واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی



کھیل اور کھلاڑی یہاں آپ ہر طرح کے کھیل اور کھلاڑیوں کے بارے میں جان سکتے ہے


ٹینس:میخائل یوزینی نے نڈال کو حیران کن شکست دے کر چنئی اوپن جیت لیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-01-08, 09:33 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,130
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ٹینس:میخائل یوزینی نے نڈال کو حیران کن شکست دے کر چنئی اوپن جیت لیا

ٹینس:میخائل یوزینی نے نڈال کو حیران کن شکست دے کر چنئی اوپن جیت لیا

ٹینس:میخائل یوزینی نے نڈال کو حیران کن شکست دے کر چنئی اوپن جیت لیا
چنئی (جنگ نیوز) نمبر چار سیڈ روسی کھلاڑی میخائل یوزینی نے عالمی نمبر دو اور نمبر ایک سیڈ رافیل نڈال کو حیران کن شکست دیکر ٹائٹل حاصل کرلیا۔ نمبر 19رینکنگ رشین کھلاڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تجربہ کار نڈال کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-0 اور 6-1 سے شکست دی۔ چنئی کے نگم باکم ٹینس اسٹیڈیم میں یوزینی نے چار ہزار سے زائد تماشائیوں کے سامنے عمدہ کھیل پیش کرکے بھرپور داد وصول کی۔ انہوں نے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کا 58 منٹ تک بھرپور مقابلہ کیا۔ ہار کورٹس میں نڈال کے خلاف سات میچوں میں یہ یوزینی کی چوتھی فتح ہے۔ اس کامیابی کے بعد یوزینی نے نہ صرف 68,800 ڈالرز کی انعامی رقم اور خوبصورت ٹرافی حاصل کی بلکہ اے ٹی پی رینکنگ میں 35 قیمتی پوائنٹس بھی حاصل کئے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 1993 ء کے بعد تین سیٹوں پر مشتمل یہ طویل ترین میچ تھا۔ فائنل میں شکست کھانے والے نڈال 37,350 ڈالر کی انعامی رقم اور 24 پوائنٹس حاصل کرسکے۔ ادھر سڈنی میں جاری انٹرنیشنل اوپن ٹینس چیمپئن شپ مقامی فیورٹ ٹینس پلےئر ایلیشیا مولک جمہوریہ چیک کی لوسی سفارووا کے ہاتھوں پہلے راؤنڈ شکست کھا گئیں۔ چیمپئن شپ سے باہر ہونے پر ایلیشیا کو سال کے پہلے گرینڈ سیلم آسٹریلین اوپن کی تیاریوں کو شدید دھچکا لگاہے۔ سابق عالمی نمبر8 مولک کو چیک جمہوریہ کی لوسے سفاروا نے پہلے راؤنڈ میں 7-6,(7/2),7-6,(12/10) سے زیر کیا۔ مولک کی وائلڈ کارڈ کے ذریعے ٹورنامنٹ میں انٹری ہوئی تھی ۔ہوپ مین کپ میں صرف 9 روز قبل سفاروا کو شکست دینے والی مولک نے اچھا موومنٹ بنایا تھا لیکن اہم پوائنٹس کو کامیابی میں بدل دینے میں ناکام رہیں۔انہوں نے کہاکہ مشکل صورتحال میں اچھا کھیلتی ہوں اور کچھ دنوں بعد سالوں پرانا جیسا احساس ہوگا جبکہ اس وقت تھوڑا تکلیف دہ مرحلہ ہے اور یہ صرف اعلیٰ سطح پر تسلسل کے ساتھ کھیلنے کی بات ہے اور میں اس سے دور نہیں ہوں۔ دوحہ میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے سوئزرلینڈ کے اسٹانسلاس واورنکا کو شکست دے کر قطر اوپن ٹینس ایونٹ جیت لیا۔مرے نے حریف کو بالترتیب 6-4,4-6,6-2 سے شکست دی ۔دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے نروس آغاز دیکھنے میں آیا لیکن تین بار سروس بریک نے اسکاٹ لینڈ کے مرے کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔میچ دوسرے راؤنڈ میں برابر ہوگیاتھا جب واورنکا نے 10 ویں گیم میں مرے کو بریک کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔یہ اینڈی مرے کے کیرےئر کا چوتھا ٹائٹل ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ایک اور ٹائٹل حاصل کرنا خوشی کی بات ہے اور یہ آسٹریلین اوپن کے لئے زبردست تیاری ہے ۔ٹورنامنٹ کے تیسرے سیڈ مرے کا کہنا ہے کہ حریف نے خاصا اچھا کھیلا اور خوب دوڑایا اور معلوم نہیں تھا کہ کب تک دوڑنا پڑے گا اور اب آرام کی ضرورت ہوگی لیکن کامیاب پر خوشی ہے ۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
کارڈ, نیوز, مقابلہ, معلوم, انعامی, اعلیٰ, جیت, خلاف, سال, شاندار, صورتحال, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
صرف10ارکان اسمبلی نے 10لاکھ روپے سے زائد ٹیکس دیا گلاب خان خبریں 1 24-12-10 06:17 PM
پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے مین راؤنڈ کا آغاز آج سے ہوگا عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 13-04-08 09:45 AM
اوم شانتی اوم کی ٹیم کے اعزاز میں میوزیکل شو عبدالقدوس فلمی دنیا 0 15-12-07 09:51 AM
شاہ رخ نے روی چوپڑہ سے ایک کروڑ روپے مالیت کی کار لینے سے انکار کر دیا عبدالقدوس فلمی دنیا 0 04-12-07 12:47 PM
سلمان خان، مادام تساؤ میوزیم کیلئے بھاری اکثریت سے منتخب عبدالقدوس فلمی دنیا 0 29-10-07 10:06 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:36 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger