کراچی کے ون ڈے میچ کے ٹکٹوں کی فروخت منگل سے شروع ہوگی
کراچی کے ون ڈے میچ کے ٹکٹوں کی فروخت منگل سے شروع ہوگی
کراچی کے ون ڈے میچ کے ٹکٹوں کی فروخت منگل سے شروع ہوگی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ کے لئے جو 19 اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا اس کے ٹکٹوں کی فروخت 15 اپریل سے اسپانسر بینک الفلاح کی گیارہ مختلف برانچوں سے شروع ہوگی۔ کراچی میں20 اپریل کو ٹوئنٹی۔20 میچ بھی کھیلا جائے گا ایک روزہ کرکٹ میچ کی میزبانی کے حوالے سے پی سی بی اور کے سی سی اے میں موجود ڈیڈ لاک بدستور قائم ہے۔ کراچی کرکٹ ایسوسی ایشن نے مکمل اختیارات کے بغیر ایک روزہ میچ کے انعقاد کے سلسلے میں ہر قسم کے تعاون سے انکار کر دیا ہے۔ کے سی سی اے کے صدر ڈاکٹر محمدعلی شاہ نے اس حوالے سے بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کو ایک خط بھی بھیجا ہے جس میں میچ کی میزبانی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مکمل اختیارات کے بغیر کے سی سی اے اس میچ کی میزبانی نہیں کرے گی۔ ایسوسی ایشن کا موقف ہے کہ بورڈ کی جانب سے بھیجے گئے نمائندے محض افسران کی حیثیت سے کراچی آ کر احکامات صادر کرتے ہیں اور کے سی سی اے کے عہدیدار اور ورکرز کو کٹھ پتلی بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ کے سی سی اے کے صدر ڈاکٹر محمدعلی شاہ نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کے چیئرمین نے2006ء میں کہا تھا کہ ہر شہر میں میچ کے انعقاد سے قبل بورڈ اور اس ایسوسی ایشن کے ساتھ باقاعدہ ایک معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے مگر اب تک اس پر عمل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ بورڈ کے جواب کے بعد ہی ہم کسی پوزیشن میں ہوں گے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|