| گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,587
کمائي: 157,684
شکریہ: 8,069
5,022 مراسلہ میں 19,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مجھے زندگی میں کبھی اس کالج لائف کی محبت پر یقین نہیں آیا ، اس کو میں ہمیشہ ڈرامہ ہی کہتی تھی ۔
میں ایک کہانی لکھتی ہوں اس پر تبصرہ کریں اور بتائیں کہ کیا واقعی یہ محبت تھی ۔ میری کلاس کی ایک لڑکی اور دو سال سینئر لڑکے کی دوستی پورے کالج میں مشہور تھی ۔ وہ دونوں کافی سیریس بھی تھے ۔ ہم ان کے لیے دعا ہی کرتے ان کی محبت کا انجام بخیر ہو ۔ خیر جب ہم فائنل ائیر میں پہنچے ، تو اس لڑکے نے اس لڑکی کے گھر رشتہ بھیجا ، لیکن کسی وجوہ سے رشتہ سے انکار ہوگیا ۔ پورا کالج ان کے دکھ میں شریک تھا ۔ اس لڑکی نے اپنے گھر والوں سے بہت احتجاج کیا لیکن وہ نا مانے ۔ آخر کار ان دونوں نے ایک دوسرے سے یہ وعدہ کیا کہ وہ دونوں کہیں اور شادی نہین کریں گے اور ایک دوسرے سے اس وقت تک نا ملیں گے جب تک ان کے گھر والے خوشی خوشی راضی نا ہوجائیں لڑکی امیرکن نیشنل تھی وہ اپنے والد کے پاس امریکہ چلی گئی ۔ اور وہ لڑکا یہاں اپنی زندگی گزارنے لگا اس لڑکی نے صاف صاف اپنے گھر والوں کو کہہ دیا کہ اپنی مرضی سے شادی کرنے کا اختیار تو اس کو نہیں ہے ۔ لیکن شادی نا کرنے کا اختیار تو اس کو ہے ۔ اور اس کے لیے جو بھی رشتہ آتا وہ انکار کردیتی ۔ اسی طرح دو ، تین سال گزر گئے۔ ایک دن ہم کو معلوم ہوا کہ اس لڑکے کی شادی کہیں اور ہورہی ہے ۔ ہم سب کو بہت غصہ آیا ۔ ہم اس لڑکے کے پاس پہنچ گئے۔اور کہا کہ آپ لڑکے ہوکر وعدہ نا نبھا سکے اور وہ لڑکی ہوکر وعدہ نبھا رہی ہے تو انھوں نے جواب دیا ، کہ جب تک میں کہیں اور شادی نہیں کروں گا وہ بھی کہیں اور شادی پر راضی نہیں ہوگی ۔ میں یہ شادی بھی اسی کی خاطر کررہا ہوں ۔
__________________
اے اللہ میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے |
|
|
|
| 9 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا | fazain (28-04-10), shafresha (02-02-10), ھارون اعظم (21-04-10), یحیٰی (21-04-10), اویسی (21-04-10), حیدر Rehan (21-04-10), راجہ اکرام (14-04-10), شاہ جی 90 (21-04-10), عدنان دانی (18-05-10) |
|
|
#2 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,246
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
یہ تو طے تھا کہ ان دونوں کی شادی آپس میں نہیں ہو سکتی، اب دو ہی صورتیں تھیں، ایک یہ کہ ساری عمر بغیر شادی کے گزار دی جائے اور دوسری صورت یہ تھی کہ وہ دونوں کہیں اور شادی کر لیں۔ پہلی صورت تو کسی طور بھی قابل ستائش نہیں، کیوں کہ بغیر گھر بسائے زندگی گزارنا اپنے ساتھ بھی ظلم ہے، کب تک کسی کی یاد میں بیٹھ کر کوئی رو سکتا ہے؟ اپنا برا حال، والدین پریشان، عمر زیادہ ہو جائے تو معاشرے میں طرح طرح کی باتیں دوسری صورت اچھی ہے، کیوں کہ جتنی بھی محبت ہو لیکن وقت گزرنے کے ساتھ اس کا احساس بہر حال کم ہو جاتا ہے ، انگریزی کی ایک مشہور مثال ہے کہ out of sight out of mind جب نظروں سے کوئی بہت عرصے کے لئے اوجھل رہے تو ذہن سے بھی اس کا عکس اگر محو نہ بھی لیکن دھندلا ضرور جاتا ہے۔ اب والدین کی مرضی سے یا خود ہی کوئی معقول سا رشتہ دیکھ کر شادی کر لی جائے، اس سے ایک تو غم غلط ہوتا ہے دوسرا یہ کہ جب بچے ہو جاتے ہیں تو پھر ان کی محبت اور زندگی کے دیگر امور میں مشغولیت کی وجہ سے پرانے زخم مندمل ہو جاتے ہیں۔ لیکن اس دوسری صورت میں ایک مسئلہ ہوتا ہے۔ ہر کوئی یہ سوچ رہا ہوتا ہے کہ اگر میں نے پہلے کر لی تو وہ کیا سوچے گا؟؟ اس لئے کوئی پہل نہیں کرتا اور دونوں ایک دوسرے کے انتظار میں زندگی برباد کر رہے ہوتے ہیں اس صورتحال میں مذکورہ بالا لڑکے کا فیصلہ مستحسن ہے، کیوں کہ جب اس نے کر لی تو لڑکی بھی سوچے گی کہ جب اس کو پروا نہیں تو میں کیوں اپنے آپ کو برباد کروں۔ اس طرح دونوں اپنے اپنے گھر بسا لیں گے اور زندگی کی گاڑی چلتی رہے گی
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
|
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا | fazain (28-04-10), shafresha (21-04-10), محمدعدنان (14-04-10), شاہ جی 90 (21-04-10), عبداللہ آدم (14-04-10) |
|
|
#3 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,587
کمائي: 157,684
شکریہ: 8,069
5,022 مراسلہ میں 19,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میرے خیال سے تو یہ بہانہ ہے اپنے وعدہ سے منحرف ہونے کے لیے ۔
وہ دونوں کچھ عرصہ انتظار کرلیتے تو شاید ان کے گھر والے راضی ہوجاتے ۔ لیکن لڑکے کو جلدی کرنے کی کیا ضرورت تھی ۔ میرے خیال سے تو ایسے وعدے ہی نہیں کرنے چاہیے جو انسان نبھا نا سکے شکریہ |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا | shafresha (02-02-10), محمدعدنان (14-04-10), راجہ اکرام (14-04-10), شاہ جی 90 (21-04-10), عبداللہ آدم (14-04-10) |
|
|
#4 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,336
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,885 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ان پیار عشق اور محبتوں سے کچھ نہیں بنتا
اس سے صرف وقت ہی ضایع ہوسکتا ہے۔۔۔۔۔ محبت کروں تو اللہ اور اس کے رسول سے کروں۔۔۔۔۔ دونوں جہانوں کی کامیابی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا مت سوچو ! |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#5 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,336
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,885 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ان پیار عشق اور محبتوں سے کچھ نہیں بنتا
اس سے صرف وقت ہی ضایع ہوسکتا ہے۔۔۔۔۔ محبت کروں تو اللہ اور اس کے رسول سے کروں۔۔۔۔۔ دونوں جہانوں کی کامیابی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا | ھارون اعظم (21-04-10), عبداللہ آدم (14-04-10) |
|
|
#6 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,246
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
اور اگر نہیں رہتا تو پھر برداشت کرے کیوں کہ اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں |
|
|
|
|
| راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا | شاہ جی 90 (21-04-10) |
|
|
#7 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
اقتباس:
میں اکرام بھائی کی باتوں سے متفق ہوں |
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا | راجہ اکرام (21-04-10), شاہ جی 90 (21-04-10) |
|
|
#8 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
پریکٹیکلی اس نے ٹھیک کیا لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وعدہ تو وعدہ ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پہلے اس سے بات کر لیتا وعدہ نہ یوں توڑتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں بھی اپنی 23 سالہ زندگی میں کم از کم 4 لوگوں کو اسی طرح اپنی زندگی سے ::::ھاتھ دھوتے::::::: دیکھ چکا ہوں۔ کبھی فرصت اور موڈ ہوا تو شیر کروں گا۔۔۔۔۔۔۔۔ بہرحال پڑھ کر دکھ ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد : "وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة، أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة" |
|
|
|
|
|
#10 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
ہا ہا ہا
والدین کی بات رہنے ہی دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لوگ لڑکیوں کا رونا روتے ہیں میں تو کہتا ہوں کہ 80 فیصد لڑکوں کی شادیاں بھی صرف اور صرف ان کے والدین کی پسند کی ہوتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کچھ والدین صرف رسمی طور پر کہتے ہیں کہ اپنی پسند کوئی ہے تو بتائو نہیں تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرا اپنا ایک دوست ہے جس کا پچھلے مہینے نکاح ہوا ہے مجھے بتانے لگا کہ ابا جی خود ہی میری بات کر آئے اور لڑکی والوں کے پوچھنے پر کہا کہ مجھے اپنے بیٹے پر یقین ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب کہ اس کا بالکل جوڑ ہی نہیں تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب ایسے رشتے بعد میں تلخیوں کو پروان نہیں چڑھائیں گے تو کیا کریں گے۔۔۔۔۔۔۔ اور میری والدہ ماجدہ نے بھی پچھلے ہی دنوں بیان جاری کیا ہے کہ یہ تو میرا حق ہے اب ہم لاکھ نافرمان سہی لیکن ان معاملات میں والدین کی لاج،عزت،بھرم،زبان یا جو بھی کہ لیں رکھ ہی لیتے ہیں لیکن بعد میں مسائل پیدا ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#11 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,587
کمائي: 157,684
شکریہ: 8,069
5,022 مراسلہ میں 19,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جی میں یہی کہتی ہوں ۔
والدین لاکھ بچوں کا بھلا سوچ کر ہی فیصلے کرتے ہیں لیکن والدین کو بچوں کی پسند کو فوقیت دینی چاہیے ۔ بلکہ لڑکوں کے معاملے میں تو والدین سے ذیادہ لڑکوں کی مرضی ہونی چاہیے کیونکہ شادی کے نظام کو چلانے کی ذمہ داری مردوں کے ہاتھ میں ہوتی ہے ۔ |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ہمارے خیال میں تو امرتا پریتم کا ایک جملہ اس بارے میں اتھارٹی کی حیثیت رکھتا ہے
انہوں نے کہا تھا کہ اگر اپنی محبت کو آزمانا چاہو تو اس کے دئیے کو جدائی کی ہوائوں میں رکھ دو دئیے میں طاقت ہو گی تو جلتا رہے گا اور کمزور ہو گا تو بجھ جائے گا ، یہ ان لوگوں کو سوچنا چاہئیے تھا کہ تین سال بعد ان کی محبت کہاں کھڑی ہے ویسے ہمارے خیال میں تو اگر سچی محبت ہو تو کوئی طاقت ان کو ایک ہونے سے روک نہیں سکتی تھی |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#14 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,171
کمائي: 167,165
شکریہ: 9,674
7,366 مراسلہ میں 22,057 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
محبت کیا ہے؟ اگر میں سچ لکھوں گا تو ردی کی ٹوکری میں جائے گا اس لیے پرہیز بہتر ہے۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا | شاہ جی 90 (21-04-10), عدنان دانی (18-05-10) |
|
|
#15 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,246
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
منتظمین بھائی
آپ شاید دوسرے محبت کی بات کر رہے ہیں ![]() ہم یہاں اس پاکیزہ محبت کی بات کر رہے ہیں جو حقیقی خوشی اور مسرت دیتی ہے، زندگی جینے کا مقصد بتاتی ہے۔ اس کے درجات اور اقسام تو ہو سکتے ہیں کچھ اقسام و درجات بالکل برے بھی ہو سکتے ہیں جو ردی میں جانے کے قابل ہوں لیکن محبت بذات خود ایک ایسا پاکیزہ جذبہ ہے کہ جسے سچی محبت مل جائے اسے دنیا کی کسی اور آسائش کی ضرورت نہیں۔ |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا | شاہ جی 90 (21-04-10), عبداللہ آدم (12-05-10) |
![]() |
| Tags |
| کہانی, کلاس, کالج, کرتے, گھر, گئی, پورے, وقت, واقعی, لڑکی, لڑکا, محبت, معلوم, انجام, امریکہ, احتجاج, بخیر, جواب, دوستی, دعا, زندگی, سال, شادی, غصہ, صاف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| اگر آپ کو کوئی ایسی دھات مل جائے ۔۔۔۔۔۔! | Zullu230 | گپ شپ | 14 | 26-05-11 05:09 PM |
| میں ایسی محبت کرتا ہوں - تم کیسی محبت کرتی ہو | wajee | شعر و شاعری | 10 | 24-02-11 01:08 PM |
| ایک پردیسی کی کہانی | یاسر عمران مرزا | دیس ہوئے پردیس | 42 | 08-01-11 08:30 PM |
| مجھے تلاش ہے اک ایسی منزل کی | Shani | شعر و شاعری | 0 | 08-11-08 06:32 PM |
| موبائل فون کنکشن کے لئے نئی پالیسی | شازل | خبریں | 9 | 28-01-08 08:37 AM |