واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


میڈیا کا کردار !!!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-04-08, 09:05 AM   #1
Senior Member
 
قیصرجی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Islamabad
عمر: 26
مراسلات: 326
کمائي: 6,087
شکریہ: 2
155 مراسلہ میں 369 بارشکریہ ادا کیا گیا
قیصرجی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں قیصرجی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default میڈیا کا کردار !!!

میڈیا کا کردار !!!



میڈیا کا کردار

ہم جہاں آج ہیں اس سے پہلے تو کبھی بھی نہیں تھے۔ پرویزمشرف کے دور کی اچھی باتوں کو یاد کیا جائے تو اُس میں میڈیا کو خاص طور پر اہمیت حاصل رہے گی جبکہ اسی میڈیا کو محدود بھی رکھا گیا۔ مگر یہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ پرویز دور میں میڈیا پر مکمل پابندی تھی اور اظہار رائے کی آزادی نہیں تھی۔ اسی آٹھ سالا دور میں میڈیا خوب پنپا اور اپنے پر پھیلائے، جس سے ملک میں ہر طبقے کی آواز ایوانوں تک پہنچنے لگی مگر پاکستان میں ابھی الیکٹرونک میڈیا اپنے ابتدائی مراحل میں ہے۔ ابھی اس میں خامیاں ضرور موجود ہونگی اور نئی تبدیلیوں کو اپنے میں ڈھالنے کی لچک بھی پیدا کرنا پڑے گی۔

جہاں تک حالیہ صورتحال کا تعلق ہے۔اب عوام کے نمائندے ایوانوں میں آ گئے ہیں اور جو عوامی مینڈیٹ لیکر آئے ہیں۔ اب اس نئی حکومت کی کارگزاریاں عوام کے سامنے لانے کی ذمہ داری میڈیا پر عائد ہوتی ہے۔ میڈیا تمام تر تبدیلیوں اور واقعات کی نا صرف آزادانہ طریقے سے کوریج کررہا ہے بلکہ تجزیوں اور تبصروں کی ایک دوڑ ہے۔ جسمیں ہر نجی چینل دوسرے چینل سے آگے نکلنے میں لگا ہوا ہے کہ ملک کے وقار کا چاہے کچھ ہوجائے مگر انکو مقابلے اور مسابقت کی آگ نے اندھا کر رکھا ہے۔ جبکہ پیمرا کے قوانین موجود ہیں۔ یہ میڈیا کا حق ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی، مذہبی اور لسانی قیود سے آزاد رہ کر اپنا پرسیپشن عوام کے سامنے رکھے تآکہ غیر جانبداری سے صحافتی ذمہ داریاں بااحسن اسلوبی سرانجام ہوسکیں۔

اب آتے موجودہ حالات میں میڈیا کا کردار کیسا ہونا چاہئے؟ اسکے متعلق کچھ کہنا چاہوں گا اور جو قارئین کے مزاج کے عین مطابق تو نہیں البتہ میرے مطابق ضرور ہے اور لفظ میں مجھے معاشرے کی اکائی بتاتا ہے۔ اس سے میں معاشرے کی اکائی ہونے کے ناتے اپنی رائے کا اظہار کر رہا ہوں۔ میری رائے کئی لوگوں کی رائے سے مل بھی سکتی ہے اور معاملہ اسکے برعکس بھی ہوسکتا ہے۔

پاکستان میں پرویزی سرکار لوگوں کو قطعی طور پر پسند نہیں آئی اور اسکا اظہار ہر لیول پر سیاستدانوں اور غیر سیاسی شخصیات نےہی نہیں بلکہ اس دفعہ تو وکلا برادری نے بھی اپنی تحریک کو ذرائع ابلاغ کے ذریعہ احتجاج ریکارڈ کروایا اور بھرپور کروایا۔اس تمام جدوجہد میں باتیں کچھ ایسی بھی کی گئیں ہونگی جس سے ملک خداداد کی نظریاتی سرحدوں کو نقصان پہنچا ہوگا۔ مگر اس کے سے قطع نظر پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا نے اسے قارئین اور ناظرین تک پہنچایا۔ جس کے نتیجے میں عوام کو پہلے کے مقابلے میں شعور تو بہت سی چیزوں کا ہوا مگر اس کے نتائج عام پاکستانی پر بہت برے پڑے جس سے نفسیاتی مسائل سامنے آنے لگے۔ لوگوں کو سیاست کے چکر میں لگا دیا جب کے انکا اصل مسئلہ بے روزگاری، بھوک، افلاس اور مہنگائی ہے نا کہ سیاست کے چکر میں آکر سیاستدانوں کی چالبازیوں میں ہی پھنسے رہیں۔ ہر سیاسی پارٹی نے عوام سے پھر ووٹ یہی کہ کر مانگا کے ہم تبدیلی لائیں گے اور آپ کی قسمت بدل دینگے اور یہ وہی چہرے ہیں جن کو آپ لوگ دو دو دفعہ موقع دے چکے ہیں۔

میڈیا نے بہت ترقی کی ہے اوراس دفعہ میڈیا نے پہلے کے مقابلے میں تمام تر سیاسی بیانات کو نا صرف ریکارڈ کیا بلکہ جب سے تمام وزراہ اور خصوصی طور پر وزیراعظم نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھایا، اُس وقت سے ذرائع ابلاغ کے مختلف ادارے ان کے آن ریکارڈ وعدےعوام الناس کےسامنے رکھ رہی ہے۔ جس سے ارباب اختیار کو اپنے وعدے یاد رہیں گے جبکہ دوسری طرف عوام کو یاد دہانی ہوتی رہے گی اس طر ح لوہا گرم ہی رہے گا اور چوٹ لگانا بھی آسان ہوگا۔

میڈیا کو چاہئے کہ وہ عوام کے مسائل (جن کا ذکر اُوپر کیا گیا ہے) حل کرنے میں انکی مدد کریں اور وقتا فوقتا حکام بالا کو عوام کے سامنے پیش کرتے رہیں۔ اس طرح کرنے سے عوام کا اعتماد بحال ہوگا اور میڈیا کا قد بھی بلند ہوگا۔ میڈیا کو ایسے ہتھکنڈوں سےدور رہنا چاہئے جس سے ملک و قوم کا نقصان ہو بلکہ ایسے پروگرامز شروع کئے جائیں جس سے صحتمند معاشرے وجود میں آئے۔

اللہ رب العزت ہم سب مسلمانوں کو قول اور فعل میں ایک کردے اور اے اللہ تو ہمارا حامی و ناصر رہے۔ آمین
قیصرجی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-04-08, 04:48 PM   #2
عفریت کا آنسو
Guest
 
مراسلات: n/a
کمائي: 0 [چیک]
Default جواب: میڈیا کا کردار !!!

بھائی جہاں سے آپ تحریر لیتے ہیں وہاں کا حوالہ بھی دیا کریں۔
 
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, پسند, واقعات, وزیراعظم, چینل, مہنگائی, مکمل, موقع, موجودہ, مسائل, آج, احتجاج, بھائی, تحریر, خصوصی, صورتحال, صحافتی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ہمارا میڈیا ھارون اعظم میرا پاکستان 0 27-04-10 12:22 AM
چار بیویاں چاچا کمال مزاحیہ شاعری 1 10-12-09 10:30 PM
جیو کی بندش اورمیڈیا پر پابندیوں کیخلاف لندن ، ٹیکساس ، نیویارک ، ٹورنٹو، بارسلونا،برمنگھم اور پاکستان کے مختلف شہروں میں مظاہرے عبدالقدوس خبریں 0 19-11-07 06:34 PM
پرنٹ میڈیا پر کوئی پابندی نہیں ،کچھ مشکلات الیکٹرانک میڈیا کی جانب سے ہیں،طارق عظیم خرم شہزاد خرم خبریں 0 14-11-07 03:03 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:07 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger