واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > پاکستان کے قومی تہوار > 14اگست

14اگست پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز پر 14اگست کے حوالہ سے خاص فورم جس میں تحریکِ پاکستان سے لیکر اب تک کیا کھویا؟ کیا پایا؟ ہماری محنت، ملکی حالات وغیرہ کے بارے میں بات چیت کی جائے گی

میرے وطن کی اپنی شان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-08-09, 04:00 PM  
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,383
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default میرے وطن کی اپنی شان

ماسٹر کی ڈگری کیا ہاتھ آئی، میں تو پھولے نہیں سمایا۔ اب تو دن پھر جائیں گے۔ عزت دولت شہرت سب ہوگا،
مگر،
دن ہفتوں میں اور ہفتے مہینوں میں بدلتے گئے نوکری کا نام و نشان بھی نہ ملا۔گھر میں جب ماں باپ بہن بھائی تسلی دیتے تو لگتا کہ مجھ پر ہنس رہے ہوں اور میں اپنوں سے بھی دور ہوتا چلا گیا۔ایک دن میرا ایک دوست ایا۔ خوش لباسی گواہ تھی کہ وہ مجھ سے بہتر حالت میں ہے۔ اس نے بتایا کہ اس نے ایک سکول میں استاد کی نوکری کر لی۔ سفید پوشی سے اچھا گزارا ہورہا ہے۔ ساتھ ہی ایک اخبار میں شام کی نوکری بھی کر رکھی ہے۔ میں نے طنزیہ انداز میں اسے دیکھا اور کہا دن رات جاگ کر ماسٹر اس لئے کیا تھا کہ معمولی ٹیچر لگ جاؤ۔ اب ساری زندگی بیوی بچوں کو خوشیوں کیلئے ترساؤ گے۔ اس نے کہا ارے نہیں بھائی! استاد کبھی معمولی نہیں ہوتا بلکہ میں تمہیں بھی آفر دیتا ہوں میں تمہارے لئے بھی کچھ کر سکتا ہوں۔ میں نے حقارت سے اسے جواب دیا۔ میں نے اتنی محنت اسلئے نہیں کی تھی۔ کروں گا تو بہترین نوکری ورنہ نہیں۔پھر اچانک ایک ایسی خبر آئی جس سے مجھے لگا میری لاٹری کھل گئی۔میرے ماموں جو کئی برسوں سے امریکہ میں تھے انہوں نے مجھے بلوا بھیجا۔انہوں نے کہا کہ فی الحال ایک ماہ کیلئے میرے پاس ملنے آؤ، اس دوران کچھ کوشش رنگ لائی تو دیکھیں گے۔ میں نے خوشی خوشی تیاریاں کیں اور اپنے دوست سے ملنے چلا گیا۔اسے خبر سنائی کہ مجھے اپنی محنت کا پھل ملنے والا ہے۔ اب ساری زندگی عیش میں کٹے گی۔ اس نے مسکرا کر جواب دیا، اس عیش کیلئے بڑی قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔ جو عزت اپنے وطن میں ہے وہ کہیں اور کہاں۔ میں نے غصے سے کہا کونسا وطن جہاں میں اتنی اعلیٰ ڈگری لیکر دھکے کھا رہا ہوں؟اس وطن وطن سے کچھ نہیں ملتا۔ یہ پیسے کا دور ہے اور پیسے ہی کو سلام ہوتا ہے۔مجھے اچھی نوکری مل جائے تو اس ملک کی شکل بھی دوبارہ نہیں دیکھوں گا۔ اس نے کہا اچھا بھائی جاؤ اور خوب پیسہ کماؤ۔
پھر میں اپنے خوابوں کی سرزمیں آگیا۔ماموں مجھے لیکر اپنی رہائش پر آگئے۔ بڑا سا گھر دیکھ کر میں جھوم اٹھا مگر انہوں نے میرا سامان جس جگہ رکھا وہ سٹور جیسا کباڑ خانہ تھا۔ میں نے کہا مامون یہ کیا؟ میں آپ کے سٹور میں رہوں گا؟ انہوں نے کہا برخوردار یہ ستور نہیں وہ کمرہ ہے جو مجھ سمیت 6 افراد نے کرایہ پر لیا ہوا ہے۔ تم بھی گزارا کرو۔ اس سے زیادہ ہم افورڈ نہیں کر سکتے۔ میں حیران رہ گیا لیکن دل کو تسلی دے لی کہ میں تو اعلٰی تعلیم یافتہ ہوں ۔ نوکری ملی تو بڑا گھر لے لوں گا۔شام کو جب باقی افراد آئے تو ان میں ایک نوجوان بھی تھا جس سے میری دوستی ہو گئی۔ چند دن کی گپ شپ میں کھلا کہ وہ یہاں پی ایچ ڈی کرنے آیا تھا۔ کیونکہ اخراجات پورے نہیں ہوتے اسلئے ایک ہوٹل میں کلینر کی نوکری کر رہا تھا۔میں دنگ رہ گیا۔ پی ایچ ڈی کے سامنے میری کیا اوقات۔ میں نے اس سے کہا شرم آنی چاہئے۔ اتنی تعلیم کے بعد بھنگی کی نوکری؟ وہ مسکرایا اور بولا قسمت آزمالو، یہاں پاکستانیوں کیلئے یہی کام ہیں۔تم کیا سوچ کر آئے ہو۔ میں نے ٹھان لی کہ میں اچھی نوکری ڈھونڈ کر دکھاؤں گا۔ اگلے دن ماموں نے کہا، میاں بہت عیش ہو گئے۔جاؤ کوئی کام کر کے مزدوری لاؤ۔ یہاں کوئی کسی کو بٹھا کر نہیں کھلاتا۔ مجھے بے اخٌتیار اپنے بوڑھے والد یاد آگئے جو کب سے مجھے بٹھا کر کھلا رہے تھے مگر ماتھے پر شکن تک نہ تھی۔ پھر نوکری کی تلاش میں کہاں کہاں خاک چھانی اور کیسی کیسی تضحیک سہی وہ ایک الگ داستان ہے۔غرض یہ کہ ایک ماہ کے قلیل عرصے میں ہی میں جان گیا کہ وطن کیا ہوتا ہے۔اور پاکستان میں رشتوں کی کیا قدر ہے۔ایک ماہ بعد وطن کی خاک کو چھوا تو سجدے میں گر گیا اور زمیں کو چوما۔
آج میں ایک اسکول میں استاد کے درجے پر فائض ہوں اور عزت کی روزی کماتا ہوں۔ میری اولین کوشش ہوتی ہے کہ وہ سبق انہیں ضرور سکھاؤں جو میں نے ایک ماۃ کے دھکوں میں سیکھا تھا۔
"اپنے وطن کے بغیر انسان کچھ بھی نہیں"

یوم آزادی 14 اگست 2009 کیلئے ایک ادنیٰ سی کوشش۔
 
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
19 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (03-08-09), فیصل ناصر (07-08-09), ڈاکٹرنور (04-08-09), موجو (04-08-09), منتظمین (10-08-09), محمدعدنان (06-08-09), wajee (03-08-09), ایس اے نقوی (03-08-09), ام غزل (07-08-09), ابو عمار (12-08-09), ابن جلال (05-08-09), احمد بلال (01-09-09), حیدر (10-09-09), خرم شہزاد خرم (07-08-09), رافی (07-08-09), رضی (03-08-09), سحر (04-08-09), شاہ جی 90 (03-08-09), طارق راحیل (06-08-09)
کمائي نے ام طلحہ کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
07-08-09 ام غزل mind blowing 100
07-08-09 فیصل ناصر بہترین مضمون 150
03-08-09 wajee پاکستان زندہ باد 100
03-08-09 شاہ جی 90 وہ سبق انہیں ضرور سکھاءوں جو میں نے ایک ماہ کے دھکوں میں سیکھا 50
03-08-09 رضی اپنے وطن کے بغیر انسان کچھ بھی نہیں 100
03-08-09 ایس اے نقوی دستیاب نہیں 0
پرانا 07-08-09, 04:44 PM   #16
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,571
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,621 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اسلام و علیکم!
محترمہ بہن آپ پاک نیٹ کی دوسری رکن ہیں جن کی تحریر پر تین سرخ آئی ڈی والے عہدیداران نے آ کر شکریہ ادا کیا ہے اور میں آپ کا پاک نیٹ انتظامیہ کیطرف سے پاک نیٹ کے وعدے کے مطابق 1500 پوائینٹس بطور انعام ارسال کرتا ہوں اس دعا کہ ساتھ کہ ہمیشہ اسی طرح لکھتی رہیں اور ہمارا آپ کا ساتھ ہمیشہ بنا رہے‌آمین الہی آمین
بہت بہت مبارک ہو
اللہ نگہبان

Last edited by ایس اے نقوی; 07-08-09 at 04:49 PM.
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (07-08-09), رضی (07-08-09), شاہ جی 90 (08-08-09)
پرانا 07-08-09, 05:07 PM   #17
ناظم اعلی

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,966
کمائي: 276,709
شکریہ: 33,203
12,656 مراسلہ میں 36,989 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ام طلحہ جی بہت خوبصورت موضوع ہے
اور ہماری نوجوان نسل کے لئے ایک بہت اچھا پیغام بھی جن کی آنکھوں کو غیرممالک کی چمک نے خیرہ کیا ہوا ہے
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (07-08-09), ام طلحہ (10-08-09), ام غزل (07-08-09), رضی (07-08-09), شاہ جی 90 (08-08-09)
پرانا 10-08-09, 11:40 AM   #18
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,383
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سب کی حوصلہ افزائی پر سمجھ نہیں آتا کس طرح شکریہ ادا کروں۔ میری خوش قسمتی ہے کہ میری تحریر پر تین بھی نہیں چار سرخ اور 5 سبز شکریہ موجود ہیں۔ سب کی اسی طرح حوصلہ افزائی رہی تو میں انشاءللہ اپنے وطن کیلئے ضرور لکھتی رہوں گی۔
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (10-08-09), رضی (10-08-09)
پرانا 10-08-09, 12:13 PM   #19
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,167
کمائي: 167,129
شکریہ: 9,674
7,363 مراسلہ میں 22,051 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے پیش کریں ۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (10-08-09), ام طلحہ (10-08-09), رضی (10-08-09)
پرانا 10-08-09, 01:47 PM   #20
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 44
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,045
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,942 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام طلحہ مراسلہ دیکھیں
سب کی حوصلہ افزائی پر سمجھ نہیں آتا کس طرح شکریہ ادا کروں۔ میری خوش قسمتی ہے کہ میری تحریر پر تین بھی نہیں چار سرخ اور 5 سبز شکریہ موجود ہیں۔ سب کی اسی طرح حوصلہ افزائی رہی تو میں انشاءللہ اپنے وطن کیلئے ضرور لکھتی رہوں گی۔
بہن
سرخوں اور ہروں کے ساتھ ساتھ
نیلگوں۔۔۔ بھی ہیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹرنور آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (11-08-09), ام طلحہ (10-08-09), احمد بلال (01-09-09), رضی (10-08-09)
پرانا 10-08-09, 02:02 PM   #21
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,571
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,621 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام طلحہ مراسلہ دیکھیں
سب کی حوصلہ افزائی پر سمجھ نہیں آتا کس طرح شکریہ ادا کروں۔ میری خوش قسمتی ہے کہ میری تحریر پر تین بھی نہیں چار سرخ اور 5 سبز شکریہ موجود ہیں۔ سب کی اسی طرح حوصلہ افزائی رہی تو میں انشاءللہ اپنے وطن کیلئے ضرور لکھتی رہوں گی۔
اسلام و علیکم!
بہن انشاء اللہ ہر قدم پر حوصلہ افزائی ہوتی رہے گی ویسے بھی‌آپ کی تحریر ہی اہمیت کی حامل ہے اور آپ کے جذبے کا منہ بولتا ثبوت ہے اللہ آپ کو کامیاب کرے آمین الہی آمین اور اسی طرح لکھتی رہے ہمیں بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا رہے گا شکریہ
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
رضی (10-08-09), شاہ جی 90 (11-08-09)
پرانا 10-08-09, 02:11 PM   #22
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,383
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ڈاکٹرنور مراسلہ دیکھیں
بہن
سرخوں اور ہروں کے ساتھ ساتھ
نیلگوں۔۔۔ بھی ہیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بالکل صحیح
وہ در اصل میں نے انجم بھائی سے شرائط والے حوالے سے کہا تھا۔ اور اب تو منتظمین بھی!!!!!!!!!! یقین نہیں آرہا اپنی قسمت پر
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (11-08-09), رضی (10-08-09), شاہ جی 90 (11-08-09)
پرانا 11-08-09, 10:41 AM   #23
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,571
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,621 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام طلحہ مراسلہ دیکھیں
بالکل صحیح
وہ در اصل میں نے انجم بھائی سے شرائط والے حوالے سے کہا تھا۔ اور اب تو منتظمین بھی!!!!!!!!!! یقین نہیں آرہا اپنی قسمت پر
اسلام و علیکم!
محترم بہن پھر آپ ہمیشہ اسی طرح لکھتی رہیں اور ہم آپ کو تحریریوں سے سبق حاصل کرتے رہیں
ویسے آپ کو تو چاہیئے تھا کہ اسی خوشی میں ایک اور دھماکہ دار تحریر لکھ دیتی
اللہ نگہبان
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
رضی (11-08-09), شاہ جی 90 (11-08-09)
پرانا 11-08-09, 11:02 AM   #24
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,383
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بس ذرا مصروف تھی اسلئے لکھ نہیں پائی۔ ابھی لیں۔
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (11-08-09), رضی (11-08-09), شاہ جی 90 (11-08-09)
پرانا 12-08-09, 05:01 PM   #25
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,571
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,621 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سب سے پہلے تو شکریہ کہ آپ نے استاد جیسے مقدس پیشہ کی بہت خوبصورتی سے ترجمانی کی
اور بات یہ ہے کہ ہم زندہ قوم ہیں اور زندہ قومیں آزادی کی قدر و قمیت جانتی ہیں
ہم لوگوں کے ذہنوں پر پردہ گرا ہوا ہے ہم لوگ بس یہ جانتے ہیں کہ اپنے ملک نوکری نہیں کرنی بیرون ملک میں جا رک انگریزوں کے کتے بھی نہلانے پڑیں تو نہلائیں گے ہمیں وہاں کون جانتا ہے
وہاں ہوٹل میں انگریزوں کے جھوٹے برتن دھونے پڑین تو کیا حرج ہے پاکستان میں رہنے والوں کو ڈالر تو ملتے ہیں اور ویسے بھی ہمیں کون دیکھ رہا ہے
مگر ہم لوگ یہ نہیں سوچتے کہ ہماری اپنی ہیچان صرف اور صرف پاکستان ہیں
ہم کتے نہلا رہے ہوں تو دیکھنے والا کہے گا وہ جو کتے کو نہلا رہا ہے پاکستانی ہے
وہ جو برتن دھو رہا ہے پاکستانی ہے
محترم بہن آپ نے جس انداز میں اپنے جذبات کو پیش کیا وہ قابل تحسین ہیں
ایک ماہ قبل میں اپنے سکول گیا ایک شکایت موصول ہوئی تھی
جب میں نے شکایت کی بات کی تو ہیڈ ماسٹر کے کمرے میں ایک ٹیچر نظر آئے جن سے میں پڑھا ہوا تھا اس بندے نے بڑے پیارے انداز میں بات کی اور جب میں نے انہیں بتایا کہ سر آج میں جس مقام پر ہوں آپ کی بدولت ہوں تو بہت خوش ہوئے اور خدا جانتا ہے کہ واپسی پر میں ان سے قدرے جھک کر ملا تھا یہ استاد کا احترام ہے مگر ہمارے آج کے نوجوان سکول کالج میں استاد کو گالیان‌بھی دیتے ہیں
تاہم استاد ایک قابل احترام پیشہ ہے اور اسکی جتنی عزت کی جائے وہ کم ہے
اللہ ہم سب کو استاد کی عزت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین الہی آمین
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (18-08-09), رضی (15-08-09)
پرانا 12-08-09, 05:14 PM   #26
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 65,774
شکریہ: 6,140
2,303 مراسلہ میں 5,836 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ایک اور بہت خوبصورت تحریر لکھنے پر بہت بہت مبارک۔
ابو عمار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (12-08-09), رضی (15-08-09)
پرانا 18-08-09, 09:54 AM   #27
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,383
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سید انجم شاہ مراسلہ دیکھیں
مگر ہمارے آج کے نوجوان سکول کالج میں استاد کو گالیان‌بھی دیتے ہیں
استغفر اللہ
یہی کمزوریاں ہیں ہماری جن کا خمیازہ ہماری نسلوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
color, پاک, نوکری, ماں, ماورا, انسان, امریکہ, استاد, اعلیٰ, بہترین, بھائی, بچوں, تلاش, تحریر, تعلیم, جواب, خوش, خبر, دوست, رات, زندگی, شام, عقل, عدنان, عزت

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:04 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger