واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


میری کہانی اٹلی میں۔

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات درجہ بندی: موضوع  کی درجہ بندی:  3 ووٹ 4.67 اوسط ظاہری انداز
پرانا 13-10-08, 01:27 AM  
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,807
کمائي: 46,475
شکریہ: 7,233
5,839 مراسلہ میں 14,844 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Lightbulb میری کہانی اٹلی میں۔

سلام دوستوں میں 12 نومبر 2007 کو اٹلی آیا تھا اور ابھی تک یہی ہوں۔
میں نے آنے سے پہلے یہ سوچا تھا کہ میں اٹلی جا کر جو جو کچھ میرے ساتھ بیتے گی میں وہ لکھوں گا۔ اور میں اپنی ڈائری پر سب کچھ لکھتا رہا۔
ایک ایک دن میں نے لکھا کہ میں نے کیسے گزارا ہے۔
ہمارے ملک میں ہر نواجوان جن میں میں بھی شامل تھا ہمیں یورپ اپنے خوابوں کی تعبیر نظر آتی ہے۔ لیکن یہ جنت نہیں ہیں جنت صرف اپنے گھر اپنے وطن میں ہی ہے۔
میں یہاں جو کچھ لکھوں گا بالکل سچ ہوگا۔ کیونکہ میں یہ چاہتا ہوں کہ میرے وطن کے نوجوانوں کو پتا چلے کہ دیار غیر میں آکر کیا بیتتی ہے۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ میری بات پر کوئی بھی عمل نہیں کرے گا کیونکہ میں نے بھی کسی کو بات پر عمل نہیں کیا تھا تو اٹلی آگیا تھا۔

12 نومبر 2007-
جب میں اٹلی کے شہر میلان کے ائیرپورٹ پر اترا۔۔تو خوشی کے مارے میری جان نکل جانے لگی تھی ۔ میں اتنا خوش تھا کہ بیان کے باہر ہے میرے ساتھ جو لڑکا تھا وہ بھی پہلی دفعہ ہی میرے ساتھ یہاں آیا تھا اور اس کے بھی جذبات وہی تھے جو میرے تھے۔جب ہم نے یہاں کی روشنی دیکھی تو اپنے آپ پر قابو نہ رکھ سکے یقین نہیں آرہا تھا کہ ہم اٹلی میں دیر تک ایک دوسرے کو مبارک دیتے رہیں۔ میرا ایک کزن مجھے لینے آیا تھا جس کو ایک سال ہوگیا تھا اٹلی آئے ہوئے مگر وہ ابھی بھی فارغ تھا اسے کوئی کام نہیں ملا ایک سال۔ میں نے اسے کہا کہ دیکھنا کہ مین کیسے کام تلاش کر لیتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خیر ہم ایرپورٹ کے ایک گھنٹہ بس کی مسافت میں ریلوے سٹیشن پر آئے وہاں کی ٹھنڈی تھنڈی ہوا نے مجھے اور قابو کر لیا پھر وہاں کو ٹرین کا نظام دیکھ کر بہت حیرت ہوئی۔ دو گھنٹے مسلسل سفر کے بعد ہم اپنی منزل مقصود و مطلوب پر پنچ گئے۔جب مجھے ایک جگہ جسے ہوں سب ٍڈیراہ بولتے ہیں وہاں لے گئے اور وہاں سب سے پہلی جو چیز دیکھی وہ کیا تھا؟؟ 2 کمرے کے مکان میں 21 بندے رہتے ہیں اور میں نے بھی وہاں رہنا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔
پھر کیا ہوا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

اگلی قسط میں-










دوسرا حصہ
تیسرا حصہ
چوتھا حصہ
پانچواں حصہ
چھٹا حصہ
آخری حصہ

Last edited by محمدخلیل; 30-10-08 at 04:10 PM.
محمدخلیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
23 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
nsa47 (29-10-08), Real_Light (21-10-08), پیاسا (14-10-08), پاکستانی (11-03-09), ھارون اعظم (17-12-10), وسیم (14-11-08), چیتا چالباز (08-01-09), منتظمین (13-10-08), محمدعدنان (13-10-08), معظم (15-11-08), yashaka (19-10-08), Zullu230 (17-11-08), ام طلحہ (27-10-08), ابو عمار (13-10-08), ابن جلال (13-10-08), جان جی (14-10-08), خرم شہزاد خرم (30-10-08), دلربا (23-10-08), رضی (25-05-09), سیپ (13-10-08), سعود (20-04-09), شاہ جی 90 (05-09-09), عبداللہ حیدر (23-10-08)
پرانا 28-10-08, 10:14 PM   #121
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میری کہانی اٹلی میں۔

اقتباس:
کیوں بھائی؟ زین کوئی خاص بات ہے جو مجھے نہیں‌معلوم؟
آپ کا وزن روز بروز بڑھتا جارہا ہے مجھے فکر ہورہی ہے کہ کہیں آپ دنیا کے سب سے موٹے شخص نہ بن جائے۔
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
nsa47 (29-10-08)
پرانا 28-10-08, 10:41 PM   #122
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,807
کمائي: 46,475
شکریہ: 7,233
5,839 مراسلہ میں 14,844 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: میری کہانی اٹلی میں۔

تو کب آ رہی ہے نئی قسط؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
محمدخلیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا
nsa47 (29-10-08)
پرانا 28-10-08, 10:59 PM   #123
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,781
کمائي: 2,338,888
شکریہ: 17,749
12,237 مراسلہ میں 28,434 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: میری کہانی اٹلی میں۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زین الدین زیڈ ایف مراسلہ دیکھیں
آپ کا وزن روز بروز بڑھتا جارہا ہے مجھے فکر ہورہی ہے کہ کہیں آپ دنیا کے سب سے موٹے شخص نہ بن جائے۔
کیوں بدنام کرتے ہو یار؟ صرف 62 کلو وزن ہے میرا
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
nsa47 (29-10-08)
پرانا 28-10-08, 10:59 PM   #124
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,781
کمائي: 2,338,888
شکریہ: 17,749
12,237 مراسلہ میں 28,434 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: میری کہانی اٹلی میں۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : خلیل مراسلہ دیکھیں
تو کب آ رہی ہے نئی قسط؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
یہ تو آپ نے بتلانا ہے بھائی
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
nsa47 (29-10-08)
پرانا 29-10-08, 04:03 AM   #125
Senior Member
 
nsa47's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 1,847
کمائي: 16,093
شکریہ: 1,281
866 مراسلہ میں 1,527 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میری کہانی اٹلی میں۔

ہمیں بھی بتا دیں جب آئے تو دیکھ لیں
nsa47 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 29-10-08, 04:06 AM   #126
Senior Member
 
ماسٹر مقسود's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: Germany
مراسلات: 244
کمائي: 5,308
شکریہ: 243
175 مراسلہ میں 383 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میری کہانی اٹلی میں۔

خلیل بھا ئ بھت دلچسپ سلسلہ شروع کیا ھے آپ نے ۔ اگلی قسط کا انتظا ر ہے۔
( قسط نمبر بھی بتا دیا کریں )
ماسٹر مقسود آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ماسٹر مقسود کا شکریہ ادا کیا گیا
nsa47 (29-10-08)
پرانا 29-10-08, 01:09 PM   #127
Senior Member
 
nsa47's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 1,847
کمائي: 16,093
شکریہ: 1,281
866 مراسلہ میں 1,527 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میری کہانی اٹلی میں۔

ہمیں بھی بتا دینا پلیز جب ائے گی البتہ تبھی ائے جب وہ ائیں گے
nsa47 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 29-10-08, 03:49 PM   #128
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,807
کمائي: 46,475
شکریہ: 7,233
5,839 مراسلہ میں 14,844 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: میری کہانی اٹلی میں۔

بہت بہت شکریہ پسند کرنے کا۔۔جب جب وقت ملتا ہے لکھ لیتا ہوں۔۔۔۔
محمدخلیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
nsa47 (29-10-08), محمدعدنان (30-10-08)
پرانا 29-10-08, 05:01 PM   #129
Senior Member
 
nsa47's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 1,847
کمائي: 16,093
شکریہ: 1,281
866 مراسلہ میں 1,527 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میری کہانی اٹلی میں۔

اب کب وقت ملے گا حضور آپ کو یہ تو بتا دیں ناں
nsa47 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
nsa47 کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل (29-10-08)
پرانا 29-10-08, 05:03 PM   #130
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,807
کمائي: 46,475
شکریہ: 7,233
5,839 مراسلہ میں 14,844 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: میری کہانی اٹلی میں۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : nsa47 مراسلہ دیکھیں
اب کب وقت ملے گا حضور آپ کو یہ تو بتا دیں ناں
انشاء اللہ آج یا پھر کل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔پھر بھی آپ کا بہت بہت شکریہ
محمدخلیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 30-10-08, 01:45 AM   #131
Senior Member
 
تفسیر حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,745
شکریہ: 1,293
978 مراسلہ میں 1,848 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میری کہانی اٹلی میں۔

انتظار رہے گا۔
شکریہ
تفسیر حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
تفسیر حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
nsa47 (30-10-08)
پرانا 30-10-08, 02:04 AM   #132
Senior Member
 
nsa47's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 1,847
کمائي: 16,093
شکریہ: 1,281
866 مراسلہ میں 1,527 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میری کہانی اٹلی میں۔

آپکی آج تو کل میں بدل گئی اور اب آپکی کل آج میں بدل گئی کب لکھیں‌گے پھر؟
nsa47 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 30-10-08, 05:09 AM   #133
Senior Member
 
یحیٰی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 10,544
کمائي: 188,944
شکریہ: 9,539
7,566 مراسلہ میں 15,520 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میری کہانی اٹلی میں۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : خلیل مراسلہ دیکھیں
میرے خیال سے جو ہمارے پاس ہوتا ہے اس پر شکر نہین کرتے اس لیے
ہاں بھائی سہی کہا ہم نے شکر کرنا چھوڑ دیا ہے شاید
یحیٰی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 30-10-08, 05:17 AM   #134
Senior Member
 
یحیٰی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 10,544
کمائي: 188,944
شکریہ: 9,539
7,566 مراسلہ میں 15,520 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: میری کہانی اٹلی میں۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : خلیل مراسلہ دیکھیں
سلام و علیکم۔۔۔
جب اٹلی میں آپ اپنے پیپرز جمع کروا دیتے ہیں تو پھر 20 دن کے بعد آپ کے دیے ہوئے ایڈریس پر لیٹر آتا ہے کہ آپ کے فنگر پرنٹس اس ڈیٹ کو ہیں۔ تو دوستوں میں اور وہان ایک پاکستانی میرا جو گھر میں ہی رہتا تھا وہ بھی فارغ تھا ہم روزانہ کام کی تلاش میں نکل جاتے تھے ۔ہم دونوں کے پاس پرانے قسم کے سائیکل تھے ویسا زیادہ تر ہم پیدل ہی جاتے تھے اگر زیادہ دور جانا ہو تو ہم ان سائیکلوں پر جاتے تھے۔ جو میرے پاس سائکل تھا اس کے اگلی بریک نہیں تھی اور جو اس کے پاس تھا اس کی پچھلی بریک نہیں تھی۔لیکن وہ ہی ہمارے لیے اس ٹائم بہت اہمیت رکھتے تھے۔ جب ہم پیدل نوکری کی تلاش کے لیے جاتے تھے بہت دور دور تک نکل جاتے تھے فیکٹری زون میں چلے جاتے تھے روزانہ 20 کے قریب فیکٹری میں جاتے تھے وہاں جاکر اپلائی کرتے تھے ۔سب سے پہلے ہی وہ کہ تھے تھے کہ
Non Che Lavoro کہ جاب نہیں پھر ہمارے رونی والی شکلیں دیکھ کر وہ ہمیں کہتے تھے کہ اپنے پیپرز دکھاو۔۔۔

اور آپ کو بتاتا چلو کہ جب فنگرز پرنٹ ہوتے ہیں تو پھر اس کے 6 ماہ تک پیرز نہیں ملتے ہاں قسمت ہو تو مل جاتے ہیں ورنہ سال سے زاہد بھی لگ سکتا ہے اور ان پیپز کو Permeso di sogiorno کہتے ہیں رہنے کی پرمشن اس کے بغیر تو جاب کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ۔ بلکہ اب تو یہ حالات ہیں کہ جن لوگوں کے پاس یہ دس سال سے ہیں ان کو بھی جاب ملنا محال ہوگیا ہے۔ خیر میں اور میرا دوست روزانہ تلاش کرتے لیکن اٹلی میں جاب ختم ہوتی جا رہی تھی جس کی میں وجوہات کچھ یہ یہں کہ ایک تو یہاں یورپ کا ویزا فری ہے اور ساتھ یورپ جن میں غریب ممالک بھی ہیں ان کو جاب پہلے دیتے ہیں اور وہ بھی بہت کم ریٹ پر۔ اور دوسرا کہ اٹلی اپنا کام چائنہ سے کرواتا اور اور وہاں اس کو مزدوری بہت تھوڑی دینی ہوتی ہے اس لیے اپنی فیکڑیاں چائینہ لے جا رہا ہے۔۔۔اور دوسرے کچھ ہم پاکستانی ہیں۔۔۔۔یہاں آپ کو بتاتا چلو کے یہاں عام کام کرنے کا کیا ریٹ ہے یہاں اگر آپ کوئی کام مل ہی جاتا ہے تو اس کے آپ کو ایک گھنٹہ کے چار سے لے کر 10 یورو تک ملتے ہیں اور 10 یورو اس وقت جب آپ کا کام بہت اچھا ہو اور آپ کو 5 سال سے زیادہ ہوں۔ اور آٹھ گھنٹے کام ہوتا ہے اور ہفتہ اتوار کو چھٹی ہوتی ہے اور اس میں کچھ اوور ٹائم بھی لگ جاتا ہے۔اگر روزانہ کے 32 یورو بنتے ہوں توں ایک ماہ میں 22 دن کام ہوتا ہے اور ٹائم وغیرہ ملا کر 750 یورو سے 1200 تک بن جاتے ہیں ۔ جس میں اس کے خرچہ کچھ ایسا ہوتا ہے کہ اگر وہ کسی کے پاس رہتا ہے جہاں 8 یا دس بندے رہتے یہں تو اس کا وہاں کا کرایہ فکس کر لیتے ہیں 150 اس کا کرایہ اور بل وغیرہ ہے اور باقی کھانے کا خرچہ سب میں تقسیم ہوتا ہے جو 200 سے اوپر تک ہو جاتا ہے-یعنی کے کل ملا کرے 350 یورو بنتا ہے اس میں سے اپنے سارے خرچے نکال کر بہت حد تک بچت کر کے اپنا آپ مار کے اگر بہت زیادہ ہو تو 400 سے 500 بچا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیکن اگر وہ کام لگا ہو تو،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، ،،،،،،،،،،،،،
اور کام کا یہاں کوئی نہیں پتا کہ آج ہے اور کل نہیں ۔۔کوئی بھروسہ نہیں ہے کام کا۔۔۔اور یہاں کام کے لیے مختلف ایجنسیز بنی ہوئی ہیں جن کے پاس کبھی کام ہوتا ہے یا نہیں ۔۔خیر مجھے تو آج تک نہیں ملا کام۔۔۔۔۔
تو میں بتا رہا تھا کہ ہم دونوں کام کی تلاش میں سائکل پر 33 کلومیٹر دور چلے گئے اور وہاں پر تین دفتر میں گئے تو کام پھر بھی نہیں ملا۔۔۔۔۔۔بس سمپل یہی کیتے تھے کہ کام ابھی نہیں ہے اپنا فون نمبرز دے دیں آپ کو کام ہوا تو بلا لیں گے۔
وہاں سے ہمارے گھر یعنی کے ڈیرے سے فون آ گیا ہے کہ تمہارا لیٹر آگیا ہے فنگر پرنٹ کا۔۔خیر سن کے تو میرے سارے طوطے اور طوطیاں اآڑ گیے کیونکہ میرے فنگر کے ڈیٹ 21 مئ تھی یعنی کے 6 ماہ بعد اس کا مطلب ہوتا ہے کہ 6 ماہ تک آپ کے پیپرز مکمل نہیں ہیں۔۔۔
اور آپ کو جاب نہیں مل سکتی قانون کے مطابق اور اگر میں کہیں جاب کر بھی لوں تو اگر پتا چل جائے تو اس بندے کو جرمانہ کر دیتے ہیں ۔۔۔
خیر میں تو بہت پریشان ہوگیا تھا اور بات بھی پریشانی کی تھی۔ کیونکہ وہاں کام نہ ہو تو پھر ظاہر ہے بہت سارے مسائل آجاتے ہین۔
بندہ خرچہ کہا سے دے۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟
تو جسا کہ ہم پاکستان میں بہت سے خواب ہوتےہیں اور یہاں اٹلی میں کوئی کہتا ہے کہ تم یہاں آجاو میں سنبھال لونگا۔۔۔
سب جھوٹ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔کیونکہ کہ یہاں لوگ بہت ہی محنت کر کے کماتے ہیں اور کوئی نہین چاہتا کہ کہ اس کی بچت مین کسی کا خرچہ دے۔۔اور جہاں رہنا ہو کام ہو یا نہ ہو خرچہ لازمی دینا ہوتا ہے۔۔ایک ماہ تک صبر کر لیتے ہیں اس کے بغیر ۔۔۔۔بوریا بستر گول کرنا پڑتا ہے۔۔۔
میں اسی سوچ میں پریشان تھا کہ آپ کیا ہوگا۔۔۔بار بار یہ سوچ رہا تھا کہ یار پاکستان ہی ٹھیک تھا کم از کم روٹی تو تین وقت کی مل جاتی تھی اور کسی کا محتاج تو نہیں تھا۔لیکن یہاں آکر ہمیں اپنی انا ۔۔اپنی خودی مارنی ہی پڑتی ہے ۔
گدھے کو بھی باپ کہنا پڑتا ہے۔ کیونکہ بندہ بہت مجہور ہوتا ہے۔ اور پاکستان میں اپنے والدین کو اگر کوئی اپنی مجبوری بتائے تو وہ الگ سے پریشان ہوجاتے ہیں اس لیے یہاں ہمارے لوگ یہ دکھ پریشانیاں برداشت کر لیتے ہیں لیکن پاکستان کچھ نیہں بتاتے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم پاکستانی کو پاکستان میں رہتے ہیں باہر کے حالات کا کچھ اندازہ نہیں ہوتا۔۔۔ہم جو بھی ٹی وی پر دیکھتے ہیں یورپ کی رنگینیاں سب جھوٹ لگتی ہیں یہاں پر۔۔
میں یہاں آپ کو بتا ہی دوں کہ یہاں مجھے ایک سال ہوگیا ہے ۔ میں نے آج تک کوئی خوشی کا دن نہیں دیکھا۔۔۔بس کسی طریقہ ٹائم پاس کر رہا ہوں کہ کب مجھے یہاں لیگل ہونے کے پیپرز ملیں۔ جن کے پاس رہتا ہوں روزانہ کوئی نہ کوئی بات سننی پڑتی ہے ۔۔خیر ہم پاکستانی پتا نہیں یہاں ایک دوسرے سے بہت کتراتے ہیں پتا نہیں کیوں یہ بات میں نے بہت غور سے نوٹ کی ہے۔ شاید اس لیے کہ سب ہی مجبور ہیں وقت کو دھکا دے رہیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خیر اسی رات کو میرے ایک جاننے والے نے فون کیا یار میرا ایک دوست اٹالین کے اس کا پی سی خراب ہوگیا ہے اور میں نے اس کو کہا کے پاکستان سے ایک لڑکا آیا ہے وہ ٹھیک کر دیے گا۔۔۔خیر وہ مجھے وہاں لے گیا اور میں نے وہاں اس کے پی سی سار کھول کر تقرییبا 4 گھنٹے لگا کر ٹھیک کر تھا بہت خوش تھا کہ شاید اس کو میرا کام پسند آئے تو کوئی جاب شاب دلا دے۔۔ خیر اس نے تو مجھ سے پانی تک نہیں پوچھا اور خود ایک گلاس مٰیں جوس لے کر کھڑا ہوکر پینا لگا اور مجھے کہا شکریہ Grazie ۔ خیر اس نے کہا کہ بھائی جب تک پیپرز نہیں تو اس کا مطلب ہے کہ کام بھی نہیں۔۔۔
وہاں کے کھوٹے سکے کی طرح آکر گھر میں سونے کے لیے بستر پر لیٹ گیا اور رہ رہ کر والدین کے بات یاد آرہی تھی کے خلیل تم پاکستان میں ہی اچھا کما لیتے ہو وہاں نہ جاو۔۔۔۔
سوچتے سوچتے۔۔۔۔نیند آگئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھائی میں پڑا لکھا نہیں ہوں لیکن اب تک جتنی لکھا ہے اگر اتنی محنت اور اتنی پریشانی یہاں ہی برداشت کرلوں تو مجھے پوری امید ہے جلد گھر گاڑی وغیرہ لےلوں گا
جاری رکھو
__________________
یحیٰی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے یحیٰی کا شکریہ ادا کیا
محمدخلیل (30-10-08), ابن جلال (30-10-08)
کمائي نے یحیٰی کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
30-10-08 محمدخلیل ager aap mehnat karian too possible hay 100
پرانا 30-10-08, 04:09 PM   #135
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,807
کمائي: 46,475
شکریہ: 7,233
5,839 مراسلہ میں 14,844 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: میری کہانی اٹلی میں۔

سلام

پھر بس کیا تھا ہر صبح اسی امید پر نکل جاتے کہ کوئی بھی ترس کھا کر جاب دے دے۔ مگر ترس کس نے کھانا تھا سب یہی کہتے تھے کہ کام نہیں ہیں۔
کچھ یہاں ہمارے پاکستانی کی اجنسییز بھی ہیں کام دینے والی مگر وہ بھی بس یہی کہتے تھے کہ ہم خود فارغ ہیں کام نہیں ہے۔ اور اگر ہوتا ہے تو وہ بھی ہفتہ میں ایک دن کے لیے اور اس کے پیسے بھی ایک ماہ کے بعد ملنے ہوتے ہیں۔ دل برداشتہ ہو رہا تھا یہی سوچ رہا تھا کہ کیا کروں ۔۔۔
بس کچھ دوستون کے نمبرز پاس تھے جو پاکستان مین یہی کہتے تھے کہ یار تم کسی طریقے اٹلی آو ہم تمھیں سنبھال لیں گے مگر جواب ندارد ہی تھا ۔ کیوں کہ جہاں وہ کام کرتے تھے انہیں خود بہت مشکل سے ملا تھا اور کسی اور کہ وہاں بات نہین کر سکتے تھے۔
پھر وہی روٹین بن گئی کہ صبح اٹھ کر نہانا۔۔۔۔۔اور نہانے کا نظام بھی سن لیں ہمارے پاکستان کی طرح بالکل نہیں ہے ۔ بس یہاں ایک سمجھ لیں کہ الماری بنی ہوتی ہے باتھ میں اور جہاں پر صرف کھڑا ہی ہوا جا سکتا ہےا ور کھڑا ہوکر نہایا جاتا ہے۔ پاکستان میں تو بہت کھلے کھلے باتھ ہیں۔اور کھلے کھلے گھر ہیں جہاں پر تازہ ہوا ہے اور یہاں تو ہر بندے کا 2 یا 3 کمروں کا گھر ہے اور ایک کمرے کے اندر کے کچن بنا ہوا ہوتا ہے۔ یہاں جو لوگ پاکستانی مزروری کرتے ہیں ان کے پاکستان میں یہ اٹلی والے لوگ مکان دیکھ لیں تو حیرت سے ہی مر جائیں۔جیسے پاکستان میں لوگون کے محل ہیں میں نے یقین کریں پورے اٹلی میں نہیں دیکھے۔۔
تو میں بتا رہا تھا کہ نہا کر تیار ہو کر اس امید سے نکلتا کہ شاید کہیں بھی ایک دن کے لیے ہی کام مل جائے تاکہ کہ خرچہ تو چل سکے----
پھر وہی دن بھر پھرنے کے بعد گھر آجاتا اور 2 ماہ اسی میں ہی گزر گئے۔
پھر ایک دوست نےفون کیا کہ یار تم کچھ دنوں کے لیے میرے پاس آجاوں ۔وہ میرا دوست ایک فیکٹری میں کام کرتا تھا اور اس کے بھائی بھی 10 سال سے لگاتار ۔سوچا کہ کام بن گیا ہے وہ وہاں ایڈجسٹ کروا دیں گے۔ لیکن میرے 3 ماہ وہاں ہی گزر گئے۔۔۔اور یاد رہے کہ چاہیے وہ میرا دوست تھا لیکن پھر بھی خرچہ وہ لکھتا تھا اور اور میں جب کام پر لگنا تھا تو اس کو وہ دینا تھا -لیکن میں نے بھی اس کے لیے بہت محنت کی کیونکہ یہاں امیگریشن کھلتی ہے اور اٹلی رہنے والے لوگوں کے پیپر جمع کرواتے ہیں اور ان سے پیسے لیتے ہیں تو میں نے اس کو سارا کام کر کے دیا جو یہاں پر لوگ یہ کام کرتے ہیں وہ ایک بندے کے 500 یورو لیتے ہیں لیکن میں نے 10 بندوں کے فری میں کر دیے
پھر اس کے اور بھی دوست آگیے اس کے گھر میں اور پھر میری کچھ ویلیوں کم ہوگئی اور مجھے بات بات پر ٹوکنے لگے ۔پھر میں نے سمجھا کہ اب یہاں پر کوئی حال نہیں تو میں کسی اور دوست کا ددوست کے پاس چلا گیا اور پھر ایک بار دل برداشتہ ہوا اور پاکستان جانے کا فیصلہ کر لیا اور اپنے والدین کو کہاں کے مجھے ٹکٹ بھیجھے میں نے یہان نہیں رہنا ۔پھر وہ کہنے لگے کہ ہماری نہیں مانی اب یہی رہوں خیر وہ بھی آخر والدین ہیں میرا رونا پر ان کو ترس آگیا اور وہ ٹکٹ بھیجنے ہی والے تھے کے جس دوست کے پاس گیا اس نے پاکستان فون کر کے منع کر دیا کہ میں اس کو اپنے پاس رکھوں گا۔لیکن بات پھر وہی آجاتی ہے ایک جیسے ہی اٹلی میں سب کے حالات ہیں کوئی کسی کو ایک ماہ سے زیادہ اپنے پاس فری نہیں رکھتا۔
میں نے یہاں اٹلی میں 8 شہر بدلے ہیں وہ بھی اٹلی کے جو بڑے شہر ہیں۔
بیرگامو، میلان۔برشیا۔وینس، بلونیا۔فلورنس، ریجو امیلیا، اور اب پراتو میں ہوں۔
۔۔۔خیر ایسے تیسے وقت گزرتا گیا اور میرے فنگر پرنٹس کی تاریخ آگئی ۔آپ یقین کریں کے میں نے پاکستان سے اپنے گھر سے دوسرے شہر جانے کے لیے کرایا منگوایا تھا۔ اور پھر میرے فنگر ہوگئے اور اب 6 ماہ ہوگیے ہیں پیپرز کا کوئی پتا نہیں جب بھی پتا کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ مل جائے گے۔
ایک دن میں تنگ آکر کہا کہ مجھے کام نہیں ملتا اس کے بغیر کچھ رحم کرے تو آفس والے کہنے لگے کہ ٹکٹ کروا کر پاکستان چلے جاو یہاں ہمارا ملک کیوں تم لوگ گندہ کر رہیے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بس اسی دن سے میں نے فیصلہ کر لیا کہ یہاں نہیں رہنا ۔جو ابھی تک قائم ہیں۔۔۔
شاید اسی سال مین اپنے فیصلے پر عمل در آمد کر لوں-
لیکن۔
اٹلی میں اگر میں نے کچھ کمایا ہے تو بہت سارے نصیحتیں۔
بہت سے تجربات ، دنیا کی پہچان۔ اپنے آپ کی پہچان۔
سیلف کانفیڈینس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
یہ صرف میری کہانی نہیں ہے۔ یہ سب لوگ جو اپنا دیس چھوڑ کر آتے ہیں ان کی کہانی ہے۔ بلکہ میرے خیال سے تو میری کہانی کچھ بھی نہیں ہے آپ یہاں کے لوگوں کی اگر کہانیاں سچی کہانیاں سنیں تو میں قسم دینے کے لیے تیار ہوں کہ کوئی بھی بندہ اٹلی آنے کا نہ سوچے گا۔کیونکہ میں تو ڈائریکٹ جہاز پر بیٹھ کر یہاں آیا ہوں لیگل طریقے سے۔۔تو جو لوگ ڈنکیاں لگا کر آتے ہیں اور ان کے پاس پیپر نہیں ہوتے تو ان کا کیا حال ہوگا۔
بس مین یہی کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے ملک میں اگر آپ کو 2 ٹائم کی صرف روٹی مل جائے تو کوئی بندہ اس من و سلوٰی کو چھوڑ کر یہاں نہ آئے۔
میں جب پاکستان تھا تو میں پاکستان کی گالیاں دیتا تھا کہ اس ملک نے ہمیں کیا دیا ہے۔یہاں تو قید ہی قید ہے۔ نہ پانی نہ بجلی نہ آٹا نہ انصاف۔۔۔
لیکن یہاں یہ سب کچھ ہے پر وہ سکون نہیں ہے جو اپنے وطن میں۔
اور یہاں لوگ محنت کرتے ہیں پاکستانی وہ اگر پاکستان میں کرے تو میں سو فیصد یقین سے کہ سکتا ہوں کہ اٹلی جیسا ہی کما لیں۔
ہم پاکستان میں کوئی ایسا کام نہیں کرتے جس سے برادری میں یا کہیں بھی اپنے ناک کا مسئلہ ہو لوگ کیا کہے گے ۔لیکن وہی کام ہم یہاں کرتے ہیں۔
ہم چھوٹے سے چھوٹا کام بھی یہاں کر لیتے ہیں۔یہاں پر ہم باتھ تک لوگوں کے صاف کرتے یہں سڑک صاف کرتے ہیں ۔ مطلب کہ پر کام کر لیتے ہیں ۔لیکن پاکستان میں نہین کرتے۔ اور یہاں کرنا پڑتا ہے ۔کیونکہ یہاں کسی نے کچھ کہنا نہیں ہے آپ کو کہ دیکھو جناب چوہدری صاحب نالہ صاف کر رہیں ہیں۔یہاں آکر بندے کی خودی خود ہی مر جاتی ہے۔
اب میں اس سے آگے نہیں لکھ سکتا۔۔۔میری کہانی میں زرا بھر بھی ملاوٹ نہیں ہے اور جو لکھا ہے اس میں ابھی میں نے بہت کچھ نیہں لکھا شاید پھر کبھی لکھوں۔ اگر کوئی بھی بندہ پڑھ کر پاکستان میں بیٹھے ہوئے فیصلہ کر لے کہ جو بھی کرنا ہے یہی رہ کر کرنا ہے تو میرے لیے بہت بڑی بات ہوگی۔
لیکن میرا چھوٹا بھائی پاکستان میں 7 سال سے کچھ کام نہیں کیا اسی امید پر ہے کہ وہ کام کرے گا تو صرف باہر جا کر پاکستان میں نہیں کرنا۔-
اللہ آپ سب کو خوش رکھے اور اور جو دیا ہے اس پر شکر کرنے کو توفیق دے آمین
محمد خلیل-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔
یہاں کے بارے میں اگر کسی نے کوئی سوال کرنا ہو تو پلیز مجھ سے پوچھ لے ہر سوال کا جواب دے سکتا ہوں-










محمدخلیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
پیاسا (30-10-08), ھارون اعظم (18-12-10), وسیم (14-11-08), منتظمین (02-11-08), محمدعدنان (30-10-08), waseemsv (11-02-09), ابو عمار (30-10-08), ابن جلال (30-10-08), سعود (20-04-09), علی عمران (10-11-08), عبدالقدوس (30-10-08)
جواب

Tags
فورم, پوسٹ, پاکستان, واقعات, لوگ, نظر, موٹر سائیکل, منتقل, ممکن, آدمی, انٹرنیٹ, امریکہ, استاد, بھائی, تلاش, جواب, خوش, خان, دل, سفر, سیر, شہر, عمران, عمران خان, عزت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لیبیا کے خلاف فوجی کارروائی خارج از امکان نہیں۔ امریکہ ھارون اعظم خبریں 0 25-02-11 08:31 PM
پروفیشنل لوگو بنائیں۔ محمدخلیل سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 5 14-12-09 11:52 PM
پشاور میںہونے والے چند خوفناک دھماکے! دل پشاور خبریں 0 09-10-09 02:56 PM
معلومات درکار ہیں۔ مدثر محمود طالب علموں کی بیٹھک 2 15-09-08 03:28 AM
معالومات درکار ہیں۔۔ مدثر محمود طالب علموں کی بیٹھک 1 25-08-08 08:31 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:44 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger