|
|
#1 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,582
کمائي: 157,647
شکریہ: 8,062
5,019 مراسلہ میں 19,296 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
انسان کی زندگی میں کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جن کی وجہ سے اس کی زندگی بدل کر رہ جاتی ۔ ایک ایسا ہی واقعہ میں آپ کے گوش گزار کرنے جارہی ہوں۔ جس نے میری زندگی بدل کر رکھ دی۔
یہ ان دنوں کی بات ہے جب میرا نو دن کا بیٹا ہاسپٹل میں داخل تھا۔ میرے شوہر ملک سے باہر تھے ۔ اس وقت میرے پاس کوئی عزیز رشتہ دار موجود نہ تھا۔ میرا آپریشن ہوا تھا اور میں مستقل پانچ گھنٹے سے اپنے بچے کے سرہانے کھڑے اس کی زندگی کے لئے دعائیں مانگ رہی تھی۔ ایسے میں کسی نے مجھے آکر کہا کہ بچے کے پیدائش کا سرٹیفیکیٹ لینے آپ کو ایڈ منسٹریشن بلاک جانا ہے ۔ اس وقت رات کے دس بج رہے تھے۔ میں جب وہاں جانے لگی تو مجھ کو محسوس ہوا کہ مجھ سے چلا نہیں جا رہا ہے لیکن میں نے ہمت کرکے چلنا شروع کیا بار بار مجھے چکر آرہے تھے ۔ میں تھوڑی دیر کے لیے دیوار کا سہارا لے کر کھڑی ہو گئی۔ تو مجھے اپنے اندر سے ایک آواز آئی۔ کیا تم اب بھی اللہ کا شکر ادا کرتی ہو۔ میں یہ سن کر تھوڑی سی ٹھٹکی پھر میں نے سوچا میں نے تو کبھی اللہ کی ناشکری کا نہیں سوچا۔ یہ ضرور شیطان ہے ۔ جو مجھے بہکارہا ہے۔ میں نے ذرا سنبھل کر اس کو جواب دیا ہاں میں اب بھی اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں اور اگر خدانہ خواستہ میرا بیٹا اس دنیا میں نہ رہا تب بھی میں اللہ کا شکر ادا کرتی رہوں گی ۔ اسلئے کہ یہ اللہ کی امانت ہے اللہ جب چاہے واپس لے سکتا ہے ہم شکوہ کرنے والے کون ہوتے ہیں پھر آواز آئی تم کس بات پر شکر ادا کررہی ہو ۔ آج تم اکیلی ہو ۔ تمہارا بچہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے اور تمہاری اپنی ایسی حالت ہے کہ کبھی بھی تم گر جاو۔ تو میں نے جواب دیا میں اس بات پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔ ایک حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے جس کا مفہوم کچھ یوں ہے اللہ جس کو محبوب بنانے کا ارادہ کرتا ہے اس کی زندگی کو آزمائشوں میں ڈال دیتا ہے اللہ نے مجھ کو اپنی محبت کے چنا ۔ یہی میرے لیے کافی ہے اس دن کے بعد سے میری زندگی بدل گئی ۔ اللہ نے مجھے اتنا نوازا کہ میری جھولی چھوٹی پر گئی۔ میرا بیٹا الحمداللہ صحت مند ہے ۔ ہر انسان کی زندگی میں ایسا وقت آتا ہے ۔ یہ آزمائش کا وقت اللہ کی طرف سے ایک موقع ہوتا ہے ، دنیا اور آخرت کی بھلائی سمیٹنے کا ۔ ایسے موقعوں سے فائدہ اٹھائیے ۔ اور ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کیجئیے۔ شکریہ |
|
|
|
| 17 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا | arshad khan (03-05-09), فیصل ناصر (03-05-09), منتظمین (03-05-09), محمدخلیل (05-05-09), مرزا عامر (05-10-10), yashaka (03-05-09), Zullu230 (04-05-09), ایس اے نقوی (03-05-09), ام غزل (03-05-09), اسد لطیف (03-05-09), جمعہ خان (04-05-09), خرم شہزاد خرم (04-05-09), رانا امر (11-05-09), راجہ اکرام (18-11-09), رضی (10-06-09), سیپ (03-05-09), شہزاد وحید (07-05-09) |
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,968
کمائي: 276,743
شکریہ: 33,206
12,657 مراسلہ میں 36,995 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت اچھا واقعہ آپ نے تحریر کیا اور
بہترین نتیجہ اخذ کیا میں آپکی بات کی تائید کرتا ہوں کیونکہ یہ میرا کئی مرتبہ کا ذاتی تجربہ ہے بےشمار جگہ اللہ نے مجھے مشکلات میں سے نکالا جب کے میں بالکل مایوس ہوچکا تھا اورجب بھی میں نے اللہ سے دعا کی اس نے مشکل کو اس طرح آسان کیا میں دنگ رہ گیا ہم جیسے گناہ گاروں پر اللہ کا یہ کرم اس کی ہم سے محبت کا ناقابل تردید ثبوت ہے
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں |
|
|
|
| 8 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا | مرزا عامر (05-10-10), Zullu230 (04-05-09), ایس اے نقوی (03-05-09), ام غزل (03-05-09), جمعہ خان (04-05-09), خرم شہزاد خرم (04-05-09), رانا امر (11-05-09), سحر (03-05-09) |
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,968
کمائي: 276,743
شکریہ: 33,206
12,657 مراسلہ میں 36,995 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سرورق کے لئے تجویز کرتا ہوں
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
بے شک سحر جی آپ کی بات درست ہے
ہر حال میں خدا کا شکر ادا کرو اور دیکھو خدا کی ذات کیسے نوازتی ہے کبھی کبھی ہوتا ہے کہ ہماری کوئی دعا پوری نہ ہو کسی مشکل میں ہمارا مسلئہ حل نہ ہو تو اس میں بھی اللہ کی کوئی نہ کوئی مصلحت ضرور ہوتی ہے اور اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیئے کہ الہ نے ہم کو صحت تندرستی عطا فرمائی چلنے کےلئے ہمارے پاس پائوں ہیں لکھنے کےلئے ہاتھ ہیں بولنے کےلئے زبان ہے ،دیکھنے کےلئے آنکھیں ہیں سننے کےلئے کان ہیں الغرض کہ ہم جس حال میں بھی ہم تو اپنی ہر سانس کے ساتھ شکر خداوندی کریں تو ہم اس رحیم کریم کا شکریہ ادا کرنے کےلئے ہماری سانسیں کم پڑ جائے گی اللہ ہم سب کو سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطافرمائے آمین ثم آمین |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا | مرزا عامر (05-10-10), ام غزل (03-05-09), خرم شہزاد خرم (04-05-09), رانا امر (11-05-09), سحر (03-05-09) |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 1,302
کمائي: 30,701
شکریہ: 1,240
1,047 مراسلہ میں 3,045 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سحر جی بہت خوب لکھا ۔ یہ حقیقت ہے کہ ہم بہت نا شکرے ہیں ۔ وہ ذات تو بس دیتی ہے ۔ جو کچھ آپ نے لکھا بلکل میرا اپنا یہ حال ہے میرا ایمان ہے اللہ پاک کی زات کا کام ہے اپنے بندوں کو دینا ۔ میں بھی ہر حال میں اس پاک ذات کا شکر ادا کرتی ہوں ۔ چاہے تکلیف بھی ہو کیونکہ وہ اپنے مومن بندوں کو آزماتا ہے ۔ جب نہیں تھا تب بھی میں نے شکر ادا کیا اور آج تو اللہ پاک کا اتنا کرم ہے ۔ کہ شکرانے کے لیے الفاظ نہیں ہیں ۔ یہاں ایک بات کرنا چاہوں گئی کہ ایک بات پر اپنا ایمان مضبوط کر لو کہ اللہ کریمنے جتنا میرے حصے میں لکھا ہے وہی ملے گا ۔ چاہے دیر سے سہی ۔ اور دوسرا میرے حصے کا کوئی مجھ سے چھین نہیں سکتا ۔ اپنے سے اوپر کو مت دیکھو ۔ حسد نا کرو ۔ اور جو کام نہیں ہوا انتظار کرو ۔ اس کے بدلے میں زیادہ اچھا آپ کے حصے میں آئے گا ۔ نیکی کرو چاہے ۔ چاہے وہ کتنی چھوٹی ہی کیوں نا ہو ۔ جیو اور جینے دو پر عمل کرو ۔ زندگی پرسکون ہو جائے گی ۔
|
|
|
|
|
|
#6 | |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,582
کمائي: 157,647
شکریہ: 8,062
5,019 مراسلہ میں 19,296 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
|
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,377
شکریہ: 10,920
1,994 مراسلہ میں 4,847 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
’’اے مومنوں تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوںکو جھٹلاؤ گے ‘‘
سحر جی بہت ہی اچھا موضوع ہے ’’شکر‘‘ اللہ پاک نے ہمیں دین و دنیا دونوں سے نوازا ہے ، ہم اہلٍ ایمان بھی ہیں اور اہلٍ دنیا بھی ، اللہ نے ہم پر ایک اور احسان کیا کہ ہم اشرف المخلوقات بھی ہیں ، دین اور دنیا دونوں صرف اور صرف ہمارے لئے تخلیق کئے گئے ، پھر بھی ہم اپنے رب کے ناشکرے ہیں ، ایک مومن کی پہچان اس کی آزمائشوں میں ہی ہوتی ہے ، ایک سچا مومن اللہ کی طرف سے آئی ہوئی آزمائشوں پر کھرا اترے تو آخرت کے ساتھ ساتھ دنیا میں کامیابیاں اور کامرانیاں بھی اس کی باندیاں ہوتی ہیں ، اور سب سے بڑھ کر شکر کرے ، اور ہر وقت اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھے ، تو وہی سچا اور پختہ شکر کرنے والا مومن ہے ، اے زمین و آسمان کے مالک ہم ناقص زہن انسانوں پر اپنی رحمت بنائے رکھنا اور ہمیں ہر حال میں شکر ادا کرنے والوں میں سے بنا دینا ، آمین ثم آمین۔ سحر جی آپ کا بہت بہت شکریہ۔ |
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا | فیصل ناصر (08-05-09), مرزا عامر (05-10-10), Zullu230 (04-05-09), تانیہ رحمان ستارہ (04-05-09), خرم شہزاد خرم (04-05-09), رانا امر (11-05-09), سحر (03-05-09) |
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() |
اللہ جس کو نوازنا چاہتا ہے
اسی پر ہی تکلیفیں دیتا ہے جتنی بڑی ہستی انتی ہی زیادہ تکالیف۔ مثال حضرت امام حسین علیہ السلام۔
__________________
جب تک میری انفریکشن ختم نہیں ہوگی میں فورم میں نہیں آونگا۔ |
|
|
|
| 8 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا | مرزا عامر (05-10-10), Zullu230 (04-05-09), ام غزل (04-05-09), تانیہ رحمان ستارہ (04-05-09), جمعہ خان (04-05-09), خرم شہزاد خرم (04-05-09), رانا امر (11-05-09), سحر (03-05-09) |
|
|
#9 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 3,983
کمائي: 56,104
شکریہ: 2,997
1,426 مراسلہ میں 3,185 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت اچھی اور قابل تقلید تحریر ہے۔ مادہ پرستی کے اس دور میں ہم اللہ پاک کی بیشمار نعمتوں کو کھانے پینے اور پانے کے بعد یہ بھول جاتے ہیں کہ یہ سب اللہ نے ہمیں عطا کیں۔ لیکن ہم ایک لفظ "شکر" اپنی زبان سے ادا کرنا بھول جاتے ہیں یا جان بوجھ کر ادا نہیں کرتے۔ اللہ پاک ہم سب کو اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔
سحر سسٹر بہت خوبصورت تحریر ہے آپ کی ۔۔ اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطا کریں۔ |
|
|
|
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() |
ویسے آپ کی باتیں پڑھ کر مجھے بابا اشفاق یاد آگئے ہیں
|
|
|
|
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 1,302
کمائي: 30,701
شکریہ: 1,240
1,047 مراسلہ میں 3,045 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یہاں مین بہت ہی معذرت کے ساتھ لکھوں گی کہ بابا اشفاق احمد نے جو کہا۔ اور وہ بابا بھی اسی وجہ سے مشہور ہوئے ۔ اس پرخودکتنا عمل کیا یہ ہم نہیں جانتے ۔ اللہ ان کو جنت عطا فرمائے ۔ لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ بات کرو جس پر عمل بھی ضروری ہے ۔ ہمارے ایک جاننے والے ہیں جو بات تو عاجزی کی کرتے ہیں لیکن ان کا عمل انکے فعل سے بلکل مختلف ہے ۔ بات تو تب ہے کہ آپ زمین پر یہ سوچ کر بیٹھو کہ اسی میں دفن ہونا ہے یہ مٹی جو میرے مرنے پر میرے اوپر اس لیے ڈالی جائے گی کہ اس نے میرے وجود کو ایک طرح سے لباس دیا ہے ۔ ناکہ یہ سوچ کر کہ دنیا دیکھے میں کتنی عاجز ہوں ۔
|
|
|
|
|
|
#13 | |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,582
کمائي: 157,647
شکریہ: 8,062
5,019 مراسلہ میں 19,296 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
دلوں کا حال اللہ جانتا ہے اس تحریر کا مقصد اللہ کے شکر کی اہمیت بتانا تھا ۔ اپنی عاجزی ظاہر کرنا نہیں تھا۔ اور میں نے یہ کہیں نہیں لکھا کہ یہ میری آب بیتی ہے۔ لکھنے کا اسلوب ضرور آب بیتی جیسا ہے ۔ لیکن ہر تحریر کا مطلب یہ نہیں ہوتا ہے کہ وہ واقعہ لکھاری کے اوپر واقعی گزرا ہو۔ |
|
|
|
|
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 1,302
کمائي: 30,701
شکریہ: 1,240
1,047 مراسلہ میں 3,045 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سحر آپ نے جو لکھا خوب لکھا میں نے بابا جی کے بارے میں لکھا ہے ۔اگر آپ اتنی اچھی تحریر نا لکھتی تو ہم کیسے شکر ادا کرنے کے بارے میں کچھ کہتے ۔ اور تحریر کی خوبی یہی ہے کہ وہ ایسی ہو جیسے آب بیتی ۔ اور یہی اس تحریر کی خاص بات ہے
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| پہچان, پاک, واقعات, موقع, موت, محبت, معذرت, آپریشن, آج, ایمان, اللہ, انسان, تحریر, جواب, حل, حال, خدا, دیکھو, دعا, دعائیں, رات, زندگی, عزیز, صحیح, صحت |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|