|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
15 اکتوبر کو پوری دنیا میں ہاتھ دھونی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں بھی پچھلی سال تو کافی زور و شور سے یہ دن منایا گیا تھا مگر اس دفعہ صرف لائف بوائے والوں نے لوگوں کے ہاتھ دھلوانے کی ناکام کوشش کی۔ اس کے علاوہ پوری دنیا میں بڑے زور و شور سے ہاتھ دھوئے اور دھلوائے گئے۔
صفائی رکھنا اچھی بات ہے اور گورے ہم سے جتنے ترقی یافتہ ، تہذیب یافتہ اور سپر پاور سہی مگر اس کام میں وہ ہم سے کئی صدیاں پیچھے ہیں کیونکہ ہمارا مذہب ہمیں پاکیزگی اور طہارت سکھاتا ہے۔ اور ویسے بھی ہمارا دین کہتا ہے کہ ”صفائی نصف ایمان ہے“اور جب ہم دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھتے ہیںتو ہاتھ تو کیا آدھے سے زیادہ جسم کا حصہ دھل جاتا ہے،اس کے علاوہ بھی دن بھر وقفے وقفے سے یعنی کھانا کھانے سے پہلے، کھانے کے بعد اور رفع حاجت کے بعد اور تو اور اگر قدرتی گیس بھی خارج ہو جاتی ہے تو پہلی فرصت میں ہاتھ دھوئے جاتے ہیں،اور پاکستانی ہونے کے ناطے تو ہم ہاتھ دھونے کے عالمی چیمپیئن ہیں کیونکہ گورے تو صرف سال میں ایک دفعہ ہاتھ دھوتے ہیں اس کے علاوہ تو وہ سن باتھ پر ہی گزارہ کرتے ہیں، حتیٰ کہ واش روم میں بھی وہ پانی کی جگہ ٹشو پیپر ہی استعمال کرتے ہیں اور ہم پاکستانی قوم سوتے جاگتے، ہنستے کھیلتے اٹھتے بیٹھتے ہاتھ دھوتے رہتے ہیں۔ غرےب بندہ تھکا ہارا گھر پہنچ کر سارے دن کا غصہ اپنے بیوی بچوں پر اتار کر ہاتھ دھوتا ہے، دن بھر محنت کرکے رات کو دیر سے گھر جانے والے پولیس کے ہاتھوں اور کبھی ڈاکوﺅں کے نرغے میں آکر اپنی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور اگر ڈاکوﺅں سے مزاحمت کریں تو اپنی زندگی سے ہاتھ دھونے پڑ جاتے ہیں، بس اسٹاپ پر کھڑے کھڑے دو بسوں کی ریس میں زندگی سے ہاتھ دھو لیتے ہیں اور بسوں والے جلدی پہنچنے کے چکر میں بندوں کو اوپر پہنچا دیتے ہیں، اپنے ہی پیسوں سے خریدی گئی جان بچانے والی جعلی ادویات استعمال کرانے پر ہم اپنے پیاروں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ اپنے ہاتھوں سے ووٹ دیکر اپنے حقوق سے ہاتھ دھو لیتے ہیں۔ تھوڑے بہت قرضے کی خاطر حکمرانوں کے کئے گئے معاہدات پر غریبوں کو اپنی خوشیوں اور آزادی سے ہاتھ دھونے پڑ جاتے ہیں، معصوم بچیاں درند صفت مردوں پر اعتبار کر کے اپنی عصمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں، خواتین جعلی پیروں فقیروں کے چکر میں آکر روپے پیسے کے ساتھ ساتھ اپنی عزتوں اور اپنے بسائے بسائے گھروں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں اور پھر ماں باپ کے گھر بیٹھ کر بھابیوں اور دوسرے گھر والوں کے ہاتھ دھلواتی رہتی ہیں۔ غریب خاندان مہنگائی، بی روزگاری سے تنگ آکر اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھونے پر مجبور ہو جاتے ہیں ،لُٹیری تھوڑے بہت پیسوں کی خاطر پورے کا پورا بندہ ہی دھو دیتے ہیں یہ الگ بات ہے کہ یہ دھلائی آخری غسل ثابت ہوتی ہے۔زیادہ پیسے کے لالچ میں آکر غریب اپنی ساری جمع پونجی ”ڈبل شاہ“جیسے بندے کو دیکر اپنی دولت اور سہانے مستقبل سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور پھر ہاتھ پھیلانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ الیکشن کے دنوں میں لیڈران اپنے مخالفین کے گھٹیا کارنامے سنا سنا کر عوام کے سامنے اسے دھوتے ہیں اور مخالف امیدوار بھی اپنے جلسے میں ان کے بارے میں اسی طرح کی گلفشانی کر رہا ہوتا ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ دونوں اپنی اپنی جگہ سچے ہوتے ہیں،کیونکہ اب تک یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ الیکشن اور کرسی کے حصول کے وقت ان میں مخالفت ہوتی ہے وہ بھی بھولی بھالی عوام کو دکھانے کے لئے ورنہ اس کے بعد دونوں ایک دوسرے کے ہاتھ دھلواتے نظر آتے ہیں۔ غریب عوام کا خون نچوڑنے کے بعد حکمران اپنے ہاتھ دکھا کر کہتے ہیں کہ ”ہمارے ہاتھ تو صاف ہیں“اب آپ خود اندازہ کر لیں کہ دوسری قومیں ہم سے ہاتھ دھونے میں کتنا پیچھے ہیں۔ ویسے تو ہاتھ دھونا ،صفائی رکھنا اچھی صحت کی علامت ہے مگر کراچی جیسے بڑے شہروں کے حالات دیکھتے ہوئے یہ سب بے معنی اور بے کار ہیں کیونکہ ہاتھ دھونے کا فائدہ اس وقت ہوگا جب آپ کو خالص اشیاءملیں یہاں تو جو پانی ہم پیتے ہیںوہ جانوروں کے استعمال شدہ پانی سے بھی بد تر ہوتا ہے ۔ویسے بھی جن مراحل سے گزر کریہ پانی ہم تک پہنچتا ہے ، اگر بندہ وہ دیکھ لے تو دن میں تارے اور رات کو خواب میں وہی نظارے نظر آتے ہیںجو کھلی آنکھوں سے دیکھے تھے اور بندہ یہ سوچ سوچ کر بیمار پڑ جاتا ہے کہ”یا اللہ یہ پانی ہم پیتے ہیں“۔ |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 19
مراسلات: 5,770
کمائي: 82,432
شکریہ: 2
2,014 مراسلہ میں 3,239 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اچھی شیرنگ ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کوشش, کارنامے, کراچی, پیاروں, پولیس, پاکستان, پاکستانی, نماز, نظر, ماں, ایمان, اللہ, بچوں, خون, خواتین, رات, زندگی, سال, شور, غسل, غصہ, صفت, صاف, صحت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|