| گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
محسن
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 35
مراسلات: 1,460
کمائي: 10,378
شکریہ: 278
472 مراسلہ میں 1,010 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
دوستو اور پیارو!
ہم بحثیت پاکستانی قوم کافی عرصے سے اس بات کو لے کر چل رہے ہیں کہ زیادہ انگلش بولنے والے ہی سے ہم لوگ متاثر ہوتے ہیں اور اسے ہی ہم زیادہ مہذب اور well educated انسان یا اونچی سوسائٹی کا فرد سمجھتے ہیں۔ اور اس کی عزت بھی زیادہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ انگلش زبان ترقی کے لیے بہت ضروری ہے ۔ آپ کے خیالات جو کہ حقیقی ہونے چاہیے اور آپ کے دل کی آواز ہونے چاہے وہ ادھر بیان کریں۔نہ کہ دوسرے ممبرز کو متاثر کرنے کے لیے ، شکریہ Last edited by مسٹر رائٹ; 27-09-07 at 04:49 PM. |
|
|
|
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
نہیں یار ایسی کوئی بات نہیں کہ ہم لوگ انگریزی سے متاثر ہوتے ہیں۔ ویسے انگریزی اتنی بری بھی نہیں ہمیں انگریزی سیکھنی چاہئیے کیونکہ بھائی انسان کو حالات کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا چاہیئیے اور میرے خیال سے انگریزی سیکھنی چاہئیے۔
لیکن کچھ لوگ ہوتے ہیںجو اپنا اصل بھول کر دوسروں کی نقالی کرتے ہیں اور ایسے لوگوںسے بھائی مجھے تو سخت چڑ ہوتی ہے
__________________
![]() |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
مراسلات: 500
کمائي: 2,388
شکریہ: 10
153 مراسلہ میں 251 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
دیکھیے جناب انگریزی کیونکہ بین الاقوامی زبان ہے اس لیے اسکو سیکھنا چاہیے لیکن اپنی قومی زبان پر اسکو فوقیت دینا یہ عقلمندی نہیں ہے۔ اور دنیا میں بہت سے ایسے ممالک ہیں جنہوں نے اپنی زبان کو اہمیت دی ہے اور وہ ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑے ہیں۔ ایسا ہرگز نہیں ہے کہ ترقی صرف انگریزی زبان کے سیکھنے پر موقوف ہے اور بھی بہت سے عناصر اس میں کار فرما ہوتے ہیں۔ اور آجکل جو ہم انگریزی بولنے والوں سے بہت جلد متاثر ہو جاتے ہیں میں آپکی اس بات سے متفق ہوں ایسا ہی ہوتا ہے جناب۔ ۔ ہم نے انگریزی کو قابلیت کا معیار بنا لیا ہے کہ جسکو انگریزی بولنی آتی ہے تو بس وہ تو بہت قابل ہوا۔ انگریزی زبان آنی چاہیے میں اسکے حق میں ہوں لیکن اس زبان کو قابلیت کا معیار بنانے کے خلاف ہوں۔
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
محسن
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 35
مراسلات: 1,460
کمائي: 10,378
شکریہ: 278
472 مراسلہ میں 1,010 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
[اور آجکل جو ہم انگریزی بولنے والوں سے بہت جلد متاثر ہو جاتے ہیں میں آپکی اس بات سے متفق ہوں ایسا ہی ہوتا ہے جناب۔ ۔ ہم نے انگریزی کو قابلیت کا معیار بنا لیا ہے کہ جسکو انگریزی بولنی آتی ہے تو بس وہ تو بہت قابل ہوا۔ انگریزی زبان آنی چاہیے میں اسکے حق میں ہوں لیکن اس زبان کو قابلیت کا معیار بنانے کے خلاف ہوں۔[/quote]
میں سمجھتا ہوں کہ یہ ہمارا احساس کمتری ہے جو یہ ہم سب کچھ ایسا سمجھتے ہیں |
|
|
|
|
|
#5 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مراسلات: 19
کمائي: 155
شکریہ: 8
9 مراسلہ میں 23 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
انگریزی پچھلے ساٹھ سال سے اس قوم کو سکھانے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس کو سکھانے کے طریقے پاکستان بننے سے بھی پہلے کے ہیں۔ آج انگریزی کوئی شک نہیں بین الاقوامی زبان ہے۔ اس کو سیکھنا وقت کی ضرورت ہے۔ لیکن اس کو سکھانے کے ڈھنگ ہونے چاہییں۔ زبان سکھانے کے لیے باقاعدہ طریقے موجود ہیں جن کے اصول محققین نے برسوں تحقیق کے بعد وضع کیے ہیں لیکن اس ملک میں باوا آدم ہی نرالا ہے۔ کسی کو پتا ہی نہیں انگریزی پڑھانے کا۔ نہ کورس بنانے والے کو نہ پڑھانے والے کو۔ آخر ہم اردو اور علاقائی زبانیں بھی تو سیکھ جاتے ہیں تو پھر انگریزی کیوں اتنا تنگ کرتی ہے سیکھنے میں؟
سادہ سی بات ہے ہمارے پاس اس قابل سٹاف ہی نہیں، ان کے پاس ٹریننگ ہی نہیں۔ ورنہ دنیا میں پاکستانی انگلش کا بھی ایک نام ہوتا۔ جی ہاں پاکستانی انگلش، جس طرح ہمارے پرائیویٹ سکولوں میں کہیں بچوں کو امریکی سٹائل میں پڑھا رہے ہیں، کہیں برطانوی سٹائل کی انگریزی اور کہیں آسٹریلوی انگریزی پڑھائی جارہی ہے۔ جبکہ ہمارے ہاں انگریزی ان ممالک سے کم ترقی یافتہ نہیں۔ ہم روزانہ انگریزی کی اشاعتوں میں کروڑوں الفاظ کا ڈیٹا پیدا کرتے ہیں (جرائد، میگزین ، اخبارات، خبریں) ضرورت اس بات کی ہے کہ انگریزی کا مقام پہچان کر اس کو پڑھانے کی تعلیم دی جائے۔ جب پڑھنا ہی مقدر ٹھہرا تو کیوں نہ اچھے طریقے سے پڑھائیں تاکہ کچھ حاصل بھی ہو۔ ورنہ قوم اسی طرح روتی رہے اور اور ہمارے ہاں آدھے تیتر آدھے بٹیر پیداہوتے رہیں گے۔ جو جدول کو انگریزی میں کبھی شیڈول اور کبھی سکیجول کہتے ہیں، خود نہیں جانتے کہ صحیح تلفظ کیا ہے۔ |
|
|
|
| دوست کا شکریہ ادا کیا گیا | عائشہ (04-10-07) |
![]() |
| Tags |
| پہچان, پاکستان, پاکستانی, قدم, لوگ, آج, انگلش, انگریزی زبان, انسان, اردو, بھائی, بچوں, تعلیم, جواب, جلد, خلاف, دل, سٹاف, سال, عزت, صف, صحیح, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|