واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


بچپن کی یادیں - 1

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات درجہ بندی: موضوع  کی درجہ بندی:  1 ووٹ 5.00 اوسط ظاہری انداز
پرانا 20-02-10, 02:16 AM   #1
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,078
کمائي: 117,428
شکریہ: 14,667
4,078 مراسلہ میں 12,438 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default بچپن کی یادیں - 1

بچپن کی یادیں - 1

بچپن کا زمانہ بھی عجیب ہوتا ہے۔ انسانی زندگی میں سب سے زیادہ معصومیت کا دور ہوتا ہے۔ کوئی فکر نہیں ہوتی کہ کل کیا ہونے والا ہے۔ زندگی کے ہنگاموں سے الگ تھلگ ایک خیالی دنیا ہوتی ہے۔ مجھے اسکول کے ٹائم سے ہی لکھنے کا شوق تھا، اور اس شوق کو پورا کرنے کے لئے الٹا سیدھا کچھ نہ کچھ لکھتا رہتا تھا۔ پھر ایک روز خیال آیا کہ کیوں نہ اہم واقعات کو قلمبند کروں۔ اب میں کوئی بڑا آدمی تو ہوں نہیں، پھر کیونکر میرے شب وروز میں کسی کو دلچسپی محسوس ہوگی؟ یہ سوچ کر رک جاتا۔ لیکن پھر یہ سوچ کر ہمت بندھی کہ یہ تو میری ذاتی ڈائری ہے اور میں کسی کو دکھانے کے لئے تھوڑی لکھ رہا ہوں۔ صرف اپنا شوق پورا کرنے کی خاطر لکھنا کوئی بری بات تو نہیں۔

پھر اپنےمشاہدات لکھنے کا سلسلہ شروع کیا۔ لیکن لکھنا شائد اتنا آسان نہیں ہوتا جتنا نظر آتا ہے۔ بمشکل ایک سے دو صفحے لکھ پاتا تھا۔ پھر کچھ ماہ بعد وہ بھی چھوڑ دیا۔ کچھ روز پہلے شاہد بھائی کے مشاہدات اور بچپن کی یادیں پڑھ کر پھر سے لکھنے کی خواہش دل میں جاگی۔ اب ان کی طرح لکھنا تو مجھے نہیں آتا، لیکن کوشش کرنے میں کیا حرج ہے۔ کہیں پڑھا تھا کہ لکھنے سے دل کا بوجھ ہلکا ہوجاتا ہے۔ اس لئے اپنے بچپن کی کچھ یادیں آپ لوگوں سے شئیر کرنا چاہتا ہوں۔ امید ہے میری اس کوشش کو شاہد بھائی کی نقل نہیں سمجھا جائے گا۔

والد صاحب نے مجھے سائیکل لا کر دی تھی۔ محلے میں اکثر لڑکے میرے دوست تھے۔ ہم سائیکل پر سوار ہو کر گلی میں چکر لگاتے۔ چونکہ سائیکل میری تھی، اس لئے میں اپنی من مانی کرتا تھا۔ خود سائیکل پر بیٹھ جاتا تھا، اور ان لوگوں سے دھکا لگانے کو کہتا۔ ایک لڑکا کنڈیکٹر بن جاتا تھا، باقی تین چار لڑکے سواریوں کی شکل میں سائیکل کی پچھلی سیٹ کو پکڑ کر ساتھ ساتھ دوڑتے رہتے۔ کبھی کبھار محلے کا کوئی شرارتی لڑکا آکر میری سائیکل کو اتنی زور سے دھکا دیتا کہ مجھے سائیکل کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجاتا۔ ایسی صورتحال میں مجھے زور زور سے رونے کے علاوہ کوئی اور مؤثر طریقہ نظر نہیں آتا تھا، کیونکہ اس طرح وہ لڑکے مجھے چھوڑ کر بھاگ جاتے تھے۔

میرے اس شوق کی حد صرف اپنے گھر کے سامنے واقع مسجد تک ہی تھی۔ اس سے آگے جانے کی اجازت تھی نہ مجھ میں اتنی ہمت تھی۔ ایک بار دل میں خیال آیا کہ کیوں نہ تھوڑا آگے جاکر دیکھوں۔ پہلے تو ہمت نہیں ہوئی، لیکن پھر کچھ سوچ کر چل پڑا۔ ہمارے محلے کی مسجد سے 300 گز کے فاصلے پر دوسری مسجد تھی، جو کہ گلی کے اگلے کونے پر تھی۔ میں اسی سمت میں جا رہا تھا۔ اس مسجد کے سامنے پہنچ کر فاتحانہ انداز میں ادھر ادھر دیکھنے لگا۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے ایک بڑا معرکہ سر کر لیا ہو۔

پانچ سال کی عمر تک پہنچنے پر نماز کا سبق اور قرآن مجید کی تعلیم شروع ہوئی۔ نماز کا سبق یاد کرتے وقت الفاظ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ذہن میں کچھ اشکال بھی بنتی تھیں۔ مثلاً جب التحیات پڑھتا تو ذہن میں ایک کرسی کی تصویر بن جاتی، آگے والصلوٰات پڑھتا تو ایک مولوی صاحب کی تصویر بن جاتی جو مٹھی میں حلوہ لے کر دوسرے ہاتھ کی انگلی اس میں یوں ڈالتا جیسے نوٹ گن رہے ہوں۔ میں اکثر یہ بات کہہ بھی دیتا تھا، گھر میں سب لوگ سن کر ہنسنے لگتے تھے۔ اس طرح کے اور بھی بہت سے نقوش ذہن میں بنتے تھے۔

باقاعدہ نماز شروع کرنے سے بہت پہلے ہی والد صاحب کے ساتھ مسجد جاتا تھا۔ نماز پڑھنا تو نہیں آتا تھا لیکن باقی لوگوں کو دیکھ کر ان کی نقل کر لیتا تھا، لیکن جب سب لوگ سجدے میں چلے جاتے تو ادھر ادھر دیکھ کر جلدی سے لیٹ جاتا۔ اکثر دوسرے ہم عمر لڑکے بھی مسجد میں آجاتے۔ نماز میں ہی ایک دوسرے کو کہنی مارنا، دھکا دینا جو کبھی کبھار باقاعدہ لڑائی میں بدل جاتا، ہم لوگوں کا مشغلہ تھا- پھر امام صاحب نماز کے فوراً بعد ہم سب کی پٹائی کرنا لازم سمجھتے تھے۔ اس لئے ان کے سلام پھیرنے سے قبل ہی اکثر لڑکے بھاگ جاتے تھے۔
ھارون اعظم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (20-02-10), یحیٰی (20-02-10), وقاص احمد ضیاء (02-04-10), ام طلحہ (06-04-10), طاھر (11-11-10), عبداللہ حیدر (20-02-10)
پرانا 20-02-10, 02:43 AM   #2
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,141
شکریہ: 51,152
7,457 مراسلہ میں 21,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ھارون بھائی لکھیئے، لکھیئے اور لکھتے جائیے، آپ کے الفاظ‌کی سچائی خود اپنا لوہا منوا لے گی!
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (20-02-10), یحیٰی (20-02-10), عبداللہ حیدر (20-02-10)
پرانا 20-02-10, 02:45 AM   #3
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,078
کمائي: 117,428
شکریہ: 14,667
4,078 مراسلہ میں 12,438 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
ھارون بھائی لکھیئے، لکھیئے اور لکھتے جائیے، آپ کے الفاظ‌کی سچائی خود اپنا لوہا منوا لے گی!
حوصلہ افزائی کا شکریہ۔
ھارون اعظم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (20-02-10)
پرانا 20-02-10, 04:23 AM   #4
Senior Member
 
یحیٰی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 10,544
کمائي: 188,945
شکریہ: 9,539
7,566 مراسلہ میں 15,520 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ماشاءاللہ اعظم صاحب بہت بڑیا، جاری رکھیں، اچھا لگ رہا ہے پڑ کر
بہت خوب
یحیٰی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے یحیٰی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (20-02-10), ھارون اعظم (20-02-10)
پرانا 06-04-10, 03:49 PM   #5
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,384
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت بہترین ہارون بھائی!! ،
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (06-04-10), ھارون اعظم (06-04-10)
جواب

Tags
کوشش, کنٹرول, گھر, وقت, واقعات, قرآن, نماز, نظر, مجید, مسجد, آدمی, انداز, بھائی, بچپن, تعلیم, تصویر, دوست, دنیا, زندگی, زمانہ, سال, شروع, عجیب, صورتحال, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:55 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger