واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ

گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے

ایک سوال ------کیا قربانی ھر مسلمان پہ فرض ھے ؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-11-09, 03:29 AM  
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 1,305
کمائي: 37,751
شکریہ: 245
1,034 مراسلہ میں 3,113 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ایک سوال ------کیا قربانی ھر مسلمان پہ فرض ھے ؟

ابھی جنگ میں سردار احمد قادری کے کالم پڑھا اس میں انھوں نے کچھ سوال کیے تھے ایک سوال قربانی کے بارے میں تھا انھوں لکھا ھے رسولِ کریم کی سوانخِ حیات کامطالعہ کیا میں نے کہیں یہ نہیں پایا کہ رسولِ کریم نے ان ایام میں جب آپ نے حج نہیں کیا مکہ معظمہ یا مدینہ منورہ میں قربانی کا فریضہ ادا کیا ھو --- قرآن میں بھی جو ایات قربانی سے متعلق ھیں وہ بھی حج سے ھی وابستہ ھیں

میں نے جب سے یہ پڑھا ھے تب سے دل میں ایک الجھن ھے آپ سب کا کیا خیال ھے ----
آپ کا علم کیا کہتا ھے -- اگر کسی کے علم ھو تو ضرور بتائیں قرآنی ایات یا رسولِ کریم کی زندگی کا کوئ واقعہ جس میں قربانی کا زکر ھو

شکریہ
Haya 786 آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے Haya 786 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (06-11-09), یحیٰی (10-11-09), نورالدین (30-03-10), راجہ اکرام (06-11-09), عامرشہزاد (06-11-09), عبداللہ حیدر (23-11-09)
پرانا 26-11-09, 01:48 PM   #46
Senior Member
 
گوندل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: اسلامی جمہوریہ پاکستان
مراسلات: 464
کمائي: 15,915
شکریہ: 282
372 مراسلہ میں 1,170 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
صاحب آپ تو نام میں ہی اٹک گئے، کم از کم ان حضرت کا کام ہی دیکھ لیتے

میں تو ایک ایک کرکے "صحاح ستہ" کے تغیرات پر آرہا تھا، آپ ہی بے صبری کررہے ہیں۔ اس کے بعد ہم ایک اور کتاب پر بات کریں گے ۔۔۔ وہ ہے یہاں، یہ ہے الکتب الستہ، یہ کتاب ان چھ کتب کا مجموعہ ہے۔۔ لیکن یہ بعد میں ابھی آپ انتخاب صحاح ستہ ، سیاہ ستہ کے ایک ورژن پر تبصرہ کیجئے۔۔۔۔۔ اس سیاہ ستہ کو کچھ دیر کے لئے اٹھا کر رکھتے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ طبع ہو کر نشر ہونے کے بعد "سیاہ ستہ" اوہ معاف کیجئے گا --- ٹائیپو ------ صحاح ستہ کے کون کون سے ورژن آپ کو قبول ہیں۔ اب تک دو عدد ورژن تو آپ کو قبول نہیں ہیں۔ تارک الحدیث کون ہے؟‌ میں یا جناب؟
خالص علمی بحث میں طعن و تشنیع، اور درج بالا قسم کے الفاظ انتہائی غیر مناسب ہیں۔ سارے ساتھیوں کو خیال رکھنا چاہیے۔ اس طرح تو اگر کسی قاری کو فائدہ ہونا بھی ہو تو بھڑک کر مفید باتوں سے بھی دور ہو جائے گا۔
__________________
عابد
گوندل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 26-11-09, 01:58 PM   #47
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,079
کمائي: 110,079
شکریہ: 12,550
4,512 مراسلہ میں 15,379 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
برادر من کنعان اور برادر من عادل سہیل سلام علیکم،

ڈپلی کیٹ ڈپلی کیٹ

والسلام
جناب من آپ نہ یہ ڈپلیکیٹ اپنے لئے لکھا ھے تو صحیح لکھا ھے کیونکہ 200 سال کی 200 دانے کی تسبیہ آپ اپنی ہر پوسٹ میں پڑھتے ہیں میرا تو آپ کے سوال پر نیا جواب ہوتا ھے۔

میرے سوال کا جواب آپ نے تو دیا نہیں ادھر ادھر ہی ہو رہے ہیں۔ آپکی اگلی پوسٹ تک اجازت ھے ۔

حج مبارک ہو

والسلام
__________________

کنعان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
کنعان کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 26-11-09, 08:52 PM   #48
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,247
کمائي: 25,899
شکریہ: 6,458
2,598 مراسلہ میں 7,608 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آپ کا سوال کیا ہے واضح کرکے لکھئے۔

والسلام
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا
کنعان (26-11-09)
پرانا 26-11-09, 11:22 PM   #49
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,515
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,348 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
کنعان بھائی ، جزاک للہ خیرا ،
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ ،
فاروق سرور صاحب کی سو چ و فَکر """ سیاہ ستہ """ کے غم میں """ سیاہ """ ہو چکی ہے ،
مختلف تھریڈز میں میرے سو ڈیڑھ سو سوالات ان کے جوابات کے انتظار میں ان کے لیے چیلنج بنے ہوئے ہیں ،،،،،،،،،لیکن ،،،،،،،،،،،،،،،،
جیسا آپ نے لکھا انہیں صرف انہی باتوں کی """ تسبیح کرنا """ یاد ہے جو انہیں یاد کروائی گئی ہے اور کہاں سے یاد کروائی گئی ، اللہ تعالیٰ نے اب وہ واضح فرما دیا ،
کنعان بھائی ، فاروق صاحب کے پاس سوائے فلسفوں کے کوئی علمی بات نہیں لہذا وہ ہر گز کسی طور پر کوئی علمی دلیل کے ساتھ آپ کے سوال کا جواب نہیں دے سکتے ،
ان کا مبلغ علم کیا ہے وہ الحمد للہ سب پر واضح ہے ،
جزاک اللہ خیرا ، آپ کے تو ایک ہی سوال نے ان کو ناک آوٹ کر دیا ہے ،
بھلا یہ کہاں سے بتائیں گے کہ قران اللہ کی کتاب ہے ،
جو اپنے ترجموں کے محتاج خود ساختہ مفاہیم کے مطابق قران کی باطل تاویلات کرتے ہیں ،
اور ساری امت کے اماموں اور علما کو بیوقوف اور جاھل سمجھتے ہیں کہ ان کو پتہ ہی نہیں چلا کہ کس کتاب میں کہاں کونسی روایات جھوٹی شامل کی گئی ہیں ، اور اب صدیوں بعد ان پر وحی نازل ہو رہی کہ فلاں فلاں روایات غلط ہیں ،
انہیں یہ بھی پتہ نہیں کہ ہمارے اماموں رحمہم اللہ نے سنت رسول کی روایات کی جانچ پڑتال کے لیے کیا قوانین مقرر فرمائے اور کس کس طرح غلط اور صحیح روایات کی نشاندہی فرما دی ،
یہ بے چارے تو صرف اپنے """ خلاف قران """ فلسفوں کے بھنور میں ((((( صُمٌ بُکمٌ عُمٌ فَہُم لا یَعقِلُون ))))) کی عملی تصویر بنے ہوئے ہیں ،
اپنے ایمان کی کچھ خبر نہیں اور ہر دوسرے کے ایمان پر فیصلے صادر کرتے رہتے ہیں ،
کافروں سے دوستوں اور ان کی حمایت میں اس قدر گمراہ ہو چکے ہیں کہ اپنے علاوہ ہر مسلمان کومسلمانی سے ہی خارج قرار دے رہے ہیں ،
اللہ تبارک و تعالیٰ ان کو ہدایت دے ، اور اگر اللہ کی مشیئت میں ان کے لیے ہدایت نہیں تو اللہ تبارک و تعالیٰ ان کے شر سے ہر مسلمان کو محفوظ رکھے ، و السلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (27-11-09), کنعان (26-11-09)
پرانا 26-11-09, 11:35 PM   #50
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,515
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,348 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : گوندل مراسلہ دیکھیں
خالص علمی بحث میں طعن و تشنیع، اور درج بالا قسم کے الفاظ انتہائی غیر مناسب ہیں۔ سارے ساتھیوں کو خیال رکھنا چاہیے۔ اس طرح تو اگر کسی قاری کو فائدہ ہونا بھی ہو تو بھڑک کر مفید باتوں سے بھی دور ہو جائے گا۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا ، گوندل بھائی ، اللہ کرے فاروق صاحب کو آپ کی باتھ ہی سمجھ آ جائے اور حدیث مبارکہ اور محدثین رحمہم اللہ اور امت کے سارے علماء پر طعن و تشنیع کرنے کی بجائے کچھ علمی بات کر لیں ،
جزاک اللہ خیرا گوندل بھائی ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (27-11-09), کنعان (26-11-09), عبداللہ حیدر (27-11-09)
پرانا 26-11-09, 11:47 PM   #51
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,079
کمائي: 110,079
شکریہ: 12,550
4,512 مراسلہ میں 15,379 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

عادل بھائی جان آپ نے بالکل ٹھیک سمجھا جو میں نے قرآن مجید کے بارے میں‌ فاروق بھائی صاحب کو سوال کیا تھا۔ بہت دور تک نظر ھے آپ کی بھی۔

عادل بھائی آپ اور حیدر بھائی صاحب آپ جب بھی ضرورت محسوس ہو فاروق بھائی صاحب سے قرآن اور حدیث سے اپنی گفتگو جاری رکھیں اور جو فاروق بھائی صاحب فلسفوں سے اپنا پوائنٹ آف ویو کہیں گے تو اس کے لئے میر ذمہ داری ھے میں فلسفوں پر فاروق بھائی صاحب کو لاجواب کر دوں گا۔ لیکن فاروق بھائی صاحب فلسفہ تو بیان کر دیتے ہیں مگر سمجتے نہیں۔ ہا ہا ہا ہا۔

والسلام

گوندل بھائی صاحب آپ کا کہنا بھی بجا ھے مگر آپ فکر نہ کریں فاروق ہمارے بھائی ہیں اور ہم ان کی بہت عزت و احترام کرتے ہیں آپ کبھی بھی کوئی غلط بات ہمارے منہ سے نہیں سنیں گے۔ یہ فاروق بھائی صاحب بھی جانتے ہیں۔
آپکی عزت افزائی کا بہت شکریہ میں آپکے جذبات سمجھ سکتا ہوں۔ مگر ایسی کوئی بات نہیں ہو گی جس سے فارم کے ماحول پر کوئی اثر پڑے۔
کنعان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
پرانا 26-11-09, 11:58 PM   #52
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,515
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,348 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : کنعان مراسلہ دیکھیں

و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ کل خیر ، کنعان بھائی ،
اللہ تعالیٰ ہماری مدد فرمائے ،
میں ایک مدت سے بہت ہی صبر و تحمل سے فاروق صاحب کی خدمت میں بہت کچھ پیش کر چکا ہوں ، لیکن لگتا ہے ابھی اللہ تعالیٰ کو ہماری محنتوں کا کوئی پھل ظاہر کرنا منظور نہیں ہوا ، و اللہ اعلم ۔
اللہ تعالی ہم سب کو سمیت فاروق صاحب کے ، ہر شر سے محفوظ رکھے ، مسلمان ہونے کے ناطے وہ ہمارے بھائی ہیں ، لہذا میں بھی آپ کی طرف سے بھائی گوندل کو دلائی جانی والی یقین دھانی میں خود کو شامل کرتا ہوں کہ """"" فاروق ہمارے بھائی ہیں اور ہم ان کی بہت عزت و احترام کرتے ہیں آپ کبھی بھی کوئی غلط بات ہمارے منہ سے نہیں سنیں گے۔ یہ فاروق بھائی صاحب بھی جانتے ہیں۔ """"
جزاک اللہ خیرا کنعان بھائی ، اتنی پیاری بات کہنے پر بہت بہت شکریہ ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (27-11-09), کنعان (27-11-09), گوندل (28-11-09), عبداللہ حیدر (27-11-09)
پرانا 27-11-09, 11:57 AM   #53
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,247
کمائي: 25,899
شکریہ: 6,458
2,598 مراسلہ میں 7,608 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کنعان صاحب اور عادل سہیل صاحب، ایک بار پھر سلام،

آپ نے پوچھا کہ قرآن اللہ کی کتاب ہے اس کا کیا ثبوت ہے یا دلیل ہے میرے پاس۔

میرے پاس کوئی دلیل نہیں ، کوئی ثبوت نہیں، صرف غیب پر ایمان ہے ۔ تفصیل اس کی یہ ہے:
اللہ تعالی ، رسول اللہ ، اس کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور اس کی کتاب قرآن حکیم اور اس سے پہلے نازل ہوئی کتب ، یوم آخرت ، اس کے نبیوں اور اس کے فرشتوں پر ایمان رکھنے کے لئے مجھے کسی دلیل یا ثبوت کی ضرورت نہیں۔ صرف ایمان بالغیب رکھنا کافی ہے۔ ان امور پر پر میرا ایمان ہے ۔

کسی دلیل کی ضرورت نہیں اور کسی ثبوت کی ضرورت نہیں۔

یہ ذہن میں رکھئے کہ "دلیل و ثبوت" کے ساتھ ایمان رکھا تو پھر یہ ایمان بالغیب نہ ہوا۔ جی؟

آب آپ سے سوال ہے کہ کیا ان کتب روایات پر آپ کا ایمان ہے؟ --------- ورنہ پھر کیا -------- آپ کے پاس دلیل و ثبوت ہے؟

بھائی ۔۔۔
قرآن کی بابت میں نے کہا کہ میں بغیر کسی دلیل اور بغیر کسی ثبوت کے اللہ تعالی ، اس کے رسول اور قرآن حکیم پر ایمان رکھتا ہوں۔ ایمان کے لئے دلیل اور ثبوت نہیں‌چاہئیے ہوتے ۔۔۔ یقیناً --- یومنون بالغیب -- یہ آپ کے علم میں نہیں‌‌ہے، ورنہ ی ہسوال نہیں پوچھتے۔

آب آپ بتائیے کہ آپ کے پاس کیا دلیل یا ثبوت ہے کہ یہ کتب روایات درست ہیں، ان میں رسول اللہ صلعم سے منسوب سب روایات درست ہیں۔ ۔ اور وہی اصلی والی ہیں جو ان کے مصنفین نے لکھی ہیں۔

ایک بار پھر دہرا رہا ہوں کہ یہ بتائیے کہ آپ کے پاس دلیل یا ثبوت ہے --------یا پھر --------- آپ کا یہ ایمان ہے کہ ان کتب روایات پر ایمان رکھنا ہے؟

اگر ہے تو کیوں؟ اللہ تعالی کا حکم ہے یا اس کے رسول کا کہ ان بعد کی کتب پر ایمان رکھنا ہے؟

یہ اتنا مشکل سوال تو نہیں؟ اس ایک سوال کا سادہ سا جواب دے دیجئے ۔۔ دلیل و ثبوت ہے یا ایمان ہے؟ کیا ہے ؟

یہ وہ اصلی سوال ہے جو میں عادل سہیل، صاحب سے تقریباً 2 سال سے کرر ہا ہوں۔ اس کا واضح اور سیدھا سا جواب عنایت فرمائیے -- لیکن کنی کترا کر میرے بارے میں لکھنا شروع کردیتے ہیں۔ آ پ لاکھ کردار کشی کرلیجئے۔ فائیدہ کچھ ہونا نہیں‌ہے۔ سوال اپنی جگہ کھڑا ہے۔ جواب دیجئے۔ آپ کے علم کا جواب نہیں ۔ آپ کی فہم کا جواب نہیں۔۔ اتنے علماء‌اتنے اماموں کا علم آپ کے پاس ہے۔ مجھ معمولی طالب علم کے صرف ایک سوال کا جواب آپ کے پاس نہیں ؟

ایسا بھی کیاکہ اس ایک سوال سے ہاتھ پیر پھولے ہوئے ہیں۔۔۔ بندہ کو جواب دینا مشکل ہورہا ہے ۔۔۔۔ تو ہم آپ ان کتب پر ایمان رکھ کر، اپنے رب ، اللہ تعالی کو کیسے جواب دیں گے ؟

جب اللہ تعالی پوچھیں‌گے کہ تم کو کس نے حکم دیا تھا کہ ان اماموں کی ان چھ درست کتب پر بھی ایسے ہی ایمان لاؤ جیسا کہ قرآن پر لاتے ہو تو بھائی آپ کا جواب کیا ہوگا صاحب۔ مجھے بھی بتا دیجئے تاکہ مجھ جیسے معمولی طالب علم کو دشواری نہ ہو۔

آیک بارپھر سوال دہراتا ہوں ۔۔۔۔ کیا آپ کا ایمان ہے کہ ان چھ کتب میں جو کچھ درج ہے وہ بالکل درست ہے اور ان کتب پر قرآن کی طرح ایمان رکھنا ہے؟

یاد رکھئے کہ آپ کو اپنا جواب خود دینا ہوگا اور مجھے اپنے آپ ، میں‌یہ کہہ نہیں سکوں گا کہ یہ تو ، تواتر سے چلی آرہی تھیں تو میں نے مان لیں۔ میں اپنا گناہ دوسروں‌کے سر نہیں ڈال سکوں گا۔ اپنے گناۃ کا بوجھ مجھے خود ہی اٹھانا ہوگا اور آپ کو بھی خود۔

آیک بارپھر سوال دہراتا ہوں ۔۔۔۔ کیا آپ کا ایمان ہے کہ ان چھ کتب میں جو کچھ درج ہے وہ بالکل درست ہے اور ان کتب پر قرآن کی طرح ایمان رکھنا ہے؟ پلیز ہاں‌یا نہیں میں جواب دے دیجئے تاکہ آپ کا مؤقف سمجھ میں آئے۔ اور یہ بحث تمام ہو۔

بہت ہی شکریہ !

والسلام
نوٹ: آپ کی آسانی کے لئے ایک سوال بارہا دہرایا ہے ۔ امید ہے کہ اس بار نظر آجائے گا۔
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف

Last edited by فاروق سرورخان; 27-11-09 at 12:02 PM.
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 27-11-09, 12:34 PM   #54
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 26
مراسلات: 2,882
کمائي: 31,246
شکریہ: 3,975
1,161 مراسلہ میں 2,345 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

*******************************

اللہ اَکبَر اللہ اَکبَر لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللہ وَاللہ اَکبَر اللہ اَکبَر وَلِلّٰہِ الحَمدُ

اللہ اَکبَر اللہ اَکبَر لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللہ وَاللہ اَکبَر اللہ اَکبَر وَلِلّٰہِ الحَمدُ

اللہ اَکبَر اللہ اَکبَر لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللہ وَاللہ اَکبَر اللہ اَکبَر وَلِلّٰہِ الحَمدُ

*****************************
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں
اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ
www.tariqraheel.blogspot.com
طارق راحیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 27-11-09, 07:10 PM   #55
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,515
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,348 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
کنعان صاحب اور عادل سہیل صاحب، ایک بار پھر سلام،

آپ نے پوچھا کہ قرآن اللہ کی کتاب ہے اس کا کیا ثبوت ہے یا دلیل ہے میرے پاس۔

میرے پاس کوئی دلیل نہیں ، کوئی ثبوت نہیں، صرف غیب پر ایمان ہے ۔ تفصیل اس کی یہ ہے:
اللہ تعالی ، رسول اللہ ، اس کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور اس کی کتاب قرآن حکیم اور اس سے پہلے نازل ہوئی کتب ، یوم آخرت ، اس کے نبیوں اور اس کے فرشتوں پر ایمان رکھنے کے لئے مجھے کسی دلیل یا ثبوت کی ضرورت نہیں۔ صرف ایمان بالغیب رکھنا کافی ہے۔ ان امور پر پر میرا ایمان ہے ۔

کسی دلیل کی ضرورت نہیں اور کسی ثبوت کی ضرورت نہیں۔

یہ ذہن میں رکھئے کہ "دلیل و ثبوت" کے ساتھ ایمان رکھا تو پھر یہ ایمان بالغیب نہ ہوا۔ جی؟

آب آپ سے سوال ہے کہ کیا ان کتب روایات پر آپ کا ایمان ہے؟ --------- ورنہ پھر کیا -------- آپ کے پاس دلیل و ثبوت ہے؟

یہ وہ اصلی سوال ہے جو میں عادل سہیل، صاحب سے تقریباً 2 سال سے کرر ہا ہوں۔ اس کا واضح اور سیدھا سا جواب عنایت فرمائیے -- لیکن کنی کترا کر میرے بارے میں لکھنا شروع کردیتے ہیں۔ آ پ لاکھ کردار کشی کرلیجئے۔ فائیدہ کچھ ہونا نہیں‌ہے۔ سوال اپنی جگہ کھڑا ہے۔ جواب دیجئے۔ آپ کے علم کا جواب نہیں ۔ آپ کی فہم کا جواب نہیں۔۔ اتنے علماء‌اتنے اماموں کا علم آپ کے پاس ہے۔ مجھ معمولی طالب علم کے صرف ایک سوال کا جواب آپ کے پاس نہیں ؟

ایسا بھی کیاکہ اس ایک سوال سے ہاتھ پیر پھولے ہوئے ہیں۔۔۔ بندہ کو جواب دینا مشکل ہورہا ہے ۔۔۔۔ تو ہم آپ ان کتب پر ایمان رکھ کر، اپنے رب ، اللہ تعالی کو کیسے جواب دیں گے ؟
فاروق صاحب ،
جناب آپ نے اس تھریڈ کا موضوع برباد کر دیا ہے ،
وہیں کیوں نہیں آتے جہاں اس موضوع پر آپ سے بات چل رہی تھی اور ایک مدت سے آپ وہاں سے
غائب ہیں ، کیونکہ بیسیوں سوالات آپ کے منتظر ہیں ،
اگر آپ وہاں اپنی بات کو جاری رکھ سکنے کی ہمت نہیں رکھتے تو چلیے یہاں ہی سہی ،
کسی بات کا جواب دینے سے پہلے آپ سے یہ گذارش ہے کہ آپ پہلے مجھے """ ایمان """ کی وہ تعریف بتایے جو """ قران کی موافقت """ رکھتی ہو ، بتایے کہ ایمان کسے کہا جاتا ہے ، قران کی موافقت کے ساتھ جواب دیجیے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اور یہ بتایے کہ معمولی طالب علم صاحب کہ آپ علوم الحدیث میں سے کیا جانتے ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ حدیث کی کتنی اقسام ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟
ہمارے معزز اماموں نے حدیث کی جو کتابیں مدون کی ہیں ان کی کتنی اقسام ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اور کیوں ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟

احادیث کی تعداد کا رونا آپ بار بار روتے ہیں جبکہ کئی بار آپ کو اس کے بارے میں معلومات دی جا چکی ہیں ،
لیکن چونکہ آپ کا ہدف سنت رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے بارے میں‌ شکوک پیدا کرنا ہے اس لیے آپ بار بار وہی گھسے پٹے سوال کرتے چلے جاتے ہیں ،
جی تو جناب :::
مجھے """ ایمان """ کی وہ تعریف بتایے جو """ قران کی موافقت """ رکھتی ہو ، بتایے کہ ایمان کسے کہا جاتا ہے ، قران کی موافقت کے ساتھ جواب دیجیے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور بار ہا عرض کر چکا ہوں کہ :::
اپنے خود ساختہ """ خلاف قران """ فلسفے یعنی صحیح احادیث کے خلاف قران ہونے کے فلسفے کی کوئی ایک ایسی تعریف بیان کر دیجیے جس کی آپ خود ہی مخالفت نہ کریں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ان سوالات کے جوابات عنایت فرما دیجیے ، اور بہتر ہے کہ """ کیا قران اور حدیث لازم و ملزوم ہیں """" میں تشریف لے چلیے اس تھریڈ کے موضوع کو مزید مت بگاڑیے ۔
میں وہاں آپ کا منتظر رہوں گا ، ان شا اللہ ، والسلام علیکم ۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (28-11-09), کنعان (27-11-09)
پرانا 27-11-09, 07:15 PM   #56
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,079
کمائي: 110,079
شکریہ: 12,550
4,512 مراسلہ میں 15,379 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

عادل بھائی آپ نے بجا فرمایا اپنی اس پوسٹ میں، میں ان کے ڈپلیکیٹ سوالوں کے جواب عید کے بعد دوں گا ان شاء اللہ تعالی۔
ابھی عید پر دوسرں کے چھوٹے چھوٹے جواب ہی دے رہا ہوں

والسلام
کنعان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 27-11-09, 09:51 PM   #57
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,515
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,348 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : کنعان مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

عادل بھائی آپ نے بجا فرمایا اپنی اس پوسٹ میں، میں ان کے ڈپلیکیٹ سوالوں کے جواب عید کے بعد دوں گا ان شاء اللہ تعالی۔
ابھی عید پر دوسرں کے چھوٹے چھوٹے جواب ہی دے رہا ہوں

والسلام
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کی مدد فرمائے کنعان بھائی ،
اور آپ کو وہ بات نشر کرنے کا سبب بنائے جس پر وہ راضی ہو ،
ان شا اللہ میں‌ آپ کی قیمتی شراکت کا منتظر رہوں گا ، ہو سکتا ہے اس وقت تک فاروق صاحب میرے سوالات کا بھی کوئی علمی جواب دے ہی دیں ، اللہ سبحانہ و تعالیٰ آپ کی عید با برکت بنائے ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
کنعان (27-11-09)
پرانا 28-11-09, 12:18 AM   #58
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,247
کمائي: 25,899
شکریہ: 6,458
2,598 مراسلہ میں 7,608 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
فاروق صاحب ،
جناب آپ نے اس تھریڈ کا موضوع برباد کر دیا ہے ،
وہیں کیوں نہیں آتے جہاں اس موضوع پر آپ سے بات چل رہی تھی اور ایک مدت سے آپ وہاں سے غائب ہیں ، کیونکہ بیسیوں سوالات آپ کے منتظر ہیں ، اگر آپ وہاں اپنی بات کو جاری رکھ سکنے کی ہمت نہیں رکھتے تو چلیے یہاں ہی سہی ،
میں آپ سے متفق نہیں۔
1۔ یہاں موضوع ہے قربانی، اس موضوع پر اللہ تعالی کے قرآن حکیم کے احکامات کا حوالہ فراہم کردیا گیا ہے۔ بہت سادہ اور آسان ہے۔
2۔ کچھ احباب نے قربانی کے بارے میں کتب روایات سے حوالہ فراہم کئے۔
3۔ اب ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ آیا کہ ان کتب روایات کی روایات پر جو کہ حکم الہی کو تبدیل کرتی ہیں، ان روایات پر ایمان رکھنا ہے یا نہیں‌۔ اس کا سادہ سا جواب غائب ہے ۔ آپ کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ کہ یہ روایات درست ہیں۔ اور یہ آپ مانتے نہیں کہ ان کتب پر آپ کا ایمان ہے؟

اب آپ دیکھئے کہ میں نے آپ سے کیا سوال پوچھا اور آپ نے جواب کیا دیا:
آپ فرماتے ہیں‌کہ یہ چھ کتب روایات بالکل درست یعنی صحیح ہیں - یعنی ان چھ کتب روایات میں شامل ہر ہر روایت بالکل صحیح سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ ، کیا آپ کے پاس کوئی ثبوت ہے ؟؟؟---- یا پھر آپ کا ان چھ کتب پر ایمان ہے ؟؟؟؟

اپنا جواب دیکھئے:
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
کسی بات کا جواب دینے سے پہلے آپ سے یہ گذارش ہے کہ آپ پہلے مجھے """ ایمان """ کی وہ تعریف بتایے جو """ قران کی موافقت """ رکھتی ہو ، بتایے کہ ایمان کسے کہا جاتا ہے ، قران کی موافقت کے ساتھ جواب دیجیے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
کیا آُپ کو سچ مچ ایمان کی تعریف کا علم نہیں ؟، کیا یہی وجہ ہے اس بے ثباتی اور بے توثیقی کی؟ کیا اسی وجہ سے آپ ان کتب پر ایمان رکھتے ہیں؟ یا یہ سب کچھ اپنی طرف سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے؟ آپ سے صرف ایک سوال ہے --- ہاں یا نہیں میں جواب عطا فرما دیجئے۔
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
اور یہ بتایے کہ معمولی طالب علم صاحب کہ آپ علوم الحدیث میں سے کیا جانتے ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ حدیث کی کتنی اقسام ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟
ہمارے معزز اماموں نے حدیث کی جو کتابیں مدون کی ہیں ان کی کتنی اقسام ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اور کیوں ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟

احادیث کی تعداد کا رونا آپ بار بار روتے ہیں جبکہ کئی بار آپ کو اس کے بارے میں معلومات دی جا چکی ہیں ،
ان سوالوں کے جوابات کے لئے آپ کو بہت سی کتب کا لنک فراہم کرسکتا ہوں۔ کیا آپ کی معلومات اس ضمن میں کمزور ہیں۔ ؟

پھر دوبارا آپ کو شیطان نے بہکایا۔ ایک بار لاحول ولا قوۃ پڑھئیے ، تعوذ و تسمیہ پڑھئیے اور جی کڑا کر کے میرے صرف ایک عدد سوال کا جواب دیجئے۔ ان پھرکیوں‌میں‌گھومنا چہ معانی دارد؟ کیا آپ کا کتب روایات پر ایمان ہے یا پھر آپ کے پاس کوئی ثبوت ہے کہ ان کتب میں‌درست سنت رسول اکرم ہے۔
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
لیکن چونکہ آپ کا ہدف سنت رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے بارے میں‌ شکوک پیدا کرنا ہے اس لیے آپ بار بار وہی گھسے پٹے سوال کرتے چلے جاتے ہیں ،
میرا مقصد سنت رسول اکرم کو قرآن کے مطابق ثابت کرنا ہے۔ آپ جانتے ہیں ۔ سنت رسول مقبول و پرنور کے مطابق قرآن ہونے میں کوئی شک ہی نہیں۔ رسول اللہ صاحب قرآن ہیں۔ وہی ایک سوال اتنا گھس گیا ہے اور پٹ‌گیا ہے لیکن جواب جناب نے دو سال سے نہیں دیا۔
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
جی تو جناب :::
مجھے """ ایمان """ کی وہ تعریف بتایے جو """ قران کی موافقت """ رکھتی ہو ، بتایے کہ ایمان کسے کہا جاتا ہے ، قران کی موافقت کے ساتھ جواب دیجیے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اور یہ بتایے کہ معمولی طالب علم صاحب کہ آپ علوم الحدیث میں سے کیا جانتے ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ حدیث کی کتنی اقسام ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟
ہمارے معزز اماموں نے حدیث کی جو کتابیں مدون کی ہیں ان کی کتنی اقسام ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اور کیوں ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
سوالات دہرا رہے ہیں ، آپ سے تو میرا صرف ایک سوال ہے۔ اس کا جواب دے دیجئے پھر جو کچھ بھی آپ کے علم میں نہیں‌ ان سب کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے تیار ہوں انشاء اللہ۔
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور بار ہا عرض کر چکا ہوں کہ :::
اپنے خود ساختہ """ خلاف قران """ فلسفے یعنی صحیح احادیث کے خلاف قران ہونے کے فلسفے کی کوئی ایک ایسی تعریف بیان کر دیجیے جس کی آپ خود ہی مخالفت نہ کریں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
آپ جانتے ہیں اور دنیا جانتی ہے کہ کلاف قرآن ، غیر موافق القرآن کا فلسفہ میں نے نہیں‌پیش کیا یہ رسول اکرم نے پیش کیا۔ آپ کی رسول اللہ صلعم کی سنت اور حدیث کو بھی جھٹلاتے ہیں؟
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
ان سوالات کے جوابات عنایت فرما دیجیے ، اور بہتر ہے کہ """ کیا قران اور حدیث لازم و ملزوم ہیں """" میں تشریف لے چلیے اس تھریڈ کے موضوع کو مزید مت بگاڑیے ۔
میں وہاں آپ کا منتظر رہوں گا ، ان شا اللہ ، والسلام علیکم ۔
ہم کہیں‌نہیں‌جارہے۔ جہاں بھی آپ اپنے ایمان کا اظہار کریں گے ہم یہ سوال پوچھیں گے کہ آپ ہم سب کو بتائیے کہ کیا ان چھ کتب روایات پر آپ کا ایمان ہے یا پھر آُپکے پاس کوئی ثبوت ہے کہ یہ وہی اصل کتب ہیں جو ان اماموں نے پیش کی تھیں؟

پہلے اس سوال کا سادہ سا جواب ، باقی بحث بعد میں۔
والسلام

Last edited by فاروق سرورخان; 28-11-09 at 12:29 AM.
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 02-12-09, 04:45 AM   #59
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,079
کمائي: 110,079
شکریہ: 12,550
4,512 مراسلہ میں 15,379 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم فاروق بھائی صاحب

فاروق بھائی آپ کی باتوں سے کہ صرف قرآن میں جو لکھا ہوا ھے اسی پر عمل کرو اور آپ کے قول کے مطابق احادیث مبارکہ کو کوئی وجود نہیں وہ 250 سال بعد معرض وجود میں آئیں۔

آپ سے پوچھا گیا کہ قرآن اللہ کی کتاب ھے اس کو ثبوت فراہم کریں تو آپ نے اسے اپنے دل سے جوڑ دیا اور کچھ اپنے علم غیب سے اور پھر قرآن کی ایک آیت بھی پیش کر دی۔ تو پھر ہر مسلمان کا دل جو کہتا ھے وہ اگر اس پر چل رہا ھے تو پھر اس میں بھی کسی دوسرے مسلمان کو مداخلت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ بات یہاں ختم نہیں ہوتی کیونکہ دل کے ساتھ عقل کا بھی بڑا گہرا تعلق ھے۔

جناب قرآن اللہ کی کتاب ھے اس کو ثابت کرنے کے لئے قرآن کو نہیں کھولنا پہلے آپ یہ ثابت کریں کہ یہ اللہ کی کتاب ھے پھر بعد میں قرآن کو کھول کر اس پر بات چیت کریں گے۔

دو مرتبہ آپ ثابت نہیں کر سکے کہ قرآن اللہ کی کتاب ھے اب آپ کا یہ کہنا کہ احادیث مبارکہ 250 سال بعد ۔۔۔۔۔۔ آپ کا یہ مقصد ختم ہو جاتا ھے۔

دیکھیں آپ کی عمر 1400 سال تو نہیں ھے جو آپ 250 سال والا قصہ بیان کر رہے ہیں اور اگر نہیں تو کیا آپ کے پاس علم غائب ھے؟ آپ تیسری بار پھر کوشش کر کے دیکھ لیں آپ قرآن کو اللہ کی کتاب ثابت نہیں کر سکتے کیونکہ قرآن کو اللہ کی کتاب ثابت کرنے کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کی ضرورت ھے، جو آپ پچھلی تین کتابوں پر آپ نے ذکر کیا تو کیا وہ تین کتابیں جس شکل میں آج موجود ہیں آپ ان میں لکھا ہوا ہر لفظ سچ مانتے ہیں؟ تب تک میں اللہ اور اس کے رسول کو ماننے والوں سے تھوڑی گفتگو کرتا ہوں جس میں آپ کے مزید جوابات بھی ہونگے، قرآن کو کھولے بغیر اللہ کی کتاب ثابت کروں گا، اور مزید معلومات بھی ہو گی جو اھل علم جانتے ہیں مگر کچھ نیو جنریشن جو آپ کی تھیوڑی سے کنفیوز نہ ہوں ان کے لئے مفید ثابت ہونگی۔

-----------------------------------------------
-----------------------------------------------

مختصراً کہوں تو قران بھی خدا نے مکتوب نہیں دیا، اللہ سبحان تعالی نے جبرائیل علیہ اسلام کو جبرائیل علیہ السلام نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنایا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ رضی اللہ تعالی کو ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود نہیں لکھا یہ بھی متعین ہے۔

قرآن مجید کے 30 سپارے ہیں اور اس کی 114 سورتیں ہیں۔
یسرن قرآن کا نام تو سب نے سنا ہو گا ، جب تک یسرن القرآن کو نہیں پڑھیں گے آپ قرآن پڑھنا نہیں سیکھ سکتے۔ جس طرح قرآن مجید کو سیکھنے کے لئے یسرن القرآن کی ضرورت ھے اسی طرح قرآن کو سمجھنے کے لئے بھی احادیث مبارکہ کی ضرورت ھے۔

مسلمان گھرانہ میں جب کوئی بچہ پیدا ہوتا ھے تو اس کے کان میں فوراً آذان دی جاتی ھے، وہی بچہ سب سے پہلا نام ماں کا بولتا ھے، اور اس کی ماں‌ اس بچہ کو سب سے پہلا نام جو سکھاتی ھے وہ اللہ کا نام ہوتا ھے اور پھر دوسرا نام مبارک جو سکھاتی ھے وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔ پھر اسی طرح بچہ سکولوں اور دینی مدرسوں سے تعلیم حاصل کرتا ھے۔ انہیں اساتذہ سے تعلیم حاصل کر کے سب مختلف شعبوں سے منسلک ہو جاتے ہیں۔
ایک مسلمان 8 سال تک دینی مدرسے میں قرآن اور حدیث اور دیگر علوم میں تعلیم حاصل کر کے عالم فاضل کی ، مفتی کی ڈگری حاصل کرتا ھے اور دوسرا جو دنیاوی تعلیم حاصل کرتا ھے اور اس کے بعد وہ دوسرے مذاھب کا مطالعہ کرتا ھے تو اس سے اکثر لوگ بہک جاتے ہیں۔ کیونکہ منفی باتیں سن کر ان سے اپنے آپ کو بچانا قدرے مشکل ہوتا ھے۔

--------------------------------------------
--------------------------------------------

ایمان کے بارے میں فاروق بھائی صاحب کا سوال کا مختصر جواب

اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے اللہ کے پاس سے آئے ہوئے احکام کا زبان سے اقرار اور دل سے تصدیق کرنے کا نام ایمان ہے۔

اللہ تعالی کی بارگاہ میں قبولیت اعمال کی تین شرطیں ہیں، ایمان ، اخلاص اور عمل کا سنت کے مطابق ہونا ،لہذا کافر و مشرک ،ریا کار کے اعمال اور سنت کے خلاف اعمال قبول نہیں ہوتے۔

کسی چیز کا محض علم آ جانے سے ایمان حاصل نہیں ہوتا، اگر ایمان علم ہی سے حاصل ہوتا تو کوئی ان پڑھ مومن نہ ہوتا اور نہ کوئی علم والا کافر ہوتا جیسا کہ ابو جہل اور اس کے ساتھی کہا کرتے تھے

مِنَّا نَبِيُّ يَأتِيْهِ الْوَحْيُ مِنَ السَّمَاءِ فَمَتَی نَدْرُکُ هَذِهِ؟ وَاﷲ لَا نُوْمِنْ بِه اَبَداً وَلَا نُصَدِّقُهُ.
ابن کثير، تفسير ابن کثير، 2 : 131
’’(ہم مانتے ہیں کہ محمد) ہم میں سے ہی نبی ہیں اور اس کی طرف آسمان سے وحی نازل ہوتی ہے، پس ہم اس چیز کا انکار نہیں کرتے (مگر) اللہ کی قسم ہم اس پر کبھی بھی ایمان نہیں لائیں گے اور نہ ہی اس کی تصدیق کریں گے۔‘‘

پس واضح ہوا کہ علم اور ایمان دو الگ حقیقتیں ہیں، کبھی علم کے باوجود ایمان نہیں ہوتا اور کبھی علم کے بغیر بھی ایمان ہوتا ہے۔ ایمان کے بارے میں ارشاد باری تعالیٰ ہے :

الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ.
البقره، 2 : 3
’’جو غیب پر ایمان لاتے ہیں۔‘‘

اس سے ثابت ہوا کہ ایمان بن دیکھے ماننے کا نام ہے جبکہ علم دیکھ کر ماننے کا نام ہے۔

يَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ
(المجادله : 11)
’’اللہ تعالیٰ تم میں سے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور جنہیں علم دیا گیا درجات بلند فرمائے گا۔‘‘

رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولاً مِّنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ
(البقرة : 129)
’’اے ہمارے رب! ان میں انہی میں سے (وہ آخری اور برگزیدہ) رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مبعوث فرما جو ان پر تیری آیتیں تلاوت فرمائے اور انہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دے (کر دانائے راز بنا دے) اور ان (کے نفوس و قلوب) کو خوب پاک صاف کر دے‘‘

وقت کی کلت کی وجہ سے سمجھنے والوں کے لئے اتنا ہی کافی ھے۔

والسلام

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
مراسلہ نمبر53
کنعان صاحب اور عادل سہیل صاحب، ایک بار پھر سلام،
آپ نے پوچھا کہ قرآن اللہ کی کتاب ہے اس کا کیا ثبوت ہے یا دلیل ہے میرے پاس۔
میرے پاس کوئی دلیل نہیں ، کوئی ثبوت نہیں، صرف غیب پر ایمان ہے ۔ تفصیل اس کی یہ ہے:
اللہ تعالی ، رسول اللہ ، اس کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور اس کی کتاب قرآن حکیم اور اس سے پہلے نازل ہوئی کتب ، یوم آخرت ، اس کے نبیوں اور اس کے فرشتوں پر ایمان رکھنے کے لئے مجھے کسی دلیل یا ثبوت کی ضرورت نہیں۔ صرف ایمان بالغیب رکھنا کافی ہے۔ ان امور پر پر میرا ایمان ہے ۔
کسی دلیل کی ضرورت نہیں اور کسی ثبوت کی ضرورت نہیں۔
یہ ذہن میں رکھئے کہ "دلیل و ثبوت" کے ساتھ ایمان رکھا تو پھر یہ ایمان بالغیب نہ ہوا۔ جی؟
آب آپ سے سوال ہے کہ کیا ان کتب روایات پر آپ کا ایمان ہے؟ --------- ورنہ پھر کیا -------- آپ کے پاس دلیل و ثبوت ہے؟
بھائی ۔۔۔
قرآن کی بابت میں نے کہا کہ میں بغیر کسی دلیل اور بغیر کسی ثبوت کے اللہ تعالی ، اس کے رسول اور قرآن حکیم پر ایمان رکھتا ہوں۔ ایمان کے لئے دلیل اور ثبوت نہیں‌چاہئیے ہوتے ۔۔۔ یقیناً --- یومنون بالغیب -- یہ آپ کے علم میں نہیں‌‌ہے، ورنہ ی ہسوال نہیں پوچھتے۔
آب آپ بتائیے کہ آپ کے پاس کیا دلیل یا ثبوت ہے کہ یہ کتب روایات درست ہیں، ان میں رسول اللہ صلعم سے منسوب سب روایات درست ہیں۔ ۔ اور وہی اصلی والی ہیں جو ان کے مصنفین نے لکھی ہیں۔
ایک بار پھر دہرا رہا ہوں کہ یہ بتائیے کہ آپ کے پاس دلیل یا ثبوت ہے --------یا پھر --------- آپ کا یہ ایمان ہے کہ ان کتب روایات پر ایمان رکھنا ہے؟
اگر ہے تو کیوں؟ اللہ تعالی کا حکم ہے یا اس کے رسول کا کہ ان بعد کی کتب پر ایمان رکھنا ہے؟
یہ اتنا مشکل سوال تو نہیں؟ اس ایک سوال کا سادہ سا جواب دے دیجئے ۔۔ دلیل و ثبوت ہے یا ایمان ہے؟ کیا ہے ؟
-----------------------------------------------------
یہ وہ اصلی سوال ہے جو میں عادل سہیل، صاحب سے تقریباً 2 سال سے کرر ہا ہوں۔ اس کا واضح اور سیدھا سا جواب عنایت فرمائیے -- لیکن کنی کترا کر میرے بارے میں لکھنا شروع کردیتے ہیں۔ آ پ لاکھ کردار کشی کرلیجئے۔ فائیدہ کچھ ہونا نہیں‌ہے۔ سوال اپنی جگہ کھڑا ہے۔ جواب دیجئے۔ آپ کے علم کا جواب نہیں ۔ آپ کی فہم کا جواب نہیں۔۔ اتنے علماء‌اتنے اماموں کا علم آپ کے پاس ہے۔ مجھ معمولی طالب علم کے صرف ایک سوال کا جواب آپ کے پاس نہیں ؟
ایسا بھی کیاکہ اس ایک سوال سے ہاتھ پیر پھولے ہوئے ہیں۔۔۔ بندہ کو جواب دینا مشکل ہورہا ہے ۔۔۔۔ تو ہم آپ ان کتب پر ایمان رکھ کر، اپنے رب ، اللہ تعالی کو کیسے جواب دیں گے ؟
جب اللہ تعالی پوچھیں‌گے کہ تم کو کس نے حکم دیا تھا کہ ان اماموں کی ان چھ درست کتب پر بھی ایسے ہی ایمان لاؤ جیسا کہ قرآن پر لاتے ہو تو بھائی آپ کا جواب کیا ہوگا صاحب۔ مجھے بھی بتا دیجئے تاکہ مجھ جیسے معمولی طالب علم کو دشواری نہ ہو۔
آیک بارپھر سوال دہراتا ہوں ۔۔۔۔ کیا آپ کا ایمان ہے کہ ان چھ کتب میں جو کچھ درج ہے وہ بالکل درست ہے اور ان کتب پر قرآن کی طرح ایمان رکھنا ہے؟
یاد رکھئے کہ آپ کو اپنا جواب خود دینا ہوگا اور مجھے اپنے آپ ، میں‌یہ کہہ نہیں سکوں گا کہ یہ تو ، تواتر سے چلی آرہی تھیں تو میں نے مان لیں۔ میں اپنا گناہ دوسروں‌کے سر نہیں ڈال سکوں گا۔ اپنے گناۃ کا بوجھ مجھے خود ہی اٹھانا ہوگا اور آپ کو بھی خود۔
آیک بارپھر سوال دہراتا ہوں ۔۔۔۔ کیا آپ کا ایمان ہے کہ ان چھ کتب میں جو کچھ درج ہے وہ بالکل درست ہے اور ان کتب پر قرآن کی طرح ایمان رکھنا ہے؟ پلیز ہاں‌یا نہیں میں جواب دے دیجئے تاکہ آپ کا مؤقف سمجھ میں آئے۔ اور یہ بحث تمام ہو۔
بہت ہی شکریہ !
والسلام
نوٹ: آپ کی آسانی کے لئے ایک سوال بارہا دہرایا ہے ۔ امید ہے کہ اس بار نظر آجائے گا۔
کنعان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
کنعان کا شکریہ ادا کیا گیا
عادل سہیل (11-12-09)
پرانا 02-12-09, 06:13 AM   #60
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,247
کمائي: 25,899
شکریہ: 6,458
2,598 مراسلہ میں 7,608 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کنعان، سلام،

معاف کیجئے گا، آپ کی منطق مناسب نہیں۔ یہ غیر منطقی ہے۔

میں کسی بھی چیز پر ایمان رکھ سکتا ہوں ۔ ایمان کا تعلق عقل و دانش سے نہیں‌ہے ۔ اس کا تعلق دلیل و ثبوت سے بھی نہیں ہے۔

میں آپ کو قرآن دیتا ہوں۔ آپ اس کو پڑھ کر اس پر ایمان لاتے ہیں۔ یومنون بالغیب کے حساب سے۔ آپ رسول اللہ پر ایمان لاتے ہیں، اس کتاب کے ذریعے اور پھر ساتھ ساتھ اللہ پر ایمان لاتے ہیں۔ یہ سب آپ درجہ بدرجہ نہیں‌کرتے ۔ بلکہ کتاب کو پڑھ کر آپ ایمان لے آتے ہیں۔ یہ ہے ایمان کی منطق، کے بناء دیکھے میں‌ ایمان لے آیا، نہ کوئی دلیل نہ کوئی ثبوت نہ میں نے دیکھا اور نہ میں‌ 14000 سال پرانا۔ اس میں‌کوئی مسئلہ نہیں۔

اسی طرح لوگ بھگوت گیتا، رامائن ، بائیبل، توراۃ وغیرہ پر ایمان رکھتے ہیں۔ یہ سراسر ان کی مرضی ہے۔ مذہب کا تعلق دلیل و ثبوت سے کم اور دل کے ایمان سے زیادہ ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہےکہ یہ کتب روایات جن کا اتنا شہرہ ہے ان پر ایمان رکھنا ہے کیا؟ اگر ہاں تو اس کا حکم کس نے دیا ہے؟

والسلام
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
9/11, color, فرض, واقعات, قرآن, قرآنی, نظر, مکہ, آج, اللہ, بھائی, جواب, حال, حدیث, حدیث نبوی, دل, درخواست, زندگی, سیرت نبوی, سردار, علم, علماء, عادل, عبداللہ, صحت

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
زندگی انسان کی اک دم کے سوا کچھ بھی نہیں۔دم ھوا کی موج ھے رم کے سوا کچھ بھ نہیں ۔گل تبسم کہہ رھا تھا عروج شاعر مشرق علامہ اقبال 9 15-05-11 01:07 PM
سپریم کورٹ کے حکم پر 2 رینٹل پاور کمپنیوں نے 24 گھنٹوں کے اندر سوا 2 ارب روپے بمع سود واپس کردئیے گلاب خان خبریں 0 09-12-10 06:22 AM
بیت اللہ محسود نے خاموشی اختیار کر لی:حکیم اللہ محسود کا دعویٰ حیدر خبریں 6 14-08-09 12:01 AM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:14 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger