غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے28 کرکٹر ہائی پرفارمر کیمپ میں مدعو
غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے28 کرکٹر ہائی پرفارمر کیمپ میں مدعو
غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے28 کرکٹر ہائی پرفارمر کیمپ میں مدعو
کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی سلیکشن کمیٹی نے قائداعظم ٹرافی میں غیرمعمولی کارکردگی دکھانے والے28 کھلاڑیوں کو ”ہائی پرفارمر کیمپ“ کے لئے مدعو کیا ہے۔ کیمپ 12 اور 13 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم میں لگایا جائے گا۔ نیٹ پر سلیکٹرز مختلف کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور بہتر تیکنیک اور مہارت رکھنے والے کرکٹرز کو زمبابوے کے خلاف سائیڈ میچ اور ون ڈے سیریز میں موقع دیا جائے گا۔ چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو کے مطابق تمام کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر ہوا ہے۔ وکٹ کیپر سرفراز احمد، اوپنر خالد لطیف اور اسپنر منصور امجد پہلے سے آزمودہ کھلاڑی تھے اس لئے ان کو نیٹ پر دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ قومی انڈر19 ٹیم کے تین کھلاڑیوں عماد وسیم، احمد شہزاد اور عمر امین کو بھی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ہائی پرفارمرز کیمپ کیلئے جن 28 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں ناصر جمشید، خرم منظور، آفاق رحیم، شعیب خان، عثمان طارق، عمر اکمل، اسد شفیق، شاداب کبیر، نعمان اللہ، آصف ذاکر، کامران حسین، یاسر شاہ، رضوان احمد، سلمان احمد، ذوالفقار جان، سہیل خان، وہاب ریاض، جنید ضیاء، رؤف اکبر، اظہر اللہ، سمیع اللہ نیازی، فہد مسعود، تنویر احمد، اعزاز چیمہ، محمد اسلم، عماد وسیم، احمد شہزاد اور عمر امین شامل ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|