بھی تھا ، جس میں ہدایت کی گئی تھی کہ اپنی تحریر کے آخر میں 14 اگست کے حوالے سے ضرور لکھیں میں اس مقابلے کے نتائج کی بات کر رہا ہوں‌

جی محترم
جب آپ تحریر کے نیچے 14 اگست کےلئے پیش کی گئی لکھیں گے تب ہی آپ کی تحریر کی جانچ پڑتال کی جائے گی کہ کیا پیش کی گئی تحریر مقابلہ مین حصہ لے سکتی ہے
اور ابھی انتظار فرمائیں نتائج کا اعلان منتظمین نے کرنا ہے وہ عنقریب کریں گے کیونکہ بہت سے اراکین کی تحریریں بہت بہت اچھی موصول ہوئی ہیں بڑے غور و فکر کے بعد ہی نتائج کا اعلان کیا جائے گا انتظار کی لسٹ میں، بقلم انجم شاہ صاحب بھی کھڑے ہیں کہ کب نتائج کا اعلان ہو اور کب میں سہرہ سجا کر سٹیج پر انعام لینے جائوں
نتائج کےلئے انتظار فرمائیں شکریہ
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (16-08-09), ام طلحہ (17-08-09), رضی (15-08-09)
پرانا 15-08-09, 02:50 PM   #42
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,495
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی بالکل نتائج کا انتظار ہے تاکہ جلدی سے معلوم ہو کہ وہ کون خوش نصیب ہے اور سحر جی سے درخواست ہے کہ بچوں کے مقابلہ کا بھی اعلان کر دیں ۔
__________________

اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ تر
خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
پرانا 15-08-09, 07:56 PM   #43
Senior Member
 
تانیہ رحمان ستارہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 1,302
کمائي: 30,701
شکریہ: 1,240
1,047 مراسلہ میں 3,045 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں نے تو کچھ لکھا نہیں ہے کچھ مصروفیت رہی ورنہ سوچا تھا ۔ لیکن اس میں بھی کوئی بہتری تھی ۔ اور جس جس نے لکھا بہت خوب لکھا ۔ اور دل سے لکھا ۔بڑے بچوں سے لے کر بچوں کے بچوں تک سب شامل ہیں ۔ اور مجھے بھی انتظار ہے کہ کس بڑے بچے کے نام انعام نکلے گا۔ سارے بزرگ بچوں کو مبارک ہو
تانیہ رحمان ستارہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے تانیہ رحمان ستارہ کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (17-08-09), ام طلحہ (17-08-09), رضی (15-08-09), شاہ جی 90 (17-08-09)
پرانا 16-08-09, 11:08 AM   #44
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,167
کمائي: 167,129
شکریہ: 9,674
7,363 مراسلہ میں 22,051 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اپ سب کا شکریہ میں جلد ہی اس بارے میں اعلان کروں گا۔ اہم مقصد جشن آزادی کا منانا تھا جو کہ اللہ کے کرم سے نہائت عمدہ طریقے سے سرانجام دیا گیا ہے۔ انعامات ایک معروضی مقصد تھا۔ لیکن انشاءاللہ ایک ادھ دن میں اسکا بھی اعلان کر دیا جائے گا۔

والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (17-08-09), ام طلحہ (17-08-09), رضی (16-08-09), شاہ جی 90 (17-08-09)
پرانا 17-08-09, 02:25 AM   #45
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : تانیہ رحمان ستارہ مراسلہ دیکھیں
میں نے تو کچھ لکھا نہیں ہے کچھ مصروفیت رہی ورنہ سوچا تھا ۔ لیکن اس میں بھی کوئی بہتری تھی ۔ اور جس جس نے لکھا بہت خوب لکھا ۔ اور دل سے لکھا ۔بڑے بچوں سے لے کر بچوں کے بچوں تک سب شامل ہیں ۔ اور مجھے بھی انتظار ہے کہ کس بڑے بچے کے نام انعام نکلے گا۔ سارے بزرگ بچوں کو مبارک ہو
خیر مبارک ، بہنا یہ ’’’’ بڑے بچوں سے لے کر بچوں کے بچوں تک سب شامل ہیں ‘‘‘‘‘ اس کی سمجھہ نہیں آئی ہم تو چلیں بزرگ بچوں میں آتے ہیں باقی کیٹیگریز کی مثالوں سے وضاحت کریں پچاس پوائنٹس کا سوال ہے اور اس کا جواب ضروری ہے
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (17-08-09), رضی (17-08-09)
جواب

Tags
color, green, فروخت, پاک, پاکستان, قید, نماز, نظر, موقع, مسجد, آج, اللہ, انعام, اسلام, بچوں, تحریر, جلد, جرم, حکم, خدا, دل, عورت, صف, صحافت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اکتالیس فیصد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد کنعان دیس ہوئے پردیس 4 13-12-09 12:55 AM
جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو ابن جلال خبریں 0 12-10-08 12:03 AM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 09:45 PM
ترکمانستان افغانستان پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکی کمپنی آئی او سی کو دینے کی منظوری دے دی گئی: پاکستانی خبریں 0 19-08-07 02:17 PM
السلام علیکم پاکستان۔۔۔۔۔ میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے Zullu230 تعارف 9 21-07-07 10:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:59 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger