واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


حمیت نام تھا جس کا گئی تیمور کے گھر سے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-01-09, 10:30 AM   #1
Senior Member
 
چیتا چالباز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 778
کمائي: 15,168
شکریہ: 1,393
483 مراسلہ میں 1,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Post حمیت نام تھا جس کا گئی تیمور کے گھر سے

حمیت نام تھا جس کا گئی تیمور کے گھر سے

ْْقرض ادا کرنے کے لیے وقت کا انتظار نہیں کیا جاتا بلکہ ایسے مواقع تلاش کیے جا تے ہیں کہ ان کے ذریعے قرض بھی ادا ہوجائے اور مقروض کا نام بھی سنہرے الفاظوں میں تحریر کیا جائے ۔جسطرح اس کائنات کی مسلم اور واضح حقیقت ہے کہ ہم سب کا خالق ایک ہے با لکل اسی طرح یہ بھی ایک واثق حقیقت ہے کہ آزادی کا قرض خون کے آخری قطرے تک بھی نہیں چکایا جا سکتا ہے لیکن موجودہ حالات میں قرض چکانا تو دور ،غیرت کا اظہار بھی نہیں کیا جا رہا ہے ۔وہ ہماری دہلیز پار کر کے ہمارے گھر کا معائینہ بھی کر گئے اور ہم ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہے ۔بحیثیت پاکستانی اگر کوئی ہم پر میلی اور سازشی نظر بھی رکھے تو ہم پر فرض ہے کہ ہم ہر سطح پر اس سازشی آنکھ سے نفرت کریںاور اسکا اظہار بائیکاٹ کرکے اوربرآمدات و درآمدات کا سلسلہ منقطع کرکے کریں ۔ لیکن ہم تو انہی کی فلمیں اپنے ملک میں زوق و شوق سے دکھا رہے ہیں اور انکی فلم انڈسٹری کی گرما گرم خبروں کا مزا آلو کے سموسے کی مانند لے رہے ہیں ۔ہمارے ملک اور خصوصا ً کراچی میں بڑے بڑے سینما گھروں میں بھا رتی فلموں کا شائع ہونا اس طرح ہے کہ جیسے کوئی محکوم حاکم کے غلط حکم کی اطاعت کرے لیکن ہم تو ایک آزاد قوم ہیں نجانے پھر بھی کیوں محکوم بنے پھر رہے ہیں ؟جبکہ اس کی وجہ ذاتی مفاد پر مبنی ہے۔تقسیم ہند اور آزادی پاکستان کے بعد قائد اعظم نے قوم سے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان کی ساکھ کو مستحکم کرنے کے لیے ہمیں اور قربانیاں دینی ہونگی تو کیا ہم صرف اتنی قربانی نہیں دے سکتے کہ اپنے لطف اور اپنی ذاتی خاطر تواضع کے خاطر ہم بھارتی فلمیں دیکھنا اس لیے ترک کردیں کہ پاکستان پر اٹھنے والی ہر نگاہ کا جواب اٹل ہوکر دینا ہے ۔تاریخ میں کوئی ایسا لمحہ نہیں ملتا کہ پاکستان کی جانب سے اٹھا یا جانے والا قدم غلط اور بھا رتی حکام کا فیصلہ درست ہو۔1947سے پہلے مسلمانوں کے ساتھ جو رویہ تھا ا س سے تو سب ہی واقف ہیں لیکن اازادی کے بعد اس رویے میں مزید منفی تبدیلیا ں رونما ہوگئیں اور با لآخر 1948کی جنگ ،چھ ستمبر 1965کی رات بھارت کی جانب سے پیٹ پیچھے حملہ کرنا ،1971میں مشرقی پاکستان کو علیحدہ کرانا ،1997سے لیکر اب تک بھا رت کی جانب سے جنگی شعلوں کوہوا دینا ،پانی کو روک کر پاکستان کی زراعت کو نقصان پہچانا،وقتاً فوقتاً مختلف مواقعوں پر کشید گیوں میں اضافہ کرنا اور اپنے ملک میں ہونی والی ہر دہشت گردی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا،اگر ان تمام نکا ت کے بعد بھی بھارت سے دوستانہ تعلقات رکھیں جائیں تو یہ محکومیت نہیں تو کیا ہے؟ایک طویل عرصے بعد دیرینہ رنجشوں کو بھلا کر نئی پاکستانی جمہوری حکومت نے بھارت کی جانب دوستانہ تجارت کا ہاتھ بڑھایا اور کچھ ماہ بعد ہی دوبارہ رنجشون نے جنم لے لیا لہذا اب مکمل بائیکاٹ کا وقت آگیا ہے کہ ہر اس چیز سے قطع تعلق کرلیا جائے جو بھارت سے درآمد کی جاتی ہو ۔جئب ڈینمارک کی جانب سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خاکہ شائع کیا گیا تو مسلمانوں نے اسلام کی ساکھ کی خاطر ڈینمارک کی تمام پروڈکٹس کا بائیکاٹ کردیا گیا
اب اگر پاکستان کی ساکھ کو کوئی خطرہ لاحق ہوتا ہے تو ہمیں بھی بھارت کی تمام درآمدی پروڈکٹس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ اگر بھارتی حکام کی جانب سے بھارتی عوام کے لیے یہ پیغام آسکتا ہے کہ پاکستان بھارتی عوام کے لیے غیر محفوظ ہوچکا ہے تو لازم و ملزوم ہے کہ بھارت سے برآمد ہونے والی ہر شے پاکستان کے لیے غیر محفوظ اور غیر معیا ری ہوچکی ہے لیکن ان حا لات میں بھی بھارت سے تجا رت بدستور جاری ہے ۔گذشتہ ہفتے بھارت کی جانب سے 111ٹرکوں کی پاکستان آمد اور دوسری جانب سرحدی کشیدگی ایک کھلاتضا د ہے۔ہمیں اس بات کا بھر پور عزم کرنا چاہیے کہ سب سے پہلے بھارتی ٹی وی چینلز ،بھارتی فلمیں ، بھارتی ڈرامے اور بھارتی پروڈکٹ کا مکمل بائیکاٹ کریں۔عوام کا ایک مثبت قدم ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے اور حکومت کا ایک غلط قدم پوری قوم کا مستقبل برباد کرسکتا ہے۔غیرت کا اظہار اسی طریقے سے کیا جا سکتا ہے البتہ باغیرت سے بے غیرت ہونا کوئی مشکل کام نہیں ،کیو نکہ صرف اپنے ضمیر کا گلہ ہی تو گھونٹنا پڑتا ہے ۔اگر مشکل ہے توصرف ایک غیرت مند پاکستانی کے لیے جو حقیقی معنوں میں اپنے ضمیر کی مخالفت بھی نہیں کرسکتا ۔اب وقت آگیا ہے کہ ہم خالق اسم پاکستان چوہدری رحمت علی کی بتائی ہوئی راہ NOW OR NEVERپر گامزن ہوجائیں کہ بایئکاٹ کرنا ہے تو ابھی کرو ورنہ کبھی موقع نہیں ملے گا ،اگر وطن کا قرض چکانا ہے تو ابھی چکائو پھر شاید موقع ملے نہ ملے اور اب صرف دیکھنا یہ ہے کہ پاکستانی قوم میں غیرت محفوظ ہے کہ نہیںیا ہو سکتا مفاد پرست پاکستانیوں نے اس کا بھی سودا کردیا ہو۔
چیتا چالباز آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے چیتا چالباز کا شکریہ ادا کیا
arshad khan (11-01-09), ابو عمار (10-01-09), ابن جلال (12-01-09)
پرانا 12-01-09, 12:58 PM   #2
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,382
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: حمیت نام تھا جس کا گئی تیمور کے گھر سے

واقعی لمحہ فکریہ ہے۔
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 12-01-09, 01:25 PM   #3
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 65,770
شکریہ: 6,140
2,303 مراسلہ میں 5,836 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: حمیت نام تھا جس کا گئی تیمور کے گھر سے

سعود بھائی کیسی باتیں کرتے ہیں آپ۔ آپ نے بہت اچھا لکھا ہے مگر میرے بھائی یہ غیرت، محب الوطنی یہ سب چیزیں ہم سب اب بھول چکے ہیں۔

چلیں آپ کو تازہ واقعہ سناتا ہوں۔ ابھی کل ہی میں اپنی فیملی کوگھمانے کے لیے PAF میوزیم گیا تھا۔ وہاں پیچھے کی طرف شاید کوئی فنکشن ہورہا تھا جہاں بہت اونچی آواز میں انڈین گانے بجائے جا رہے تھے۔ میرے دوست یہ کہیں اور نہیں ہو رہا تھا، یہ عین PAF Base Faisal کے اندر میوزیم میں ہورہا تھا۔ اب آپ بتائیں جب ہماری فوج ہی ان کے گانوں کی رسیا ہے جن کا سب سے بڑا دشمن ہی انڈیا ہے، وہی فوج اپنے فنکشن میں انہی دشمنوں کے گانے بجاتے ہیں۔

اللہ ہمیں باغیرت اور حب الوطن پاکستانی بنائیں۔ آمین۔
ابو عمار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
چیتا چالباز (20-01-09), ابن جلال (12-01-09)
پرانا 12-01-09, 02:54 PM   #4
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,777
کمائي: 45,249
شکریہ: 2,024
1,907 مراسلہ میں 6,371 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: حمیت نام تھا جس کا گئی تیمور کے گھر سے

السلام علیکم،

بہت اچھا لکھا ہے آپ نے ---
ہمارے لیئے لمحہ فکریہ ہے اور بحیثیت قوم ہم نے کیا کرنا ہے یہ بھی اچھا سوال ہے۔

آپ نے کہا ہے کہ کیا ہم صرف اتنی قربانی نہیں دے سکتے کہ اپنے لطف اور اپنی ذاتی خاطر تواضع کے خاطر ہم بھارتی فلمیں دیکھنا اس لیے ترک کردیں کہ پاکستان پر اٹھنے والی ہر نگاہ کا جواب اٹل ہوکر دینا ہے کیوں نہیں ؟؟؟؟؟

کیا ہم اس کی ابتدا نہیں کر سکتے -- چلیں ہم اسی سے ابتداء کرتے ہیں -- کم از کم اس فورم کے ممبران ہی اس پر عمل کر سکتے ہیں۔۔۔۔

والسلام
طاہر
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی
شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے
طاھر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا
چیتا چالباز (20-01-09), ابو عمار (12-01-09)
جواب

Tags
فورم, فرض, کراچی, گانے, پاکستان, پاکستانی, قدم, نفرت, نظر, مکمل, موقع, موجودہ, اللہ, الزام, اسلام, بھائی, تلاش, ترک, جواب, حکم, خون, دوست, رات, سودا, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
یہ تھریڈ خواتین ،بزرگ ، قابل احترام ارکان اور خاص طور پر منتظمین کے لئے نہیں ہے فیصل ناصر قہقہے ہی قہقے 73 18-04-09 01:59 PM
کابل: القاعدہ کمانڈر سمیت تین طالبان جاں بحق ابن جلال خبریں 0 11-10-08 03:56 PM
کوئٹہ میں فرقہ واریت کے نام پر تین افراد کو قتل کردیا گیا ابن جلال خبریں 0 23-09-08 02:34 AM
ٹریفک حادثات میں بچی ہلاک،خواتین سمیت 5/افراد زخمی عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:38 AM
::: تھائی لینڈ : باغیوں کے ساتھ جھڑپ میں تین فوجی ہلاک ::: ابو کاشان خبریں 0 26-12-07 04:56 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:42 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger