واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


اتنی فرصت کسے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-11-08, 06:12 AM   #1
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,960
کمائي: 276,526
شکریہ: 33,158
12,652 مراسلہ میں 36,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default اتنی فرصت کسے

اتنی فرصت کسے

پچیس تیس برس پہلے غربت اگر زیادہ نہیں تو کم ازکم اتنی ہی تھی جتنی آج ہے۔ لیکن اس دور کے غریب عجیب تھے۔ پڑوس سے آٹا، چائے، چینی، برتن، کرسیاں یا بستر ادھار لینا معیوب نہیں سمجھا جاتا تھا۔ انتہائی نادار بچوں کے رھن سہن اور تعلیم و تربیت میں چچا، ماموں یا نانا دادا یا ہمسائے اپنی تنگدستی کو بھول کرخاموشی سے ہاتھ بٹاتے تھے۔ محلے کے ہرگھر کا احوال دوسرے پر کھلا تھا۔
خوشحال دوکاندار کا بچہ اپنے پڑوسی مزدور کے بچے کے ساتھ بستہ اچھالتا ہوا ایک ہی پیلے سرکاری سکول کا رخ کرتا تھا۔ سینئر بچے کورس کی پرانی کتابیں محلے کے غریب بچوں کو خاموشی سے عطیہ کر دیتے تھے۔ کسی کسی گھر میں بچوں کا ایک آدھ رسالہ آتا تھا۔ اور محلے کے سب بچے اس پر اپنا حق سمجھتے تھے۔ ٹی وی پر بچوں کے لئے بھی روزانہ کوئی نہ کوئی پروگرام ضرور آتا تھا اور جس گھر میں ٹی وی ہوتا شام کو اس کے دروازے محلے کے تمام بچوں پر وا ہوجاتے تھے۔
پھر ہماری زندگیوں سے ہمدرد چچا، ماموں، دادا، نانا، مشترکہ پیلا سکول، بچوں کے رسالے، نو عمروں کے ٹی وی پروگرام، اشیائے ضرورت اور کورس کی کتابیں بانٹنے کا جذبہ اور خاموش دست گیری کی روایت غائب ہوتی چلی گئی۔
غربت عیب زدہ اشتہار ہوگئی۔ نمناک آنکھوں کی جگہ نفسا نفسی، محلے داری کی جگہ ایدھی سینٹر، خاموش دستگیری کی جگہ آدم بو آدم بو چیختے چینلز اور ہمدرد آنکھوں کی جگہ کاروں کے بند شیشے آگئے۔
اب یہ خیال ہی نہیں آتا کہ ہمسائے میں کل کس کا بچہ بیماری سے مرگیا۔ سامنے رہنے والا مزدور اپنے چار بچوں سمیت کیوں اچانک غائب ہوگیا۔ کونے پر بیٹھا خوانچہ فروش لڑکا تین دن سے کیوں دکھائی نہیں دے رہا۔ کام والی ماسی ایک ہفتے سےکہاں ہے۔ تین گھر چھوڑ کے ہر دوسرے تیسرے روز کس کے رونے کی آواز آتی ہے۔
بس یہی ہوتا ہے نا کہ اچانک اخبار میں بچہ برائے فروخت کی تصویر دیکھتے ہی، ریلوے لائن پر خودکشی کرنے والے خاندان کی داستان پڑھتے ہی یا ایدھی ہوم میں چھوڑے جانے والے بچوں کے ٹی وی فٹیج نگاہ سے گذرتے ہی منہ سے نکلتا ہے ۔۔۔ 'ہا آہ۔۔۔ ہاؤ سیڈ ۔۔۔۔۔وٹ اے پٹی۔۔۔' 'حکومت بے شرم ہوگئی ہے جی۔۔۔ دلوں سے خوفِ خدا اٹھ گیا ہے جناب۔۔۔'
ہاں تو میں کہہ رہا تھا کہ آج (بیس نومبر) دوپہر بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ہم نے ایک واک آرگنائز کی ہے آپ پلیز ضرور آنا اور گڑیا کو لانا مت بھولنا ۔۔۔


اتنی فرصت کسے کہ بحث کرے
اور ثابت کرے کہ میرا وجود
زندگی کے لئے ضروری ہے
( جون ایلیا)
بشکریہ
وسعت اللہ خان

Last edited by فیصل ناصر; 21-11-08 at 06:17 AM.
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
arshad khan (21-11-08), Atia jamali (22-11-08), ام طلحہ (02-02-10), ابن جلال (21-11-08), تفسیر حیدر (27-11-08), حسن مغل (27-11-08), شاہد جمیل حفیظ (27-11-08)
پرانا 21-11-08, 07:08 PM   #2
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,864
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اتنی فرصت کسے

بہت زبردست۔
شکریہ فیصل ناصر بھائی
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابن جلال کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (28-11-08), ام طلحہ (02-02-10)
پرانا 22-11-08, 08:01 PM   #3
Senior Member
 
Atia jamali's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: قطر
مراسلات: 608
کمائي: 6,733
شکریہ: 193
352 مراسلہ میں 770 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اتنی فرصت کسے

بہت اچھا لگا-----------------------------------
Atia jamali آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
Atia jamali کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (22-11-08)
پرانا 27-11-08, 02:09 PM   #4
ناظم اعلی

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 3,979
کمائي: 55,990
شکریہ: 2,986
1,422 مراسلہ میں 3,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اتنی فرصت کسے

وسعت اللہ خان کو میں اکثر سنتا ہوں۔ اُس کی تحریریں بڑی جاندار ہوتی ہیں۔ شکریہ شئیر کرنے کا۔
Zullu230 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
Zullu230 کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (28-11-08)
پرانا 27-11-08, 03:47 PM   #5
Senior Member
 
تفسیر حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,744
شکریہ: 1,293
978 مراسلہ میں 1,848 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اتنی فرصت کسے

بہت خوب لکھا ہے۔
شکریہ
تفسیر حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
تفسیر حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (28-11-08)
پرانا 27-11-08, 04:03 PM   #6
Senior Member
 
حسن مغل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: GvWorker.Com
عمر: 27
مراسلات: 459
کمائي: 6,400
شکریہ: 96
234 مراسلہ میں 480 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اتنی فرصت کسے

نہایت عمدہ تحریر ہے۔ بلکہ پر سوز تحریر ہے۔ قسم سے اپنا بچپن یاد آگیا اس تحریر کو پڑھ کے۔ اب تو واقعی نفسانفسی کا دور ہے۔
__________________

کام / نیٹ / او آر جی
حسن مغل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
حسن مغل کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (28-11-08)
جواب

Tags
color, فروخت, موقع, آج, اللہ, بھائی, بچپن, بچوں, تحریر, تعلیم, تصویر, خودکشی, خان, خدا, شام


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
رخصت اے بزم جہاں نیلم خان شاعری اور مصوری 7 22-08-11 07:38 AM
فقط پہلی ہی فرصت میں خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم 10 02-06-09 03:45 AM
کس کو فرصت ہے کہ یہ درد بھرے راگ سنے The Great شعر و شاعری 0 09-08-08 08:32 PM
رخصت اے بزم جہاں عبدالقدوس شاعر مشرق علامہ اقبال 0 19-08-07 11:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:02 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger