گلوکار ہمیش ریشمیاکو فریدہ خانم کے شو میں جانے سے روک دیا گیا
گلوکار ہمیش ریشمیاکو فریدہ خانم کے شو میں جانے سے روک دیا گیا
ممبئی (جنگ نیوز ) بھارتی گلوکار و اداکار ہمیش ریشمیاکو سیکورٹی والوں نے کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے شو میں جانے سے روک دیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ملکہ غزل فریدہ خانم کا ممبئی میں ایک شو تھا اور شو میں منتخب لوگوں کو بلایا گیا تھا اور گیٹ پر سیکورٹی گارڈ کی سختی سے چیکنگ کر رہے تھے کہ کوئی بن بلایا مہمان اندر نہ داخل ہو جائے تاہم اس شو میں شرکت کیلئے ہمیش ریشمیا بھی پہنچ گئے لیکن گیٹ پر موجود سیکورٹی والوں نے انہیں گیٹ پر روک لیا اور کارڈ دکھانے کو کہا لیکن ہمیش ریشمیاکے پاس کارڈ نہیں تھا جس وجہ سے سیکورٹی والوں نے انکی ایک نہ سنی اور نہیں واپس جانا پڑا ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|