واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ

گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے

ایک سوال ------کیا قربانی ھر مسلمان پہ فرض ھے ؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-11-09, 03:29 AM  
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 1,305
کمائي: 37,751
شکریہ: 245
1,034 مراسلہ میں 3,113 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ایک سوال ------کیا قربانی ھر مسلمان پہ فرض ھے ؟

ابھی جنگ میں سردار احمد قادری کے کالم پڑھا اس میں انھوں نے کچھ سوال کیے تھے ایک سوال قربانی کے بارے میں تھا انھوں لکھا ھے رسولِ کریم کی سوانخِ حیات کامطالعہ کیا میں نے کہیں یہ نہیں پایا کہ رسولِ کریم نے ان ایام میں جب آپ نے حج نہیں کیا مکہ معظمہ یا مدینہ منورہ میں قربانی کا فریضہ ادا کیا ھو --- قرآن میں بھی جو ایات قربانی سے متعلق ھیں وہ بھی حج سے ھی وابستہ ھیں

میں نے جب سے یہ پڑھا ھے تب سے دل میں ایک الجھن ھے آپ سب کا کیا خیال ھے ----
آپ کا علم کیا کہتا ھے -- اگر کسی کے علم ھو تو ضرور بتائیں قرآنی ایات یا رسولِ کریم کی زندگی کا کوئ واقعہ جس میں قربانی کا زکر ھو

شکریہ
Haya 786 آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے Haya 786 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (06-11-09), یحیٰی (10-11-09), نورالدین (30-03-10), راجہ اکرام (06-11-09), عامرشہزاد (06-11-09), عبداللہ حیدر (23-11-09)
پرانا 22-11-09, 01:48 AM   #16
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,515
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,348 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا ، کنعان بھائی ، اللہ تبارک و تعالیٰ مزید خیر کی توفیق عطا فرمائے اور آپ پر راضی ہو جائے ،
آپ کا یہ بھائی واقعتا قلت وقت کا شکار رہتا ہے ، دوسرا سبب یہ ہے کہ ایسے دھاگوں یا مراسلات یا سوالات کا اچانک ہی پتہ چل جائے تو چل جائے ، اللہ ہی جانے ایسے کتنے دھاگے ، مراسلات یا سوالات نظر میں آنے سے رہ جاتے ہیں ، اللہ مجھے میری کوتاہی پر معاف فرمائے ،
بھائی فاروق سرور صاحب ، آپ سے درخواست ہے کہ اپنی دی ہوئی ایک خبر کی تصحیح فرما لیجیے ،
آپ نے مراسلہ رقم 14 میں لکھا :::
""" ماضی میں لوگوں‌نے کو روایات و احادیث کی چھ بڑی کتب سے "صحیح روایات" نکال کر ایک کتاب ترتیب دی جس کا نام صحاح ستہ رکھا یعنی چھ کتب کی صحیح روایات۔ اس لئے کہ ہم سے پہلے بھی لوگوں کو ان چھ کتب روایات میں ضعیف اور موضوع یعنی نہایت کمزور اور گھڑی ہوئی روایات نظر آتی رہی ہیں۔"""
میرے محترم بھائی ، """ صحاح ستہ """ کسی """ ایک کتاب """ کا نام نہیں ،
اور نہ ہی """لوگوں """ نے ایسی کوئی""" ایک کتاب """ ترتیب دی ،
بھائی جی ، """ صحاح ستہ """ علما کی ایک اصطلاح ہے جس سے مراد احادیث کی کتابوں میں سے چھ ایسی کتابیں ہیں جن میں اکثریت صحیح احادیث کی ہے ، اور ان میں دو توساری ہی صحیح روایات پر مشتمل ہیں ،
آپ پہلے بھی ایک جگہ """ صحاح ستہ """ کے بارے میں کچھ اسی قسم کی خبر دے چکے ہیں ،
آج اچھی طرح سمجھ لیجیے بڑے بھائی کہ """ صحاح ستہ """ ایک اصطلاح ہے اور اس سے مراد مندرجہ ذیل چھ کتبءِ حدیث کا مجموعہ لیا جاتا ہے :::
(1) صحیح البخاری
(2) صحیح مُسلم
(3) سنن الترمذی
(4) سنن النسائی
(5) سنن ابن ماجہ
(6) سنن ابو داؤد
ان کتابوں کے علاوہ دیگر ایسی کتابیں بھی ہیں جو صحت کے اعتبار سے صحیح البخاری اور صحیح مسلم کے بعد اصح الکتب مانی جاتی ہیں ،
مثلاً :::
صحیح ابن خزیمہ
مؤطا مالک
صحیح ابن حبان
المستدرک الحاکم
المسند المستخرج علی صحیح مُسلم
الاحادیث المختارہ
المنتقی لابن الجارود
وغیرہ ،
امید ہے میرے محترم بھائی کہ احادیث اور کتب احادیث کے بارے بلا علم کوئی بات کہتے ہوئے یہ معلومات ان شاء اللہ آئیندہ آپ کے پیش نظر رہیں گی ، و السلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (22-11-09), کنعان (22-11-09), نورالدین (30-03-10), عبداللہ حیدر (22-11-09)
پرانا 22-11-09, 02:41 AM   #17
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,162
کمائي: 74,680
شکریہ: 8,785
2,965 مراسلہ میں 10,818 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
ماضی میں لوگوں‌نے کو روایات و احادیث کی چھ بڑی کتب سے "صحیح روایات" نکال کر ایک کتاب ترتیب دی جس کا نام صحاح ستہ رکھا یعنی چھ کتب کی صحیح روایات۔ اس لئے کہ ہم سے پہلے بھی لوگوں کو ان چھ کتب روایات میں ضعیف اور موضوع یعنی نہایت کمزور اور گھڑی ہوئی روایات نظر آتی رہی ہیں۔
والسلام
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ، آپ کی خدمت میں‌بارہا عرض کیا جا چکا ہے کہ حدیث پر اعتراض کرنے سے پہلے علم حدیث‌سے تھوڑی سی واقفیت پیدا کر لیجیے۔ آپ کے ان بے سروپا جملوں سے مجھے اس بھگوڑے فوجی کی یاد آ جاتی ہے جس نے شیخی مارتے ہوئے کہا تھا "میں‌نے راکٹ لانچر سے برسٹ مار کر بہتیروں کو ڈھیر کر دیا"۔
اس سے پہلے آپ امام ابن حجر العسقلانی کو ابن حجار الاثقلینی اور امام مالک بن انس رحمہ اللہ کو ابن مبارک فرمایا کرتے تھے۔ اب "صحاح ستہ" نام کی صحیح روایات کی کتاب کی خبر دے رہے ہیں۔ اللہ ہی جانتا ہے کہ مستقبل میں وہ آپ کے قلم سے کیا کچھ نکلوائے گا۔

Last edited by عبداللہ حیدر; 22-11-09 at 02:43 AM.
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
پرانا 22-11-09, 06:14 AM   #18
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,247
کمائي: 25,899
شکریہ: 6,458
2,598 مراسلہ میں 7,608 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
آپ کا یہ بھائی واقعتا قلت وقت کا شکار رہتا ہے ، دوسرا سبب یہ ہے کہ ایسے دھاگوں یا مراسلات یا سوالات کا اچانک ہی پتہ چل جائے تو چل جائے ، اللہ ہی جانے ایسے کتنے دھاگے ، مراسلات یا سوالات نظر میں آنے سے رہ جاتے ہیں ، اللہ مجھے میری کوتاہی پر معاف فرمائے ،
بھائی فاروق سرور صاحب ، آپ سے درخواست ہے کہ اپنی دی ہوئی ایک خبر کی تصحیح فرما لیجیے ،
آپ نے مراسلہ رقم 14 میں لکھا :::
""" ماضی میں لوگوں‌نے کو روایات و احادیث کی چھ بڑی کتب سے "صحیح روایات" نکال کر ایک کتاب ترتیب دی جس کا نام صحاح ستہ رکھا یعنی چھ کتب کی صحیح روایات۔ اس لئے کہ ہم سے پہلے بھی لوگوں کو ان چھ کتب روایات میں ضعیف اور موضوع یعنی نہایت کمزور اور گھڑی ہوئی روایات نظر آتی رہی ہیں۔"""
میرے محترم بھائی ، """ صحاح ستہ """ کسی """ ایک کتاب """ کا نام نہیں ،
اور نہ ہی """لوگوں """ نے ایسی کوئی""" ایک کتاب """ ترتیب دی ،
بھائی جی ، """ صحاح ستہ """ علما کی ایک اصطلاح ہے جس سے مراد احادیث کی کتابوں میں سے چھ ایسی کتابیں ہیں جن میں اکثریت صحیح احادیث کی ہے ، اور ان میں دو توساری ہی صحیح روایات پر مشتمل ہیں ،
آپ پہلے بھی ایک جگہ """ صحاح ستہ """ کے بارے میں کچھ اسی قسم کی خبر دے چکے ہیں ،
آج اچھی طرح سمجھ لیجیے بڑے بھائی کہ """ صحاح ستہ """ ایک اصطلاح ہے اور اس سے مراد مندرجہ ذیل چھ کتبءِ حدیث کا مجموعہ لیا جاتا ہے :::
(1) صحیح البخاری
(2) صحیح مُسلم
(3) سنن الترمذی
(4) سنن النسائی
(5) سنن ابن ماجہ
(6) سنن ابو داؤد
ان کتابوں کے علاوہ دیگر ایسی کتابیں بھی ہیں جو صحت کے اعتبار سے صحیح البخاری اور صحیح مسلم کے بعد اصح الکتب مانی جاتی ہیں ،
مثلاً :::
صحیح ابن خزیمہ
مؤطا مالک
صحیح ابن حبان
المستدرک الحاکم
المسند المستخرج علی صحیح مُسلم
الاحادیث المختارہ
المنتقی لابن الجارود
وغیرہ ،
امید ہے میرے محترم بھائی کہ احادیث اور کتب احادیث کے بارے بلا علم کوئی بات کہتے ہوئے یہ معلومات ان شاء اللہ آئیندہ آپ کے پیش نظر رہیں گی ، و السلام علیکم۔
اقتباس:
میرے محترم بھائی ، """ صحاح ستہ """ کسی """ ایک کتاب """ کا نام نہیں ،
اور نہ ہی """لوگوں """ نے ایسی کوئی""" ایک کتاب """ ترتیب دی ،
آپ نے مزید لکھا:

اقتباس:
ہی جانے ایسے کتنے دھاگے ، مراسلات یا سوالات نظر میں آنے سے رہ جاتے ہیں ، اللہ مجھے میری کوتاہی پر معاف فرمائے ،

سلام علیکم،

اس قدیم معلومات کا دہرانے کا شکریہ
تو بھائی اطلاعاً عرض ہے کہ "انتخاب صحاح ستہ " نام کی کم از کم ایک کتاب کم از کم 75 سال سے بازار میں موجود ہے۔ آپ اپنے کسی رشتہ دار سے کراچی کے اردو بازار میں دیکھ سکتے ہیں۔ اس کتاب میں‌موجود "صحیح روایات" کی تعداد اتفاق سے تمام چھ کتب روایات سے بہت کم ہے۔

کتاب کی تفصیل :
نام ‌: انتخاب صحاح ستہ
مؤلف: مولوی نیاز علی صاحب پنشنر انسپکٹر مدارس پنجاب
تاریخ : 1925
پبلشر : لاہور پرنٹنگ پریس باہتمام محمد صدیق
صفحات : صرف 372 (‌سوچئیے کہ کتنی احادیث شامل ہوں گی اس کتاب میں)

بندہ کی ذاتی لائبریری میں موجود ہے۔ اگر پسند ہو دیدار کرایا جاسکتا ہے

اور صاحب خدا کے لئے یہ نہ کہئیے گا کہ یہ مستند کتاب نہیں۔ میرے نزدیک جو بھی کتاب شائع ہوئی اور چند دنوں میں بک گئی، جس کے بے تحاشا ایڈیشنزنکلے ہوں اور آج بھی بکتے ہوں اس کو غیر مستند جاننے کی ہمت میں نہیں کرسکتا ۔

اپنی معلومات کی کمی کو دوسرے کی معلومات کی کمی نہیں سمجھئے اور اس طرح اس کو جھوٹ قرآر دینے کی کوشش نہ کیجئے۔ جو میں کہتا ہوں۔ کبھی بناء دلیل نہی‌کہتا۔

آپ کو پہلی مثال دی کتب روایات کی یونیورسٹی آف سدرن کیلی فورنیا کی۔ اور اب یہ دوسری مثال دی "انتخاب صحاح ستہ "‌ انشاء اللہ تعالی

کتب روایات کی ترقیم، ترتبیب، متن، تعداد کے مختلف ہونے کی کم از کم دس مثالیں پیش کروں گا۔ تاکہ اندازہ ہوجائے کہ ان کتب روایات کی حفاظت نہ اللہ کررہا ہے اور نہ ہی بندہ۔ یہ دوسری مثال ہے۔

بہت ہی شکریہ۔
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف

Last edited by فاروق سرورخان; 22-11-09 at 06:32 AM.
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (30-03-10)
پرانا 22-11-09, 06:19 AM   #19
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,247
کمائي: 25,899
شکریہ: 6,458
2,598 مراسلہ میں 7,608 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ حیدر مراسلہ دیکھیں
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ، آپ کی خدمت میں‌بارہا عرض کیا جا چکا ہے کہ حدیث پر اعتراض کرنے سے پہلے علم حدیث‌سے تھوڑی سی واقفیت پیدا کر لیجیے۔ آپ کے ان بے سروپا جملوں سے مجھے اس بھگوڑے فوجی کی یاد آ جاتی ہے جس نے شیخی مارتے ہوئے کہا تھا "میں‌نے راکٹ لانچر سے برسٹ مار کر بہتیروں کو ڈھیر کر دیا"۔
اس سے پہلے آپ امام ابن حجر العسقلانی کو ابن حجار الاثقلینی اور امام مالک بن انس رحمہ اللہ کو ابن مبارک فرمایا کرتے تھے۔ اب "صحاح ستہ" نام کی صحیح روایات کی کتاب کی خبر دے رہے ہیں۔ اللہ ہی جانتا ہے کہ مستقبل میں وہ آپ کے قلم سے کیا کچھ نکلوائے گا۔
امام ابن حجر العسقلانی کا نام ابن حجار الاثقلینی ایک دوسرے آرٹیکل میں تھا جس کو میں نے کٹ پیسٹ کیا تھا اور من و عن چھوڑ دیا تھا۔ اس آرٹیکل کے اوپر لکھنے والے کا پورا نام اور اس ویب سائٹ کا ایڈریس درج تھا۔ یہ لکھنے والا ایک ڈاکٹر تھا، انگریزی دان تھا ، اس کی معلومات درست تھیں اگر نام کو انگریزی سے لکھتے ہوئے کچھ غلطی کرگیا تو آپ کے لئے یہ کسی طور مناسب نہیں کہ اس کو اس غلطی کی وجہ سے ڈسکاؤنٹ کریں۔ تصحیح‌کردی تھی کسی صاحب نے وہ کافی تھی۔ آپ کی شکایت رفع نہیں ‌ہوئی، یہ صرف ذاتی اختلاف کا نتیجہ ہے اور کردار کشی کی کوشش۔ زیب نہیں دیتا

امام مالک کا نام ابن مبارک کبھی نہیں لکھا آپ کو اپنا چشمہ بدلوانے کی ضرورت ہے امام مالک کو ابن مالک لکھ دیا تھا ، جس کو بعد میں درست کردیا تھا۔ اس کی وجہ جلد بازی کی ٹائپو تھی ، معلومات کی کمی نہیں۔ بہر حال اب اندازہ ہورہا ہے کہ شخصیت پرستی آپ کی روح میں بسی ہوئی ہے۔ امید ہے اس طنزیہ تفصیل سے پیٹ کے درد میں افاقہ ہوگا ؛)
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (30-03-10), عبداللہ حیدر (22-11-09)
پرانا 22-11-09, 08:05 AM   #20
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,247
کمائي: 25,899
شکریہ: 6,458
2,598 مراسلہ میں 7,608 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھائی عادل سہیل ، ایک بار پھر سلام،
Duplicate

Last edited by فاروق سرورخان; 22-11-09 at 10:24 AM.
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (30-03-10)
پرانا 22-11-09, 08:06 AM   #21
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,247
کمائي: 25,899
شکریہ: 6,458
2,598 مراسلہ میں 7,608 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھائی عادل سہیل ، ایک بار پھر سلام،

آپ اب تک ایک ویب سائیٹ جس پر لاکھوں روایات ہیں اس کو یہودیوں کی کاروائی کہہ کر رد کر چکے ہیں۔ اب آئیے دیکھتے ہیں ایسے مسلمانوں کی کاروائی جو پاکستان کے شہر پنجاب کے دل لاہور سے طبع ہوئی ہے۔ آپ سے بس اتنی التجا ہے کہ یا تو اسے قبول کرلیجئے اور یا اسے رد کردیجئے۔

سوال یہ ہے کہ میں آپ کی بات پر یقین کروں یا کہ آپ کے استاد بلکہ استادوں کے استاد مولوی نیاز علی کہ جن کو صحاح ستہ سے انتخاب کی اشاعت کا شرف حاصل ہوا۔ آئیے دیکھتے ہیں ان کی معصومیت کی داستان۔

کتاب انتخاب صحاح ستہ ، مولوی نیاز علی ۔۔ لاہور پرنٹنگ پریس 1925

دیباچہ طبع دوم صفحہ نمبر 8

اقتباس:
ارادہ تھا کہدوسری دفعہ کتاب چھپوانے سے پہلے اس میں کچھ اور حدیثیں زیادہ کی جائیں‌، چنانچہ میرے مکرم اور معظم دوست پیرزادہ مولوی محمد حسین خانصاحب نے بھی ایسا کرنے کو ارشاد فرمایا تھا۔ وہ حدیثیں جن کا مطلب اور حدیثوں میں‌آ گیا تھا، حذف کی گئیں‌اور ان کی جگہ اور رد و درج کی گئیں۔
کیا بات ہے صاحب، نہ تعداد کی قید، نہ متن کی جب چاہا روایات شامل کرلیں اور جب چاہا اس کو رد کردیا۔۔۔ ایسا اگر کوئی قرآن کے ساتھ کرے تو اس کی کیا سزا ہوگی؟ جن آیات کے معانی اور مطلب دوسری آیت میں آگئے ہیں ان کو قرآن سے حذف کردیتے ہیں ۔۔۔۔ نعوذ باللہ ۔۔۔۔ اور پھر اس جدید قرآن کو صحیح القرآن کے نام سے شائع کرتے ہیں ۔ ۔۔۔ نعوذ باللہ۔

صفحہ 32: اپنی حدیثوں کے انتخاب اور ان کے صحیح ہونے کے ثبوت میں لکھتے ہیں:
اقتباس:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے انتقال کے بعد ہی فریق بندی ہوگئی، جو بڑھتی گئی، یہاں تک کہ اہل بیت کی شہادت تک نوبت پہنچ گئی، چونکہ ھدیث کا علم ابجھی تک صرف سینہ بسینہ ہی تھا۔ اور دھڑا بندی میں جیتنے کی ہوس اس قدر غالب ہوتی ہے کہ ایمان تک کی پرواۃ نہیں‌کی جاتی، لوگ اپنے اپنے مفید مطلب حدیثوں گھڑنے لگے
مزید لکھتے ہیں انتخاب صحاح ستہ کے دفاع میں صفحہ 32:
اقتباس:
حدیث کے الفاظ: فعلی اور تقریری حدیثوں کے الفاظ تو ظاہر ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نہیں ہیں۔ مگر قولی حدیث کے الفاظ کی بابت رائے کا اختلاف ہے، ایک گروہ کے نزدیک وہ ان ہی الفاظ میں بیان کی گئی ہے جو حضور کی زبان مبارک سے نکلے اور ایک گروہ کی رائے ہے کہ الفاظ تو ہو بہو وہ نہیں‌ہیں مگر مطلب و مضمون وہی ہے۔

بچوبھائی۔۔۔۔۔ ذرا دیکھ کے ۔۔۔

صفحہ 34 تا 35: حدیثوں کی تعداد کسی کے نزدیک کچھ اور کسی کے نزدیک کچھ اور:
اقتباس:
امام مالک: اول اول جن قلیل التعداد بزرگوں نے اپنے اپنے طور پر حدیث کو جمع کرکے تحریر میں لانے کی کوشش کی ۔ وہ بزرگ ہیں امام مالک۔۔۔ ان کے پڑدادا ابو عامر، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں پیدا ہوئے۔ امام صاحب کی کتاب میں ایک ہزار ستائیس احادیث درج ہیں۔ امام صاحب کی رہائش مدینہ میں تھی
صفحہ 35: یادواشت کا کمال، تعداد کا کمال؟
اقتباس:
اقتباس:
امام بخاری: امام احمد بن حنبل سے بھی آپ نے علم حاصٌ کیا، حکائت ہے کہ ایک دن امام حنبل نے امام بکاری سے دریافت کیا کہ آپ کے پاس نہ قلم ہے نہ دوات، حدیث کس طرح محفوظ رکھو گے ؟ امام بخاری صاحب نے 15 ہزار حدیث مکمل صحت کے ساتھ زبانی سنا دیں کہ انہیں سن کر امام صاحب نے اپنی لکھی ہوئی غلطیاں درست کیں۔
کیا بات ہے جناب ان استادوں کی، کہ جو روایات امام مالک کے زمانے تک صرف ایک ہزار ستائیس تھیں وہ ایک سو سال میں بڑھ کر 15 ہزار ہوگئیں، کیا بات ہے اور ان روایات کو امام بخاری نے یادواشت سے سنا دیا کہ جناب استاد نے اپنی لکھی ہوئی روایات کی غلطیاں درست کیں؟ کیا بات ہے۔

اگر ایک روایت صرف دو منٹ میں دہرائی تو 15 ہزار روایات کے ہوئے 30 ہزار منٹ، ایک دن میں ہوتے ہیں 3600 منٹ گویا امام بخاری دن رات 10 دن تک بولتے رہے اور امام حنبل سنتے رہے۔ لگتا ہے ، کچھ حساب کمزور تھا ان محدثین کے گن گانے والوں گا۔

صفحہ نمبر 35 اور 36: امام بکاری کی کہانی جاری ہے :
اقتباس:
لکھا ہے -- (‌کہاں لکھا ہے کوئی حوالہ نہیں) کہ ایک دن ایک عالم وقت (‌کون ؟‌ تھے یہ کوئی حوالہ نہیں) کی مجلس میں ذکر ہورہا تھا، کہ کیا اچھا ہو کہ صحیح حدیثیں جمع کرکے ایک کتاب کی صورت میں لکھی جائیں۔ تاکہ لوگوں کو ان کے علم اور ان پر عمل میں سہولت ہو۔ محمد بن اسماعیل بخاری کے دل میں‌ یہ بات گھر کر گئی اور انہوں‌نے صحیح‌ حدیثوں کو انتخاب کرکے انہیں لکھنا شروع کردیا۔ اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کو دو سو سال کا عرصہ گذر چکا تھا۔ چنانچہ سولہ سال کی محنت سے چھ لاکھ حدیثیں جمع کیں اور اس میں سے چن کر سات ہزار دوسو پچھتر صحیح حدیثیں چن کر ایک کتاب تیار کی۔
200 سال میں اب حدیثیں 6 لاکھ ہوگئیں ۔ ان میں سے صرف سات ہزار دو سو پچھتر کا انتخاب ہوا۔ اس کا حساب لگائیں

امام بخاری کے نزدیک قابل قبول صحیح روایات 6 لاکھ میں‌سے صرف 7 ہزار دو سو پچھتر یعنی صرف 1.2125 فی صد
امام بخاری کے نزدیک رد کی جانے والی روایات صرف 98.7875 فی صد

صرف یہ کہیں کہ جو روایت قرآن کے مطابق ہے اس کو مان لو کہ یہی فرمانِ رسول اکرم ہے تو فوراً کفر کے فتوے ، منکر الحدیث کے احکام لگنے شروع ہوجاتے ہیں۔ یہ صاحب 99 فی صد روایت کو ریجیکٹ ، رد کرکے بیٹھے ہیں اور ان کی اطاعت کچھ لوگ رسول اکرم سے پہلے کرتے ہیں۔ کیا بخاری ان کا نبی نہیں؟ کیا اس نبی کی کتاب پر کچھ لوگوں کا ایمان نہیں؟

صفحہ 39 -- صحیح روایات کو ڈھونڈنے کی کوشش اب بھی جاری ہے۔
اقتباس:
محی السنہ ابو محمد حسین ابن مسعود بغثور متصل ہرات کے رہنے والے نے صحاح ستہ اور دیگر کتب سے انتخاب کرکے چار ہزار چار سو چونتیس حدیثیں جمع کرکے ایک کتاب لکھی جس کا نام مصابیح رکھا۔
اقتباس:
ولی الدین ابو عبداللہ محمد بن عبداللہ خطیب تبریزی ہی نے اس میں ایک ہزار پانچ سو گیارہ حدیثیں زیادہ کرکے مع اور ضروری ترمیمات کے ایک کتاب تیار کی اور اس کا نام مشکواۃ المصابیح رکھا۔ یہ کتاب مشکواۃ جام الاصول کی تیاری کے بعد سن 737 ہجری میں لکھی گئی ۔ کہ یہی ایک کتاب ہے جس پر حدیث کی اشاعت کا خاص کر حنفی جماعت مٰن بڑا دار مدار ہے
کچھ لوگ کہتے ہیں کہ روایات کی ترقیم ، ترتیب، تعداد، متن ، ایک جیسا ہے۔ شاید ان لوگوں نے اپنی ہی کتب کا مطالعہ نہیں کیا ہے۔

اب آپ سے التجا ہے کہ آپ بتائیے کہ یہ صاحب مستند و قابل قبول ہیں؟ ذہن میں رکھئے کہ یہ آپ کے استاد گرامی ہیں، انسپکٹر مدارس پنجاب ہیں ۔ مولوی ہیں ، سنی ہیں حنفی ہیں 1925 کے ہیں۔ استادوں‌کے استاد ہیں۔ اگر کسی لائق نہیں ہوتے تو ان کی کتاب کے ایڈیشن ہاتھوں‌ہاتھ نہ بک رہے ہوتے۔۔۔۔۔

اگر آپ یہ کہانیاں رد کرتے ہیں تو یہ دوسری روایات کی کتاب ہوگی جو آپ نے رد کی۔
اگر آپ یہ کہانیاں‌قبول کرتے ہیں تو آپ قبول کرتے ہیں کہ روایات ایک سو سال میں 1 ہزار اور دوسو سال میں چھ لاکھ ہوگئیں، اور صاحب اس میں سے 99 فی صد تو رد کردی گئیں ۔

چھ لاکھ روایت کو اگر 3 منٹ فی روایت کے حساب سے پڑھا جائے تو کتنا وقت لگے گا؟ 18 لاکھ منٹ۔ اگر ایک آدمی4 گھنٹے روزانہ صرف اس کو پڑھنے میں ہی میں مصروف رہے روزانہ تو وہ صرف 240 منٹ‌دے سکے گا روزانہ۔ اس طرح 240 منٹ‌فی دن کے حساب سے بلا ناغہ کام کرے تو اس کو درکار ہوں گے 7500 دن یعنی 20 سال 200 دن۔ لگتا ہے حساب کچھ کمزور تھا ان محدثین کے قدردانوں کا۔

کمال یہ ہے کہ مولوی نیاز علی صاحب تکحدیث کا علم سینہ بسینہ پہنچا اور پھر کتاب در کتاب پہنچا، لوگوں نے ان کو انسپکٹر مدارس پنجاب کے عہدے پر فائز کردیا۔ ان کی کتابیں ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوجاتی تھیں۔ اور اب اس کے متن سے ہمارے بھائی متفق ہوتے ہیں کے نہیں‌ یہ سوال ابھی باقی ہے۔ 1500 سال میں جن کتب کی روایات ، تعداد ، درست، نادرست، ترقیم ، ترتیب اور کہانیوں کے متن میں خود اماموں میں‌ اتفاق نہیں ، ہم سے کہتے ہیں کہ ان کتابوں‌ پر ایمان رکھو۔ لاحول ولا قوۃ ۔۔۔۔

Last edited by فاروق سرورخان; 22-11-09 at 08:11 AM.
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (30-03-10)
پرانا 22-11-09, 12:13 PM   #22
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,162
کمائي: 74,680
شکریہ: 8,785
2,965 مراسلہ میں 10,818 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
امام ابن حجر العسقلانی کا نام ابن حجار الاثقلینی ایک دوسرے آرٹیکل میں تھا جس کو میں نے کٹ پیسٹ کیا تھا اور من و عن چھوڑ دیا تھا۔ اس آرٹیکل کے اوپر لکھنے والے کا پورا نام اور اس ویب سائٹ کا ایڈریس درج تھا۔ یہ لکھنے والا ایک ڈاکٹر تھا، انگریزی دان تھا ، اس کی معلومات درست تھیں اگر نام کو انگریزی سے لکھتے ہوئے کچھ غلطی کرگیا تو آپ کے لئے یہ کسی طور مناسب نہیں کہ اس کو اس غلطی کی وجہ سے ڈسکاؤنٹ کریں۔ تصحیح‌کردی تھی کسی صاحب نے وہ کافی تھی۔ آپ کی شکایت رفع نہیں ‌ہوئی، یہ صرف ذاتی اختلاف کا نتیجہ ہے اور کردار کشی کی کوشش۔ زیب نہیں دیتا

امام مالک کا نام ابن مبارک کبھی نہیں لکھا آپ کو اپنا چشمہ بدلوانے کی ضرورت ہے امام مالک کو ابن مالک لکھ دیا تھا ، جس کو بعد میں درست کردیا تھا۔ اس کی وجہ جلد بازی کی ٹائپو تھی ، معلومات کی کمی نہیں۔ بہر حال اب اندازہ ہورہا ہے کہ شخصیت پرستی آپ کی روح میں بسی ہوئی ہے۔ امید ہے اس طنزیہ تفصیل سے پیٹ کے درد میں افاقہ ہوگا ؛)
جناب من ، میں‌یہی عرض کر رہا ہوں کہ اپنے مبلغ علم پرتنقیدی نگاہ ڈالیے اور انگریزی دانوں‌کی دی ہوئی معلومات کٹ پیسٹ کرنے کی بجائے علم حدیث کا مطالعہ کیجیے۔
یہ بھی عجیب معاملہ ہے کہ آپ ساری امت کے محترم محدثین پر طعن و تشنیع کرتے رہیں تو کوئی بات نہیں لیکن آپ کی غلطیوں اور علمی حیثٰیت پر بات کی جائے تو وہ "ذاتی حملہ" اور "کردار کشی"‌کے زمرے میں‌آ جاتا ہے۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
کنعان (23-11-09), عادل سہیل (23-11-09)
پرانا 22-11-09, 06:19 PM   #23
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,079
کمائي: 110,079
شکریہ: 12,550
4,512 مراسلہ میں 15,379 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم جناب من

ایک حدیث کو پڑھنے میں ایک منٹ نہیں‌ لگتا کچھ ایسی احدیث مبارکہ ہیں جو 10 سیکنڈ میں بھی پڑھی جاتی ہیںِ۔

یہ آپ کیا حساب کے فارمولے نکال کر دکھا رہے ہیں۔ سب جگہ پر حساب نہیں چلتا۔
نیوٹن کا قانون ھے مقام " اے" سے مقام "سی" کا فاصلہ ھے140 کلومیٹر آپ 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے کار چلا رہے ہیں اور اس کے درمیان مقام " بی" پر آپ اگر کسی سروس پر 10 منٹ کی بریک کرتے ہیں تو دوبارہ کار چلانے کے بعد جب آپ مقام "سی" تک پہنچیں گے تو 1 گھنٹہ اور تقریباً بیس منٹ میں دوسرے مقام تک پہنچیں گے۔

مہر بانی فرما کر احادیثوں کو حساب کے پلڑے میں نہ تولیں۔

200 سال پرانے کسی مردے کو اگر زمین سے نکال کر اسے 200 منزلہ بلڈنگ دکھا کر یہ کہیں کہ یہ 200 منزلہ بلڈنگ 200 بندوں نے مل کر 2 سال میں بنائی ھے تو وہ کبھی نہیں مانے گا۔ وہ بھی حساب لگا کر آپ کے سامنے رکھ دے گا کہ ایک سال فی منزل کے حساب سے 200 سال منزلوں کے + ا سال بنیادوں کا = 201 سال میں‌ یہ بلڈنگ بنتی ھے اور آپ مجھے 2 سال میں اس کے بننے کی مدت بتا رہے ہیں۔

ایک کمپنی میں ہزاروں ورکرز کام کرتے ہیں اس کمپنی کا ڈائریکٹر/ مالک بھی ملازم ہی ہوتا ھے اس کمپنی کا اسے بھی تنخواہ ملتی ھے۔ اس کمپنی میں ڈائریکٹر سے لے کر آفس بوائے تک سب ملازم ہوتے ہیں۔
ہر فیلڈ میں 10 ورکز پر ایک ٹیم لیڈر اس کی مانیٹرنگ کر رہا ہوتا ھے پھر اس پر ہر 10 مانیٹروں کے اوپر بھی اسی طرح ایک مانیٹر ہوتا ھے پھر اسی طرح سلسلہ بڑھتا ھے اور آخر میں ڈائریکٹر کو اس پروجیکٹ کی فائنل رپورٹ پیش کی جاتی ھے اور اس فائنل رپورٹ پر اس ڈائریکٹر نے اگر کوئی کمی بیشی کرنی ھے تو وہ کرے گا اور دوبارہ اسے ٹھیک کر کے لانے کو کہے گا،اور اگر وہ اس کے تجربہ کے مطابق ٹھیک ہو گی تو اسے منظور کرے گا۔
یہ رپورٹ بناتے کون ہیں جو اس کے کوالیفائڈ سٹاف کے عالی رتبے کے بندے ہوتے ہیں خیال رہے کہ وہ کوئی ایک بندہ رپورٹ نہیں بناتا اس کے گروپ سے عالی عہدے دار بناتے ہیں جس پر ڈائریکٹر نے فائنل ڈسیزن دینی ہوتی ھے۔

آپ جو احادیث مبارکہ پر اپنی انگلیوں سے حساب لگا کر بتا رہے ہیں‌ اس کی کوئی اہمیت نہیں ھے۔ آپ یقین جانو اگر آپ کسی ادنہ دماغ والے مسلمان کو اپنا لگایا ہوا حساب دکھائیں گے تو بھی اس کا ایمان نہیں ڈولے گا ان شاء اللہ۔

والسلام
__________________

کنعان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
پرانا 22-11-09, 06:46 PM   #24
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,079
کمائي: 110,079
شکریہ: 12,550
4,512 مراسلہ میں 15,379 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
صرف یہ کہیں کہ جو روایت قرآن کے مطابق ہے اس کو مان لو کہ یہی فرمانِ رسول اکرم ہے تو فوراً کفر کے فتوے ، منکر الحدیث کے احکام لگنے شروع ہوجاتے ہیں۔ کیا بخاری ان کا نبی نہیں؟ کیا اس نبی کی کتاب پر کچھ لوگوں کا ایمان نہیں؟
السلام علیکم جناب من

میری طرف سے آپ بے فکر رہیں میں آپ کی جو بات جواب کے قابل ہو گی میں اس کا اچھے طریقہ سے جواب دوں گا کبھی کوئی فتوی نہ لگایا ھے نہ لگاؤں گا۔
اور عادل سہیل بھائی صاحب بھی آپ کے جو گفتگو کر رہے ہیں ان کا انداز بھی بہت اچھا ھے قابل تعریف ھے۔

آپ کا سوال ھے کہ شائد کچھ لوگ معاذ اللہ امام بخاری کو نبی مانتے ہیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کتاب پر ایمان نہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون

چلیں فاروق بھائی آپ یہ بتائیں کہ قرآن اللہ کی کتاب ھے یہ ثابت کر دیں آپ کے سوال کا جواب بھی ساتھ ساتھ چلتا رہے گا جو آپ کو ضرور دوں‌ گا آپ یہ ثابت کریں کہ قرآن اللہ کی کتاب ھے۔

آپ کے جواب کو انتظار رہے گا

والسلام
کنعان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
پرانا 23-11-09, 12:59 AM   #25
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,515
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,348 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
محترم کنعان بھائی ، اور بھتیجے عبداللہ حیدر ، جزاکما اللہ خیرا ،
آپ کی آمد خوش کن ہے ، اللہ تبارک و تعالیٰ حق گوئی کی ہمت میں اضافہ دے ، اور آپ پر راضی ہو ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
کنعان (23-11-09)
پرانا 23-11-09, 01:09 AM   #26
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,515
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,348 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
محترم بھائی فاروق صاحب ،
پ نے مراسلہ رقم 14 میں لکھا تھا :::
""" ماضی میں لوگوں‌نے کو روایات و احادیث کی چھ بڑی کتب سے "صحیح روایات" نکال کر ایک کتاب ترتیب دی جس کا نام صحاح ستہ رکھا یعنی چھ کتب کی صحیح روایات۔ اس لئے کہ ہم سے پہلے بھی لوگوں کو ان چھ کتب روایات میں ضعیف اور موضوع یعنی نہایت کمزور اور گھڑی ہوئی روایات نظر آتی رہی ہیں۔"""
اور اب فرما رہے ہیں کہ اس کتاب کا نام """ انتخاب صحاح ستہ """ ہے ،
بڑے بھائی اب آپ اس کو ٹائیپنگ مسٹیک کہہ لیجیے ،
لیکن ہر ایک قاری کو یہ خوب اندازہ ہو چکا ہے کہ آپ خود ہی اپنی باتوں کی تردید کرتے ہی رہتے ہیں ، جو آپ کی لا علمی کا کھلا ثبوت ہے ،
میری اور آپ کی گفتگو فی الحال دو اور تھریڈز میں چل رہی ہے ، جہاں الحمد للہ آپ کے بیانات کے تضاد ، قران کریم کی غلط تاویالات اور حدیث شریف کے بارے میں جہالت پر مبنی الزامات اور واقعات کو بالکل جھوٹ بیان کرنے کی وضاحت ہو رہی ہے ،
لہذا میں یہاں مخل ہونے کی ضرورت نہیں سمجھتا ،
ان شا اللہ تعالیٰ یہاں آپ کے فرامین کا جواب دینے کے لیے کنعان بھائی اور عبداللہ حیدر ہی کافی ہیں ،
فی الحال آپ کنعان بھائی کے اس مشورے پر غور فرمایے :::
""""" مہر بانی فرما کر احادیثوں کو حساب کے پلڑے میں نہ تولیں۔ """""
اور ان کی اس بات پر بھی غور فرمایے کہ :::
""""" آپ جو احادیث مبارکہ پر اپنی انگلیوں سے حساب لگا کر بتا رہے ہیں‌ اس کی کوئی اہمیت نہیں ھے۔ آپ یقین جانو اگر آپ کسی ادنہ دماغ والے مسلمان کو اپنا لگایا ہوا حساب دکھائیں گے تو بھی اس کا ایمان نہیں ڈولے گا ان شاء اللہ۔ """""
و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (23-11-09), کنعان (23-11-09)
پرانا 23-11-09, 01:04 PM   #27
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,247
کمائي: 25,899
شکریہ: 6,458
2,598 مراسلہ میں 7,608 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : کنعان مراسلہ دیکھیں

چلیں فاروق بھائی آپ یہ بتائیں کہ قرآن اللہ کی کتاب ھے یہ ثابت کر دیں آپ کے سوال کا جواب بھی ساتھ ساتھ چلتا رہے گا جو آپ کو ضرور دوں‌ گا آپ یہ ثابت کریں کہ قرآن اللہ کی کتاب ھے۔

آپ کے جواب کو انتظار رہے گا

والسلام
بہت ہی شکریہ یہ سوال کرنے کا۔ اس کا جواب یہ ہے کہ ----- میں یہ ثابت نہیں کرسکتا کہ یہ کتاب اللہ کی کتاب ہے۔ ٹھیک ۔۔۔ ۔ جس امر کا کوئی ثبوت نہ ہو، کوئی دلیل نہ ہو پھر بھی آپ اس کو صحیح مانتے ہیں تو یہ ہے اس پر ایمان۔----- میرا کامل ایمان ہے کہ یہ اللہ کی کتاب ہے ۔ نہ اس کے لئے مجھے کسی دلیل کی ضرورت ہے اور نہ ہی کسی ثبوت کی۔

اب آپ سے سوال :

چلیں میرے بھائی آپ یہ بتائیں کہ تمام کتب روایات مکمل طور پر ہر روایت سمیت ایسی کتابیں ہیں جن پر ایمان لانا ضروری ہے یا پھر یہ ثابت کردیں کہ اللہ یا اس کے رسول نے ان کتب پر ایمان لانے کے لئے کہا تھا۔ یا یہ ثابت کر دیں کہ ان میں‌ ہر روایت رسول اللہ کی صحیح حدیث ہے۔

آپ کے جواب کو انتظار رہے گا

والسلام
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
کنعان (23-11-09), نورالدین (30-03-10)
پرانا 23-11-09, 01:10 PM   #28
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,247
کمائي: 25,899
شکریہ: 6,458
2,598 مراسلہ میں 7,608 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ساتھ ساتھ یہ بھی بتاتے چلئیے کہ وہ کون سا فارمولہ ہے جس سے حدیثوں کی تعداد کا حساب لگایا جاتا ہے۔ کہ کسی کتاب میں کچھ اور کسی کتاب میں کچھ اور ہوتی ہیں؟ 100 سال میں امام مالک تک صرف ایک ہزار ستائیس اور 200 سال میں چھ لاکھ؟ میرے حساب سے تو ایک حدیث 3 سے 4 منٹ میں پڑھی ، لکھی اور سمجھی جاتی ہے اور اگر اس پر بحث بھی ہ تو اس سے بھی زیادہ میں۔

‌ آپ صرف 20 احادیث لیجئے اور ان کی سمجھانے والی ویڈیو 200 سیکنڈ یعنی 3 منٹ 20 سیکنڈ کی بنا کر پوسٹ کیجئے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ آپ کیا سمجھا پاتے ہیں۔

والسلام
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
کنعان (23-11-09), نورالدین (30-03-10)
پرانا 23-11-09, 01:14 PM   #29
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,247
کمائي: 25,899
شکریہ: 6,458
2,598 مراسلہ میں 7,608 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
محترم بھائی فاروق صاحب ،
پ نے مراسلہ رقم 14 میں لکھا تھا :::
""" ماضی میں لوگوں‌نے کو روایات و احادیث کی چھ بڑی کتب سے "صحیح روایات" نکال کر ایک کتاب ترتیب دی جس کا نام صحاح ستہ رکھا یعنی چھ کتب کی صحیح روایات۔ اس لئے کہ ہم سے پہلے بھی لوگوں کو ان چھ کتب روایات میں ضعیف اور موضوع یعنی نہایت کمزور اور گھڑی ہوئی روایات نظر آتی رہی ہیں۔"""
اور اب فرما رہے ہیں کہ اس کتاب کا نام """ انتخاب صحاح ستہ """ ہے ،
بڑے بھائی اب آپ اس کو ٹائیپنگ مسٹیک کہہ لیجیے ،
لیکن ہر ایک قاری کو یہ خوب اندازہ ہو چکا ہے کہ آپ خود ہی اپنی باتوں کی تردید کرتے ہی رہتے ہیں ، جو آپ کی لا علمی کا کھلا ثبوت ہے ،
میری اور آپ کی گفتگو فی الحال دو اور تھریڈز میں چل رہی ہے ، جہاں الحمد للہ آپ کے بیانات کے تضاد ، قران کریم کی غلط تاویالات اور حدیث شریف کے بارے میں جہالت پر مبنی الزامات اور واقعات کو بالکل جھوٹ بیان کرنے کی وضاحت ہو رہی ہے ،
لہذا میں یہاں مخل ہونے کی ضرورت نہیں سمجھتا ،
ان شا اللہ تعالیٰ یہاں آپ کے فرامین کا جواب دینے کے لیے کنعان بھائی اور عبداللہ حیدر ہی کافی ہیں ،
فی الحال آپ کنعان بھائی کے اس مشورے پر غور فرمایے :::
""""" مہر بانی فرما کر احادیثوں کو حساب کے پلڑے میں نہ تولیں۔ """""
اور ان کی اس بات پر بھی غور فرمایے کہ :::
""""" آپ جو احادیث مبارکہ پر اپنی انگلیوں سے حساب لگا کر بتا رہے ہیں‌ اس کی کوئی اہمیت نہیں ھے۔ آپ یقین جانو اگر آپ کسی ادنہ دماغ والے مسلمان کو اپنا لگایا ہوا حساب دکھائیں گے تو بھی اس کا ایمان نہیں ڈولے گا ان شاء اللہ۔ """""
و السلام علیکم۔
صاحب آپ تو نام میں ہی اٹک گئے، کم از کم ان حضرت کا کام ہی دیکھ لیتے

میں تو ایک ایک کرکے "صحاح ستہ" کے تغیرات پر آرہا تھا، آپ ہی بے صبری کررہے ہیں۔ اس کے بعد ہم ایک اور کتاب پر بات کریں گے ۔۔۔ وہ ہے یہاں، یہ ہے الکتب الستہ، یہ کتاب ان چھ کتب کا مجموعہ ہے۔۔ لیکن یہ بعد میں ابھی آپ انتخاب صحاح ستہ ، سیاہ ستہ کے ایک ورژن پر تبصرہ کیجئے۔۔۔۔۔ اس سیاہ ستہ کو کچھ دیر کے لئے اٹھا کر رکھتے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ طبع ہو کر نشر ہونے کے بعد "سیاہ ستہ" اوہ معاف کیجئے گا --- ٹائیپو ------ صحاح ستہ کے کون کون سے ورژن آپ کو قبول ہیں۔ اب تک دو عدد ورژن تو آپ کو قبول نہیں ہیں۔ تارک الحدیث کون ہے؟‌ میں یا جناب؟

آپ پھر اصل بات گول کرگئے۔۔ میرے کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔ بھائی اب آپ اس مولوی صاحب کے بارے میں بتا ہی دیجئے کہ یہ کیا کہہ رہے ہیں۔ کیا سچ مچ جناب امام بخاری صاحب نے 99 فی صد روایات کو ردی کی ٹوکری کی نذر کردیا تھا؟ یہ مولوی صاحب درست کہہ رہے ہیں۔ اتنا واضح سوال آپ کو نظر نہیں آیا؟

والسلام

Last edited by فاروق سرورخان; 23-11-09 at 01:49 PM.
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (30-03-10)
پرانا 23-11-09, 02:35 PM   #30
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,167
کمائي: 167,129
شکریہ: 9,674
7,363 مراسلہ میں 22,051 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ موضوع قربانی کے لیے قائم کیا گیا تھا۔۔۔ اس بات پر نظر رکھیں۔
غیر متعلقہ بحث کے لیے الگ سے موضوع اگر چل رہے ہیں تو اپنی بحث کو وہاں پر سمیٹیں۔

والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
عادل سہیل (23-11-09)
جواب

Tags
9/11, color, فرض, واقعات, قرآن, قرآنی, نظر, مکہ, آج, اللہ, بھائی, جواب, حال, حدیث, حدیث نبوی, دل, درخواست, زندگی, سیرت نبوی, سردار, علم, علماء, عادل, عبداللہ, صحت

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
زندگی انسان کی اک دم کے سوا کچھ بھی نہیں۔دم ھوا کی موج ھے رم کے سوا کچھ بھ نہیں ۔گل تبسم کہہ رھا تھا عروج شاعر مشرق علامہ اقبال 9 15-05-11 01:07 PM
سپریم کورٹ کے حکم پر 2 رینٹل پاور کمپنیوں نے 24 گھنٹوں کے اندر سوا 2 ارب روپے بمع سود واپس کردئیے گلاب خان خبریں 0 09-12-10 06:22 AM
بیت اللہ محسود نے خاموشی اختیار کر لی:حکیم اللہ محسود کا دعویٰ حیدر خبریں 6 14-08-09 12:01 AM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:07 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger