واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


سوچنے کی بات: آپ بھی سوچیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-06-09, 12:45 AM   #1
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,527
شکریہ: 50,033
10,120 مراسلہ میں 32,014 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سوچنے کی بات: آپ بھی سوچیں





دنيا ميں اس وقت مسلمان ہي وہ خوش قسمت لوگ ہيں جن كے پاس اللہ كا كلام بالكل محفوظ تمام تحريفات سے پاك، ٹھيك ٹھيك اُنہي الفاظ ميں موجود ہے جن الفاظ ميں وہ اللہ كے رسول بر حق پر اترا تھا۔۔۔۔۔۔ اور۔۔۔۔۔۔۔ مسلمان ہي وہ بد قسمت لوگ ہيں جو اپنے پاس اللہ كا كلام ركھتے ہيں اور پھر بھي اس كي بركتوں اور بے حدو حساب نعمتوں سے محروم ہيں، قرآن ان كے پاس اس ليے بھيجا گيا تھا كہ اس كو پڑھيں ، سمجھيں اور اس كے مطابق عمل كريں۔ اور اس كو لے كر اللہ كي زمين پر اللہ كا قانون قائم كر ديں۔ وہ ان كو عزت اور طاقت بخشنے آيا تھا اور تاريخ گواہ ہے كہ جب انہوں نے اس كي ہدايت كے مطابق عمل كيا تو اس نے ان كو دنيا كا امام اور رہنما بنا ديا۔

مگر اب ان كے ہاں اب قرآن كا مصرف سوائے اس كے كچھ نہيں رہا كہ گھر ميں اس كو ركھ كر جن بھوت بھگائيں، اس كي آيتوں كو لكھ كر گلے ميں باندھيں اور گھول كر پييں اور محص ثواب كے ليے بے سوچے سمجھے پڑھ ليا كريں اب يہ اس سے اپني زندگي كے معاملات ميں ہدايت نہيں مانگتے يہ اس سے نہيں پوچھتے كہ ہمارے عقائد كيا ہونے چاہيں ہمارے اعمال كيسے ہونے چاہيں، ہم زندگي كيسے بسر كريں، دوستي اور دشمني ميں كس قانون كي پاسداري كريں۔

خدا كے بندوں اور خود ہمارے نفس كے حقوق ہم پر كيا ہيں اور انہيں كس طرح ادا كرنا چاہے۔ اطاعت كس كي كرني چاہيے اور نافرماني كس كي۔ ہمارا دوست كون ہے اور دشمن كون۔ ہمارے ليے فلاح اور نفع كس چيز ميں ہے اور ذلت اور نامرادي اور نقصان كس چيز ميں ہے۔ يہ ساري باتيں اب مسلمانوں نے قرآن سے پوچھنا چھوڑ دي ہيں۔

اب يہ كافروں اور مشركوں سے گمراہ اور خود غرض لوگوں سے اور خود اپنے نفس كے شيطان سے ان باتوں كو پوچھتے ہيں اور انہيں كے كہنے پر چلتے ہيں اس ليے خدا كو چھور كر دوسروں كے حكم پر چلنے كا جو انجام ہونا چاہيے وہي ان كا بھي ہوا ہے۔ اور اسي كو آج پاكستان، ہندوستان ، فلسطين، كشمير، افغانستان، عراق، الجزائر اور شام و ديگر ميں ہر جگہ بري طرح بھگٹ رہے ہيں قرآن تو ہدايت اور بھلائي كا سر چشمہ ہے جتني اور جيسي خير اس سے مانگو گے يہ تمہيں دے گا۔ تم اس سے محض جن بھوت بھگانا اور كھانسي بخار كا علاج اور مقدمہ كي كايبابي اور نوكري كا حصول اور ايسي ہي چھوٹي چھوٹي بے حقيقت چيزيں مانگتے ہو تو يہي تم كو مليں گي۔ اگر دنيا كي بادشاہي اور روئے زمين كي حكومت مانگو گے تو وہ بھي ملے گي۔ اگر عرض الہي كے قريب پہنچنا چاہو گے تو تمہيں وہاں بھي پہنچا دے گا يہ تمہارے اپنے ظرف كي بات ہے سمندر سے دو بوند پاني مانگتے ہو ورنہ سمندر تو دريا بخشنے كو بھي تيار ہے۔

جو ستم ظريفياں ہمارے مسلمان بھائي اللہ كي اس كتاب پاك كے ساتھ كرتے ہيں وہ اس قدر مضحكہ خيز ہيں كہ اگر وہ خود كسي دوسرے معاملہ ميں كسي شخص كو ايسي حركتيں كرتا ديكھ ليں تو اس كي ہنسي آڑائيں بلكہ اس كو پاگل قرار دے ديں۔ بتائيے اگر كوئي شخص ڈاكٹر سے نسخہ لكھوا لائے اور اسے كپڑے ميں لپيٹ كر باندھ لے يا اسے پاني ميں گھوگ كر پي جائے تو ىپ اسے كيا كہيں گے؟ كيا آپ كو اس پر ہنسي نا آئے گي اور آپ اسے بيوقوف نہ سمجھيں گے؟ مگر سب سے بڑے حكيم نے آپ كي امراض كے ليے شفا اور رحمت كا جو بے نظير نسخہ لكھ كر ديا ہے اس كے ساتھ آپ كي آنكھوں كے سامنے دن رات يہي سلوك ہو رہا ہے اور كسي كو اس پر ہنسي نہيں آتي۔ كوئي نہيں سوچتا كہ نسخہ گلے لٹكانے يا گھول كر پينے كي چيز نہيں ہے بلكہ اس لئے ہوتا ہے كہ اس كي ہدايت كے مطابق دوا استعمال كي جائے۔

بتائيے اگر كوئي شخص بيمار ہو اور وہ علم طب كي كوئي كتاب لے كر پڑھنے بيٹھ جائے اور يہ خيال كرے كہ محض اس كتاب كو پڑھ لينے سے بيماري دور ہو جائے گي تو آپ اسے كيا كہيں گے؟ كيا آپ يہ نہ كہيں گے كہ اس كا دماغ خراب ہو گيا ہے ۔ مگر شافي مطلق نے جو كتاب آپ كے امراض كا علاج كرنے كے ليے بھيجي ہے آپ اس كے ساتھ وہي سلوك كرتے ہيں، آپ اس كو پڑہتے ہيں اور خيال كرتے ہيں كہ بس اس كو پڑھ لينے سے ہي تمام امراض ختم ہو جائيں گے۔ اس كي ہدايات پر عمل كرنے كي ضرورت نہيں اور نہ ہي ان چيزوں سے بچنے كي ضرورت ہے۔ جن كو اس نے مضر بتايا ہے۔

اگر آپ كے پاس كوئي خط ايسي زبان ميں آتا ہے جسے آپ جانتے نہ ہوں تو آپ دوڑے ہوئے جاتے ہيں كہ اس زبان كے جاننے والے سے اس كا مطلب پوچھيں گے۔ جب تك آپ اس كا مطلب نہيں جان ليتے آپ كو چين نہيں آتا۔ مگر خدا وند عالم كا جو خط آپ كے نام آيا ہوا ہے اور جس ميں آپ كے ليے دين و دنيا كے تمام فائدے ہيں اسے آپ اپنے پاس يونہي ركھ چھوڑتے ہيں اس كا مطلب سمجھنے ميں آپ ميں كوئي بے چيني پيدا نہيں ہوتي۔ كيا يہ حيرت اور تعجب كا مقام نہيں؟

آپ ان باتوں پر غور كريں تو آپ كا دل گواہي دے گا كہ دنيا ميں سب سے بڑھ كر ظلم اللہ كي اس كتابِ پاك كے ساتھ ہو رہا ہے اور يہ ظلم كرنے والے وہي ہيں جو كہتے ہيں كہ ہم اس كتاب پر ايمان ركھتے ہيں اور اس پر جان قربان كرنے كے ليے تيار ہيں۔ بے شك وہ ايمان ركھتے ہيں اور دل و جان سے زيادہ عزيز ركھتے ہيں مگر افسوس يہ ہے كہ وہي اس پر سب سے زيادہ ظلم كرنے والے بھي ہيں۔ اور اللہ كي كتاب پر ظلم كرنے كا اجام جو ہے وہ ظاہر ہے۔

خوب سمجھ ليجئے اللہ كا كلام انسان كے پاس اس ليے نہيں آتا كہ وہ بدبختي اور مصيبت ميں مبتلا ہو۔ يہ سعادت اور نيك بختي كا مجموعہ ہے۔ يہ قطعي نا ممكن ہے كہ كوئي قوم اللہ كے كلام كي حامل ہو اور دنيا ميں ذليل و خوار ہو دوسروں كي محكوم ہو۔ اس كے گلے ميں غلامي كا پھندا ہو۔

پاؤں ميں روندي اور جوتيوں ميں ٹھكرائي جائے اس كے گلے ميں غلامي كا پھندا ہو اور غيروں كے ہاتھوں ميں اس كي باگيں اور اس كو ايسے ہانكيں جيسے جانور ہانكے جاتے ہيں۔ يہ انجام اس كا صرف اسي وقت ہوتا ہے جب وہ اللہ كے كلام پر ظلم كرتي ہے۔ بني اسرائيل كا انجام آپ كے سامنے ان كے پاس بھي اللہ كا كلام آيا تھا اور كہا گيا تھا۔۔ اور اگر وہ تورات اور انجيل اور ان كتابوں كي پيروں پر قائم رہتے جو ان كے رب كي طرف سے ان كے پاس بھيجي گئي تو آسمان سے رزق برستا اور زمين سے رزق ابلتا۔۔۔۔۔ مگر انہوں نے اللہ كي کتابوں پر ظلم كيا اور اس كا نتيجہ يہ ديكھا كہ ان پر ذلت مسلط كر دي گئي اور وہ اللہ كے غضب ميں گھر گئے يہ اس ليے كہ وہ اللہ كي آيات سے انكار كرنے لگے تھے اور پيغمبروں كو نا حق قتل كرتے تھے اور اس ليے كہ اللہ كے نافرمان ہو گئے تھے اور حد سے گزر گئے تھے۔

پس جو قوم اللہ كي كتاب ركھتي ہو اور پھر بھي ذليل و خوار اور محكوم و مغلوب ہو تو سمجھ ليجئے كہ وہ ضرور كتاب الہي پر ظلم كر رہي ہے اور اس پر يہ سارا وبال اسي ظلم كي وجہ سے ہے۔ خدا كے اس غضب سے نجات پانے كي اس كے سوا كوئي صورت نہيں كہ اس كي كتاب پر ظلم كرنا چھوڑ ديا جائے اور اس كا حق ادا كرنے كي كوشش كي جائے۔ اگر آپ اس گناہ عظيم سے باز نہ آئيں گے تو آپ كي حالت ہر گز نہ بدلے گي۔ خواہ آپ گاؤں گاؤں كالج كھول ديں اور آپ كا بچہ بچہ گريجويٹ ہو جائے اور آپ يہوديوں كي طرح سود خوري كر كے ارب پتي ہي كيوں نہ بن جائيں۔۔۔۔۔۔

آج لوگوں كا يہ حال ہے كہ اسلام كي جو بات ىسان لگتي ہے اسے تو بڑي خوشي سے قبول كرتے ہيں مگر جہاں اسلام اور كفر كا اصلي مقابلہ ہوتا ہے وہاں راستہ بدل ديتے ہيں۔ اسلام اسلام پكارتے ہماري زبان نہيں تھكتي مگر جب كہا جاتا ہے كہ يہ اسلام جس كي آپ اس قدر تعريف فرمارہے ہيں آئيے ذرا اس كا قانون ہم خود اپنے اوپر لاگو كريں تو فورا كہيں گے اس ميں فلاں مشكل ہے اور فلاني دقت ہے اور في الحال تو رہنے ديجئے۔

مطلب يہ ہے كہ اسلام ايك خوبصورت كھلونا ہے اس كو بس طاق پر ركھ ديجئے اور دور بيٹھے اس كي تعريفين كيے جائيے۔ اسي طرح اسلام كي تعريف تو جاري ركھني ہے ليكن اسے خود اپني ذات پر اور اپنے گھر والوں اور عزيزوں پر، اور كاروبار و ديگر معاملات پر ايك قانون كي حيثيت سے جاري كرنے كا نام تك نہ ليجئے۔ اسي كا نتيجہ ہے كہ نہ اب نمازوں ميں كوئي اثر ہے جو كبھي تھا اور نہ روزوں ميں اور نہ قرآن خواني ميں اور نہ شريعت كي ظاہري پابنديوں ميں۔ اس ليے كہ جب روح ہي موجود نہيں تو نرا بے جان جسم كيا كرامت دكھائے گا۔

( تلخیص از سوچنے كي بات:سید ابو الاعلي مودودي رحمہ اللہ)



ارادہ تو يہي تھا كہ كہ كچھ پيرا گراف ميں ٹائپ كر ديتا ہوں۔۔ باقي صبح تك كسي اور ساتھي كي نظر پڑي تو وہ كر دے گا۔۔۔۔ ليكن جب اس كا مطالعہ شروع كيا تو اتنا لطف آيا كہ مطالعہ كے ساتھ ساتھ بفضل خدا كمپوز بھي ہو گيا۔۔۔
اب ديگر ساتھي اس كے مطالعہ كے دوران كمپوزنگ كي كسي غلطي كو پائيں تو اس كو درست كر ديں۔۔۔

اللہ تعالي ہميں عمل كي توفيق عطا فرمائے۔۔۔۔آمین

((کمپوزنگ::برادر شمشاد احمد ((

Last edited by عبداللہ آدم; 27-10-11 at 11:41 PM.
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
16 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (23-12-10), Miss Khan (21-10-11), shafirajput (24-12-11), یاسر عمران مرزا (22-12-10), نبیل خان (20-10-11), موجو (26-10-11), محمدمبشرعلی (21-10-11), ابرارحسین (13-06-09), احمد نذیر (22-10-11), بلال الراعی (21-10-11), حسن قادری (20-10-11), راجہ اکرام (22-12-10), رضی (13-06-09), سیفی خان (20-10-11), عبداللہ آدم (22-12-10), عروج (19-02-11)
پرانا 13-06-09, 02:11 AM   #2
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,971
کمائي: 276,804
شکریہ: 33,219
12,658 مراسلہ میں 37,006 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت بہترین مضمون ہے
اور واقعی سوچنے کی بات ہے

بدرالزمان بھائی اگر اس کو یونی کوڈ میں کنورٹ کریں تو بہت اچھا رہے گا اور بہت لوگوں کی نظر میں آئے گا
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (23-12-10), یاسر عمران مرزا (22-12-10), حیدر (13-06-09), رضی (13-06-09), عبداللہ آدم (22-12-10), عروج (19-02-11)
پرانا 13-06-09, 09:12 AM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,527
شکریہ: 50,033
10,120 مراسلہ میں 32,014 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ برادر: یونی کوڈ سے مراد اس فورم میں ٹائپ کر دوں؟ انشااللہ ایسا کر دوں گا
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (13-06-09), یاسر عمران مرزا (22-12-10), نبیل خان (20-10-11), رضی (13-06-09), عبداللہ آدم (22-12-10), عروج (19-02-11)
پرانا 22-12-10, 05:30 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 39
مراسلات: 3,699
کمائي: 42,837
شکریہ: 11,456
2,252 مراسلہ میں 5,179 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بلاشبہ ھم نے قرآ ن کو چھوڑ کر اپنا ھی نقصان کیا ھے۔
عروج آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (23-12-10), نبیل خان (20-10-11), حسن قادری (20-10-11), سحر (20-10-11)
پرانا 22-12-10, 06:07 PM   #5
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,195
کمائي: 80,048
شکریہ: 8,654
3,901 مراسلہ میں 11,174 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللہ بدر بھائی۔ شئرنگ کا شکریہ
یہاں آپ نے اسی موضوع کے متعلق کچھ وعدہ کر رکھا ہے
اسلام کی طرف واپسی
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
نبیل خان (20-10-11)
پرانا 22-12-10, 06:15 PM   #6
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 8,482
کمائي: 264,245
شکریہ: 397
5,334 مراسلہ میں 12,160 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

جزاک اللہ خیر
زارا آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (20-10-11), حسن قادری (20-10-11), عروج (28-09-11)
پرانا 20-10-11, 11:11 AM   #7
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,246
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کب کنورٹ ہو گا یہ یونی کوڈ میں ؟؟
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
حسن قادری (20-10-11)
پرانا 20-10-11, 11:46 AM   #8
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,630
کمائي: 31,701
شکریہ: 3,018
1,404 مراسلہ میں 4,163 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت ھی فکر بھرا پیغام ھے جزاک اللہ
حسن قادری آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
حسن قادری کا شکریہ ادا کیا گیا
نبیل خان (20-10-11)
پرانا 20-10-11, 11:59 AM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 1,867
کمائي: 22,229
شکریہ: 6,378
1,335 مراسلہ میں 3,031 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسلام علیکم
جزاک اللہ خیرا
نبیل خان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 20-10-11, 12:15 PM   #10
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,246
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

حیدر بھائی میں‌یونی کوڈ کے انتظار میں ہوں اس لیے ابھی تک پڑھا نہیں ہے اسے
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 20-10-11, 12:44 PM   #11
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,381
کمائي: 42,307
شکریہ: 3,707
2,302 مراسلہ میں 5,735 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اسلام علیکم
جزاک اللہ خیرا
سیفی خان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 20-10-11, 11:49 PM   #12
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 5,768
کمائي: 95,694
شکریہ: 22,621
4,760 مراسلہ میں 13,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

حیدر ! پیر ساب نے بلایا ہے اور آپ ابھی تک ادھر ادھر گھوم رہے ہیں..............
عبداللہ آدم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 21-10-11, 12:37 AM   #13
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,514
کمائي: 95,887
شکریہ: 8,877
3,846 مراسلہ میں 12,777 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
حیدر ! پیر ساب نے بلایا ہے اور آپ ابھی تک ادھر ادھر گھوم رہے ہیں..............
حيدر كہيں وہابي تو نہيں ہو گيا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد احمد آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 21-10-11, 12:43 AM   #14
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,060
کمائي: 18,804
شکریہ: 1,697
619 مراسلہ میں 1,241 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کاش اس مضمون کو پڑھ کر اس پر عمل بھی کیا جائے
حسنین ایوب آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 21-10-11, 01:51 AM   #15
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 1,330
کمائي: 12,933
شکریہ: 2,279
779 مراسلہ میں 1,708 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ قرآن پاک کو پڑھنے ، سمجھنے اور اس پر عمل کرنی کی توفیق عطا فرمائے، آمین

جزاک اللہ ، بہترین تحریر ہے!
Miss Khan آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
com, Islam, net, pak, Purpose of Quran, Quran, url, فورم, ھے۔, ھم, یونی, وعدہ, قرآ, چھوڑ, نقصان, نظر, موضوع, متعلق, اللہ, السلام, بہترین, بھائی, بلاشبہ, بدر, رکھا


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آپ بھی سوچیں زرا Haya 786 گپ شپ 71 08-03-11 07:42 PM
میں کوجھی میرا دِلبرسوہنا زارا شاعری اور مصوری 9 23-12-10 03:39 PM
فلک پہ چاند کے ہالے بھی سوگ کرتے ہیں The Great وصی شاہ 3 15-10-10 08:10 AM
فرشتے بھی رسول ہوتے ہیں ۔ حیدر Rehan عقیدہ رسالت 19 25-03-09 10:23 AM
کبھی کبھی میں سوچتا ھوں،!!!!!! عبدالرحمن سید شاعروں کی بیٹھک 2 13-10-08 12:33 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:12 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger