واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > پاکستان کے قومی تہوار > 14اگست



14اگست پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز پر 14اگست کے حوالہ سے خاص فورم جس میں تحریکِ پاکستان سے لیکر اب تک کیا کھویا؟ کیا پایا؟ ہماری محنت، ملکی حالات وغیرہ کے بارے میں بات چیت کی جائے گی


ہم صرف پاکستانی ہیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-08-09, 01:20 PM  
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,383
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ہم صرف پاکستانی ہیں

ایک حویلی تھی، بہت بڑی، بہت خاندان بستے تھے مگر ان کے دو گروہ بنے ہوئے تھے۔ بس ایک مسئلہ تھا دونوں کے طور طریقے میں بہت فرق تھا اسلئے نہ چاہتے ہوئے بھی بہت سی چیزوں میں تفریق کرنے پر مجبور تھے۔ بہت وقت اسی طرح گزرتا گیا مگر یہ فرق اتنا واضح تھا کہ ساتھ رہنا مشکل ہوتا جارہا تھا۔اوپر سے انکے فرق کافائدہ اٹھا کر ایک مضبوط دشمن ان پر حاکم بن بیٹھا تھا۔ پھر چھوٹے گروہ کے ایک بزرگ نے تجویز دی کہ ان دونوں کے رہن سہن طور طریقے اور مذہب میں بہت فرق ہے اسلئے دونو‌ں اپنی اپنی جگہ الگ پہچان رکھتے ہیں۔ انہیں حویلی میں اپنا اپنا حصہ الگ کر لینا چاہئے۔ بڑے گروہ کو بہت برا لگا اور اس نے بہت شور مچایا لیکن چھوٹے گروہ کے لوگ کمزور صحیح مگر حق پر تھےاور انکے بزرگ بھی نڈر اور سمجھدار تھے۔ آخر انکی کوششیں رنگ لائیں اور حویلی سے انکا حصہ الگ کر کے ایک مکمل حویلی بن گئی۔لیکن بڑا گروہ انکا دشمن تھا اسلئے انکے بہت سے حقوق پر قبضہ رکھا اور تقسیم میں نا انصافی کی،مگر چھوٹی حویلی والوں نے ہمت نہ ہاری اور مسلسل محنت سے اپنی حویلی کو پھر سے سجا لیا۔
بڑی حویلی والوں کے سینے پر سانپ لوٹتے رہے اور وہ وار کرنے کا سوچتے رہے۔ آخر اس نتیجے پر پہنچے کہ ان کی طاقت اتحاد ہے۔ اسے ختم کردو سب تباہ ہو جائے گا۔انہوں نے ایک خاندان کے کان بھرنے شروع کئے کہ تمہاری زبان الگ ہے۔چھوٹی حویلی والے زبردستی تم پر قابض ہیں۔ آخر سازش رنگ لائی،وہ انکی باتوں میں آکر دشمن سے مل گئے اور لڑ جھگڑ کر اپنا ایک کمرہ الگ کر لیا۔پھر بھی دشمن کو چین نہ آیا، اس نے سب کو توڑنا شروع کیا، سب کی کمزوریاں ڈھونڈتا رہا اور آخر پھر دو گروہ ان میں کھڑے ہو گئے، ایک نے کہا میں سنّی ہوں، میں برتر، دوسرے نے کہا میں شیعہ ہوں میں افضل اور یوں دونوں گروہ اپنے ہی بھائیوں کا خون بہانے لگے۔ پھر ان میں مزید پھوٹ ڈالی تو دو اور گروہ آگئے، میں بریلوی میں دیوبندی اور ایک اور جھگڑا شروع ہوا۔ پھر ایسے جھگڑوں کی لائن لگتی گئی، میں سندھی میں بلوچ، میں پنجابی میں پٹھان کے نعرے لگنے لگے۔ سب نے ایک دوسرے کے گریبان میں ہاتھ دالنے اور کون بہانا شروع کر دیا۔ حویلی کے وسائل برباد ہونے لگے۔ ہر طرف خون بہنے لگا۔ دشمن باہر بیٹھا مزید دشمنوں کو بلاتا رہا۔ دیکھو دیکھو یہاں دہشت گرد ہیں۔ یہ مجھے مارنا چاہتے ہیں۔ دشمن خود کوکامیاب سمجھنے لگا۔
پھر اس حویلی کی نئی نسل میدان میں آئی۔ انہوں نے حصول علم پر توجہ دی اور سب کچھ سمجھا۔ انہوں نے سب کو سمجھانا شروع کیا کہ یہ سب تو دشمن کی سازش ہے۔ اس نے ہماری اصل پہچان بھلادی ہے۔ ہماری پہچان سب سے پہلے یہ چھوٹی سی حویلی ہے جسکی حفاظت اور ترقی ہم سب کا فرض ہے اور یہ حویلی ہم نے مسلمان ہونے کی بنا پر لی تھی نا کہ اپنی نسل زبان اور خاندان کے نام پر؟پھر انہوں نے ملکر فیصلہ کیا کہ ہم سب سے پہلے دشمن کو نکال باہر کریں گے۔ اندرونی حالات سے تو ہم نبٹ ہی لیں گے۔ سمجھدار بڑوں نے بھی انکا پورا ساتھ دیا۔
آج وہ نئی نسل اپنی حویلی کو بچانے کی کوششیں کر رہی ہے اور حویلی کے نگرانوں کو بھی عقل دلانے کی کوشش کر رہی ہے۔آئیے سب مل کر دعا کریں کہ اللہ انہیں کامیاب کرے اور ہماری پیاری حویلی ہمارے پیارے پاکستانکو ترقی کی راہ پر گامزن کردے۔ اللہ ہم سب کو شعور دے کہ ہم سب سے پہلے مسلمان اور پاکستانی ہیں۔ہم اپنی پہچان صرف پاکستانی کی حیثیت سے کرائیں۔
اللہ میرے وطن کا حامی و ناصر ہو
آمین
یوں تو سید بھی ہو مرزا بھی ہو افغان بھی ہو
تم سبھی کچھ ہو بتاؤ تو مسلمان بھی ہو؟

14 اگست 2009 کیلئے پیش کی گئی

نوٹ: اگر ناظمین میں سےکسی کو اس میں اختلاف کا کوئی بھی پہلو نظر آئے تو یہ تھریڈ ڈیلیٹ کر دیا جائے کیونکہ میرا مقصد اختلاف بڑھانا نہیں وطن کی محبت جگانا ہے
 
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین

Last edited by ام طلحہ; 12-08-09 at 01:23 PM.
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
sahj (12-08-09), فیصل ناصر (13-08-09), ھارون اعظم (05-11-10), وجدان (13-08-09), معظم (17-08-09), ایس اے نقوی (12-08-09), ابو عمار (12-08-09), ابن جلال (14-08-09), راجہ اکرام (13-08-09), رضی (12-08-09), سحر (13-08-09)
پرانا 13-08-09, 11:19 AM   #16
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,383
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت بہت شکریہ وجدان بھائی
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (17-08-09)
پرانا 13-08-09, 01:51 PM   #17
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 26
مراسلات: 2,882
کمائي: 31,246
شکریہ: 3,975
1,161 مراسلہ میں 2,345 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو

اس بار کا یوم آزادی ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ

اب صف ماتم اٹھا دو نوحہ خوانی چھوڑ دو
موت ہے عنوان کا جسکا وہ کہانی چھوڑ دو

زندگی کو کوندتی آواز سے آواز دو
زندگی کے ہاتھ میں عزم و عمل کا ساز دو

نغمہ وہ چھیڑو کہ گونج اٹھے فضائے کائنات
وجد میں آجاءے ہستی رقص میں آءے حیات

تم تو منزل پر ہو پھر یہ بے دلی و یاس کیوں
بے کسی کا اپنی ہے ناحق تمہیں احساس کیوں
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں
اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ
www.tariqraheel.blogspot.com
طارق راحیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے طارق راحیل کا شکریہ ادا کیا
sahj (17-08-09), فیصل ناصر (13-08-09), ایس اے نقوی (13-08-09), راجہ اکرام (13-08-09), رضی (17-08-09)
پرانا 13-08-09, 04:33 PM   #18
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,383
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ طارق بھائی۔ امید پہ دنیا قائم ہے
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ۔
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
sahj (17-08-09), ایس اے نقوی (13-08-09), راجہ اکرام (13-08-09), رضی (17-08-09)
پرانا 13-08-09, 09:44 PM   #19
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,966
کمائي: 276,709
شکریہ: 33,203
12,656 مراسلہ میں 36,989 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کاش ہم سب اس مضمون میں دئے گئے پیغام کو سمجھیں
یہ بات طے شدہ ہے کے فرقہ پرستی اور عصبیت کو ہمارے ملک میں باقاعدہ فروغ دیا جاتا ہے
یہ بات بھی طے شدہ ہے کے یہ انسانی کمزوری ہے کے وہ عصبیت کے نعرہ پر سب سے پہلے لبیک کہتا ہے

اللہ ہم سب کو سوچ سمجھ اور شعور عطا کرے کیونکہ بحیثیت ایک مسلمان ہمارے لئے یہ سب نعرے بے مقصد ہیں
رسول اللہ کی ایک مشہور حدیث جس کو سب نے ہی پڑھا اور سنا ہوگا
" جس نے عصبیت پر جنگ کی وہ ہم میں سے نہیں "

ہم میں سے نہیں کی تشریح تو اہل علم ہی کرسکتے ہیں لیکن اس سادہ سی بات میں یہ ضرور سمجھ میں آتا ہے عصبیت پر جنگ کرنے والے رسول اللہ کے ساتھ نہیں ہیں
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
sahj (17-08-09), ایس اے نقوی (13-08-09), ام طلحہ (17-08-09), راجہ اکرام (13-08-09), رضی (17-08-09)
پرانا 13-08-09, 09:56 PM   #20
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,571
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,621 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

انتہائی خوشی کے ساتھ ام طلحہ بہن آپ کو پاک نیٹ انتظامیہ کی جانب سے 500 پوائینٹس ارسال کئے جاتے ہیں کیونکہ آپ کی مذکورہ تحریر پر 5 سبز نشانات نظر‌آ رہے ہیں جنہوں نے شکریہ ادا کیا ہوا ہے
آپ کو مبارک ہو کیونکہ آپ پہلی لکھاری ہیں جو مسلسل پاک نیٹ انتظامیہ سے انعام حاصل کرتی جا رہی ہیں انتظامیہ کی جانب سے آپ کو بہت بہت مبارک ہو
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (17-08-09), راجہ اکرام (13-08-09), رضی (17-08-09)
پرانا 14-08-09, 01:50 AM   #21
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,495
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جشن آزادی مبارک
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (17-08-09), ام طلحہ (17-08-09)
پرانا 17-08-09, 11:48 AM   #22
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,383
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سید انجم شاہ مراسلہ دیکھیں
انتہائی خوشی کے ساتھ ام طلحہ بہن آپ کو پاک نیٹ انتظامیہ کی جانب سے 500 پوائینٹس ارسال کئے جاتے ہیں کیونکہ آپ کی مذکورہ تحریر پر 5 سبز نشانات نظر‌آ رہے ہیں جنہوں نے شکریہ ادا کیا ہوا ہے
آپ کو مبارک ہو کیونکہ آپ پہلی لکھاری ہیں جو مسلسل پاک نیٹ انتظامیہ سے انعام حاصل کرتی جا رہی ہیں انتظامیہ کی جانب سے آپ کو بہت بہت مبارک ہو
بہت بہت شکریہ انجم بھائی۔ میری خوش نصیبی ہے۔
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
sahj (17-08-09), ایس اے نقوی (17-08-09), رضی (17-08-09)
پرانا 17-08-09, 01:32 PM   #23
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,571
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,621 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

دوستوں اور ام طلحہ بہن پاک نیٹ پر 14 اگست کے حوالے سے بہت خوبصورت اور دل کو چھو لینے والی تحاریر پیش کی گئی ہیں ہر رکن نے اپنے اپنے انداز میں وطن سے محبت کا ثبوت دیا ہے جو لکھنا جانتا ہے اس نے تحریروں کے زرئعے ،کسی نے وال پیپرز سے،کسی نے لوگو سے اور کسی نے بیانات سے الغرض پاک نیٹ فورم پر 14 اگست خوب جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی
تاہم فی الوقت انعام کن کو ملنا ہے یہ کوئی نہیں جانتا اور میں نہیں سمجھتا کہ ہمیں کسی انعام کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ہمارا جذبہ ہے جس نے ہمیں لکھنے پر مجبور کیا
اور خود کو شامل کرتے ہوئے تمام اراکین سے میری درخواست ہے کہ انعام جس رکن کو بھی ملے سب اسکی دل کھول کر حوصلہ افزائی کریں کوئی یہ نہ سوچے کہ انعام کا حق میرا تھا

یہاں میں یہ کہنا ضروری سمجھتا ہوں کہ میری بہت سی تحریروں پر تبصرہ بھی ہوا شکریہ کا بٹن بھی دبایا گیا اور میرا اصل انعام وہ ہی ہے جہاں اراکین یہ لکھتے رہے کہ شاہ جی بہت خوب لکھا









































ویسے انعام مجھے مل جائے تو میری موجیں ہی موجیں
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (17-08-09)
پرانا 17-08-09, 02:38 PM   #24
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,383
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ویسے یہ تو بالکل ٹھیک ہے۔اصل انعام تو یہی ہے کہ کسی نے پڑھا، بٹن دبایا یعنی ہر تحریر میں موجود پاکستان کی محبت کے جذبے میں شامل ہوئے، اور کیا چاہئے
پاکستان زندہ باد۔
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (17-08-09), رضی (17-08-09)
پرانا 17-08-09, 03:29 PM   #25
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,451
کمائي: 64,451
شکریہ: 2,883
1,790 مراسلہ میں 4,480 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم!

پہلے تو معذرت کیونکہ میں بہت سست واقعہ ہوا ہوں وقت پر کوئی کام نہیں کرتا۔
آپ کی ایک اور تحریر پڑھنے کا موقع ملا، گو کہ موضوع وہی آزادی کے حوالہ سے تھا مگر انداز بیاں دل کو چھو لینے والا ہے۔
اللہ تعالٰی سے ہر دم دعا گو ہیں کہ نئی نسل کو حقیقی معنوں میں اس ملک کا حق ادا کرنے کے توفیق عطا فرمائے ۔ آمین

نہیں نا امید اقبال اپنی کشت ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے ساقی

والسلام
معظم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے معظم کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (17-08-09), ام طلحہ (18-08-09), رضی (17-08-09)
پرانا 17-08-09, 04:59 PM   #26
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,495
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
مثالیں تو بے شمار ہیں لیکن زیادہ دور کیوں جائیں، ننھے رافی کا تھریڈ ہی پڑھیں، کتنی پیاری سوچ ہے اور رضی جو کتنی محنت سے برانڈنگ پاکستان مہم چلا رہا ہے اور اس فورم پر سب جو کچھ 14 اگست پر لکھ رہے ہیں تو کیوں؟ تبدیلی تو ضرور آئے گی۔ انشاللہ۔
باجی ایک بات کی وضاحت کر دوں کہ برانڈنگ پاکستان مہم تو نسٹ یونیورسٹی کے پروفیسر شوکت صاحب چلا رہے ہیں جو کہ ایک باوقار پاکستان نامی مہم کا چھوٹا سا حصہ ہے جسے عمار جعفری صاحب چلا رہے ہیں ۔میں تو بس اس میں تنکے کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ شاید اس ملک میں تبدیلی کے اسباب میں ہمارا بھی کچھ حصہ ہو۔
گھر تو آخر اپنا ہے ۔
__________________

اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ تر
خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (18-08-09), ام طلحہ (18-08-09)
پرانا 18-08-09, 09:50 AM   #27
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,383
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Razi مراسلہ دیکھیں
باجی ایک بات کی وضاحت کر دوں کہ برانڈنگ پاکستان مہم تو نسٹ یونیورسٹی کے پروفیسر شوکت صاحب چلا رہے ہیں جو کہ ایک باوقار پاکستان نامی مہم کا چھوٹا سا حصہ ہے جسے عمار جعفری صاحب چلا رہے ہیں ۔میں تو بس اس میں تنکے کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ شاید اس ملک میں تبدیلی کے اسباب میں ہمارا بھی کچھ حصہ ہو۔
گھر تو آخر اپنا ہے ۔
مانا، لیکن پاک نیٹ پر اس مہم سے آپ نے ہی روشناس کرایا۔ تو ہم سب تو آپ کے ہی جذبے کو سلام کرتے ہیں۔مہم کہیں سے بھی شروع ہو، ہر فرد جو اسے آگے بڑھائے وہ شکریہ کا مستحق ہو گا۔ سب اپنا اپنا حصہ ڈالیں تو سب کچھ ہو سکتا ہے ۔تنکہ تنکہ جمع کرکے تو ننھی سی چڑیا بھی گھر بنا لیتی ہے، ہم تو پھر اشرف المخلوقات ہیں۔
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
فرض, پہچان, پیارے, پاک, پاکستان, پاکستانی, لوگ, چین, نظر, مکمل, موقع, محبت, معذرت, اللہ, تحریر, حدیث, خون, خدا, دیکھو, دل, دعا, شور, عقل, صف, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
القاعدہ افغانستان میں نہیں ، امریکی فوج پھنسی ہوئی ہے، پاکستان سب سے اہم ہے:امریکی تجزیہ کار جاویداسد خبریں 1 24-10-10 06:52 AM
وزیرستان پر میزائل حملے سے قبل امریکہ نے ہمیں آگاہ نہیں کیا‘حملوں سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں‘ پاکستان ابن جلال خبریں 2 19-09-08 12:51 AM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 09:45 PM
نواز ، بے نظیر کے دھاندلی کے بیانات شکست کی تیاریاں ہیں،پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیا گیا تو امر یکا کو بعد میں پشیمانی ہو گی،صد ر پر وی خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 09:36 AM
بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے والوں کا نیٹ ورک افغانستان میں ہے: صوبائی پولیس پاکستانی خبریں 0 15-09-07 03:57 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:59 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger