واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی



کھیل اور کھلاڑی یہاں آپ ہر طرح کے کھیل اور کھلاڑیوں کے بارے میں جان سکتے ہے


بیجنگ اولمپکس کا سحر انگیز افتتاح

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-08-08, 12:35 AM   #1
Senior Member
 
تفسیر حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,745
شکریہ: 1,293
978 مراسلہ میں 1,848 بارشکریہ ادا کیا گیا
Arrow بیجنگ اولمپکس کا سحر انگیز افتتاح

بیجنگ اولمپکس کا سحر انگیز افتتاح

چین کے صدر ہو جن تاؤ کی جانب سے اعلان کے بعد انتیسویں اولمپک کھیلوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ بیجنگ میں ہونے والے ان اولمپک مقابلوں میں تقریباً دو سو ممالک کے ایتھلیٹ حصہ لے رہے ہیں۔

اولمپک کے آغاز کے اعلان سے قبل دس ہزار چینی فنکاروں نے قریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والے افتتاحی شو میں حصہ لیا جس کی ایک خاص بات چین کی ہزاروں سال پرانی تہذیب کے بارے میں ایونٹس تھے۔

بیجنگ کے ’برڈز نیسٹ‘ نامی سٹیڈیم میں یہ رنگا رنگ تقریبات تقریباً تین گھنٹے جاری رہیں۔ اس افتتاحی تقریب کی منصوبہ بندی پر سات برس لگے اور اس تقریب کو دنیا بھر میں قریباً ایک ارب افراد نے ٹیلیویژن پر دیکھا۔

افتتاحی تقریب میں دنیا بھر کے رہنما شریک ہوئے۔یہ تقریبات برطانیہ کے وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے اور پاکستان کے وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوئیں۔

جمعہ کی شام ہونے والی اس افتتاحی تقریب کے بعد سنیچر کو کھیلوں کے اٹھائیس مقابلوں میں سے سترہ کا آغاز ہوگا جو چوبیس اگست تک جاری رہیں گے۔ پوری دنیا سے تعلق رکھنے والے تقریباً 11,000 کھلاڑی 302 ایونٹس میں 1000 میڈلز کے لیے مقابلہ کریں گے۔

اولمپکس 2008 میں چین کی آج تک ہونے والے اولمپک مقابلوں میں سب سے بڑی ٹیم شرکت کر رہی ہے۔ اس کے 639 ایتھلیٹ تمام 28 مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ امریکہ سے زیادہ میڈلز جیتنے کی ایک کوشش ہے۔میزبان ملک چین کی طرف سے باسکٹ بال کے کھلاڑی یاؤ منگ اپنے ملک کا پرچم اٹھائیں گے۔

چین میں اولمپک مقابلوں کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ بہت یادگار کھیل ہوں گے۔ ان کے ایک ترجمان سن ویڈ نے کہا کہ ’یقیناً ہم امید کرتے ہیں کہ یہ بہت عظیم مقابلے ہوں گے، شاید سب سے عظیم تر‘۔تاہم ماحول میں آلودگی کے متعلق تشویشات ایک بار پھر سامنے آ گئی ہیں کیونکہ جمعہ کی صبح کو بیجنگ میں آلودگی کے باعث دکھائی دینے کی حالت اتنی بہتر نہیں تھی۔

اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بیجنگ میں سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے۔ حالیہ ہفتوں میں مزید ایک لاکھ پولیس اور سکیورٹی اہلکار شہر میں تعینات کیے گئے۔ بیجنگ کا ہوائی اڈہ بھی تقریب کے دوران بند کر دیا گیا۔

بیجنگ میں بی بی سی کے نمائندے مائیکل برسٹو کا کہنا ہے کہ شہر میں چُپ سی چھائی ہے۔ ان کے مطابق شہر کی سڑکیں بند کی گئی ہیں اور چند کاریں ہی چلتی نظر آ رہی ہیں۔ مائیکل برسٹو کا کہنا ہے کہ اس وقت شہرمیں اولمپک رضا کاروں کی تعداد شہریوں سے زیادہ دکھائی دیتی ہے۔
تفسیر حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پاکستان, چین, نظر, موقع, مقابلہ, منصوبہ, آلودگی, آج, اولمپک, امریکہ, سال, شہر, شام, صبح, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب زارا کرکٹ 0 18-02-11 10:43 AM
مہلت کا اختتام aruz اسلامی عقیدہ 0 30-09-09 04:30 AM
سندھ کابینہ کا افتتاحی اجلاس آج ہوگا عبدالقدوس خبریں 1 01-11-08 12:35 PM
بیجنگ اولمپکس کا اختتام حنا کھیل اور کھلاڑی 0 26-08-08 03:10 AM
فائر فوکس کے نئے ورژن کا افتتاح محمدعدنان کمپیوٹر کی باتیں 2 19-06-08 01:32 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:23 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger