واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


پاگل خانہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-01-09, 10:06 AM   #1
Senior Member
 
چیتا چالباز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 778
کمائي: 15,167
شکریہ: 1,393
483 مراسلہ میں 1,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Unhappy پاگل خانہ

پاگل خانہ

بیٹا میں بہت بوڑھا ہو گیا ہوں نہ اپنا بوجھ نہیں اٹھا سکتا اس لیے میرا بڑا بیٹا مجھے یہاں چوڑ گیا ہے۔پاگل خانے کا visit کے دوران ایک بزرگ سے بات کرتے ہوئے انہوں نیں بتایا ان کہ ۴ بیٹے اور ۲ بیٹیاں ہیں سب بچوں کی شادی ہو چکی ہے ۔وہ کسی فیکٹری میں کام کرتے تھے پھر بڑھاپے کی وجہ سے بہت کمزور ہو گئے اور کام چھوڑ دیا ۔کمزوری کی وجہ سے بہت بیمار رہنے لگے ان کا کہنا ہے کہ بیٹوں کی شادی کے بعد بیٹے انہیں بوجھ سمجھنا شروع ہو گئے ۔اور ایک دن ان کا بڑا بیٹا ڈاکٹر سے ددائی دلوانے کہ بہانے یہاں لے آیا ۔یہ کہ کر کہ آپ ڈاکٹر صاحب کہ پاس کچھ دیر بیٹھیں میں ابھی آتا ہوں ۔سات ماہ ہو گئے ابھی تک واپس نہیں آیا۔
اس طرح کہ بیشمار مظلوم افراد آپ کو ان پاگل خانوں میں ملیں گے جو شائد پاگل نہیں ہیں لیکن انہیں اس بے رحم معاشرے نے پاگل ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔
قرآن کہتا ہے کہ ’’والدین کو اف تک مت کہو ‘‘
ایک دوسری جگہ ارشاد ہوتا ہے۔ ’’والدین کے ساتھ حسنِ سلوک سے بیش آئو ‘‘
ایک اور جگہ فرمایا ’’ اور آپ کے رب نیں فیصلہ کر دیا کہ تم خدا کے سوا کسی کی عبادت مت کرواور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو‘‘
والدین کا اتنا درجہ ہے کہ ان کے دوستوں تک سے حسنِ سلوک اور احترام کا حکم دیا گیا ہے۔نبی ö نیں فرمایا کی’’ سب سے زیادہ نیک سلوک یہ ہے کہ آدمی اپنے باپ کے دوستوں کے ساتھ بھلائی کرے۔
کسی عاقل ،بالغ اور باشعور آدمی کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ اپنے والدین کہ ساتھ اس قسم کا نازیبہ سلوک کرے۔ان والدین کے ساتھ جنہوں نیں ہمیں جنم دیا ہماری پرورش کی ہمارے لیے زندگی کی سہولیات فراہم کیں خود تکالیف برداشت کر کہ ہمارے لیے آسائیشیں پیدا کیں ۔
ہمیں پہچان دی ۔ذرا سوچئے جس بندے کی کوئی پہچان نہ ہو جسے یہ پتہ نہ چلے کہ اس کا والد کون ہے کیا بیتتی ہے اس بندے پار یہ تو خدا بتا سکتا ہے یا وہ بندہ جس پر گزرتی ہے والدین کے نہ ہونے کا دکھ کیا ہوتا ہے یہ اس سے پوچھئے جس کے والدین بچپن میں ہی اسے اکیلا چھوڑ جاتے ہیں۔اور ہم انسانیت کے ٹھیکے دار جب والدین بوڑھے ہو جاتے ہیں جب انھیں ہمارے سہارے کی سخت ضرورت ہوتی ہے تو ان کے ساتھ یہ بدسلوکی کہ انہیں پاگل قرار دے کر پاگل خانوں میں داخل کروا دیا جاتا ہے۔حرص ،لا لچ او ر طمع کی کالی پٹی آنکھوں پر باندھے یہ ظلم ڈھاتے ہیں اور یہ بھول جاتے ہیں کہ ایک دن وہ بھی بوڑھے ہونے والے ہیں ۔کتنی ستم ظریفی ہے کہ ان محسنوں کو ہم پاگل قرار دیتے ہیں۔
لیکن کوئی بات نہیںوہ دوبارہ بولے میری زندگی ہی کتنی رہ گئی ہے ۔اور بھر ٹھیک ہی تو ہے وہ اپنی اپنی زندگی جی رہے ہیں میری دیکھ بھال کہاں کرتے میں بوجھ ہی تو تھا ان پر۔ بیٹا ملکی حالات ٹھیک نہیں اس منہگائی کہ دور میں ایک بیکار آدمی کا بوجھ کس کے پاس اتنا وقت ہے اور اتنا پیسہ جو برداشت کر سکے۔
وہ کہتے جا رہے تھے اور میں سوچ رہا تھا کہ کیا میں ایک پاگل سے بات کر رہا ہوں ۔ ؟
اتنے میں کسی دوسرے شخص نے ان سے میرے بارے پوچھا کہ بابا کون ہے کس سے باتیں کرر ہے ہو ۔
بابا بولے ’’ ہمارے ہمسائے ہیں وہ جو سامنے لال دیوارہے نا اس کے پار والے پاگل خانے سے آئے ہیں‘‘
بابا کی وہ بات آج تک سوچ رہا ہوں’’ کیا واقعی ہم دیوار کہ اس پار والے پاگل ہیں ؟ ‘‘
چیتا چالباز آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے چیتا چالباز کا شکریہ ادا کیا
arshad khan (11-01-09), وسیم (11-01-09), Zullu230 (13-01-09), ابو عمار (10-01-09), ابن جلال (11-01-09), راجہ اکرام (13-01-09), عبدالقدوس (13-01-09)
پرانا 11-01-09, 08:27 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2008
مراسلات: 226
کمائي: 3,743
شکریہ: 616
120 مراسلہ میں 184 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: پاگل خانہ

زندگی کی گاڑی بہت رفتار سے چلتی ہے جو آج انھوں نے اپنے باپ
سے کیا کل ان کی اولادیں بھی ایسا ہی بلکہ اس سے بدتر سلوک کریں گی
arshad khan آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے arshad khan کا شکریہ ادا کیا
وسیم (11-01-09), Zullu230 (13-01-09)
پرانا 13-01-09, 02:00 PM   #3
ناظم اعلی

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 3,979
کمائي: 55,985
شکریہ: 2,986
1,421 مراسلہ میں 3,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: پاگل خانہ

والدین کے ساتھ اس طرح کا سلوک کرنے والے اتنا ضرور سوچ لیں کہ اُن کی اولاد بھی اُن کے ساتھ ایسا ہی سلوک کرے گی۔ وہ دنیا میں ہی اس کا بدلہ پائیں گے۔
__________________
Watch your thoughts; they become words. Watch your words; they become actions. Watch your actions; they become habits. Watch your habits; they become character. Watch your character; it becomes your destiny.
Zullu230 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 13-01-09, 02:13 PM   #4
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,752
کمائي: 2,338,299
شکریہ: 17,700
12,205 مراسلہ میں 28,334 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: پاگل خانہ

ہمیں یہ ہرگز نہیں بھولنا چاہیے کہ
کل جُک نہیں کرجُک ہے یہ
یہاں دن کو دے اور رات لے
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 13-01-09, 05:02 PM   #5
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,171
شکریہ: 24,741
15,343 مراسلہ میں 39,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: پاگل خانہ

قانون فطرت ہے کہ ہر کوئی اپنے کئے کی سزا دنیا میں بھی پاتا ہے اور آخرت تو ہے ہی یوم الجزا

دنیا میں سزا کی بہترن مثال حال ہی میں صدر ذی وقار جناب بش صاحب کی جوتوں سے آءو بھگت زیادہ دور کی بات نہیں

ہمیں ہر حال میں خوف خدا کرنا چاہیئے
بطور خاص والدین کے معاملے میں تو ذرا سی اف بھی تباہی کے دھانے پر لےجا سکتی ہے
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
پہچان, پاگل, آج, آدمی, بچپن, بچوں, حکم, حال, خدا, رفتار, رات, زندگی, شخص, عبادت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:18 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger