واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ

گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے

میری کہانی اٹلی میں۔

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات درجہ بندی: موضوع  کی درجہ بندی:  3 ووٹ 4.67 اوسط ظاہری انداز
پرانا 13-10-08, 01:27 AM   #1
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,807
کمائي: 46,470
شکریہ: 7,233
5,839 مراسلہ میں 14,844 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Lightbulb میری کہانی اٹلی میں۔

میری کہانی اٹلی میں۔

سلام دوستوں میں 12 نومبر 2007 کو اٹلی آیا تھا اور ابھی تک یہی ہوں۔
میں نے آنے سے پہلے یہ سوچا تھا کہ میں اٹلی جا کر جو جو کچھ میرے ساتھ بیتے گی میں وہ لکھوں گا۔ اور میں اپنی ڈائری پر سب کچھ لکھتا رہا۔
ایک ایک دن میں نے لکھا کہ میں نے کیسے گزارا ہے۔
ہمارے ملک میں ہر نواجوان جن میں میں بھی شامل تھا ہمیں یورپ اپنے خوابوں کی تعبیر نظر آتی ہے۔ لیکن یہ جنت نہیں ہیں جنت صرف اپنے گھر اپنے وطن میں ہی ہے۔
میں یہاں جو کچھ لکھوں گا بالکل سچ ہوگا۔ کیونکہ میں یہ چاہتا ہوں کہ میرے وطن کے نوجوانوں کو پتا چلے کہ دیار غیر میں آکر کیا بیتتی ہے۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ میری بات پر کوئی بھی عمل نہیں کرے گا کیونکہ میں نے بھی کسی کو بات پر عمل نہیں کیا تھا تو اٹلی آگیا تھا۔

12 نومبر 2007-
جب میں اٹلی کے شہر میلان کے ائیرپورٹ پر اترا۔۔تو خوشی کے مارے میری جان نکل جانے لگی تھی ۔ میں اتنا خوش تھا کہ بیان کے باہر ہے میرے ساتھ جو لڑکا تھا وہ بھی پہلی دفعہ ہی میرے ساتھ یہاں آیا تھا اور اس کے بھی جذبات وہی تھے جو میرے تھے۔جب ہم نے یہاں کی روشنی دیکھی تو اپنے آپ پر قابو نہ رکھ سکے یقین نہیں آرہا تھا کہ ہم اٹلی میں دیر تک ایک دوسرے کو مبارک دیتے رہیں۔ میرا ایک کزن مجھے لینے آیا تھا جس کو ایک سال ہوگیا تھا اٹلی آئے ہوئے مگر وہ ابھی بھی فارغ تھا اسے کوئی کام نہیں ملا ایک سال۔ میں نے اسے کہا کہ دیکھنا کہ مین کیسے کام تلاش کر لیتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خیر ہم ایرپورٹ کے ایک گھنٹہ بس کی مسافت میں ریلوے سٹیشن پر آئے وہاں کی ٹھنڈی تھنڈی ہوا نے مجھے اور قابو کر لیا پھر وہاں کو ٹرین کا نظام دیکھ کر بہت حیرت ہوئی۔ دو گھنٹے مسلسل سفر کے بعد ہم اپنی منزل مقصود و مطلوب پر پنچ گئے۔جب مجھے ایک جگہ جسے ہوں سب ٍڈیراہ بولتے ہیں وہاں لے گئے اور وہاں سب سے پہلی جو چیز دیکھی وہ کیا تھا؟؟ 2 کمرے کے مکان میں 21 بندے رہتے ہیں اور میں نے بھی وہاں رہنا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔
پھر کیا ہوا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

اگلی قسط میں-

دوسرا حصہ
تیسرا حصہ
چوتھا حصہ
پانچواں حصہ
چھٹا حصہ
آخری حصہ

Last edited by محمدخلیل; 30-10-08 at 04:10 PM.
محمدخلیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
23 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
nsa47 (29-10-08), Real_Light (21-10-08), پیاسا (14-10-08), پاکستانی (11-03-09), ھارون اعظم (17-12-10), وسیم (14-11-08), چیتا چالباز (08-01-09), منتظمین (13-10-08), محمدعدنان (13-10-08), معظم (15-11-08), yashaka (19-10-08), Zullu230 (17-11-08), ام طلحہ (27-10-08), ابو عمار (13-10-08), ابن جلال (13-10-08), جان جی (14-10-08), خرم شہزاد خرم (30-10-08), دلربا (23-10-08), رضی (25-05-09), سیپ (13-10-08), سعود (20-04-09), شاہ جی 90 (05-09-09), عبداللہ حیدر (23-10-08)
پرانا 13-10-08, 01:45 AM   #2
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,865
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میری کہانی اٹلی میں۔

ویسے بہت اچھا سلسلہ آپ نے شروع کیا ہے بہت اچھا لگ رہا ہے آپ کے بارے میں‌پڑھ کر۔ سلسلہ جاری رکھے۔

Last edited by محمدخلیل; 13-10-08 at 02:59 PM.
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (05-09-09)
پرانا 13-10-08, 01:55 AM   #3
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,166
کمائي: 167,043
شکریہ: 9,671
7,362 مراسلہ میں 22,040 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میری کہانی اٹلی میں۔

خلیل اگر اپ اس کو واقعی ہی ایمانداری سے لکھیں بلاجھجک اور جو دیکھا اور جو برتا تو میرے خیال میں یہ شائد اس فورم کا سب سے بڑا اور اہم موضوع بن سکتا ہے- کیونکہ اپ کے پاس لکھنے کا ہنر اور بات کرنے کا اسلوب ہے۔
میری ایک تجویز ہے گپ شپ کی بجائے اس کو امریکہ، یورپ کے مقیم والے سیکشن میں منتقل کر دیتے ہیں۔ اپکا اس تجویز سے متفق ہونا ضروری نہیں اور اپ جہاں چاہیں اس کو جاری رکھ سکتے ہیں۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
پیاسا (14-10-08), محمدخلیل (13-10-08), محمدعدنان (13-10-08), ابن جلال (13-10-08), خرم شہزاد خرم (30-10-08), شاہ جی 90 (05-09-09)
پرانا 13-10-08, 10:48 AM   #4
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 65,769
شکریہ: 6,140
2,303 مراسلہ میں 5,836 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: میری کہانی اٹلی میں۔

محمد خلیل بہت اچھا موضوع ہے۔
اس سے ہوسکتا ہے کچھ لوگوں کے دل تو دکھے مگر ہمیں حقیقت پسند ہونا چاہیئے۔

Last edited by محمدخلیل; 13-10-08 at 02:59 PM.
ابو عمار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
پیاسا (14-10-08), ابن جلال (13-10-08), شاہ جی 90 (05-09-09)
پرانا 13-10-08, 12:40 PM   #5
Administrator

سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 8,547
کمائي: 934,122
شکریہ: 4,411
5,329 مراسلہ میں 13,188 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میری کہانی اٹلی میں۔

I Am Waiting .Next Episode
سیپ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
ابن جلال (13-10-08), شاہ جی 90 (05-09-09)
پرانا 13-10-08, 03:00 PM   #6
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,807
کمائي: 46,470
شکریہ: 7,233
5,839 مراسلہ میں 14,844 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: میری کہانی اٹلی میں۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
خلیل اگر اپ اس کو واقعی ہی ایمانداری سے لکھیں بلاجھجک اور جو دیکھا اور جو برتا تو میرے خیال میں یہ شائد اس فورم کا سب سے بڑا اور اہم موضوع بن سکتا ہے- کیونکہ اپ کے پاس لکھنے کا ہنر اور بات کرنے کا اسلوب ہے۔
میری ایک تجویز ہے گپ شپ کی بجائے اس کو امریکہ، یورپ کے مقیم والے سیکشن میں منتقل کر دیتے ہیں۔ اپکا اس تجویز سے متفق ہونا ضروری نہیں اور اپ جہاں چاہیں اس کو جاری رکھ سکتے ہیں۔
بھائی پلیز اسے یہی رہنے دیں۔۔کیونکہ یہاں زیادہ لوگ آتے ہین۔۔
محمدخلیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
ابن جلال (13-10-08), شاہ جی 90 (05-09-09)
پرانا 13-10-08, 03:59 PM   #7
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,807
کمائي: 46,470
شکریہ: 7,233
5,839 مراسلہ میں 14,844 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: میری کہانی اٹلی میں۔

۔۔۔11:00 بجے رات کے جب میں وہاں پہنچا تو دیکھا کہ اگے دو چھوٹے چھوٹے کمرے ہیں جن میں 21 لوگ رہ رہیں اور سب کے سب ایسے سوئے تھے کہ جیسے صدیوں سے جاگ رہے تھے کہ اب انہیں نیند نے آلیا ہے۔ خیر جو بندہ مجھے لینے گیا تھا ۔ اس نے مجھے کہا کہ کھانا کھاو گے؟
میں یہ سن کر ہی بہت حیران رہ گیا کہ میں 7 گھنٹے سے کچھ نہیں کھایا اور بھوک کے مارے بڑا ہی برا حال ہے اور ان کو بھی پتا ہے کہ مجھے کتنی بھوک لگی ہوگی۔ خیر میں نے کہ ہی دیا کہ جی کھانا ہے۔۔۔
اس نے گیس والے چولہے پر آگ لگائی وہ آٹو میٹک تھا میں نے پہلے دفعہ دیکھا تھا-ویسے میں حیران ہوگیا تھا۔ کیوں کے ایک تو پہلی دفعہ دیکھا تھا میں نے ایسا چولہہ اور اور دوسرا یہ کہ جو وہ بندہ تھا وہ میرا کزن تھا اور ۔ میں حیران تھا کہ یہ میرا کزن نہین لگتا ۔ عجیب سی بے رخی اور بے تعلقی تھی لکین وہ مجھے روٹی بنا کر دے رہا تھا اس میں میں بہت خوش تھا۔ خیر اس نے مجھے روٹی دی اور سالن دیا ایک ٹیبل پر رکھ کر ٹیبل کیا تھا اس کہ تو نہ ہی پوچھیں ایسا لگ رہا تھا کہ جیسا میں کسی کھنڈر میں آگیا ہوں اور میں اس کی پک بھی دیکھاونگا۔ خیر میں نے جب روٹی کا پہلا نوالہ لیا تو اچانک مجھے گھر کی یاد آگئی۔ اور سارا جہاز کا سفر یاد آگیا میں سوچ میں پڑ گیا کہ میں کتنی دور آگیا ہون۔ مجھے ایک لمحے کے لیے ایسا لگا کہ میں نے زندگی کی سب سے بڑی غلطی کر دی ہے۔ اور میرے ہاتھ کانپنے لگے اور میں نے کھانا چھوڑ دیا بلکہ مجھ سے کھانے ہی نہ ہوا میرا کزن میری طرف دیکھ رہا تھا اور شاید مجھے کچھ کہنا چاہ رہا تھا کہ اس کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے-
میں نے کہا کہ مجھے نیند آگئی ہے اور وہ مجھے مکان کے دوسرے کمرے جو اوپر تھا وہاں لےگیا-اور وہاں ایک پرانا تھا بیڈ پڑا تھا اور اس نے مجھے نیو کمبل دیا ۔اور ہاں وہاں سردی کی بہت زیادہ لہر تھی۔ خیر مجھے نیند اب نہیں آرہی تھی میرا زہن ابھی تک پاکستان میں ہی تھا میرے سامنے اپنے گھر کی امی ابو اور سب کی میرے سامنے ایک فلم سی چل رہی تھی۔ایک دم میرا جی بھر آیا اور میں رونے لگ پڑا اتنا رویا کہ شاید میں کبھی ایسا پھر نہ رو سکوں۔ اور میں انہی حالات میں سوگیا اور پتا نہین چلا کہ 4 بجے میرے کزن نے مجھے جگا دیا اور ایسا جگایا کہ جیسا کسی جانور کی جگاتے ہیں مجھے اس پر بڑی حیرت ہوئی کہ یہ کیا ہے کیونکہ ایسا رویہ ہے ان کا خیر میں اٹھھ گیا اور اس نے کہا کہ چلو تمھاری یہاں اٹلی کے امیگریشن آفس میں رجسٹریشن کروانی ہے-اور میں کچھ دیر میں تیار ہوگیا اور اپنے ساری پیپرز لیے اور ٹرین پر ہم دوسرے شہر آگئے-
وہاں کے آفس جسے (پر فیتورا)
کہتے ہیں اور ہم وہاں آگئے ۔اور وہاں ہم نے ابھی صرف اپوائیمنٹ لینی تھی -اور میرے کزن کو اٹالین زبان نہیں آتی تھی کیونکہ اس کے بھی ابھی ایک سال ہوا تھا اور ویسے بھی اس کو ایک سال میں بھی کام نہین ملا تھا اور اس کا زبان کی طرف رجحان نہین تھا کیونکہ کام ہی نہین تھا۔
خیر میں اٹھا اور دیکھا کہ ایک مشین سے لوگ ٹوکن نکال رہے ہیں اور اس پر کچھ نمبر لکھا ہوتا ہے میرے سنس نے یہ بات نوٹ کر لی کہ یہی ہے کیونکہ میں نے دیکھا کہ یہ اٹالین زبان انگلش کا ہی توڑ ہے۔اور میں نے پڑھ لیا کہ ہاں لکھا تھا ---اپارتو منتو----اور میں نے ٹوکن نکال لیا -وہاں بہت سارے پاکستانی آئے تھے اور اس طرح مین نے سب کی مدد کی ٹوکن لینے میں۔اور 3 گھنٹے کے کے بعد میری بارے آئی اور اور اس لڑکی نے میرے پیپرز چیک کیے اور مجھے کہا کہ تم کل آجانا یعنی کے تمھاری اپارتومنتو کل کی ہے میرا کزن میری طرف دیکھنے لگا کہ اس کے تو 3ماہ کی ملی تھی اور خلیل کو کل کی ہی مل گئی ہے۔ خیر وہاں سے فارغ ہوکر ہم واپس ٹرین میں بیٹھ گئے تو میرے کزن نے مجھے سے کہا کہ کل جو تھہیں کمبل اور ائیرپورٹ سے لانے اور یہاں آنے کا خرچہ میں نے کسی سے ادھار لیا تھا مجھے تم دے دو ایک سو یورو
100 Euros
بنتا ہے ۔۔میرا سر گھومنے لگا۔۔۔کہ میں کہاں سے دوں۔ ویسے میں نے پاکستان سے اپنے ساتھ ایک لاکھ روپہ لے کر آیا تھا اور اسی ٹائم غصے میں آکر اس کے دے دیا۔۔اور چپ کر کے ٹرین میں بیٹھا رہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔اگلی قسط میں۔۔۔
اور دوستوں آپ یقین کریں کہ جس مکان میں میں گیا تھا وہ ایسا ہی تھا۔۔۔۔۔

محمدخلیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
arshad khan (15-11-08), Real_Light (21-10-08), پیاسا (14-10-08), پاکستانی (11-03-09), ھارون اعظم (17-12-10), منتظمین (13-10-08), محمدعدنان (13-10-08), ابو عمار (13-10-08), ابن جلال (13-10-08), سیپ (13-10-08), سعود (20-04-09), شاہ جی 90 (05-09-09)
پرانا 13-10-08, 04:11 PM   #8
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 65,769
شکریہ: 6,140
2,303 مراسلہ میں 5,836 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: میری کہانی اٹلی میں۔

محمد خلیل اگلی قسط کا انتظار رہے گا۔
ابو عمار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ابو عمار کا شکریہ ادا کیا گیا
پیاسا (14-10-08)
پرانا 13-10-08, 04:22 PM   #9
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,865
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میری کہانی اٹلی میں۔

بہت خوب ۔نئی قسط ابھی پڑھ رہا ہوں
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 13-10-08, 08:30 PM   #10
Administrator

سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 8,547
کمائي: 934,122
شکریہ: 4,411
5,329 مراسلہ میں 13,188 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میری کہانی اٹلی میں۔

یہ سب پڑھ کر تو مجھے عمیرہ احمد کا ناول ’’من و سلوٰی ‘‘ یاد آرہا ہے
سیپ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
محمدخلیل (13-10-08), ابن جلال (13-10-08), شاہ جی 90 (05-09-09)
پرانا 13-10-08, 08:32 PM   #11
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,807
کمائي: 46,470
شکریہ: 7,233
5,839 مراسلہ میں 14,844 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: میری کہانی اٹلی میں۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سیدہ ثوبیہ ناز مراسلہ دیکھیں
یہ سب پڑھ کر تو مجھے عمیرہ احمد کا ناول ’’من و سلوٰی ‘‘ یاد آرہا ہے
ہاں مجھے پتا ہے کہ سب لوگ جو یہاں پردیس میں آتے ہیں سب کی کہانی ایک ہی ہوتی ہے۔
محمدخلیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
ابن جلال (13-10-08), شاہ جی 90 (05-09-09)
پرانا 13-10-08, 09:29 PM   #12
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,865
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میری کہانی اٹلی میں۔

خلیل بھائی اگلی قسط کا شدت سے انتطار ہے ۔
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل (13-10-08)
پرانا 13-10-08, 10:39 PM   #13
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,807
کمائي: 46,470
شکریہ: 7,233
5,839 مراسلہ میں 14,844 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: میری کہانی اٹلی میں۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زین الدین زیڈ ایف مراسلہ دیکھیں
خلیل بھائی اگلی قسط کا شدت سے انتطار ہے ۔
صرف اور کو ہے یا شدت کو ہے؟
محمدخلیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (05-09-09)
پرانا 13-10-08, 11:16 PM   #14
ناظم اعلی

محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,130
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,155 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: میری کہانی اٹلی میں۔

خلیل بھائی یقین کریں بہت افسوس ہورہا ہے پڑھ کہ
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (05-09-09)
پرانا 14-10-08, 12:14 AM   #15
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,865
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میری کہانی اٹلی میں۔

اقتباس:
صرف اور کو ہے یا شدت کو ہے؟
دونوں کو ہے ِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِ
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابن جلال کا شکریہ ادا کیا
رند (18-10-08), شاہ جی 90 (05-09-09)
جواب

Tags
فورم, پوسٹ, پاکستان, واقعات, لوگ, نظر, موٹر سائیکل, منتقل, ممکن, آدمی, انٹرنیٹ, امریکہ, استاد, بھائی, تلاش, جواب, خوش, خان, دل, سفر, سیر, شہر, عمران, عمران خان, عزت

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لیبیا کے خلاف فوجی کارروائی خارج از امکان نہیں۔ امریکہ ھارون اعظم خبریں 0 25-02-11 08:31 PM
پروفیشنل لوگو بنائیں۔ محمدخلیل سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 5 14-12-09 11:52 PM
پشاور میںہونے والے چند خوفناک دھماکے! دل پشاور خبریں 0 09-10-09 02:56 PM
معلومات درکار ہیں۔ مدثر محمود طالب علموں کی بیٹھک 2 15-09-08 03:28 AM
معالومات درکار ہیں۔۔ مدثر محمود طالب علموں کی بیٹھک 1 25-08-08 08:31 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:27 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger