| 14اگست پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز پر 14اگست کے حوالہ سے خاص فورم جس میں تحریکِ پاکستان سے لیکر اب تک کیا کھویا؟ کیا پایا؟ ہماری محنت، ملکی حالات وغیرہ کے بارے میں بات چیت کی جائے گی |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
| 13 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا | shafresha (29-07-09), یاسر عمران مرزا (23-08-10), منتظمین (29-07-09), محمدخلیل (29-07-09), محمدعدنان (31-07-09), مرزا عامر (23-08-10), wajee (29-07-09), ام طلحہ (03-08-09), ابن جلال (29-07-09), حیدر Rehan (31-07-09), خرم شہزاد خرم (30-07-09), رضی (03-08-09), عارف اقبال (02-09-10) |
|
|
#16 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
1 ۔ قائد محترم 1896 میں انڈیا آئے اور کانگریس جوائن کی 4 ۔ اس سوال کا تفصیلی جواب ایک جگہ سے مل گیا جہاں حوالوں سے حقیقت کو واضح کیا گیا ہے ، اس لئیے مناسب سمجھا کہ یہاں اس کو اسی طرحکاپی کر دیا جائے نومبر 1930 عیسوی میں ہونے والی پہلی گول میز کانفرنس کے صدارتی خطبہ میں علّامہ محمد اقبال نے کہا کہ انڈیا کے اندر مسلم انڈیا کے قیام کا ہر ممکن جواز موجود ہے ۔ میرے نزدیک برٹش امپائر کے اندر یا باہر ایک ایسی خود مختار مربوط مسلم ریاست کی تشکیل کم از کم شمال مغربی ہندوستان کے مسلمانوں کا مقدّر بن چکی ہے ۔ اس طرح مسلم ریاست کا ایک نامکمل نقشہ تو علّامہ نے پیش کر دیا لیکن اس وقت کوئی نام تجویز نہ ہوا ۔ اس زمانہ میں جو ہندوستانی مسلمان انگلستان میں زیرِ تعلیم تھے وہ اپنے لیڈروں کی ہر بات پر غور و عمل کرتے تھے ۔ ان میں محمد اسلم خٹک ۔ پیر احسن الدین ۔ چوہدری رحمت علی ۔ خواجہ عبدالرحیم اور محمد جہانگیر خان معروف ہیں ۔ محمد جہانگیر خان اس اِنڈین کرکٹ ٹیم کے رُکن تھے جس نے 1932 عیسوی میں انگلستان کا دورہ کیا تھا اور تعلیم کی خاطر وہ وہیں رُک گئے تھے ۔ اِن لوگوں کی جد و جہد کے عینی شاہد میاں عبدالحق تھے جنہوں نے اس زمانہ میں انگلستان کا دورہ کیا تھا ۔ ان کے جون 1970 عیسوی میں ندائے ملت لاہور میں چھپنے والے ایک مضمون سے اقتباس ۔ “ 1932 کی ایک شام چوہدری رحمت علی ۔ پیر احسن الدین اور خواجہ عبدالرحیم دریائے ٹیمز کے کنارے سیر کر ہے تھے کہ ہندوستانی مسلمانوں کے مستقبل کی بات چل نکلی ۔ خواجہ عبدالرحیم نے تجویز پیش کی کہ ایک علیحدہ اسلامی ریاست کا مطالبہ کیا جائے جس میں پنجاب سندھ سرحد بلوچستان اور کشمیر شامل ہوں اور اس کا نام پاکستان رکھا جائے ۔ وجہ تسمیہ یہ بتائی کہ پے پنجاب سے الف افغانیہ [صوبہ سرحد] سے کاف جموں کشمیر سے سین سندھ سے اور تان بلوچستان سے ۔ اس تجویز پر تبادلہ خیال ہوا اور طے پایا کہ یہ تجویز علامہ محمد اقبال جو ان دنوں لندن گئے ہوئے تھے کی خدمت میں پیش کی جائے ۔ اس سے چوہدری رحمت علی سمیت کیمبرج میں زیر تعلیم سب ہندوستانی مسلمانوں نے اِتفاق کیا تھا ۔ بعد میں کیمبرج کے ہندوسانی مسلمان طلباء نے اب یا کبھی نہیں کے عنوان سے ایک کتابچہ لکھا جس میں ہندوستان میں الگ مسلمان ملک کا مطالبہ پیش کیا گیا تھا اور اس کا نام پاکستان بھی تجویز کیا گیا تھا ۔ اس کتابچے کی تالیف چوہدری رحمت علی سے کروائی گئی ۔ اس کتابچے پر دستخط کرنے والوں میں محمد اسلم خٹک ۔ چوہدری رحمت علی ۔ عنائت اللہ خان اور محمد صادق مانگرول شامل ہیں ۔ خواجہ عبدالرحیم چونکہ ہندوستان کی انگریزی حکومت کے ملازم تھے اسلئے اپنی ہی تجویز پر انہوں نے دستخط نہ کئے ۔” بعد میں چوہدری رحمت علی نے اپنے طور پر برصغیر میں آٹھ دس ریاستیں ان ناموں سے تجویز کیں ۔ صدیقستان ۔ فاروقستان ۔ عثمانستان ۔ سیفستان ۔ ناصرستان ۔ موپستان ۔ راجستھان ۔ بنگستان ۔ محمد اسلم خٹک نے 21 دسمبر 1987 کو ایوانِ وقت راولپنڈی میں بتایا تھا کہ آکسفورڈ میں خیبر یونین آف سٹوڈنٹس کے ایک اِجلاس میں انہوں نے صدارت کی تھی جس میں انہوں نے پاکستان کا نام تجویز کیا تھا اور یہ کہ اس اِجلاس میں چوہدری رحمت علی اور خواجہ عبدالرحیم بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر محمد جہانگیر خان ایم اے پی ایچ ڈی (کینٹ) بار ایٹ لاء ۔ ساکن ۔ 6 ۔ کنال بنک ۔ زمان پارک ۔ لاہور کے 25 اکتوبر 1983 کے تحریر کردہ حلف نامہ کے مطابق “محمد جہانگیر خان 1932 میں آل انڈیا کرکٹ ٹیم کے رکن کی حیثیت سے انگلستان گئے اور یونیورسٹی آف کیمبرج میں داخلہ لے کر وہیں رک گئے ۔ ان کی رہائش چوہدری رحمت علی کی رہائش گاہ سے صرف ایک سو گز کے فاصلہ پر تھی ۔ انہی دنوں لندن میں دوسری گول میز کانفرنس ہوئی جس میں مسلمانوں کی نمائندگی علامہ محمد اقبال نے کی ۔ لندن میں قیام کے دوران علامہ بیمار پڑ گئے ۔ چوہدری رحمت علی ۔ خواجہ عبدالرحیم اور محمد جہانگیر خان ان کی عیادت کے لئے لندن گئے ۔ وہاں چوہدری رحمت علی نے خواجہ عبدالرحیم کی طرف اشارہ کر کے علامہ اقبال سے کہا کہ پاکستان کا لفظ اس نے تخلیق کیا تھا اور اس کے اجزاء کی ترکیب بھی بتائی ۔ چوہدری رحمت علی نے علامہ سے استفسار کیا کہ کیا وہ بہتر نام تجویز کر سکتے ہیں ؟ علامہ نے کہا کہ اس کے اجزاء کی ترکیب ایک کاغذ پر لکھ کر سامنے دیوار پر لٹکا دیں میں کل آپ کو بتاؤں گا ۔ دوسرے دن پھر تینوں لندن علامہ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو علامہ نے فرمایا کہ اس سے بہتر نام ان کے ذہن میں نہیں آیا اس لئے اسی کو رکھا جائے اور اس کے قائم ہونے کی دعا بھی کی” ۔ چنانچہ چوہدری رحمت علی کو نام تجویز کرنے والوں میں شامل تو کہا جا سکتا ہے لیکن ان کو نام کا خالق نہیں کہا جا سکتا ۔ چنانچہ نام کے خالق خواجہ عبدالرحیم ہی ثابت ہوتے ہیں ۔ ایک اور بات بھی سمجھ میں آتی ہے کہ جموں کشمیر کے بغیر نام کے لحاظ سے بھی پاکستان ابھی نامکمل ہے 3 ۔ 1930ء میں آلہ آباد کے مقام پر آل انڈیا مسلم لیگ کے اکیسویں سالانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےعلامہ اقبال نے دو قومی نظرئیے کی کھل کر وضاحت کی۔ اور پھر1940 کو قائد اعظم نے اپنی تقریر میں اسے مزید واضح کرتے ہوے قیام پاکستان کی بنیاد قرار دیا بہنا ، سلام اپنی سمجھہ کے مطابق سوالات کے جوابات دے دئیے ، کیوں کہ تاریخ ہے اور سال یاد رکھنا میرے لئیے ہمیشہ درد سر رہا ہے اسلئیے اگر کوئی غلطی ہو تو پیشگی معزرت Last edited by شاہ جی 90; 31-07-09 at 09:48 AM. |
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#17 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 1,307
کمائي: 37,989
شکریہ: 245
1,036 مراسلہ میں 3,134 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سلام شاہ بھائ
بہت بہت شکریہ آپ کا بہت سے واقعات پڑھتی ھوں مگر وہ کب ھوئے سن اور تاریخ گڈ مڈ ھو جاتیں ھیں میں نیہں چاھتی کہ کہانی میں حوالہ دوںسن اور تاریخ ٹھیک نہ ھو |
|
|
|
| Haya 786 کا شکریہ ادا کیا گیا | ایس اے نقوی (31-07-09) |
|
|
#18 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
بہت ہی عمدہ معلومات ہیں
شئیر کرنےکا شکریہ |
|
|
|
| محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا گیا | ایس اے نقوی (31-07-09) |
|
|
#19 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہنا سلام
اگر وکی پیڈیا قابل اطمینان ہے تو پھر بے فکر ہو کر ان کا حوالہ دے سکتی ہیں کیوںکہ میں نے وہاں سے تصدیق کے بعد اور ایک دو اردو کی ویب سائٹس سے ڈیٹا لیا ہے |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا | ایس اے نقوی (31-07-09), عارف اقبال (02-09-10) |
|
|
#20 |
|
Senior Member
![]() |
منتظمین میں نے لکھا تھا کہ جس رکن کی تھریڈ پوسٹ میں تین سرخ آئی ڈی والے حضرات آ کر شکریہ ادا کریں گے اس رکن کو 1500 پوائینٹس انعام دیا جائے گا تو منتظمین میرا انعام کہاں ہے
کیونکہ یہاں تو مجھے 5 سرخ آئی ڈیز والے حضرات نے آ کر شکریہ ادا کیا ہے اب مجھے انعام کون دے گا کہ میں خود کو ہی دوں اگر دوں تو کیسے؟ |
|
|
|
|
|
#21 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,549
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,926 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ماہ اگست میں کیا کیا ہوا
5 سرخوں نے بٹن دبایا ہے اس لیئے آپ کے پوائینٹس آپ تک پہنچائے جاتے ہیں
__________________
![]() عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟ سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟ |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا | ایس اے نقوی (07-08-09), شاہ جی 90 (17-08-09) |
|
|
#22 |
|
Senior Member
![]() |
بھائی تیار ہو جائو میری اور بھی دو یا تین ایسی تحریریں ہیں جن کے پوائینٹس بنتے ہیں
کیونکہ کافی مقامات پر کبھی 4 اور کبھی سرخ حضرات نے شکریہ کا بٹن دبایا ہوا ہے |
|
|
|
|
|
#23 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,549
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,926 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جشن آزادی مبارک
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا | ایس اے نقوی (14-08-09), شاہ جی 90 (17-08-09) |
|
|
#24 |
|
Senior Member
![]() |
عزیز ممبران ماہ اگست کے حوالے سے گزشتہ سال کی ایک پوسٹ آپ سب کےلئے
|
|
|
|
|
|
#25 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
اس سال تو کیا کیا کچھ نہیں ہو گیا اگست میں...................
سیلاب نما عذاب......................سے لے کر......................مغیث اور منیب............... قیام پاکستان کے بعد ہم بدترین حالت مین ہیں..............یا شاید سقوط دھاکہ کے بعد |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, کراچی, پیارے, پاکستان, واقعات, وزیراعظم, لیاقت علی خان, چین, نواز شریف, محمد اقبال, ایٹم بم, اقوام متحدہ, اللہ, امریکہ, اسلام, بھائی, بے نظیر, تحریر, جواب, دریافت, ذوالفقار علی بھٹو, ریڈیو پاکستان, غار, صدارت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| اسلام میں رزق کے حرام ذرائع آمدن کی ایک فہرست | Aurangzeb Yousaf | تجارتی زندگی | 0 | 13-10-10 10:33 PM |
| جنرل کیانی پاکستان میں سیاست کی طاقتور ترین شخصیت ہیں: ہالبروک | گلاب خان | خبریں | 5 | 18-08-10 02:35 AM |
| ملکی سیاست میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے ۔پرویز الہھی | مسافر | خبریں | 0 | 27-02-09 10:33 AM |
| ایٹمی اسلحے خانے کی براہ راست رسائی ،امریکی درخواست آج مسترد کردیجائیگی | عبدالقدوس | خبریں | 3 | 16-04-08 06:23 PM |
| امریکی صدارتی انتخابی مہم،ریاست آئیوا میں اومہ باکی ڈیموکریٹک اور ہکابی کی ری پبلیکن پارٹی میں برتری | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 05-01-08 09:14 AM |