واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


وہ کاغذ کی کشتی!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-04-09, 05:05 PM   #1
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,141
شکریہ: 51,152
7,457 مراسلہ میں 21,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default وہ کاغذ کی کشتی! (پہلا حصہ)

وہ کاغذ کی کشتی!

انسان کی ذندگی میں آنے والے تین ادوار بچپن، جوانی اور بڑھاپے میں سے بچپن ہی وہ دور ہے جس کے پلٹ آنے کی سب تمنا کرتے ہیں۔یہ وہ دور ہوتا ہے جس میں کوئی فکر کوئی اندیشہ نہیں ہوتا۔ بے فکری کا یہ عالم دُنیا و مافیھا اور فزکس کے سب مشکل مسئلے "وقت" کی قید سےآٓزاد ہوتا ہے۔ بچپن میں وقت کا پتہ ہی نہیں چلتا تھا، ابھی سو کر اُٹھے ناشتہ کیا، اسکول گئے، اسکول سے واپس آکر ہوم ورک کیا، سپارہ پڑھا، پھر باہر گلی میں کھیلنے چلے گئے۔ گلی کی حدود میں اس کائنات کو کوئی اصول کام نہیں کرتا تھا، مختلف کھیلوں کو کھیلتے کھلیتے شام ہوجاتی،جسم تھک کر چور ہوجاتے، پسینہ سر کے بالوں سے بہتا ہوا پیروں میں پہنی ہوئی چپلوں تک جا پہنچتامگر جب تک گھروں سے ایک دوسرے کے نام نا پکارے جاتے کوئی واپس جانے کا نام ہی نا لیتا۔
آہ! کیا زمانہ تھا وہ!

آج یونہی بیٹھے بیٹھے خیال آیا کے کیوں نہ اپنے بچپن کی یادوں میں آپ لوگوں کو بھی شریک کروں؟
یہی خیال اس پوسٹ کے لکھنے کا سبب بنا۔آپ اس پر اپنی رائے دیجیئے گا اور اگر آپ نے اِن یادوں کو پسند کیا تو اس سلسلے پر مذید لکھوں گا، شکریہ و السلام علیکم!

مجھے اپنے بچپن کی سب سے پہلی بات جو یاد ہے وہ ایک بوڑھی لنگڑی خاتون کا چہرہ ہے۔وہ اُس مکان کی مالکہ تھیں جہاں پر ہم کرائے پر رہتے تھے۔ وہ ہر وقت ایک لکڑی تھامے رہا کرتی تھیں یہ لکڑی ہی دراصل ان کی ٹانگ تھی۔وہ بہت اچھی خاتون تھیں محلے کے سارے بچے اُن کے گھر میں سیپارہ پڑھنے کے لیے آتے تھے۔ کرائے دار ہونے کے ناتے ہمارا اُن کے گھر میں آنا جانا کچھ ذیادہ ہی تھا۔ مجھے یاد ہے کے وہ نیاز کی لیئے آئی ہوئی شیرینی میں سے مجھے کچھ نا کچھ دیتی رہتی تھیں۔

کرائے کے اُس گھر کے سامنے ایک پارک تھا "صابر پارک" نام کا۔ اس باغ کی سب سے اہم بات یہ تھی کے یہ پارک محلے کے ایک صاحب جن کا نام "صابر" تھا ،نے خود بنا کر عوام کے لیئے دان کردیا تھا۔ اس باغ کے چاروں کونوں میں چاربڑے بڑے درخت نما پودے تھے (میں اُن پودوں کا نام نہیں جانتا مگر صرف یہ یاد ہے کے اُن میں گلاب جیسے پھول لگتے تھے مگر اُن پھولوں کی خوشبو میں کڑواہٹ ہوتی تھی) یہ درخت نما پودے اتنے گھنے تھے کے "چُھپم چُھپائی" کھلیتے ہوئے ہم اُس کے اندر چھپ جاتے تھے۔ پارک کے چاروں طرف "ڈم ڈم" نامی پودے کی باڑھ تھی۔ محلے کے بڑے بچے آپس میں اس باڑھ کو کود کے پار کرنے کی شرطیں لگایا کرتے تھے۔

صابر صاحب کی ذاتی کوششوں کی وجہ سے صابر پارک کی حالت باقی پارکوں کی طرح نہیں تھی۔ا س پارک میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی پودوں کی تبدیلی کا عمل شروع ہوجاتا۔ ایک مرتبہ جب مالی پرانے پودوں کی اُکھاڑ کر نئے ننھے منے پودے لگا رہا تھا میں نے دوسرے بچوں کی طرح پرانے پودوں کا "جن پر ابھی پھول کھلے ہوئے تھے" ایک ڈھیر جمع کرلیا اور اپنے بڑے بھائی کی مدد سے گھر لے آیااور گھر کے دلان میں اُن کا ڈھیر لگادیا۔ اماں "میری دادی" نے جب دیکھا تو بہت ناراض ہوئیں اور میری پٹائی کی ، میری سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کے مجھے شاباشی کے بجائے ڈانٹ کیوں پڑ رہی ہے۔ اُس رات امی نے مجھے اپنے پاس لٹایا اور پیار سے سمجھایا کے اب ان پودوں کا وقت ختم ہو چکا ہے اور یہ کچھ ہی دنوں میں مرجھا جائیں گے۔ کیوں کے اب نیا موسم آرہا ہے۔ صبح سو کر اُٹھا تو معلوم ہوا کے میرے ناشتے میں "حلوا پوری"رکھی ہوئی تھی۔ یہ "اماں" کی طرف سے پٹائی کی تلافی تھی۔ حلوا پوری کھاتے ہوئے اماں کی طرف کن آنکھیوں سے دیکھا وہ چارپائی پر بیٹھی تسبیح پڑھ رہیں تھیں، میں دوڑ کر گیا اور اماں کے گلے لگ گیا۔ وہ مجھے دیکھ کر رونے لگیںمجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کے وہ کیوں رو رہیں ہیں؟
وہ روتی جا رہیں تھیں اور مجھ پیٹھ پر ہاتھ پھیرتی جارہیں تھیں، آہ! اُن کے ہاتھوں کا وہ لمس!

صابر پارک محلے کا کمیونٹی سینٹر بھی تھا۔ چھوٹی موٹی تقریبات بھی یہیں ہوا کرتی تھیں۔ ایک مرتبہ سُنا کے صابر پارک میں فلم دیکھائی جائے گی۔مُحلے کا کوئی گھر ایسا نہیں تھا جہاں اس بارے میں گفتگو نہ کی جارہی ہو، ہم سب دوست آپس میں ایک دوسرے سے پوچھ رہے تھے کے یہ "فلم" کیا ہوتی ہے؟ بلآخر جمعے کا دن آ پہنچا ، آج شام کو ہم سب پہلی مرتبہ فلم دیکھنے والے تھے۔ جمعے کے نماز سے واپسی پر گھر آتے ہوئے میں نے دیکھا کے کچھ لوگ کے برابر والی دیوار پر ایک بڑا سا سفید پردہ ٹانگ رہے ہیں، اس دیوار پر نیلے رنگ سے لکھا ہوا صابر پارک اس پردے کے پیچھے چھپ گیا تھا۔شام کو پارک میں تِل دھرنے کو جگہ نہیں تھی۔ آس پاس کے علاقے کے لوگ بھی یہاں آئے ہوئے تھے۔ پورے پارک میں دریاں بچھیں ہوئیں تھیں، آگے والی دریوں پر سفید چاندیاں بچھیں ہوئیں تھیں، محلے کے معززین آگے گاﺅ تکیئے سے ٹیک لگائے بیٹھے ہوئے تھے۔ پارک کے قریبی رہائشی ہونے کے ناطے ہم لوگ اگلی صفوں کے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے۔ پاک کے ایک حصے میں خواتین اور دوسرے میں مرد حضرات بیٹھے ہوئے تھے۔ پارک کے بیچ میں ایک تین ٹانگوں والاعجبیب سا اسٹینڈ لگا ہوا تھا اور ایک شخص عجیب سی گول گول پہیے جیسی چیز اُٹھا کے ایک مشین"پروجیکٹر" میں فٹ کررہا تھا۔ پارک میں اضطراب بڑھتا جا رہا تھا ، بچوں کی خوشی قابل دیدنی تھی۔
پارک کے قریبی گھروں کو ہدایت کی گئی تھی کے وہ گھروں کے باہر کی روشنیاں نہ جلائیں۔پھر اچانک اُس مشین میں سے روشنی نکل کر سامنے کی دیوار پر پڑھنے لگی اور میںنے دیکھا کے سفید پردہ مذید دودھیا ہو گیا ہے۔ پھر اچانک اُس پردے پر کچھ نمبر لکھے ہوئے آنے لگے، بچے خوشی سے چیخنے لگے، محلے کے بڑوں نے ہمیں ڈانٹا شروع کردیا۔ پھر اچانک پردے پر ایک انسان نمودار ہوا ، میری آنکھیں حیرت سے پھٹی پڑ رہیں تھیں میں نے مڑکر اُس مشین کی طرف دیکھا اُس میں سے روشنی نکل کر دیوار پرلگے پردے پر پڑ رہے تھی اور وہاں پردے پر ایک خوب صورت انسان نظر آرہا تھا۔میں کبھی پردے اور کبھی مشین کو دیکھ رہا تھا۔ وہ انسان کس طرح اس مشین سے نکل کر پردے پر آگیا تھامیری سمجھ میں نہیں آ رہا تھا۔ پارک میں موجود لوگ دم سادھے بیٹھے پردے کو خوشی اور استعجاب سے دیکھے جا رہے تھے۔ میں نے خواتین والے حصے میں بیٹھی اپنی امی اور اماں کو دیکھا اماں کی تسبیح مسلسل گردش میں تھی۔پردے پر کبھی ایک اور کبھی بہت سارے انسان نمودار ہوتے اور غایب ہوجاتے ۔ قریب ایک گھنٹے کے بعد یہ ایڈونچر ختم ہوگیا اور پارک میں موجود لوگ اپنے اپنے گھروں کو لوٹے لگے۔ میں نے عورتوں کی بھیڑ میں موجود اماں کی دیکھا اور اُن کی طرف دوڑ لگا دی ۔ میں نے اُن کی انگلی پکڑی اور ان سے پوچھا اماں وہ آدمی کون تھا ، ارے پاگل وہ "محمد علی تھا" ہمارے محلے کی ایک خاتون بولیں۔ اماں وہ آدمی اُس مشین میں رہتا ہے؟ میں نے انگلی سے پروجیکٹر کی طرف اشارہ کیا، مگر اماں نے سختی سے میرا ہاتھ تھاما اور منہ سے کچھ نہیں بولیں اور گھر کی طرف چل دیں۔

اُس رات اماں نے ہمیں قیامت کی نشانیوں کے بارے میں بتایا۔ بقول اماں کے یہ مشین بھی قیامت کی ایک نشانی ہے۔ میں نے اُن سے وعدہ کیا میں اب اُس مشین کے بارے میں کچھ نہیں پوچھوں گا، مگر رات بھر خواب میں مجھے وہ آدمی اور وہ مشین نظر آتے رہے ۔

نوٹ:کورنگی نمبر ایک پر واقع یہ پارک آج بھی موجود ہے مگر اُس کے چاروں طرف لگے پودے آج وہاں نہیں ہیں۔ ڈم ڈم ہٹا کر گرل لگا دی گئی ہے اور پارک کے ایک کونے میں ایک سیاسی جماعت کا آفس بنادیا گیا ہے۔ اب محلے کے لوگ وہاں نہیں آتے اور نا ہی بچے وہاں کھیلتے ہیں۔ مجھے یقین ہے اگر صابر صاحب زندہ ہوتے تو یہ سب کچھ نہیں ہوتا ۔
پاک کی قریبی دیوار پر لکھا "صابر پارک" اب بہت دھندلا گیا ہے اور اگر آپ یہ نا جانتے ہوں کے یہاں کیا لکھا ہوا تھا تو آپ اُسے پڑھ بھی نہیں پائیں گے، البتہ اُس سیاسی جماعت کا آفس اور اُس پر بنی اُن کے قائد کی تصویر آج بھی بہت چمک رہی ہے۔

میری یادوں کے اس سلسلے کا دوسرا حصہ پڑھنے کے لیئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
وہ کاغذ کی کشتی! "دوسرا حصہ"

Last edited by shafresha; 18-04-09 at 01:36 AM. وجہ: دوسرے حصے کا لنک
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
16 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
فیضان صديقی ,سندھ (08-02-10), فیصل ناصر (07-04-09), ھارون اعظم (15-02-10), نورالدین (30-03-10), منتظمین (16-04-09), waseemsv (08-04-09), Zullu230 (15-04-09), ام غزل (14-04-09), ابو عمار (25-12-09), تفسیر حیدر (27-08-09), جیو (07-04-09), رضی (09-04-09), سیپ (07-04-09), عارف اقبال (26-01-10), عبداللہ حیدر (07-04-09), عدنان دانی (26-01-10)
پرانا 07-04-09, 08:36 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,171
کمائي: 167,165
شکریہ: 9,674
7,366 مراسلہ میں 22,057 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سترہ اپریل کے لیے شیڈول کر دی گئی ہے۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (07-04-09), ام غزل (14-04-09), رضی (15-04-09)
پرانا 07-04-09, 09:12 PM   #3
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,141
شکریہ: 51,152
7,457 مراسلہ میں 21,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
سترہ اپریل کے لیے شیڈول کر دی گئی ہے۔
شکریہ جناب!
کیا مجھے اپنی یادوں کا یہ سلسلہ جاری رکھنا چاھیئے؟
آپ سب کی رائے کا منتظر!
شاہد علی صدیقی
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (07-04-09), ام غزل (14-04-09), رضی (15-04-09)
پرانا 07-04-09, 09:24 PM   #4
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,969
کمائي: 276,790
شکریہ: 33,206
12,658 مراسلہ میں 37,004 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ تو لکھاری ہیں ضرور لکھیں

خاص طور میں منتظر ہوں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (08-04-09), ام غزل (14-04-09), رضی (26-05-09)
پرانا 14-04-09, 10:57 AM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,377
شکریہ: 10,920
1,994 مراسلہ میں 4,847 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ تحریر میری نظر سے آج ہی گزری ، بہت ہی عمدہ تحریر ہے جس میں بچپن کی اٹھکیلیوں کے علاوہ ، معصومیت اور نادانی بھی جھلکتی ہے اور انسانیت کا فرض نبھاتے صابر صاحب اور ذاتی فائدے میں لپٹی ہوئی سیاست بھی ۔
اس تحریر کو بالکل جاری رہنا چاہئیے ، مجھے تو بہت انتظار رہے گا اس کے اگلے باب کا۔
ایک اچھی تحریر پر میری طرف سے بہت بہت شکریہ۔

Last edited by ام غزل; 14-04-09 at 11:04 AM.
ام غزل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (14-04-09), رضی (26-05-09)
پرانا 14-04-09, 11:33 AM   #6
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,141
شکریہ: 51,152
7,457 مراسلہ میں 21,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام غزل مراسلہ دیکھیں
یہ تحریر میری نظر سے آج ہی گزری ، بہت ہی عمدہ تحریر ہے۔۔۔۔۔
اس تحریر کو بالکل جاری رہنا چاہئیے ، مجھے تو بہت انتظار رہے گا اس کے اگلے باب کا۔
ایک اچھی تحریر پر میری طرف سے بہت بہت شکریہ۔
پسندیدگی کا شکریہ!
انشاء اللہ جلد ہی اپنی یادوں کے اس سلسلے کا دوسرا حصہ بھی پیش کروں گا۔
آپ لوگوں کی تنقید اور آراءکا منتظر ہوں!
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (14-04-09), رضی (26-05-09)
پرانا 15-04-09, 02:57 PM   #7
ناظم اعلی

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 3,984
کمائي: 56,117
شکریہ: 3,009
1,427 مراسلہ میں 3,187 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

Shafresha جی بہت اچھی تحریر ہے ۔۔۔۔ میں تو پڑھتے پڑھتے اپنے بچپن کی یادوں میں کھو سا گیا تھا۔ کاش میرا بچپن لوٹ آتا۔

اور ام غزل جی میں نے آج پہلی بار محسوس کیا کہ آپ بھی بہت اچھا لکھ لیتی ہیں۔ کبھی کاغذ اورقلم اُٹھا کر لکھنے کی ہمت کیجیے نا! آپ کی تحریروں کا انتظار رہے گا۔ شکریہ
Zullu230 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Zullu230 کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (15-04-09), رضی (26-05-09)
پرانا 15-04-09, 03:27 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,377
شکریہ: 10,920
1,994 مراسلہ میں 4,847 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ذولو بھائی بھلا آپ نے اندازہ کیسے لگایا کہ میں‌بھی اچھا لکھ سکتی ہوں ویسے میری ایک دو اپنی تحریر ہیں پاک نیٹ پر۔
آپ کی آرا کا شکریہ ، کوشش کروں گی ۔
ام غزل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ام غزل کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (26-05-09)
پرانا 16-04-09, 02:42 PM   #9
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,141
شکریہ: 51,152
7,457 مراسلہ میں 21,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اپنی تحریروں کا لنک ہی دے دو"Zullu230" کو
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (17-04-09), رضی (26-05-09)
پرانا 17-04-09, 02:20 AM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,377
شکریہ: 10,920
1,994 مراسلہ میں 4,847 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہد بھائی آجکل کافی مصروف ہوں ،بہت کم آرہی ہوں ضونہی ٹائم ملتا ہے کردوں گی۔
ام غزل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ام غزل کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (26-05-09)
پرانا 17-04-09, 01:31 PM   #11
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,141
شکریہ: 51,152
7,457 مراسلہ میں 21,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

تھینک یو اُمی!!!!!!!!!!!!11
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (17-04-09), رضی (26-05-09)
پرانا 26-05-09, 12:27 AM   #12
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,496
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سر بہت عمدہ۔ کمال کر دیا آپ نے آپ کی تحریر پڑھتے ھوئے میں تو گم ہی ہو گیا مجھے محسوس بھی نہیں ہوا کہ میں کہانی پڑھ رہا ہوں مجھے اس طرح لگ رہا تھا کہ میں اس بچے کے ساتھ ہی ہوں اور اس کے منہ سے سن رہا ہوں لیکن صرف ایڈونچر لفظ نے مجھے احساس دلوایا کہ میں کہ کہانی پڑھ رہا ہوں کیوں کہ صرف اس لفظ سے بچے کے منہ سے معصومیت کا احساس نہیں ہوا۔ باقی کمال کردیا آپ نے مجھے تو گم کردیا تھا آپ کی اس تحریر نے ۔ میں آپکا مشکور ہوں کہ آپ نے مجھے اسکا لنک بھیجا۔
__________________

اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ تر
خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (26-05-09), عارف اقبال (26-01-10)
پرانا 26-01-10, 05:39 PM   #13
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,336
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,885 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہد بھای تحریر کہ جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے
اللہ تعالی نے آپ کو خداداد صلاحیتوں سے نوازا ہے
اللہ تعالی آپ کی صلاحیتوں کوراہ حق میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمایئں
ہماری درعاییں آپ کے ساتھ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسی طرح لکھتے رہیں۔۔۔ اور پاک نیٹ کی
خوبصرتی میں اور نکھار لایئں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !

Last edited by عدنان دانی; 26-01-10 at 05:44 PM.
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (26-01-10)
پرانا 26-01-10, 05:39 PM   #14
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,336
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,885 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہد بھای تحریر کہ جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے
اللہ تعالی نے آپ کو خداداد صلاحیتوں سے نوازا ہے
اللہ تعالی آپ کی صلاحیتوں کو راہ حق میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمایئں
ہماری درعاییں آپ کے ساتھ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسی طرح لکھتے رہیں۔۔۔ اور پاک نیٹ کی
خوبصرتی میں اور نکھار لایئں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Last edited by عدنان دانی; 26-01-10 at 05:41 PM.
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 27-01-10, 07:07 PM   #15
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 19
مراسلات: 5,770
کمائي: 82,443
شکریہ: 2
2,016 مراسلہ میں 3,241 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
The Great آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
The Great کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (27-01-10)
جواب

Tags
Memories, ٹیک, پھول, پھولوں کی خوشبو, پوسٹ, پاک, پاگل, پسند, قید, لوٹے, چور, نماز, نظر, معلوم, آج, آدمی, انسان, بھائی, بچپن, بچوں, تحریر, تصویر, خواتین, دوست, غزل, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستانی فنکاروں سے کام نہ لیں ورنہ سختی سے نمٹیں گے، شیوسینا کی بھارتی چینلز اور پروڈیوسرز کو دھمکی گلاب خان خبریں 0 21-02-11 07:52 AM
Swine Flu سوائن فلو‘‘ آخر ہے کیا؟ یہ بیماری کہاں سے آتی ہے اور کیسے پھیلتی ہے؟ Real_Light شعبہ طب 3 03-05-09 01:52 PM
سڈنی ٹیسٹ آسٹریلیا کے نام،تاریخ بدلنے کے بھارتی کے بھارتی دعوے کھوکھلے نعرے ثابت ہوئے عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 07-01-08 09:30 AM
واضح شکست دیکھ کر بینظیر پھرن لیگ کی کشتی میں سوار ہونا چاہتی ہیں،پرویز الٰہی خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-12-07 09:46 AM
جنرل پرویز ڈوبتی کشتی میں سوار ہیں، جسٹس وجیہہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 09:29 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:42 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger