واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


دیا جلائے رکھنا ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-01-10, 01:32 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,565
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default دیا جلائے رکھنا ہے

دیا جلائے رکھنا ہے

دیا جلائے رکھنا ہے



"ایک طرف تو نمرودی لشکر آگ دہکا رہے تھے اور دوسری طرف ایک چڑیا اس آلاؤ کے اوپر سے پرواز کرتی چکر لگارہی تھی، اس نے نار نمرود کے اوپر کئی چکر لگائے تو کسی صاحب حال نے اس سے سوال کیا کہ'' اے ننھی چڑیا تو یہاں کیسے آئی ہے، اور کیا کرنے چلی جاتی ہے؟چڑیا نے زبان حال سے جواب دیا، کہ میں جب بھی آتی ہوں تو میری چونچ میں پانی کا قطرہ ہوتا ہے... وہ قطرہ میں نار نمرود پرڈال کر دوبارہ پانی اپنی چونچ میں بھرنے کیلئے چلی جاتی ہوں اورپھرواپس آکر نمرودی آگ کو بجھانے کی کوشش کرتی ہوں... چڑیا سے سوال کرنے والے نے اس سے مخاطب ہو کر کہا کہ'' اے چڑیا تو بھی کیسی سادہ اور بھلی مانس ہے جس آگ نے میلوں علاقے کو جہنم زار بنا رکھا ہے... جس آگ کے شعلے آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں، جس آگ کو دہکانے اور بھڑکانے کیلئے نمرود نے اپنے سارے لشکر وقف کر رکھے ہیں تو اپنی ننھی سی جان سے اس آگ کو کیسے بجھا سکتی ہے...؟ جاچلی جا اپنے بچوں کیلئے دانا دنکا اکٹھا کر یہ نہ ہو کہ آگ کہیں تیرے پروں کو جلا کر ہی خاکستر نہ کر دے... صاحب دل بزرگ کی یہ باتیں سن کر چڑیا بولی گو کہ میں بہت نحیف اور کمزور ہوں اور میں یہ بھی جانتی ہوں کہ میری چونچ میں لایاگیا یہ قطرہ قطرہ پانی اس بھڑکتی آگ کو نہیں بجھا سکتا، مگر یہ میرا عمل قیامت تک آنے والی نسلوں کیلئے سبق آموز بن جائے گا کہ جب نمرود کے لشکروں کے لشکر اور نمرودی سلطنت کا ہر ہرفرد اس آگ کوبھڑکا نے میں مصروف تھا تو ایک ننھی سی چڑیا آگ بجھانے کی کوششیں کرتی رہی... سو میں خود کوآگ بھڑکانے والوں میں نہیں بلکہ آگ بجھانے والوں میں شامل رکھنا چاہتی ہوں"

میں بھی جانتا ہوں کے اس دنیا میں اتنی مشکلیں اور پرشانیاں ہیں، غربت ہے، حادثات ہو رہے ہیں، دہشت گردی ہو رہی ہے اور ان حادثات اور دہشت گردے کے واقعیات کے بعد بہت سے بے گناہ، بے قصور لوگ مارے جا رہے ہیں۔ لیکن ان سب کی مدد کرنا میرے یا آپ کے بس میں نہیں ہے لیکن کیا ہم اس چڑیا کی طرح اپنا نام مدد کرنے والوں میں شامل نہیں کروا سکتے۔ دکھ اور تکلیف کا تب ہی پتہ چلتا ہے جب انسان اس سے گزرتا ہے۔ کچھ لوگوں کے دل بہت نازک ہوتے ہیں اور وہ کسی کو دکھی دیکھ نہیں سکتے وہ یہی چاہتے ہیں کہ ان کے دکھ کو کم کیا جائے کہا جاتا ہے کسی کے دکھ میں شریک ہونے سے دکھ کم ہوجاتا ہے۔ لیکن میری یہ سوچ ہے دکھ کم ہونے کے ساتھ نقصان پورا کرنے کی بھی کوشش کی جائے تاکہ آئندہ کی زندگی انسان کا دکھ کم ہو۔ یہ سچ ہے کہ جانی نقصان کبھی پورا نہیں ہو سکتا لیکن زیادہ جانی نقصان ہونے سے بچایا تو جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں ہم کچھ دوستوں نے مل کر فیصلہ کیا ہے کہ اس پر کام کیا جائے۔ ایک اکیلا انسان اپنی ہمت اور طاقت کے مطابق کام کرتا ہے لیکن ایک ٹیم ایک تنظیم اور ایک ادارہ اپنی ہمت اور طاقت کےمطابق کام کرتا ہے۔ میرے نزدیک کسی بھی کام کرنے کے لیے ایک مخلص ٹیم ہونا ضروری ہے جو اس پر کام کرسکے۔ بڑے پیمانے پر کام کرنے کے لیے تو ٹیم کا ہونا فرض ہو جاتا ہے۔ اور ٹیم بھی وہ جو دل سے اور خوشی سے کام کرے یا یوں کہیں کے دوسروں کی مدد کرنا اس کا مقصد ہو۔ یہاں ہم بہت بڑے پیمانے پر کام نہیں کرنا چاہ رہے یہاں ہم بس ان لوگوں کی مدد کرنا چاہ رہے ہیں جو کسی نا کسی حادثے میں متاثر ہوتے ہیں۔ کہیں دفعہ ایسا ہوتا ہے ایک گھر کو چلانے والا ایک ہی شخص ہوتا ہے لیکن وہ کسی حادثے میں مارا جاتا ہے اور اس کے گھر کو چلاے والا کوئی نہیں ہوتا۔ میں جانتا ہوں ہم اس پیمانے پر کام نہیں کرسکتے لیکن ہم س چڑیا کی طرح تو سوچ سکتے ہیں۔ تین وقت کے کھانے میں سے ایک وقت کا کھانا کسی کو تو دے سکتے ہیں۔ اتنی لمبی تمہید کے بعد آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہم ان لوگوں کی تلاش میں ہیں جو ہمارے ساتھ چلنا چاہتے ہیں جو ان متاثرین کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ساری بات کا مقصد بس یہی ہے آپ میں سے جو ہمارا ساتھ دینا چاہے وہ ہم سے رابطہ کرے اور ہمیں اپنے تجویز اور مشورے دے تاکہ ہم بہتر سے بہتریں کام کر سکے رابطہ کرنے کے لیے اپنے شامل ہونے، مدد کرنے یا پھر مشورے دینے کے لیے آپ phototech81@gmail.com پر میل کر سکتے ہیں ہمیں آپ کی رائے کی اور مدد کی ضرورت ہے
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (17-01-10), نیلم خان (17-01-10), Wahid Mahmood (17-01-10), راجہ اکرام (17-01-10), سحر (17-01-10), عامرشہزاد (17-01-10)
پرانا 17-01-10, 02:00 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,445
کمائي: 26,937
شکریہ: 2,789
962 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خرم بھائی بہت اچھی تجویز ہیں ان شاءا للہ میں آپ کے ساتھ ہوں
عامرشہزاد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عامرشہزاد کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (17-01-10)
پرانا 17-01-10, 02:10 AM   #3
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,565
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عامر بھائی بہت شکریہ آپ سے درخواست ہے جو ای میل اوپر دیا گیا ہے اس پر میل کردیں تاکہ میں اپنے ریکاڈ میں رکھ سکوں کیونکہ میں نے یہ تحریر بہت سے فورم پر اور اپنے بلاگ پر بھی لگائی ہے اس لیے اگر میل کر دیں گے تو ریکارڈ رہے گا شکریہ اللہ تعالیٰ ہمیں کامیاب کرے آمین
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (17-01-10), Wahid Mahmood (17-01-10)
پرانا 17-01-10, 10:53 AM   #4
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,587
کمائي: 157,689
شکریہ: 8,069
5,022 مراسلہ میں 19,303 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ خرم بھائی
یہ بہت اچھی بات ہے ۔
میری ذاتی طرف سے آپ کو کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت ہو تو مجھے بتائیں
اللہ آپ کو کامیاب کرے آمین
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
سحر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 17-01-10, 11:14 AM   #5
Senior Member
 
Wahid Mahmood's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Dil ky As Pa'as
مراسلات: 335
کمائي: 6,894
شکریہ: 879
243 مراسلہ میں 641 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ آپ کو کامیاب کرے آمین
سعودي امداد چاہے تو ضرور ياد كريں
Wahid Mahmood آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Wahid Mahmood کا شکریہ ادا کیا
خرم شہزاد خرم (17-01-10), طاھر (18-01-10)
پرانا 17-01-10, 01:18 PM   #6
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,777
کمائي: 45,251
شکریہ: 2,024
1,907 مراسلہ میں 6,371 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم،

خرم بھائی بہت اچھی تحریر اور جذبات ہیں

انشاّاللہ ہم سب ملکر دیا جلائے رکھنے کی کوشش کریں گے۔

والسلام

طاہر
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی
شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے
طاھر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
طاھر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 17-01-10, 02:35 PM   #7
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,565
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ طاہربھائی ہمیں آپ جیسے ہی انسانوں کی ضرورت ہے آپ سے درخواست ہے دے گے ای میل پر میل کر دیں تاکہ مین اپ کو اپنے ریکارڈ میں لا سکوں شکریہ
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (17-01-10)
پرانا 17-01-10, 02:38 PM   #8
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,565
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت شکریہ آپ سب کا جو جو ہمارا ساتھ دینا چاہتا ہے ان سے درخواست ہے وہ ہمین ای میل کر دیں تاکہ ہم اپنے ریکارد میں لا سکیں شکریہ
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (17-01-10)
پرانا 17-01-10, 09:00 PM   #9
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,969
کمائي: 276,796
شکریہ: 33,206
12,658 مراسلہ میں 37,005 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ خرم بھائی
اللہ آپ کو کامیاب و کامران کرے
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (17-01-10), خرم شہزاد خرم (17-01-10)
پرانا 17-01-10, 09:25 PM   #10
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,664
کمائي: 554,714
شکریہ: 25,087
10,147 مراسلہ میں 37,536 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خرم بھائ آپ کی اس اچھی کوشش کو سلام ھم سب آپ کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں
__________________
سمندر نے سمندر ،دریا نے دریا جانا مجھے
جسکا جتنا ظرف تھا اتنا ہی پہچانا مجھے
نیلم خان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 17-01-10, 11:45 PM   #11
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,565
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نیلم آپی بہت شکریہ اگر آپ ہمارا ساتھ دینا چاہتی ہیں کسی بھی طرح تو آپ دیے گے ای میل پر میل کر دیں تاکہ مین ریکارد میں لاسکون شکریہ
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
com, email, gmail, ہے۔, فرض, کوشش, کوششیں, گھر, وقت, لوگ, نام, مقصد, مطابق, انسان, بے, بچوں, تلاش, جواب, حال, دل, دنیا, زندگی, شخص, علاقے, غربت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:04 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger