| گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 44
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,046
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,942 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ماہ رمضان آیا اور چلا گیا۔۔۔
ایک ما ہ کا یہ مہمان ۔۔۔ اپنے سنگ برکتوں، رحمتوں ، مغفرتوں ، محبتوں، خوشیوں اور رنگ ونور کی ایک برسات لے کر آیا اور ۔۔۔ جیسے پلک جھپکتے چلا بھی گیا۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ واہ کیا رونقیں تھیں۔۔ مسجدوں میں سجدہ میں جھکنے والوں کا رش ۔ ہر چہرے پر پاکیزگی کا چمکتا دمکتا نور۔۔ ہرسمت خوشبووں کی لہر۔۔۔ ہرگھر میں خوشیوں کی بہار۔۔ سحری اور افطاری کی پرکیف لذتیں۔۔ تراویح میں قرآن کی دلسوز تلاوتیں۔۔ بازاروں میں مسکراتے چہروں کی رونقیں۔۔ دلوں میں محبتوں، چاہتوں، اور مسرتوں سے لبریز جذبے۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ سب کچھ رمضان اپنے ساتھ لے گیا۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب مسجد یں۔۔۔ پھر سے گیارہ ماہ کیلئے اسی تنہائی کی آماجگاہ بن جائیں گی۔۔ وہی چند جانے پہچانے چہرے ہی مسجد کا رخ کریں۔۔۔۔ گے۔۔ ۔۔۔ کل تک جن کے دل میں بھوک ، پیاس کی تکلیف دہ کیفیت سے گذرنے والوں کیلئے ہمدردی کے جذبات تھے۔ اب کیا گیارہ ماہ تک بھوکے پیاسوں کو دھتکا ریں گے۔۔۔ ان کو خود اس بھوک پیاس سے گذرنے کی کیفییت بھول جائے گی۔ وہ جو ایک ماہ تک اللہ کی ہر تعمت میسر ہونے کے با وجود ۔۔۔ ضبط اور صبر کی بے پایاں صلاحیت کے حامل بن گئے تھے۔ ہر حلال وحرام چیز کھانے سے اللہ کے حکم سے رک جا تے تھے۔ صبح سحری سے کر شام افطاری تک ان کا ہرلمحہ خدا کے ساتھ جڑا ہوتا تھا۔۔ کیا وہ سب کچھ بھول کر وہی بے صبری کا مظاہرہ کریں گے ۔۔ جو گیارہ ماہ تک کرتے آئے تھے۔ کیاوہ خدا کو صرف اور صرف مصیبت اور پریشانی کے وقت ہی یا د کریں گے۔۔ وہ جو ماہ رمضان میں کہتے تھے ۔۔ہم کسی کے ساتھ لڑائی کیوں کریں ہم تو روزے سے ہیں ہم جھوٹ کیوں بولیں۔۔۔ ہم روزے سے ہیں ہم رشوت کیوں دیں ۔۔ ہم روزے سے ہیں ہم غلط کا م کرکے ۔۔ اپنی نیکیاں کیوں برباد کریں۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ کیاسب کچھ بھول کر پھر سے وہی سب کچھ کرنا شروع کردیں گے۔۔۔ کہ اب تو روزے ختم ہوگئے۔۔ دبا کے کھاو۔۔ چھوٹ بولو کم تولو رشوت دو رشوت لو لڑائی کرو نا انصافی کرو دوسروں کا حق مارو۔۔۔ اب تو روزے ختم ہوگئے۔۔۔ یا پھر ہم نے رمضان سے جو سیکھا ہے اسے آنے والے گیارہ ماہ تک اس کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنا لیں گے۔؟ سوچئے۔۔۔ ہم نے رمضان سے کیا سیکھا۔۔۔ اس ایک ماہ کے کریش ٹریننگ پروگرام نے کیا ہماری زندگی کی روش کو تبدیل کیا۔۔ کیاہمارے رویوں میں مثبت تبدیلی آئی؟ اگر آئی ہے تو شکر کریں اور اگر نہیں آئی تو فکر کریں |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 44
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,046
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,942 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
دوستو۔۔۔
اگلا ماہ رمضان کس کے مقدر میں ہے اور کس کے نہیں۔۔۔ یہ تو اللہ کی ذات ہی بہتر جانتی ہے۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ لہذا اس رمضان کے سبق کو ہی یا د کرلیں۔۔۔ |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا | ام طلحہ (24-09-09), راجہ اکرام (24-09-09) |
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,262
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم بھائی جان
اس میں کوئی شک نہیں کہ رمضان المبارک ہمارے لئے ایک ٹریننگ کورس ہوتا جو ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ جس طرح ہم روزے کی حالت میں خلوت و جلوت میں رب کی موجودگی کا احساس رکھتے ہیں، صبح سے شام تک صرف اسی کے خوف سے کھانے پینے اور بے شمار برائیوں سے گرز کرتے ہیں، ہمارے معاملات اور عبادات کا انداز بدل جاتا ہے اسی طرح یہ روش سال بھر رہنی چاہیے۔ لیکن عموما رمضان کے بعد ہمارے معاملات یکسر بدل جاتے ہیں اللہ پہلے مجھے اور پھر سب کو ہدایت کے نور سے منور کرے۔آمین
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
|
|
|
| راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا | ام طلحہ (24-09-09) |
|
|
#4 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,385
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اللہ ہم سب پر اپنا رحم و کرم نازل فرمائے۔اللہ ہم سب کو روزے کی اصل روح سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
دیکھنے میں یہ آتا ہے کہ روزے کے باوجود بھی بہت سے لوگ فاقے کے علاوہ اپنی اسی روٹین پر چل رہے ہوتے ہیں۔ ذخیرہ اندوزی کی مثال لے لیں، بلوچستان میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی مثال لے لیں، چوری چکاری، راہزنی، حرام خوری کیا کیا مثال دوں۔کچھ بھی تو رکتا نظر نہیں آیا۔جس دن افطار کے فوری بعد جناح روڈ پر نوجوانوں کو قتل کیا گیا اس دن ہم نیوز سن کر افسوس کر رہے تھے اور پتہ کر رہے تھے کہ وہ کون بدنصیب تھے،میری بیٹی نے کہا کہ ماما رمضان میں تو شیطان قید ہے پھر یہ سب کون کر رہا ہے۔میرے پاس کوئی جواب نہیں تھا سوائے اس کے کہ بیٹا ہم خود ہی شیطان کی بات پر چلتے چلتے اس کے کاموں کے عادی ہو چکے ہیں اسی لئے رمضان میں بھی یہی حال ہے۔ اللہ ہم پر رحم کرے اور اس ملک پر جو شیطان کی اس قدر دسترس میں ہے کہ رہائی کی کوئی راہ سجھائی نہیں دیتی۔
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین |
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 44
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,046
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,942 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شکریہ بہن ۔۔ام طلحہ
میں ایک مجوعی رویے کی بات کررہا ہوں۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے تو ایسی کئی مثالیں ہیں کہ انسان سوچتا ہے۔۔۔ انسانیت کدھر گئی۔۔۔۔ |
|
|
|
| ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا گیا | ام طلحہ (25-09-09) |
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() |
السلام علیکم مسلمانو
یہ بھی پڑھ لیں شکریہ سید الکونین و الثقلین صلی اللہ علیہ وسلم کی شجاعت و بہادری |
|
|
|
| sahj کا شکریہ ادا کیا گیا | ام طلحہ (25-09-09) |
|
|
#7 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,625
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مجھے تو یہ سمجھ نہیں آتی کہ سارا رمضان اس قدر نیک نیتی سے گزارنے کے فوراََ بعد اچانک سے ہی چاند رات کو ہم سارے اعمال کیوں ضائع کر بیٹھتے ہیں۔ چند گھنٹوں میں جو کچھ کرتے ہیں وہ شاید پورے سال میں نہ کرتے ہوں۔ کیا اس قدر کچا اثر ہوتا ہے ہم پر اسلامی تعلیمات کا؟
|
|
|
|
|
|
#8 | |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,664
کمائي: 557,406
شکریہ: 25,087
10,217 مراسلہ میں 38,074 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
|
|
|
|
|
| نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا | ڈاکٹرنور (25-09-09) |
|
|
#10 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,262
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
اصل میں کنجوسی رویہ ہے۔ جب یہ بن جائے تو پھر ہر چیز سے جھلکتا اور چھلکتا ہے۔۔ چھپائے نہیں چھپتا۔ ![]() ![]() دعا کریں اللہ انہیں سخاوت کی توفیق عطا فرمائے۔آمین |
|
|
|
|
| راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا | حیدر (28-09-09) |
|
|
#11 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 44
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,046
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,942 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
پھر ۔۔۔۔ مجھے وہ حاتم طائی والا دھاگہ بنانے کی ضرورت نہ پڑتی ۔۔۔ بہت غصہ دلا یا لیکن کیا جائے۔۔۔ نیلم کے کانوں پر ابھی تک جوں نہیں رینگی۔۔۔ لگتا ہے آج کل " اینٹی لائس شمپو" استعمال کر رہی ہے۔۔ |
|
|
|
|
| ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا گیا | حیدر (28-09-09) |
|
|
#12 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,262
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
اس لئے پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ۔ |
|
|
|
|
| راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا | حیدر (28-09-09) |
|
|
#13 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,385
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مختصر تبصرہ نیلم کا ٹریڈ مارک ہے۔
![]() خیر موضوع پر واپس آجائیں۔ |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#15 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,385
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اصل میں بات یہ ہے کہ ہم روزے کی اصل روح کو ہی بھول چکے ہیں۔ معلوم نہیں یہ تربیت کی کمی ہے، ماحول کی تبدیلی یا آجکل کے نصاب کی کمزوری۔ہم روزہ کو بھی معمول کی کاروائی کا حصہ سمجھتے ہیں۔جیسا کہ نماز کے حوالے سے میں نے ایک عالم کو ٹی وی پر سنا۔ نہوں نے کہا،اکثر یہ سننے میں آتا ہے کہ میں نے ابھی نماز نہیں پڑھی۔ تم چلو میں 5 منٹ میں نماز پڑھ کر آتا ہوں۔ سوچنے کی بات ہے کہ نماز جو بندے اور اللہ کے درمیان کلام کی ایک سورت ہے وہ اس طرح عجلت میں ایک کام کی طرح نبٹائی جاتی ہے؟جبکہ نماز میں تو خشوع و خضوع کے ساتھ اللہ کی طرف توجہ مرکوز ہونی چاہئے۔ ہم نے روزہ کو بھی اسی طرح سمجھ رکھا ہے۔کام مکمل ہوا تو اسکے ماحول کو بالکل بھول کر پھردنیاوی معاملات میںمشغول ہو جاتے ہیں۔
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کورس, کلنگ, ڈاکٹرنور, قید, قرآن, لوگ, نیوز, نظر, اللہ, المبارک, انسان, بھائی, جھوٹ, جواب, حکم, حال, خدا, رمضان, سال, شام, غلط, صلاحیت, صبح, صبر, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| Kali Siradas System کے تحت سیلف ڈیفینس سیکھیں! | shafresha | کھیل اور کھلاڑی | 1 | 16-06-11 12:43 PM |
| حامد کاظمی، سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری وزارت مذہبی امور کے اکاﺅنٹس منجمد، نام ای سی ایل میں شامل | گلاب خان | خبریں | 0 | 15-12-10 05:52 AM |
| سینیٹر سیمیں صدیقی سے مغفر حسین کی ملاقات | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 02-07-08 02:01 PM |
| الطاف حسین کی ہدایت پر متحدہ کے پارلیمنٹیرین پبلک سیکریٹریٹ میں عوا می شکا | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 19-04-08 04:16 AM |
| اپوزیشن بد نظمی اور تقسیم در تقسیم کا شکار بینظیر اور نواز شر یف کے در میان گھنٹوں بات چیت، بے اعتماد ی ختم نہیں ہو ئی | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 22-11-07 09:07 AM |