واپس چلیں   پاکستان کی آواز > پروفیشنلز > کیرئر کی راہنمائی



کیرئر کی راہنمائی آجکل لاکھوں کی تعداد میں نوجوان تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ مگر تعلیم کے اختتام پر بہت کم اچھی نوکریاں حاصل کر پاتے ہیں۔ ایسے نوجوانوں کی مدد اور راہنمائی کے لیے...


چھوٹے پیمانے کے کاروبار کی موثر ویب سائٹ بنانا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-11-07, 07:49 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,147
شکریہ: 17,797
12,254 مراسلہ میں 28,476 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default چھوٹے پیمانے کے کاروبار کی موثر ویب سائٹ بنانا

چھوٹے پیمانے کے کاروبار کی موثر ویب سائٹ بنانا

چھوٹے پیمانے کے کاروبار کی موثر ویب سائٹ بنانا

یہ مواد امریکن ایکسپرس اوپن سمال بزنس نیٹ ورک سے لیا گیا ہے

کونسی چیزیں ایک ویب سائٹ کو کامیاب بناتی ہیں؟ اس کا انحصار لہراتے ہوئے لوگوز اور عجیب و غریب اینیمیشن پر نہیں ہے۔ ایک بہتر ویب سائٹ وہ ہوتی ہے جوکہ آپ کے کاروباری مقصد کو واضح طور پر آپ کے گاہکوں تک پہنچائے اور جو آپ کی کمپنی کے تزویراتی لایحہ عمل پر پورا اترتی ہو۔ یہ دس تجاویز ایک اچھی ویب سائٹ بنانے کے لیے ضروری ہیں۔

* اپنے مقاصد کا تعین کریں۔
* اپنی سائٹ کو اپ ٹو ڈیٹ رکھیں۔ آپ کی سائٹ جلدی ڈائون لوڈ ھونی چاہیے
* آپ اپنے ساتھ رابطے کی سھولت دیں۔
* " سائٹ بن رھی ہے" استعمال نہ کریں-
* اپنے ناظرین کی ضروریات پہچانیں۔
* سائٹ پر کوئی غلطی نہیں ہونی چاہئے۔
* ہوم پیج پر واپس آنے کی سھولت مہیا کری
* ں۔ آرڈر دینے کا عمل سادہ اور آسان رکهیں۔
* سائٹ پر آنے والوں کو تفریح مہیا کریں۔

اپنے مقاصد کا تعین کریں
آپ کی ویب سائٹ کا مقصد کیا ہے؟ کیا آپ چیزیں بیچنا چاہتے ہیں؟ کیا آپ نئے گاہک تلاش کر رہے ہیں؟ یا آپ پہلے سے موجود گاہکوں کو معلومات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ کیا آپ ایک آن لائن بروشر اور یا پهر کوئی اور پیچیدہ چیز دینا چاہتے ہیں؟ سوچیں کہ آپ انٹرنیٹ کے ذریعے کون سے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ھیں اور پھر ان مقاصد کے حصول کے طریقوں کے بارے میں سوچیں- اپنےکاروباری اور مارکیٹنگ کے منصوبے پر نظرثانی کریں تا کہ آپ کی ویب سائٹ آپ کی کمپنی کے تاثر اور سوچ کی صحیح عکاسی کرے۔ ا

1 پنی سائٹ کو اپ ٹو ڈیٹ رکھیں
گر آپ کی سائٹ پر تازہ مواد ھو گا تو لوگ آپ کی سائٹ پر بار بار آئیں گے- آپ نئی تصاویر, کمپنی یا پروڈکٹ کی خبروں اور گاہکوں کے پسندیدہ مضامین کے ساتھ یا پھر دوسری موثر اور مفید چیزوں کے ساتھ اپنی سائٹ کو باقاعدگی کے ساتھ تروتازہ رکھیں۔ ان تمام کوششوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے ایک حصہ ”نئی چیزیں،، کے نام سے بنائیں جس سے لوگوں کو نئی چیزیں پانے میں آسانی رھے گی- -

2 آپ کی سائٹ جلدی سے ڈائون لوڈ ھو جانی چاھیے ویب استعمال کرنے والے اپنی بےصبری کی وجہ سے مشھور ھیں- اگر آپ کی تصاویر ڈائون لوڈ ہونے میں زیادہ وقت لیتی ہیں تو نیٹ استعمال کرنے والے تنگ پڑ جائیں گے اور فوراً ھی آپ کی ویب سائٹ چھوڑ دیں گے- ایک بڑی تصویرکی بجائے چهوٹی چهوٹی تصاویر استعمال کریں۔ اپنے پہلے پیج پر دلچسپ تصاویر لگائیں لیکن بھاری تصاویر سے اجتناب کریں۔ اسی طرح تحریر کے ساتھ ان چیزوں کا خیال رکھیں- لمبے پیراگراف اور لمبی فہرستوں سے پرہیز کریں کیونکہ انھیں پڑهنا مشکل ہوتا ھے- اسی طرح قارئین کو اپنی مطلوبہ معلومات کے لئے بہت طویل تلاش نہ کرنی پڑے۔ -

3 آپ اپنے ساتھ رابطے کی اطلاعات دیں
آپ کی ویب سائٹ میں کافی جگہوں پر آپ کے ای میل ایڈریسز، فون نمبرز، پتے اور اگر آپ اشیا یا خدمات بیچ رھے ہیں تو چیزیں خریدنے کے لئے ہدایت ہونی چاہئیں- جتنی جگہوں پر ممکن ھو, یہ اطلاعات مہیا کریں تا کہ لوگوں کو آپ کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے ویب سائٹ پر تلاش نہ کرنی پڑے۔

-4 ” زیر تعمیر ہے،، مت استعمال کریں
اگر آپ کی سائٹ پر کوئی چیز ابهی مکمل نہیں ہوئی ہے تو ”زیر تعمیرہے" لکه کر اپ لوڈ نہ کریں۔ جو لوگ کچھ وقت خرچ کر کے زیر تعمیر گرافکس ڈاون لوڈ کریں گے وہ زیادہ مایوس اور تنگ ہوں گے- اپنی سائٹ کو ایسے ھی سمجھیں جیسے کہ آپ کی مارکیٹنگ کے دوسرے ذرائع ۔ اگر کسی چیز کو دکھانے سے پہلے نمایاں کرنا ھو تو وھاں ”جلد آنے والا ھے !!!،، چسپاں کر دیں۔

اپنے ناظرین کی ضروریات کو جانیں
چاہے آپ نئی پود کے لئے سی ڈیز کی مارکیٹنگ کریں یا بوڑهے لوگوں کے لئے دانت بیچیں، آپ کا ڈیزائن اور مواد ان لوگوں کی نفسیات کے مطابق ہونا چاہئے جن تک یہ مواد پہنچے گا۔ یاد رکهیں کہ آپ کی ویب سائٹ ایڈورٹائزنگ کی ایک شکل ہے اور یہ آپ کی کمپنی کے عکس کو واضح کرتی ہے۔ آپ کی سائٹ پر کوئی غلطیاں نہیں ھونی چاھیں
اگر کوئی چیز صحیح طور پر کام نہیں کر رہی تو پهر اس کو اپنی سائٹ پر نہ رکهیں۔ سائٹ کے ناظرین سائٹ کا ٹیسٹ کرنے کے لیے نہیں ہوتے- ایسے لنکس تلاش کریں جو اب موجود نہیں ہیں, جو کھیں نھیں جاتے یا جو غلط پیغام دیتے ہیں کیونکہ یہ چیزیں سائٹ دیکهنے والوں کو پریشان کرتی ہیں- متن پر بھی نظرثانی کر لیں- ٹائپنگ, گرائمر کی غلطیاں اور غلط فقرے آپ کے کاروباری تاثر کو متاثر کرتے ھیں۔
"ہوم پیج پر واپس آئیں"
کی سھولت مہیا کریں۔ اگر لوگ جانتے ہیں کہ آپ کے ہوم پیج پر آسانی سے واپس آیا جاسکتا ہے تو وہ آپ کی سائٹ کو تفصیل سے دیکھیں گے- اس سھولت کو اپنی ساری سائٹ کے سارے صفحات پر مہیا کریں۔ ایک دوسری صورت یہ ھے کہ آپ اپنی سائٹ کے اھم فیچرز کی فھرست یا نقشہ بنا دیں- اس سے ان لوگوں کواپنی مطلوبہ چیزیں معلوم کرنے میں سھولت ھو گی۔ ویب سائٹ میں مختلف سمتوں میں جانے کا عمل آسان رکهیں۔
آرڈر دینے کے عمل کو سادہ اور آسان رکهیں
اگر آپ چیزیں بیچ رہے ہیں تو پهر اپنے گاہک کے لئے آرڈر کرنے کا عمل آسان بنائیں۔ چیزوں کی تصویریں اور ان کی قیمتیں واضح طور پر نظرآنی چاہئیں اور جس کے ساته ان کی خریداری کی تفصیلات بهی موجود ہوں۔ کچه تاجر شاپنگ کارٹس کو بھتر سمجھتے ہیں جو خریداری کرنے والوں کو اپنی مرضی کی چیزیں جمع کرنے اور آرڈر کی کل قیمت بتانے کی سہولت فراہم کرتی ہے- خریداروں کو ویب سائٹ سے براہ راست خریداری کی سھولت دیں تاھم جو لوگ آن لائن خریداری پر اعتماد نھیں کرتے انھیں دوسرے متبادل جیسے کہ فون, فیکس وغیرہ کی سھولت بھی دیں

ویب سائٹ کو لطف اندوز بنائیں
اگر مزاح موزوں ھو تو پھر آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں- اگر آپ کی کمپنی کا ماضی دلچسپ ھے تو پھر اسے بھی شامل کریں۔ لوگ آپ کے کاروبار سے ایک چہرہ وابستہ کرنا چاہتے ہیں اور وہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ آپ سے ذاتی تعلق رکھتے ھیں اس لئے آپ اپنے بارے میں اور کمپنی کے تمام اھم افراد کی تمام تفصیلات اور تصاویر بھی شامل کرسکتے ھیں-
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (20-10-10)
جواب

Tags
پسندیدہ, ویب, مکمل, ممکن, مزاح, انٹرنیٹ, بروشر, تلاش, تحریر, تصاویر, صفحات, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آئل پینٹ سے بنائی گئی تصاویر زارا گپ شپ 5 02-04-11 06:02 PM
ویب پیچ کے لیے سافٹ ویئر ارشد کمبوہ Ask Experts ماہرین کی رائے 28 03-02-11 01:14 AM
سگر یٹ کے چھوٹے پیکٹ بند کر دیے گئے جاویداسد خبریں 0 29-09-10 06:34 PM
انٹرنیٹ پر اردو ترویج کے لئے کوشاں اعجاز عبید صاحب کے لئے دعائے صحت کی اپیل موجو آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی 9 20-09-10 02:25 PM
گھوٹکی،دھماکاخیز مواد پھٹنے سے ایک خاندان کے چار افراد جاں بحق گھوٹکی ... عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 09:39 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:23 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger