واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی



کھیل اور کھلاڑی یہاں آپ ہر طرح کے کھیل اور کھلاڑیوں کے بارے میں جان سکتے ہے


فرحان نے سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-05-08, 02:52 AM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,157
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default فرحان نے سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

فرحان نے سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

جان شیر سکواش کملپیکس ایبٹ آباد میں 13 سے 16 مئی تک ہونے والا پریزیڈنٹ پی ایس ایف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ فرسٹ سیڈ کھلاڑی فرحان محبوب نے جیت لیا ہے۔
اس ٹورنامنٹ کا فائنل فرسٹ سیڈ فرحان محبوب اور تھرڈ سیڈ یاسر بٹ کے درمیان تھا۔ یاسر بٹ نے پہلا گیم با آسانی 5/11 کے سکور سے جیت لیا تاہم دوسرے گیم میں فرحان محبوب نے نسبتاً اچھے کھیل کامظاہرہ کیا۔ دوسرے گیم میں بہت سخت مقابلہ ہوا اور فرحان محبوب نے یہ گیم 10/ 11 کے سکور سے جیتا۔

تیسرے گیم میں فرحان محبوب نے زبردست شارٹس کھیلیں لیکن یاسر بٹ نے بھی خوب مزاحمت کی تاہم فرحان محبوب 7/11 سے تیسرا گیم بھی جیت گئے۔ چوتھا گیم فرحان محبوب نے آسانی سے5 /11 کے سکور سے جیت لیا اور یوں انہوں نے بارہ ہزار امریکی ڈالر انعامی رقم کا یہ بین الاقوامی سکواش ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔

اس ٹورنامنٹ کا مین ڈرا سولہ کھلاڑیوں پر مشتمل تھا۔ ان سولہ کھلاڑیوں میں سے تین غیر ملکی تھے جن میں انگلینڈ کے نیل ہچنز، ویلز سے تعلق رکھنے والے لوئیس ہرسٹ اور ہمسایہ ملک بھارت سے آئے نریش کمار شامل تھے۔

اس چمپئن شپ کی خاص بات کواٹر فائنل میں کوالیفائنگ راؤنڈ سے جیت کر آنے والے کھلاڑی وقار محبوب کا سیکنڈ سیڈ کھلاڑی شاہد زمان کو شکست دینا تھا۔ یہ اپ سیٹ کرنے والے وقار محبوب عالمی رینکنگ میں 207 ویں نمبر پر ہیں جبکہ شاہد زمان کی عالمی رینکنگ 57 ہے۔شاہد زمان کہ جو کبھی عالمی رینکنگ میں ٹاپ بیس کھلاڑیوں میں شامل تھے اب ان کی رینکنگ کافی نیچے آ چکی ہے اور پاکستان کی سکواش میں امیدیں فرحان محبوب اور عامر اطلس جیسے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں سے بندھی ہیں۔
__________________
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, مقابلہ, انعامی, جیت, سکواش


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سہ ملکی ٹورنامنٹ :بھارت کو ہرا کر پاکستان نے فائنل جیت لیا عبدالقدوس خبریں 0 15-06-08 09:06 PM
پنجاب نے کبڈی ٹورنامنٹ جیت لیا خرم شہزاد خرم کھیل اور کھلاڑی 1 08-12-07 11:07 PM
ڈینیلا ہینٹچوانے ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 29-10-07 11:27 AM
ہاکی: نیشنل بینک نے آرمی کو ہرا کر سمیع خان ٹورنامنٹ جیت لیا عبدالقدوس ہاکی 0 29-10-07 11:25 AM
دوسرا لیونا کرکٹ ٹورنامنٹ پنجاب کرکٹ کلب نے جیت لیا عبدالقدوس کرکٹ 0 28-10-07 10:36 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:17 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger