غیراعلانیہ پابندی‘ توفیق عمر اور عمران فرحت فائنل نہیں کھیل سکتے
غیراعلانیہ پابندی‘ توفیق عمر اور عمران فرحت فائنل نہیں کھیل سکتے
غیراعلانیہ پابندی‘ توفیق عمر اور عمران فرحت فائنل نہیں کھیل سکتے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) حبیب بینک کے ٹیسٹ اوپنرز عمران فرحت اور توفیق عمرپر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے غیراعلانیہ پابندی برقرار ہے اس لئے دونوں کھلاڑی قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں اپنے ڈپارٹمنٹ کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔ بورڈ نے انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے کے باعث تمام کھلاڑیوں پر ڈومیسٹک کرکٹ کے دروازے بند کررکھے ہیں۔ عمران فرحت اور توفیق عمر کے علاوہ شبیراحمد‘ اظہر محمود اور عبدالرزاق کے مستقبل کا فیصلہ 25 جنوری کو گورننگ بورڈ کے اجلاس میں ہوگا۔ باخبر ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ایک خط کے ذریعہ تمام ڈپارٹمنٹ اور ریجن کو ہدایت کی ہے کہ وہ انڈین لیگ سے معاہدہ کرنے والے کھلاڑیوں کو اپنی ٹیموں میں شامل نہ کریں۔ حبیب بینک نے فائنل کیلئے جن ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے، ان میں عمران فرحت اور توفیق عمر شامل نہیں ہیں تاہم حبیب بینک کے حکام اس بارے میں خاموش ہیں۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق گورننگ بورڈ کی جانب سے انڈین لیگ کے کھلاڑیوں کے بارے میں پالیسی طے ہونے کے بعد عمران فرحت‘ توفیق عمر اور دیگر کھلاڑیوں کی ملازمت کے بارے میں ان کے ادارے فیصلہ کریں گے۔ تمام کھلاڑیوں نے اس بارے میں عدالت سے رجوع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|