واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


15کروڑ 38لاکھ60ہزار گدھے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-10-09, 11:23 AM   #1
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 36,971
شکریہ: 4,903
808 مراسلہ میں 1,916 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default 15کروڑ 38لاکھ60ہزار گدھے

15کروڑ 38لاکھ60ہزار گدھے

پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ ایک سال کے دوران ملک میں مزید ایک لاکھ گدھے زیادہ ہو گئے ہیںجبکہ گھوڑوں اور خچروںکے لئے ملک کا ماحول سازگار نہیں رہا۔ حکومت کی جانب سے جاری کئے اقتصادی سروے کے مطابق گزشتہ سال کی طرح رواں مالی سال کے دوران بھی گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت ملک بھر میں 43 لاکھ گدھے ہیںجبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 42لاکھ تھی۔ ملک میں گھوڑوں اور خچروں کی تعداد تین، تین لاکھ ہے اور گزشتہ دو سال سے ان کی تعداد نہیں بڑھی۔ دوسری جانب انسانوں کی آبادی میں 34لاکھ 90ہزار نفوس کا اضافہ ہوا ہے۔ اس لحاظ سے پاکستان کی مجموعی آبادی اس وقت 15کروڑ 38لاکھ 60 ہزار ہے ۔

امریکہ میںگدھے کو عقل مندی کی علامت سمجھا جاتا ہے اور ہمارے ہاں بےوقوفی کی۔۔۔ روزانہ کسی نہ کسی گھر میں، کسی ہوٹل میں، کسی پارک میں گدھا موجود نہ ہونے کے باوجود گدھے کی بے عزتی ہوتی ہے۔ کسی بڑے ہوٹل میں اگر ویٹر سے پانی کی ایک بوند بھی کسی معزز بندے پر گر گئی تو اسے بے وقوف، گدھا بننا پڑتا ہے۔ گدھا ایک مسکین جانور ہے۔ جہاں باندھ دو، بندھا رہتا ہے۔ جو مرضی کھانے کو دو۔ اس کی طبیعت چاہے نہ چاہے ،چپ چاپ کھا جاتا ہے۔اپنی ہمت سے ذیادہ وزن اٹھاتا ہے ۔قصور چاہے مالک کا ہو تب بھی اس کی مار چپ چاپ سہہ جاتا ہے۔یہ الگ بات کہ اس کی ڈھینچوں ڈھینچوں اور دولتی زیادہ تر اپنی گھر والی پر ہی برسانے کے کام آتی ہے ۔مالک کا غصہ ،وزن کا غصہ ،بھوک کا غصہ اپنی زوجہ محترمہ پر اتارتا ہے۔

ایک مزاح نگار کے مطابق حکومت جاپان نے پاکستان سے گدھے منگوانے کے لئے حکومت پاکستان کو خط لکھا تو پاکستانیوں نے دھڑا دھڑ پاسپورٹ بنوائے اور ویزے کے لئے جاپان ایمبیسی میں جمع کر وانے شروع کر دئیے۔اس کے جواب میں حکومت جاپان کو ایک وضاحت جاری کرنا پڑی کہ ہمیں گدھے جاپان میں کام کرنے کے لئے نہیں بلکہ چڑیا گھر میں بچوں کو دکھانے کے لئے چاہیں۔

ایک دور تھا جب دیار غیر میںپاکستانی گدھوں بہت مانگ تھی۔امریکہ ،برطانیہ ،سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات ان کے جفاکش جثے اور کم مارکیٹ ریٹ کی وجہ سے ان کو اپنے ملک لے جاتے تھے اور اس وقت تک ان کی جان نہیں چھوڑتے تھے جب تک گدھے کے”ہڈ پیر“ جواب نہیں دے جاتے تھے۔ اب وہ دور ختم ہو چکا ہے۔ دنیا 9/11 اور7/7 جیسے واقعات میں الجھ کر سیانی ہو چکی ہے۔ ان جیسے واقعات نے پاکستانی گدھوں کی مانگ گھٹا دی ہے اور اس کی کمی دوسرے غریب ممالک پوری کر رہے ہیں کیونکہ گدھا تو آخر گدھا ہی ہوتا ہے، چاہے کسی ملک کا بھی ہو۔

گدھوں میں ذات پات ،اونچ نیچ ،رسم ورواج نہیں ہوتے ۔ساری دنیا میں گدھے ایک ہی ذات برادری سے تعلق رکھتے ہیں ۔ان کی عادات بھی ایک جیسی ہوتی ہیں حتی کہ ان کی زبان بھی ایک جیسی ہی ہے۔امریکہ کا گدھا بھی پاکستان کے گدھے سے بغیر کسی مترجم کے گفتگو کر سکتا ہے ۔گدھے جہاں کے بھی ہوں ان کی خوراک بھی یکساں ہے۔ انہیں گھوڑوں کی طرح سیب کھانے کی عادت نہیں ۔گدھے کی کھانے کے لئے کوئی ڈیمانڈ نہیں ہو تی ۔جو دو کھا لیتا ہے حتی کہ یوٹیلٹی سٹور کی دالیں ،گھی ،اور گیلی چینی بھی کھا جاتا ہے جن کے قریب اگر اشرافیہ چلی جائے تو ان کو مختلف نوح کی بیماریاں گھیر لیتی ہیں۔ملک میں جو بھی دو نمبر ،تین نمبر مال بنتا ہے اس کا نشانہ یہی غریب گدھا ہوتا ہے۔ گرمی ہو چاہے پچاس ڈگری اور سردی چاہے رگوں میں لہو جما دے ،اس کی برداشت بہت ہے ۔گدھا منرل واٹر نہیں پیتا ۔اس کو چاہے واسا کا پانی پلا دو ،چاہے کسی جوہڑ میں اتار دو ،چپ چاپ لہو کے گھونٹ کے ساتھ پانی کے گھونٹ پی لیتا ہے۔

گدھے کے ہاں اگر گدھا پیدا ہو (گدھے کے ہاں گدھا ہی پیدا ہوتا ہے)تو وہ شروع دن سے ہی ماں باپ کے ساتھ کام پر نکل جاتا ہے اور بچپن سے ہی اس تربیت مستقبل کو سامنے رکھ کر کرتے ہیں۔آپ نے اکثر ریڑھی میں جتے گدھے کے ساتھ ایک چھوٹا گدھا بھی بھاگتا دیکھا ہو گا۔بعض اوقات ماں کی ممتا گدھے کو انسان بنانے پر تل جاتی ہے ،اس کو پڑھانا چاہتی ہے ۔ماں کے آنسوﺅں سے متاثر ہو کر باپ اس کو” کھوتی اسکول“ میں داخل کر وا دیتا ہے جہاں پانچ سال گزارنے کے باوجود وہ گدھا ہی رہتا ہے انسان نہیں بن سکتا اور ”کھوتی اسکول ‘کے استاد صاحبان ہاتھ جوڑ کر اس کے باپ سے کہتے ہیں گدھے پر جتنی مرضی کتابیں لاد دو ،وہ گدھا ہی رہے گا۔اس کھوتے کو لے جائیں ،یہ دوسروں کو بھی ورغلا رہا ہے۔

گدھے کی ”اڑی“ مشہور ہے ۔اگر کہیں یہ اڑ جائے تو پھر ڈنڈوں کی کوئی طاقت اس کو اپنی جگہ سے نہیں ہلا سکتی مگر نہ جانے کیوں پاکستان میں گدھوں کی یہ نسل ناپید ہو چکی ہے۔اب جو نسل آرہی ہے ،شائد وہ کلوننگ شدہ ہے ۔اس کے جینز میں تبدیلی اس کی ”اڑی “کو مار دیا گیا ہے۔

بجلی جائے واپس نہ آئے،گیس دیوا بن جائے،آٹا نایاب ہو جائے،گھی ساشے پیک کے بعد ماشے پیک میں بکنے لگے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔گدھوں کی قوت خرید بالکل بھی ختم ہو جائے تو بھوکے رہ جائیں گے ،مار سہتے جائیں گے ،چپ چاپ چلتے جائیں گے ۔زبان حال سے کچھ نہ کہیں گے ،ارباب اختیار سے کوئی شکوہ نہ کرئیں گے۔مگر اے کاش! کوئی ان کی آنکھوں میں محبت سے جھانک کر تو دیکھے۔۔۔۔اقتصادی رپورٹ کے شائد اعداد وشمار غلط ہیں۔اگر اس رپورٹ کو صیح پڑھا جائے تو اس وقت پاکستان میں 43 لاکھ انسان اور 15کروڑ 38لاکھ60ہزار گدھے ہیں۔
اخترحسین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے اخترحسین کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (25-10-09), مسافر (25-10-09), عبدالقدوس (25-10-09)
پرانا 25-10-09, 11:38 AM   #2
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 19
مراسلات: 5,770
کمائي: 82,443
شکریہ: 2
2,016 مراسلہ میں 3,241 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی شیرنگ ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
The Great آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 25-10-09, 12:32 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 665
کمائي: 7,262
شکریہ: 0
370 مراسلہ میں 826 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

افففففف اتنے زیادہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔
arifkarim آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 25-10-09, 01:09 PM   #4
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,564
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مزے کا ہے
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 25-10-09, 08:08 PM   #5
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,195
کمائي: 80,047
شکریہ: 8,654
3,901 مراسلہ میں 11,174 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہا ہا ہا ہا ہا، واہ کیا بات ہے جناب، بہت عمدہ
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 25-10-09, 09:38 PM   #6
Senior Member
 
مسافر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Lahore, Pakistan
مراسلات: 2,069
کمائي: 34,150
شکریہ: 1,693
1,084 مراسلہ میں 2,449 بارشکریہ ادا کیا گیا
مسافر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

لو جی کیا بات کرتے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔
مسافر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 25-10-09, 09:57 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,445
کمائي: 26,937
شکریہ: 2,789
962 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لو جی کیا بات کرتےہیں
عامرشہزاد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
9/11, پاکستان, واقعات, ماں, محبت, مزاح, آبادی, استاد, بچپن, بچوں, جواب, حال, سال, عقل, علامت, عمدہ, عادات, عادت, عرب, غلط, غریب, غصہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:32 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger