واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


وہ کاغذ کی کشتی! "چوتھا حصہ"

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-05-09, 01:53 AM   #1
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,142
شکریہ: 51,152
7,457 مراسلہ میں 21,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default وہ کاغذ کی کشتی! "چوتھا حصہ"

وہ کاغذ کی کشتی! "چوتھا حصہ"

میری بچپن کی یادوں پر مشتمل یہ مضمون میری پچھلی تحاریر کا تسلسُل ہے۔ آپ سے اِن پر تنقید و توصیف کی گذارش ہے۔

شکریہ ، و السلام علیکم!

اس سلسلے کا پہلا حصہ پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں:
وہ کاغذ کی کشتی!

اس سلسلے کا دوسرا حصہ پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں:
وہ کاغذ کی کشتی! "دوسرا حصہ"

اس سلسلے کا تیسرا حصہ پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں:
وہ کاغذ کی کشتی! "تیسرا حصہ"

میرے زندگی کے ابتدائی سالوں کی کچھ شخصیات ایسی ہیں جو بوجوہ اب تک بُھلائے نہیں بھولتیں۔ مثلا
۱۔ عمیر ( میرے بچپن کا دوست)
۲۔ دل تراش( ایک ہیجڑا)
۳۔ کنوارے بابا (ایک حکیم صاحب)
۴۔ خالو پھوپھا (عُرفیت تبدیل کردی ہے)
۵۔ منظر عابدی (میرے ٹیوشن کے اُستاد اور دوست)

پچھلی مرتبہ میں نے عمیر کے بارے میں کچھ باتیں کیں تھیں۔
آج کی گفتگو دل تراش کے نام!

کورنگی نمبر ایک کے سیکٹر "ایس" میں ایک گھر ایسا بھی تھا جہاں پر ہیجڑے رہا کرتے تھے اور اُن کے گرو کا نام تھا "دل تراش"۔
دل تراش اپنے نام کے بالکل برعکس تھے ، درمیانہ جسم،لمبا قد، اور قدرے سیاھی مائل سانولی رنگت،۔ اُنھیں ہمیشہ گھاگرا پہنے ہوائے دیکھا جاتا تھا۔ ہاتھوں میں کلائیوں تک چوڑیاں، ناک میں نتھ، کانوں میں بڑے بڑے بُندے، انگلیوں میں انگوٹھیاں، پاﺅں میں پاذیب، غرض یہ کے وہ قدیم ہندستانی خاتون کی ایک جیتی جاگتی مثال تھے۔ گھر سے بہت کم نکلتے تھے مگر جب بھی نکلتے تو سولہ سنگھار کئے ہوئے۔ دائیں بائیں اور پیچھے چیلوں کی بارات اُن کے ہمراہ ہوتی تھی ، دور سے ہی معلوم ہوجاتا کے آج "دل تراش" آ رہے ہیں۔

علاقے کے لوگ اُن کی دل سے عزت کرتے تھے اور خواتین بھی عزت سے پکارتی اور اپنے گھروں میں بیٹھایا کرتیں تھیں۔ اکثر خواتین اُنھیں "اماں" کہہ کر پکارتی تھیں۔ وہ خواتین کے ذچگی سے مسائل سے لیکر بکروں کو خصی کرنے تک تمام ہُنر میں ماہر سمجھے جاتے تھے۔ میری "اماں" (دادی) اور اُن کی خاص دوستی تھی۔ جب بھی وہ گھر سے نکلتے تو ہمارے گھر ضرور آتے تھے۔دروازے سے ہی آواز لگتی " اے بہو پردہ کرلو" اور ہماری امّی جھٹ اپنا گھونگٹ آگے کرلیتیں، اگرچہ خواتین کا اُن سے پردہ نہیں تھا مگر وہ پردے کے بہت قائل تھے، میں نے اُنھیں سرِعام خواتین کو سر پر دوپٹہ نہ اُوڑھنے پر ڈانتے ہوئے دیکھا تھا ، کسی کی مجال نہ تھی کے اُن کے سامنے چوں چرا کرسکے۔

علاقے میں کسی کے یہاں بچے یا بچی کی والادت ہوتی تو باقاعدہ اُنھیں دعوت دی جاتی، تمام محلے والوں کو بُلا یا جاتا اور اُن کے چیلے مل کر وہ ہنگامہ کھڑا کرتے کے سب ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہوجاتے۔ وہ سب سے اُنچی جگہ بیٹھ کر محض گاتے تھے بجانے والے اور ناچنے والے اُن کے چیلے ہوتے تھے۔ محلے کے نومولود بچوں کی "چڑیا" اُڑانے کے لیئے اُنھی کی خدمات حاصل کی جاتیں۔ نومولد بچے کی ہنسلی اُتر جائے، کوئی بچہ ماں کا دودھ نا پی رہا ہو، کسی کی مالش کرنی ہو وغیرہ وغیرہ درجنوں کام ایسے تھے جو اُن کے ہاتھوں سرانجام پاتے تھے۔ وہ "اماں" (میری دادی) کو "آپا" کہتے تھے جب بھی ہمارے گھر آتے تودونوں باہمی دلچسپی کے اُمور پر گفتگو کرتے رہتے۔
میں اُن سے کچھ فاصلے پر بیٹھا اُن کے عجیب و غریب لباس کو دیکھتا رہتا، مجھے اُن سے عجیب سی کراہیت آتی تھی، دراصل میں مجھے ذیورات پہنا پسند نہیں اور وہ تھے کے ہر وقت ذیورات سے لدے پھندے رہتے تھے۔ اُن کا سارا ذیور اصلی سونے کا ہے، میں نے محلے کی ایک خاتون کو اپنی امی سے کہتے ہوئے سُنا۔

ایسا نہیں ہے کے وہ تمام لوگوں کے چہیتے تھے ، اُن کے مخالفین کی تعداد بھی کم نہ تھی۔ اور یہ تھے ہمارے محلے کی مسجد کمیٹی کے ممبران۔ اُن کے خیال میں ایک مرد کا یوں عورتوں میں گُھلنا ملنا درست نہیں۔ پھر ایک دن رات کو وقت تھا ہمارے گھر کا دروازہ پیٹنے کی آواز آئی میں چوں کے دادی سے لپٹ کر سوتا تھا لہذا اُن کے اُٹھنے کے ساتھ میری بھی آنکھ کھل گئی۔ اماں دروازے کے پاس گئی اور پوچھا کون ہے جواب آیا "آپا میں ہوں دل تراش"۔
صبح محلے میں خبر پھیل گئی کے مسجد کے خازان کے یہاں لڑکے کی والادت ہوئی ہے۔ پھر معلوم نہیں کیا ہوا مسجد کے خازان صاحب کو اپنی عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا۔

ایک دن اماں نے مجھے دودھ دے کر اُن کے یہاں پہنچانے کو کہا، میں جب اُن کے گھر پہنچا تو دروازہ کُھلا ہوا تھا۔ میں ہلکا سے کھٹکا مار کے اندر داخل ہوگیا، میں نے اندر ایک سادہ سے لمبے آدمی کو نماز پڑھتے پایا، میں گھبرا کے پیچھے ہٹ گیا اور دروازے کے اُوٹ میں چھُپ گیا۔ جب وہ سلام پھر کر اُٹھے تو آواز دی کون ہے میں نے ہاتھ باہر نکال کر کہا دودھ ہے، وہ بولے کیا تیرا نام "دودھ" ہے؟ پھر خود ہی ہنسے اور مجھے کہا اندر آ جا! میں اندر اُن کے مصلے کے قریب کھڑا ہوگیا، اُن کے ماتھے پر بنا سیاہ نشان جو شاید "ٹیکے" کے پیچھے چھُپ جاتا تھا آج صاف نظر آ رہا تھا۔ اُنہوں نے میرا ہاتھ پکڑ کے مجھ پر کچھ پڑھ کر پھونکا اور مصلہ اُٹھاتے ہوئے بولے ادھر آ، میں چپ چاپ اُن کے پیچھے پیچھے اندر چلا گیا، اُنہوں نے نعمت خانے میں رکھے ہوئے مٹھائی کے ڈبوں میں سے ایک ڈبہ نکالا اور میری طرف بڑھای"لے کھا لے" اور پھر جیب میں ہاتھ ڈال کر کئی سکے نکالے میں میری قمیص کی جیب میں ڈال دیئے۔ مجھے آج وہ کراہیت محسوس نہیں ہوئی جو اُن کے وجود کا حصہ تھی۔

کچھ دنوں بعد وہ ہمارے گھر آئے تو خاصے کمزور لگ رہے تھے، بولے شاید"پیا" گھر جانے کا وقت آ رہا ہے" اماں اُن کے میاں کون ہیں؟ اُن کے جانے کے بعد میں نے دادی سے پوچھا۔ جواب میں مجھے دادی کے دوہتھتڑ کھانے کو ملے۔

پھر ایک دن صبح صبح محلے میں اُن کے مرنے کا شور اُٹھا، ہیجڑے کا جنازہ دیکھنے کے کئی شوقین اُن کے گھر کے باہر کھڑے تھے، مگر چیلے تھے کے کسی کو اندر جانے ہی نہیں دے تھے۔ میں اپنی اماں کی قمیض کا پلو پکڑے پکڑے گھر کے اندر چلا گیا، ایک چارپائی پر سرخ چادر پر اُن کی میت رکھی تھی۔ وہ اب بھی سولہ سنگھار کئے ہوتے تھے، شاید اپنے "پیا" کے لیئے، میں نے اماں کی آنکھوں میں نمی دیکھی اور ذیرلب کیا پڑھ رہیں تھیں مجھے نہیں معلوم۔

کچھ دن ابو نے بتایا کے مسجد والے اُن کے چیلوں سے گھر خالی کروا رہے ہیں کیونکہ اُنہوں نے اپنے مرنے کے بعد گھر مسجد کے نام کرنے کی وصیت کی تھی۔

Last edited by shafresha; 12-05-09 at 02:33 AM. وجہ: چند اعراب کی تصیح
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
13 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
skjatala (17-06-11), فیضان صديقی ,سندھ (08-02-10), فیصل ناصر (12-05-09), ھارون اعظم (15-02-10), منتظمین (12-05-09), ایس اے نقوی (12-05-09), ام غزل (12-05-09), ابو عمار (25-12-09), بزم خیال (08-02-10), راجہ اکرام (25-12-09), رضی (24-05-09), عدنان دانی (26-01-10), عروج (14-11-10)
کمائي نے shafresha کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
26-01-10 عدنان دانی Very Good 50
13-05-09 فیصل ناصر avilable limit 5
پرانا 12-05-09, 02:18 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,378
شکریہ: 10,920
1,994 مراسلہ میں 4,847 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب شاہد بھائی،
تحریر ختم کرتے کرتے دل بھر آیا آج کی تحریر میں اداسی جھلک رہی تھی ، ابھی تو اتنا ہی کہوں گی الفاظ ساتھ نہیں دے رہے ،میں تو ابھی تک گنگ ہوں ۔
بہت بہت شکریہ۔
ام غزل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-05-09), فیصل ناصر (12-05-09), ایس اے نقوی (12-05-09), رضی (27-05-09), عروج (14-11-10)
پرانا 12-05-09, 03:25 AM   #3
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,189
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,061 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت عمدہ ۔ اپکی اس تحریر میں مجھے ایک اور تحریر کی یاد آئی ہے جو شائد سعادت حسن منٹو یا پھر چندر کی لکھی ہوئی ہے۔

اپ اب پوری سنجیدگی کے ساتھ ایک کتاب بھی لکھ ہی دیں۔۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-05-09), فیصل ناصر (12-05-09), ایس اے نقوی (12-05-09), ام غزل (12-05-09), رضی (27-05-09)
پرانا 12-05-09, 12:54 PM   #4
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,587
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,624 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اسلام و علیکم!
شاہد بھائی آپ کی تحریر جو کہ آپ کی آپ بیتی ہو کہ آپ نے اس خوبصورتی کے ساتھ رقم کیا ہے کہ محسوس ہی نہیں ہوتا کہ یہ آپ بیتی ہے علاوہ ازیں مذکورہ آپ بیتی میں تحریر کے آخری الفاظ اپنے اندر سب سے زیادہ جازبیت رکھتے ہیں ہیجڑہ ہو یا عام انسان بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنا آپ منوا کر اکیلے ہوتے ہوئے بھی ایسے رشتے بنا جاتے ہیں کہ کبھی خود کو اکیلا محسوس ہی نہیں کرتے اور بعض ایسے ہوتے ہیں جو بہت سے رشتے ہونے کے باوجود اکیلے ہوتے ہیں دل تراش کی شخصیت ایک کمال شخصیت تھی جو کہ ہیجڑہ ہونے کے باوجود مرنے کے بتا گیا کہ دنیا میں پیار ہی سب کچھ ہے اور جیسے کہا جاتا ہے کہ ایک طوائف جسے لوگ ہمیشہ برا جانتے ہیں برا مانتے ہیں پیار کرنے پر وفا کرنے پر آئے تو کمال کر جاتی ہے میرے ایک ملنے والے ہیں ان کے عزیزوں میں سے ایک عزیز جو کہ پہنچے ہوئے بزرگ ہیں اور ان کے مزار پر آج بھی ہزاروں لوگ جمع ہوتے ہیں ان کے ایک بیٹے کی ایک ہجیڑے سے دوستی رہی اور وہ دوستی اس حد تک ہے کہ ان کی وفات کے بعد بھی اس ہجیڑے نے انکے بیٹوں کو اپنا بیٹا سمجھ کر پالا ہے اور انکی خوشیوں اور غموں میں وہ ایسے شریک ہوتا ہے جیسے وہ اس کے سگے بیٹے ہوں
شاہد بھائی اگر یہ لوگ وفا کرنے پر آئیں تو انتہا کر جاتے ہیں جیسے دل تراش بارے کہ اس انمول شخصیت نے اپنے پیار سے اہل علاقہ کا دل موہ لیا کہ خواتین کی آنکھوں میں بھی نمی رہی
تاہم مزید یہ کہ تحریر کا آخری حصہ دل موہ لینے والا رہا ہے
بہت اچھی تحریر ہے آپ کی استدعا ہے کہ اسے کتابی شکل دیں شکریہ
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-05-09), ام غزل (13-05-09), رضی (27-05-09)
پرانا 12-05-09, 03:35 PM   #5
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,971
کمائي: 276,804
شکریہ: 33,219
12,658 مراسلہ میں 37,006 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھے شاہد بھائی
تحریر میں نکھار آتا جارہا ہے
ہیجڑے جیسی " غیر اہم " شخصیت پر لکھنا مشکل کاموں میں سے ایک ہے اور جس روانی سے آپ نے اس کو بیان کیا !!
ایک بات کا خوب احساس ہوا کے پیشہ اور شخصیت دونوں علیحدہ علیحدہ چیزیں ہیں کسی کی ظاہری حالت سے اس کے اندر کا اندازہ نہیں ہوسکتا

اپنی بہترین تحریروں میں ایک اور کے اضافہ پر میری طرف سے مبارک بعد قبول کریں
"وہ کاغذ کی کشتی" کے تمام حصے مکمل ہونے کے بعد اس کو کتاب کی صورت میں لانے کا منتظمین کا مشورہ بہت مناسب ہے

ایک اور بات کہنا چاہوں گا
لمبے مراسلے کو لوگ عموما پڑھنے سے گریز ہی کرتے ہیں اور سرسری نظر ڈالتے ہیں لیکن آپ کی تحریر کی یہ خصوصیت ہے کے اس کو پڑھنا شروع کریں تو آخر تک جاکر ہی دم لینا پڑتا ہے

ایک اور پہلو بھی ہے جو کچھ وقت بات بیان کرونگا
دیکھنا یہ ہے کے کچھ اور لوگوں نے اس کو محسوس کیا یا نہیں
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

Last edited by فیصل ناصر; 12-05-09 at 03:40 PM.
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-05-09), منتظمین (12-05-09), ایس اے نقوی (13-05-09), ام غزل (13-05-09), رضی (27-05-09)
پرانا 12-05-09, 11:16 PM   #6
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,142
شکریہ: 51,152
7,457 مراسلہ میں 21,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
ایک اور پہلو بھی ہے جو کچھ وقت بعد بیان کرونگا
دیکھنا یہ ہے کے کچھ اور لوگوں نے اس کو محسوس کیا یا نہیں
میں بھی اُس وقت کا منتظر رہوں گا۔
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (13-05-09), ام غزل (13-05-09), رضی (27-05-09)
پرانا 12-05-09, 11:32 PM   #7
Senior Member
 
monee3s's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Muzaffarabad
عمر: 22
مراسلات: 989
کمائي: 20,288
شکریہ: 143
577 مراسلہ میں 1,180 بارشکریہ ادا کیا گیا
monee3s کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں monee3s کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اسلام علیکم!
شاہد بھائی آپ نے بہت اچھی تحریر لکھی ہے۔ میں بہت کم تحریریں پڑھتا ہوں۔ مگر آج آپ کی تحریر نے مجھے قائل کر دیا۔ آپ نے واقعی بہت اچھی تحریر لکھی ہے۔
اس پر میری طرف سے چھوٹا سا تحفہ قبول کریں۔
monee3s آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے monee3s کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (12-05-09), ایس اے نقوی (13-05-09), ام غزل (13-05-09), رضی (27-05-09)
پرانا 13-05-09, 08:30 AM   #8
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,142
شکریہ: 51,152
7,457 مراسلہ میں 21,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default عرررررررررررررررررررررررر رررررررررررررررررررر بر؂؎

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : monee3s مراسلہ دیکھیں
اسلام علیکم!
شاہد بھائی آپ نے بہت اچھی تحریر لکھی ہے۔ میں بہت کم تحریریں پڑھتا ہوں۔ مگر آج آپ کی تحریر نے مجھے قائل کر دیا۔ آپ نے واقعی بہت اچھی تحریر لکھی ہے۔
اس پر میری طرف سے چھوٹا سا تحفہ قبول کریں۔
سلام،
مونی تمھارے تبصرے اور تحفے کا شکریہ!
برائے کرم آئندہ مجھے صرف تبصرے سے نوازنا، یہ ایک بڑے بھائی کا حکم ہے۔

Last edited by shafresha; 13-05-09 at 02:08 PM.
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (13-05-09), ام غزل (13-05-09), رضی (27-05-09)
پرانا 13-05-09, 07:22 PM   #9
Senior Member
 
monee3s's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Muzaffarabad
عمر: 22
مراسلات: 989
کمائي: 20,288
شکریہ: 143
577 مراسلہ میں 1,180 بارشکریہ ادا کیا گیا
monee3s کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں monee3s کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جیسا آپ کا حکم بڑے بھیا۔
monee3s آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے monee3s کا شکریہ ادا کیا
shafresha (13-05-09), ایس اے نقوی (13-05-09), ام غزل (13-05-09), رضی (27-05-09)
پرانا 24-05-09, 03:00 AM   #10
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,777
کمائي: 45,251
شکریہ: 2,024
1,907 مراسلہ میں 6,371 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

زبردست جناب شافریشا صاحب !

آپ کے نام کی مانند یہ تحریر بھی کمال کی ہے - لکھنے میں‌آپ خیر سے کافی مشاق معلوم ہوتے ہیں - اپنے بچپن کی کہانی میں جن کرداروں کا آپ نے انتخاب کیا ہے وہ لاجواب ہیں۔ آپ نے مجھے اس کیفیت سے دوچار کردیا ہے کہ جیسے میں کہیں آپ کے آس پاس کورنگی کے اسی محلے میں بھٹک رہا تھا۔

اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے - آمین !

والسلام

طاہر
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی
شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے
طاھر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (24-05-09), ایس اے نقوی (26-05-09), ام غزل (24-05-09), رضی (27-05-09)
پرانا 26-05-09, 06:34 PM   #11
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,497
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہد بھائی بس اتنا کہوں گا کہ آپ لکھتے نہیں ہیں آپ تو الفاظ میں ویڈیو دیکھا دیتے ہیں پڑھنا شروع کرو بس پتا ہی نہیں چلا گم کر دیتے ہیں آپ۔
منتظمین بھائی کی بات بالکل ٹھیک ہے ایک کتاب لکھ ہی دیں۔
__________________

اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ تر
خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 26-05-09, 06:53 PM   #12
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,587
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,624 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شکریہ رازی واقعہ شاہد بھائی نے کمال لکھ دیا ہے پاک نیٹ کی یہ پہلی تحریر ہے جسے میں نے مکمل پڑھا ہے ورنہ اپنی عادت کے مطابق آغاز کی چند لائین پھر درمیان میں سے چند لائن اور پھر آخری لائینوں کو پڑھ کر سمجھ گئے
مگر اس کو مکمل پڑھا ہے اور اس نے چونکا کر رکھ دیا ہے واقعی کمال لکھا ہے شکریہ شاہد بھائی
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (31-05-09), رضی (27-05-09)
پرانا 30-05-09, 11:11 PM   #13
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 189
کمائي: 5,392
شکریہ: 47
168 مراسلہ میں 485 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کسی تحریر کی خوبی یہ ھوتی ھے کہ وہ ذاتی واقعات کو اجتماعی بنا دے اور ھر پڑھنے والا اسے اپنی کہانی سمجھے۔ اپکی کہانی کے پہلے دو حصے اس حوالے سے زیادہ مضبوط تھے لیکن آخر میں تو آپ نے اسے سوانع عمری میں بدل دیا۔ سوانع عمریاں صرف بڑے لوگوں کی پڑھی جاتی ھیں میرے اور آپ جسیے لوگوں کی کہانیوں‌میں کوئی دلچسبی نہیں رکھتا ۔ آپ پھر بھی مبارک باد کے مستحق ھیں‌کہ آپ نے سچ بولا اب یہ معاشرے کا ظلم ھے کہ سوانع عمری صرف نواز شریف یا زرداری یا بے نظیر یا الطاف بھائی کی ھی پڑھنے کے قابل ھے حالانکہ ان لوگوں نے زندگی میں کوئی عظیم کام نہں کیا۔

سدید مسعود
سد ید مسعو د آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے سد ید مسعو د کا شکریہ ادا کیا
shafresha (30-05-09), ایس اے نقوی (31-05-09), ام غزل (31-05-09), رضی (31-05-09)
پرانا 25-12-09, 05:14 AM   #14
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,246
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہد بھائی
میری تو نظر سے ہی نہیں گزرا تھا
لنک دینے کا شکریہ

بہت ہی بہترین انداز ہے اور یقین کریں مزا آگیا پڑھ کر
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (25-12-09)
پرانا 25-12-09, 04:50 PM   #15
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,189
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,061 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لیکن اس پر مزید کوئی کام نہیں کیا گیا ہے۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (25-12-09)
جواب

Tags
ہنگامہ, کمال, گذارش, پسند, وصیت, لوگ, نماز, نظر, مکمل, مسائل, مسجد, معلوم, آج, آدمی, بہترین, بھائی, بچپن, بچوں, تحریر, جواب, حسن, خواتین, خوش, خبر, دوست


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
انٹرنیٹ میں انقلابی سہولتوں کا اضافہ: "بنگ" اور "ویوز" Hashims Search Engines 8 02-09-11 03:24 PM
"کوئی" "کسی" سفارت خانے سے وزیر اعظم ہاوس کی جاسوسی کر رہا تھا حیدر خبریں 6 11-10-10 04:49 PM
مایا "ماں "کوسلا م ،اسی فیصدبھارتی کر پٹ ہیں جاویداسد خبریں 0 09-09-10 02:04 PM
جرمنی کے " اسلامی جہاد یونین " ( Sauerland group ) کے خلاف عدالتی تی کاروائ ماسٹر مقسود خبریں 0 22-06-09 03:44 AM
cd,cdr,cdrwکیسے کام کرتی ہیں۔"Optical Drives" arslansun کمپیوٹر ہارڈ ویر معلومات 2 01-02-09 09:37 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:13 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger