| گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 8,547
کمائي: 934,141
شکریہ: 4,411
5,329 مراسلہ میں 13,189 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
![]() اسلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ دلِ ناداں / عقل ِ سلیم اہلِ عقل نے ہر چیز کی دلیل کو معیار سمجھا ہے اہلِ دل نے اس معیار کی حدود کو کبھی متناہی نہیں سمجھا ۔ عقل -و- دانشمندی کے بنا ہر جذبہ ، حیوانیت لئے ہے دل کے کسی ایک احساس بنا کوئی جذبہ وجود میں ہی آتا ۔ عقل رشتے بناتی ہے دل رشتے نبھاتا ہے ۔ عقل جواز دیتی ہے ، اور جواز یقین پیدا کرتا ہے دل کی مُہر کے بغیر کوئی یقین ایک وہم کے بنا کچھ نہیں ۔ عقل سے دانائی ملتی ہے دل اس دانائی کو عاجزی میں بدل دیتا ہے ۔ عقل روشنی ہے جو روشن دل والوں کے کام آتی ہے۔ عقل تلاش میں سرگرداں ہو کر بھٹک جانا چاہتی ہے دل اس کو جگنو بن کر راستے پر رکھتا ہے۔ عقل صرف ایک جستجو ہے دل ایک جستجو ءِ لا حاصل ہے ۔ عقل دماغ میں رہتی ہے دماغ ، دل کے چلنے سے چلتا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عشق و مستی کیا ہے صرف دل ہی جانتا ہے عقل اس مستی کو اھورا رکھ کر کبھی زائل نہیں ہونے دیتی ۔ محبت ، جوش ، کیف و سرور دل میں ٹھاٹھیں مارتےسمندر ہیں عقل ان پر صبر کے پھونک سے جھیل سا ٹھہراءو لاتی ہے۔ دل نفرت اور حسد میں جل کر راکھ ہونا جانتا ہے عقل اس راکھ میں احسان کے پھول اُگاتی ہے ۔ دل جنون کی پہچان بتاتا ہے عقل جنون کو آداب سکھاتی ہے ۔ دل سے قومیں شاد رہتی ہیں عقل سے قومیں آباد رہتی ہیں ۔ دل جینے کے سہارے ڈھونڈھتا ہے عقل زندگی کے ڈھنگ سکھاتی ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عورت دل کی کوٹھری میں سانس لیتی ہے مرد عقل کی آگاہی میں مضبوط ہوتے ہیں ۔ عورت آغاز سے دل کے جھانسے میں مبتلا مرد کی عقل سے آشنائی پرانی ہے ۔ عورت کوبس احساس نے مارا ہے مرد کو آگاہی کے عزاب سے پیار ہے ۔ عورت کو دل ِ ناداں رہنا ہے مرد کو عقل ِ سلیم ہونا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دل سے بندگی ہو تو ، عبادت میں قرار ہے عقل سے ادایئگی ہو تو ہر عبادت کا کچھ مقام ہے دل ہو تو ، سکھ دکھ کا احساس ہے عقل ہو تو دکھ میں بھی قرار ہے ۔ دل میں احساس نہ ہو تو دل بےکار ہے عقل میں شعور نہ ہو تو کم عقلی ہے دل مر جائے تو عقل مر جاتی ہے عقل مر جائے تو انسان مر جاتا ہے ۔
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء * رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
کیا کرنا ہے اس کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 8,547
کمائي: 934,141
شکریہ: 4,411
5,329 مراسلہ میں 13,189 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
او اچھا میں تو کبھی اچار کھاتا ہی نہیں
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2008
مقام: IN THE SHADOW OF SWORD
عمر: 29
مراسلات: 1,824
کمائي: 3,759
شکریہ: 1,712
863 مراسلہ میں 1,788 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بھیی یہ آپ کے اقوال ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ آپ تو دانشور ہو گییں جی۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور آپ تو جانتی ہیں کہ دانشور ۔ ۔ ۔ زندہ نہیں ہوتے۔ ۔ ۔ ۔ کیونکہ جب تک وہ زندہ ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔ دانشور نہیں ہوتے۔ ۔ ۔ ۔ ۔
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Mar 2011
مقام: some where
عمر: 21
مراسلات: 87
کمائي: 1,335
شکریہ: 12
69 مراسلہ میں 145 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آداب ثوبیہ جی
نہایت عمدہ الفاط کی مالا پروئی ہے |
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 39
مراسلات: 3,699
کمائي: 42,837
شکریہ: 11,456
2,252 مراسلہ میں 5,179 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شکریہ بیٹی۔ جیتی رھو۔
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, پہچان, پھول, پروئی, نہایت, نفرت, مالا, آداب, اللہ, انسان, بندگی, تلاش, ثوبیہ, جیتی, جواب, رشتے, زندگی, شکریہ, عقل, عمدہ, عبادت, صبر, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|